اسلام آباد(ویب ڈسک ) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں ایف بی آر حکام نے انکشاف کیا ہےکہ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں بجلی کے بلوں پر ٹیکس کی مد میں 476 ارب روپے سے زائد جمع کیے۔ایف بی آر حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 476 ارب میں سے 351 ارب روپے سیلز ٹیکس اور 124 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع کیے گئے ہیں۔ مالی سال 25-2024 میں 562 ارب روپے ، مالی سال 24-2026 میں 515ارب روپے اور مالی سال 23-2022 میں 313ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران انکم ٹیکس ( ودہولڈنگ ٹیکس) کی مد میں صنعتی صارفین سے 66 ارب روپے، کمرشل صارفین سے 52 ارب روپے، گھریلو صارفین نان فائلرز سے4 ارب 82 کروڑر وپے ، گھریلو صارفین سے 235 اے کے تحت ایک ارب 37کروڑ روپےجمع کیے گئے ہیں،۔اس کے علاوہ 351 ارب روپے کے سیلز ٹیکس میں 269 ارب روپے نارمل سیلز ٹیکس، 55 ارب روپے اضافی ٹیکس، 55 ارب روپے مزید ٹیکس اور ساڑھے 16ارب روپے ریٹیلرز سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے ہیں۔اس موقع پر قائمہ کمیٹی نے بینکوں میں خواتین کے عبایا پہننے کو لازمی قرار دینے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ سینیٹر زرقا نے کہا کہ کئی بینکوں میں خواتین کو عبایا پہننے پر مجبور کیاجارہا ہے۔اس پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو واضح ہدایت جاری کی ہیں کہ عبایا پہننے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا۔کمیٹی نے بینکوں کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے سرکلر جاری کرے رپورٹ کمیٹی کو بھیجیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے
Blog
-

عوام سے بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف
-

کراچی میں یکم اگست کی شام سے 2 اگست تک بارش کا امکان
کراچی (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم اگست کی شام سے بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیلج بنگال میں بننے والے ہوا کے شدید کم دباؤ کی شدت برقرار ہے اور یہ سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں مدھیہ پردیش میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 12 گھنٹوں کے دوران یہ سسٹم کمزور ہونا شروع ہوجائے گا، سسٹم ڈپریشن بننے کے 24 سے 36گھنٹوں بعد ہوا کےکم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہے، سسٹم کے زیراثرتھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی سانگھڑ اور حیدرآباد میں بارشوں کا امکان ہے، 31جولائی کی شام یا رات سے 2 اگست تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سسٹم کے زیراثریکم اگست کی شام سے 2 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے، شہر میں ہلکی سے معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے تاہم اس سسٹم کے زیر اثر کراچی موسلا دھار بارش کا امکان نہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو قتل کردیا گیا
لاہور (ویب ڈیسک )لاہور میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طارق کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبداللہ طارق کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے عبداللہ طارق پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ طارق ریت کی ٹھیکداری کا کام کرتا تھا، گلبرگ میں یہ فزیو تھراپی کے لیے آیا تھا۔پولیس نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں نے کلینک کے اندر آکر فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول کا چند ماہ پہلے اوکاڑہ میں لڑائی جھگڑ ا بھی ہوا تھا۔پولیس نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے، مقتول تحریک انصاف کی ٹکٹ پر اوکاڑہ سے ایم پی اے کا امیدوار تھا۔لاہور میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے قتل کے واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔فیصل کامران نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے چار گولیاں چلاییں، مقتول کا تعلق اوکاڑہ سے ہے، وہاں ان کی پرانی دشمنی ہے سات ماہ قبل بھی ان پر اوکاڑہ میں حملہ ہوا تھا، سی سی ٹی سی فوٹیج کے ذریعے قاتلوں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔
فیصل کامران کے مطابق عبد اللہ طارق روٹین میڈیکل چیک کےلئے آئے تھے، ڈاکٹر کو بھی بازو میں گولی لگی ہے جن کا علاج جاری ہے، فائرنگ کی زد میں آکر مقتول کا ڈاکٹر بھی زخمی ہوا، ڈاکٹر کے بازو میں گولی لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے، مقتول عبداللہ طاہر ریت پھندی کا کاروبار کرتے تھے۔فیصل کامران نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے شوٹرز کی کلوزسرکٹ فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، چند ماہ قبل اوکاڑہ میں بھی عبداللہ طاہر پر قاتلانہ حملہ ہوا، دیرینہ دشمنی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

عراق پر جوابی کارروائی ایران نواز ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب
ریاض: (ویب ڈیسک )سعودی عرب نے اپنی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں موجود ایران نواز ملیشیاؤں کے مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی یہ کارروائی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مکمل تعاون اور رابطے کے ساتھ انجام دی گئی۔سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت کی مسلح افواج نے عراق میں ان اہداف کو نشانہ بنایا جو سعودی عرب کی اہم تیل تنصیبات پر حملوں میں ملوث عناصر سے منسلک تھے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی رائل فضائیہ نے عراق میں چار مقامات پر حملے کیے ان میں بصرہ، واسط، کربلا اور نینوی کا میدان شامل ہے سعودی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود ایران نواز ملیشیا مسلسل سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جن کو اب جواب دیا جا رہا ہےان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی قومی سلامتی، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے کی گئی۔ترجمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب اپنی خودمختاری، شہریوں اور اہم قومی تنصیبات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور مستقبل میں بھی کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے بھی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت حاصل حق دفاع خود کے مطابق کیا گیا۔وزارت خارجہ کے بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں نے عراق سے ڈرون حملے کر کے سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے بعد یہ محدود اور ہدفی کارروائی کی گئی۔سعودی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت خطے میں کشیدگی بڑھانے کی خواہاں نہیں تاہم اگر اس کی سلامتی، خودمختاری یا قومی مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو دفاع کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

کراچی: کھلے نالے میں گر کر بچہ لاپتہ، بچانے کی کوشش میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق
کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب کھلے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا نوجوان بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
کراچی (ویب ڈیسک )سہراب گوٹھ تھانے کی حدود کے علاقے مچھر کالونی میں واقع نور اسلام مسجد کے قریب کھیلتے ہوئے کم سن بچہ کھلے نالے میں گر کر ڈوب گیا، بچے کو بچانے کے لیے نالے میں کودنے والا نوجوان بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
بچے کو بچانے کیلئے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ گلاب ولد منظور کے نام سے ہوئی، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
لاپتا بچے کی شناخت چار سالہ شاویز ولد جاوید کے نام سے ہوئی جس کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکار نالے میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سہراب گوٹھ گل بیگ پنجیرو نے بتایا کہ 4 سالہ شاویز سائیکل چلا رہا تھا کہ اچانک سائیکل سمیت نالے میں گر گیا، موقع پر موجود نوجوان راہگیر نے بچے کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے نالے میں چھلانگ لگادی اور وہ خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو نالے میں بچے کے گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی واٹر ریسکیو وہیکل، غوطہ خوروں اور ایمبولینس پر مشتمل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، ریسکیو کارروائی کے دوران بچے کو بچانے کی کوشش کرنے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش نالے سے نکال لی گئی جبکہ لاپتا بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی شہید
کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی رکھنی مرید بگٹی شہید ہوگئے۔ایس پی بارکھان عبدالحق نے بتایا کہ ڈی ایس رکھنی مرید بگٹی علاقے میں گشت کر رہے تھےکہ بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ایس پی بارکھان کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری ملزمان کی گرفتاری کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ٹرمپ کے پاکستانی قیادت کیساتھ بہترین تعلقات کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، امریکی وفد
اسلام آباد(ویب ڈیسک )امریکی کانگریس کے وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں علاقائی امن کی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار پر وزیراعظم کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں میں ریان زنکے اور نمائندہ مائیکل بومگارٹنر شامل تھے۔ ملاقات میں امریکی وفد نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستانی قیادت کے ساتھ بہترین تعلقات کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ امریکی وفد نے علاقائی امن کی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کو سراہا۔ وزیراعظم نے امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کی تقریب کے دوران کہا کہ امریکی کانگریس ارکان کا دورہ پاک امریکا مضبوط تعلقات کی جانب خوش آئند قدم ہے۔شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت جنگ بندی کے لیے جرات مندانہ اور فیصلہ کن مداخلت کا ذکر بھی کیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ امریکا سے تعاون مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، تجارت، زراعت، آئی ٹی اور توانائی میں تعاون بڑھائیں گے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں: ترجمان آزاد کشمیر پولیس
راولاکوٹ(ویب ڈیسک ) آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان ایس ایس پی خاور علی شوکت کا کہنا ہے مسلح حملہ آور شہر کی مختلف کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں اور ان کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں۔ترجمان آزاد کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہو کر فورسز پر حملہ آور ہو رہے ہیں، شرپسند عناصر کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔خاور علی شوکت کا کہنا تھا شرپسندوں کے حملوں میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوا ہے، پولیس نے متعدد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا ہے، گرفتار شرپسندوں سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔آزادکشمیر میں احتجاج کرنیوالے ان مجاہدین کی طرح ہیں ایس ایس پی خاور علی شوکت کے مطابق شرپسندوں کے تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ہیں، ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز اور اداروں پر حملہ کسی صورت قبول نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح جتھوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ریاستی اداروں کیخلاف حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شرپسند عناصر آزادکشمیر کے امن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، آزادکشمیر کے امن کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

سندھ کی تقسیم پیپلزپارٹی کو قبول نہیں: ترجمان سندھ حکومت
کراچی (ویب ڈیسک )سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سندھ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، پیپلزپارٹی نےکبھی سندھ کو انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنےکی حمایت نہیں کی، نہ کبھی کرےگی۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے، معاشی بحران ہے، انتظامی یونٹس کو چلانے کے لیے پیسے کہاں سے لائیں گے؟ ملک کے معاشی حالات اجازت نہیں دیتے کہ مزید انتظامی یونٹس بنیں۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ انتظامی یونٹس کا معاملہ ایم کیوایم کا سیاسی اسٹنٹ ہے، مصطفیٰ کمال ڈھائی سال سے وزیر صحت ہیں، انہوں نے اپنے ووٹرز کے لیے کبھی آواز اٹھائی؟ خالد مقبول صدیقی نے کوئی یونیورسٹی بنائی؟ کوئی تعلیم کا منصوبہ دیا؟
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے، سندھ کی تقسیم پیپلزپارٹی کو قابل قبول نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ پنجاب میں انتظامی یونٹس کی تقسیم چاہتے ہیں، سندھ کےلوگ نہیں چاہتے۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کراچی میں انفرا اسٹرکچر پر کام ہو رہا ہے، جتنا ہونا چاہیے اتنا نہیں ہورہا، یونیورسٹی روڈ پر شہریوں کو تکلیف اٹھانی پڑ رہی ہے، میں 40 سال سے ڈیفنس میں رہتی ہوں، میرےگھر پانی نہیں آتا۔
ترجمان نے سندھ حکومت نے کہا کہ کراچی میں بہت سارے مسائل ہیں، ہم چیزیں ٹھیک کررہے ہیں، سارا ملبہ ہم پر نہیں ڈالا جاسکتا، آپ اس سال کے آخر میں دیکھیں گےکہ کراچی کے حالات میں بہتری آئی گی۔
ریڈ لائن منصوبے کے حوالے سے سعدیہ جاوید نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے پر کام تیزی سے ہورہاہے، ریڈ لائن کے مکسڈ لین ٹریک کی ڈیڈلائن 31 جولائی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

پاکستان میں رواں مون سون سیزن کے دوران غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان میں رواں برس کے مون سون سیزن میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزرا کو دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہےکہ رواں برس مون سون سیزن کے دوران غیر معمولی بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایمرجنسی رسپانس کمیٹی روز کی بنیاد پر میٹنگ کررہی ہے۔دوسری جانب وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بتایا کہ بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں بارشیں زیادہ جب کہ میدانی علاقوں میں کم ہوں گی،دونوں کے لیے حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ارلی وارننگ سسٹم کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا، ارلی وارننگ اور مؤثر آگاہی کی بدولت نقصانات میں کمی ممکن ہوئی۔اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تباہ کن سیلابوں کے معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی کیلئے چیلنجز سے نمٹنےکیلئے مؤثر آگاہی ضروری ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے