Blog

  • امریکا کیساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا

    امریکا کیساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہے۔پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرانے کی سفارتی کوششوں میں ایک اہم پیشرفت سامنے آرہی ہے جس کے مطابق امریکا اور ایران نے مذاکرات کی بحالی کے لیے پیش کی گئی نئی تجاویز پر اپنے جوابات پاکستان اور قطر کے حوالے کر دیے ہیں ان تجاویز کا مقصد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں کمی اور فریقین کے درمیان معطل ہونے والے مذاکرات کی راہ ہموار کرنی ہے۔
    عرب نشریاتی ادارے “العربیہ” کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران نے پاکستان اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر اپنے اپنے مؤقف سے ثالث ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔مذکورہ رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق ایران نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اسلام آباد میمورنڈم کی روشنی میں امریکا کے ساتھ جینوا دوحا یا اسلام آباد میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔یادرہے کہ ایران مذاکرات میں پہلے آبنائے ہرمز اس کے بعد اپنے منجمد اثاثوں اور آخر میں اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کا خواہاں ہے، تاہم وہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی نئی بحری راہداری کے قیام کو مسترد کرتا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے پیشِ نظر یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مسلسل دوسری رات بھی امریکا کی جانب سے ایران پر حملے نہیں کیے گئے اور نہ ہی ایران کی جانب سے خطے میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمی نیا نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے گزشتہ دو راتوں کے دوران ایران پر حملے نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کیونکہ ہماری حکمت عملی بنیادی طور پر جوابی رد عمل پر مبنی ہے اس لیے ہم نے بھی اپنی فوجی کاروائیاں روک رکھی ہیں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • بھارت  دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے، خواجہ آصف کا راجناتھ سنگھ کو کرارا جواب

    بھارت دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے، خواجہ آصف کا راجناتھ سنگھ کو کرارا جواب

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ہم منصب راجناتھ سنگھ کے متنازع اور اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیرِ دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔خواجہ آصف نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات سیاسی بیان بازی اور زبردستی کے رویے کے ذریعے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ قانونی حقائق کو مسخ کرنے کی ایک مسلسل کوشش کی عکاسی کرتے ہیں، یہ نہ تو بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی حیثیت کو بدل سکتے ہیں اور نہ ہی علاقائی امن، استحکام یا معنی خیز مذاکرات میں کوئی تعاون پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی آزادانہ طور پر ظاہر کی گئی خواہشات کے مطابق ہونا باقی ہے۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیاان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارت کی بار بار کی جانے والی کوششیں، ریاست کی سرپرستی میں جاری اس کی اپنی دہشت گردی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے ٹھوس ریکارڈ کی روشنی میں مکمل طور پر ناقابلِ اعتبار ہیں، درحقیقت، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست اور عدم استحکام کا اصل ذمہ دار ہے، جس نے اپنے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے پورے خطے کو یرغمال بنا رکھا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اسی طرح بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بازی بھی انتہائی تشویشناک ہے، جو خطے میں بین الریاستی تنازعات کے خطرے کو مزید بڑھا رہی ہے، پاکستان امن اور مذاکرات کے لیے پرعزم ہے، لیکن اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کا اس کا عزم حتمی اور غیر متزلزل ہے، جسے آزمانے کی غلطی کبھی نہیں کی جانی چاہیے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ دفاع کی یہ زبردستی کی بیان بازی دراصل بھارت کی اندرونی کشیدگی، بڑھتی ہوئی بے چینی اور مودی کی آمرانہ و تفرقہ انگیز طرزِ حکومت کے خلاف عوامی غصے سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • محکمہ موسمیات کی  ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں بھی آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کرکٹ سیریز سے باہر

    پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کرکٹ سیریز سے باہر

    لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اوپنر عبداللہ فضل کمر کے نچلے حصے میں انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ انجری جمعرات کو ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آئی جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ایم آر آئی اسکین اور طبی معائنے کے بعد ٹیم کے میڈیکل پینل نے انہیں بحالی کے عمل سے گزرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ متبادل کھلاڑی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔23 سالہ عبداللہ فضل نے مئی میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اپنے پہلے ہی میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی وہ دونوں اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے اور بالترتیب 50 اور 48 رنز اسکور کیے تھے۔ان کی عدم موجودگی میں مڈل آرڈر بیٹر اویس ظفر کے ٹیسٹ ڈیبیو کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جبکہ امام الحق کے دوبارہ اوپننگ جوڑی کا حصہ بننے کی توقع ہے۔قومی کپتان بابر اعظم نے عبداللہ فضل کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور پراعتماد نوجوان کھلاڑی ہیں جن کا ٹیم سے باہر ہونا پاکستان کے لیے بڑا نقصان ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے گندم کے نرخ آسمان تک پہنچا دیئے

    کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے گندم کے نرخ آسمان تک پہنچا دیئے

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے گندم کے نرخ 4850 روپے تک پہنچا دیئے۔
    سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے اپنے کسانوں سے ربیع کی فصل کی گندم 3500 روپے فی 40 کلو گرام خریدنے کا فیصلہ کیا جبکہ نان اسٹیک ہولڈرز نے کالے دھن سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4700 سے 4850 روپے فی 40 کلو گرام کر دی ہے، صوبوں کے محکمہ خوراک ان گندم ذخیرہ کرنے والے مافیا کے آگے بوجوہ بے بس ہو گئی ہے۔
    کیا صوبوں کے وزرائے اعلیٰ متعلقہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے سربراہان سے ان کی ناکامی کی باز پرس نہیں کریں گے کیونکہ جمعہ 24 جولائی کو غیر قانونی گندم کا ذخیرہ کرنے والوں نے 3500 روپے فی 40 کلو گرام سرکاری خرید کی گندم کھلم کھلا، اوپن مارکیٹ میں 1000 سے 1250 روپے فی 40 کلوگرام محکمہ خوراک کے سامنے فروخت کی ہے اور کراچی سے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور دوسری منڈیوں میں گندم کے جو نرخ ریکارڈ کیے گئے وہ 4700 سے4850 روپے تک ذخیرہ اندوزوں نے پہنچا دیئے۔
    وفاقی حکومت کا فوری طورپر 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکافیصلہ
    گندم کی قیمتیں کراچی ، پورٹ قاسم کورنگی میں 11650سے 11700روپے 100 کلو گرام، حیدر آباد کوٹری 11400 روپے سے 11500روپے فی 100 کلوگرام، راولپنڈی اسلام آباد میں 4750 روپے فی 40 کلو گرام، ٹیکسلا، واہ کینٹ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4850 روپے فی 40 کلوگرام، رحیم یار خان میں 4600 روپے، لاہور میں 4650 روپے،گوجرانولا میں 4650 روپے فی 40 کلو گرام اور پشاور میں 12650 روپے فی 100کلوگرام سے تجاوز کر گئی۔

  • پارلیمنٹ کی سیاست کرلی، اب سڑکوں پر بات کریں گے: مصطفیٰ کمال

    پارلیمنٹ کی سیاست کرلی، اب سڑکوں پر بات کریں گے: مصطفیٰ کمال

    کراچی (ویب ڈیسک )رہنما ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کی سیاست کرلی، ترمیم بھی پیش کردی، اب ہم سڑکوں پر آکربات کریں گے، سارے آئینی طریقہ کار اپنائیں گے اور اس ملک میں اختیارات کو نچلی سطح لیجانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔
    کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی حکومت کراچی کو پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنے نہیں دے رہی، لاہور آج کراچی سے 50 سال آگے چلا گیا ہے، لاہور بھی تو پاکستان کا حصہ ہے، ہمیں خوشی ہے کہ لاہور آگے چلا گیا لیکن سندھ میں لاقانونیت عروج پر ہے، دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہمارے بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں میں ائیر ایمبولینس بن رہی ہیں جبکہ ہمارے ہاں سائیکل پر ایمبولنس متعارف کرائی جا رہی ہے، سندھ میں سب سے زیادہ کتے کے کاٹے سے بچے جان کی بازی ہار رہے ہیں، اگر کسی چیز کو ٹھیک ہونا ہوتا تو 18 سالوں میں ٹھیک ہو چکی ہوتی۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایوانوں میں بات کی نہیں مان رہے، ہم نے آئینی ترمیم دی نہیں مانی گئی، ایم کیو ایم پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم خاموش نہیں رہیں گے، اب آئین اور قانون میں رہتے ہوئے سڑکوں پر آئیں گے۔
    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا اٹھارویں ترمیم اپنی اصل حالت میں لاگو ہی نہیں ہوئی، انتظامی طور پر نئے صوبے بنانا اب ناگزیر ہوچکا، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے آئینی قانونی طریقہ کار اپنائیں گے۔
    ان کا کہنا ہے سندھ میں ہمارے بچوں کے لیے اسکول نہیں بنائے جاتے، دو کروڑ 60 لاکھ بچے سندھ میں اسکولوں سے باہر ہیں، بچیوں کے اسکول میں واش روم تک نہیں۔
    وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کراچی پاکستان کی آمدنی کا 50 فیصد سے زائد اور سندھ کی آمدنی کا 95 فیصد سے زائد کماتا ہے، 2010 تک وفاق ہمیں ڈائریکٹ پیسے دیتا تھا، سندھ حکومت وفاق سے پیسے لے رہی ہے لیکن آگے نہیں دے رہی۔
    انہوں نے کہا کہ کراچی کو وہی پرانا شیئر مل رہا ہوتا تو اب تک دو ہزار ارب روپے مل چکے ہوتے، پیسے کما کر دینے والے شہر کو کل رقم میں سے صرف 3 فیصد 18 سالوں میں ملا، 22 ہزار ارب میں سے کراچی کو 18 سالوں میں صرف 680 ارب روپے ملے، دلائل کے ساتھ مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

    کراچی (ویب ڈیسک )کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 7کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سےچل رہی ہیں۔اس کے علاوہ شہر میں چند مقامات پر بونداباندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت

    مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان سمیت 8 عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔پاکستان، مصر، ترکیے، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی جھنڈا نصب کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ انتہا پسند اسرائیلی وزرا نےاپنی فوج کی پشت پناہی سے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیزحرکت کی جبکہ اسرائیلی پولیس نے بھی مسجد اقصیٰ کے صحن میں دو ٹینٹ لگائے اور دیگر اشتعال انگیز کام کیے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بیت المقدس کے قدیم شہر اور مقدس مقامات تک رسائی پر پابندیاں فوری ختم کی جائیں اور اسرائیل مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کی عبادت میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے۔مشترکہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کا تاریخی، قانونی اور آبادیاتی تشخص بدلنےکی اسرائیلی کوششیں ناقابل قبول ہیں، مسجد اقصیٰ کےتمام 144 دونم رقبے پر مشتمل احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے اور اردن کے محکمہ اوقاف کو ہی مسجد اقصیٰ کا انتظامی اختیار حاصل ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری اسرائیل کوبیت المقدس کے اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات پرغیرقانونی اقدامات سےروکے

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کراچی کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نزیر کے مطابق شہر کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر میں ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔انجم نزیر نے بتایا کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے تاہم آنے والے ہفتے تک کراچی میں تیز بارش کے امکانات نہیں۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اگست میں بارش کے امکانات بن سکتے ہیں لیکن ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں آج گرمی اور حبس کی کیفیت بد ستور برقرار ہے، آج دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور مغرب سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے