اسلام آباد: ورلڈ کشمیر فورم کے چیئرمین ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی کی زیرسرپرستی کاروانِ کشمیر ریلی کل 5 ستمبر بروز ہفتہ یادگارِ فتح اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ ریلی کی روانگی سے قبل یادگارِ فتح پر ایک پروقار دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔
کاروانِ کشمیر ریلی بعد ازاں مظفرآباد پہنچے گی، جہاں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس کے بعد قافلہ وادیٔ نیلم کی جانب روانہ ہوگا۔ ریلی کا اختتام 6 ستمبر کو یادگارِ شہداء، کیرن، وادیٔ نیلم میں ہوگا، جہاں عظیم الشان اور پروقار مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔
ورلڈ کشمیر فورم کے مطابق کاروانِ کشمیر ریلی کا مقصد کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا، کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا اور مقبوضہ کشمیر میں حقِ آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا عملی اظہار کرنا ہے۔
کاروان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے آنے والے قافلے شریک ہوں گے، جبکہ سماجی، سیاسی، مذہبی، کھیل، شوبز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، طلبہ و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
6 ستمبر کو یادگارِ شہداء کیرن میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں 32 بریگیڈ کے ایل کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ تقریب سے وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی خطاب کریں گے، جبکہ پاکستان آرمی کی سینئر قیادت، آزاد کشمیر کے وزراء اور دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
اس موقع پر شہداء کی فیملیز اور سول شخصیات کو خصوصی تحائف بھی پیش کیے جائیں گے۔
ورلڈ کشمیر فورم کا کہنا ہے کہ کاروانِ کشمیر ریلی کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کا عوامی، سیاسی اور سماجی شعور کشمیری عوام کی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیری شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ فورم نے میڈیا سے وابستہ افراد سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کاروانِ کشمیر کے پیغام کو ملک کے ہر گھر تک پہنچانے اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Blog
-

کاروانِ کشمیر ریلی کل یادگارِ فتح اسلام آباد سے روانہ ہوگی، 6 ستمبر کو یادگار شہداء کیرن میں مرکزی تقریب ہوگی
-

قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر نہیں کیا جاسکتا، قومی اسمبلی کو خبر دار کرتے ہیں تم سندھ تقسیم کی بات بھی نہیں کرسکتے۔سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں پرپیپلز پارٹی کی تحریک التوا پر چوتھے روزبھی بحث جاری رہی اور سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرلی گئی۔قرار داد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نثار کھوڑو نے پیش کی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سندھ میں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں، فیصلہ یہاں ہونا ہے پتا چل جائےگا کون ساتھ ہے اور کون دوغلا پن کر رہا ہے، سندھ کے عوام کے جذبات اور احساسات کو نظرانداز کرنا کسی صورت درست نہیں، ون یونٹ کے قیام کے معاملے پر بھی سندھ کے عوام کے جذبات کو نظرانداز کیا گیا،سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کسی دوسرے مقام پر بیٹھ کر نہیں کیا جاسکتا، لاہور میں ایک پروگرام میں ’’دی سسٹم ہیز کولیپسڈ‘‘ کہا گیا اور اس پر تالیاں بجائی گئیں،سندھ کے معاملات پر غیر متعلقہ فورمز پر ہونے والی گفتگو تشویش کا باعث ہے، کیا اب پاکستان کو نچوڑنے والے ارب پتی بزنس مین نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے؟مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں انتظامی یونٹس چاہتے ہیں، ایم کیو ایم والے یہاں کہتے ہیں سندھ تقسیم نہ ہو، یہ ہوتا ہے دوغلا پن، ایم کیو ایم والےکس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ان میں سے ایک بھی انتخاب جیتا ہوا نہیں ہے۔ اگر یہ عوام کے ووٹ سے آئے ہوتے تو شاید ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی، ان اراکین میں سےکسی ایک نے بھی عوام کے ووٹ سے کامیابی حاصل نہیں کی، ان اراکین کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلات مناسب وقت پر سامنے رکھ سکتا ہوں،بعض اراکین انتخاب کے بجائے مخصوص طریقہ کار کے تحت ایوان میں پہنچے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کی بحث میں صرف آبادی کو دلیل نہیں بنایا جاسکتا، بات گورننس کی ہے تو بہتر بنانےکے لیے انتظامی اصلاحات پر بات ہونی چاہیے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے معاملے پر ضرور تفصیلی بحث ہوسکتی ہے، انتظامی امور کو سندھ کی تقسیم کے معاملے کے ساتھ مکس نہیں کیا جانا چاہیے، مقامی حکومتوں کو مزید مضبوط بنانا بھی ہماری ترجیح ہے، مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کے لیے قانون میں مزید ترامیم لانے پر کام جاری ہے۔
-

سانحہ پمز: ’میرے سامنے قیامت گزرگئی‘ بچی کو بچانیوالی نرس تفصیل بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی
سانحہ پمز اسپتال میں ایک بچی کو بچانے والی نرس رضیہ نورین نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں 8 سیکنڈ میں بچی کو وارڈ سے نکال سکی۔میڈیاسے گفتگو کے دوران نرس رضیہ نورین جاں بحق بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ کہتے ہیں قیامت آئے گی، اس دن میرے سامنے قیامت آگئی، اس سانحے کے ذہنی اثر سے نکلنے میں مجھے سالوں لگیں گے، میں روز دو گولیاں کھا کر سوتی ہوں اور مجھے نیند نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں 8 سیکنڈ میں بچی کو وارڈ سے نکال سکی، میں نے کوئی ڈرل نہیں کی ہوئی، بچی کے والدین میرے اتنے شکر گزار تھے کہ میں رو پڑی۔خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی احسان نہیں کیا یہ میری ذمہ داری تھی، سب سے تکلیف دہ عمل ان بچوں کی نشاندہی کرنا تھی، مجھے یاد آتا ہے میں نے کس بچے کو کس وقت کینولا لگایا۔
-

پہلے ہی 6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی،، مری میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا
مری کی یوسی مسیاڑی گاوں گوہڑہ میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یو سی مسیاڑی گاؤں گوہڑہ میں والدہ نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینکا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او مری نے بتایا کہ پولیس نے بچے کی لاش نالے سے نکال لی ہے جبکہ والدین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ماں نے کہا کہ اس کے پہلے ہی سے 6 بچے ہیں، وہ مزید بچے نہیں پال سکتی۔
-

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 ستمبر کے لیے ہوں گی۔
-

ایرانی حکومت گرانے کیلئےکام کر رہے ہیں، اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کیلئے پہنچ سکتے ہیں: نیتن یاہو
میری ہدایت پر اسرائیل کے تمام متعلقہ ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے کے لیے کام کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
-

جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مختلف شہروں میں مارکیٹیں بند
کراچی: پیٹرولیم پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے اعلان پر مختلف شہروں میں بیشتر دکانیں بند ہیں۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا، واٹر پمپ، لیاقت آباد اور تین ہٹی پر اکثر دکانیں بند ہیں جب کہ لاہور مال روڈ پر جماعت اسلامی کے کارکن اور تاجر برادری میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔دوسری جانب راولپنڈی شہر اور کینٹ کے علاقوں میں تجارتی مراکز کھلے ہیں، راجہ بازار، مری روڈ، کمرشل مارکیٹ، ٹینچ بھاٹہ میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔ادھربدین، شکارپور، ٹنڈومحمدخان، مکلی،گھارو، میرپور ساکرو میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، مالاکنڈ کے مختلف علاقوں بٹ خیلہ، درگئی، سخاکوٹ اور تھانہ بائزئی میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکزبند ہیں جب کہ چارسدہ کے تحصیل بازار میں بھی جزوی طور پر دکانیں بند ہیں۔اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حکومتی کمیٹی آج منصورہ میں جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی۔
-

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ
لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ پیش کیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔تقریب میں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔اس موقع پر برطانوی شاہ چارلس کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ پیش کیا گیا۔ یہ بیٹ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پیش کیا۔بادشاہ چارلس نے چیئرمین پی سی بی سے پوچھا کہ کیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے بنا ہے؟ محسن نقوی نے کہا کہ یہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے تحفہ ہے۔
-

اداکاری کیلئ تعلیم چھوڑنے پر افسوس ہے:کرینہ کپور
بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں ہٹ فلمیں کرنے کے باوجود کرینہ کپور اپنی زندگی میں کیے گئے ایک فیصلے سے ناخوش ہیں۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی تعلیم کبھی مکمل نہیں کی اور یہ بات کہیں نہ کہیں میرے ساتھ رہی، اگرچہ میرے پاس موقع موجود تھا لیکن میں فلموں کی دنیا میں آ گئی اور گیارہویں جماعت کے بعد مزید تعلیم حاصل نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں بہت سے لوگ اس بات کا مذاق اڑا سکتے ہیں یا جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن میں بطور اداکارہ خود کو ثابت کرنا چاہتی تھی، یہ وہ کام تھا جو میں دل سے کرنا چاہتی تھی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اپنی تعلیم مکمل نہ کر پانے پر انہیں افسوس رہتا ہے۔اپنے دونوں بیٹوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں تیمور اور جے (جہانگیر) اپنے شوق کے مطابق کیرئیر کا انتخاب کریں لیکن پہلے وہ اپنی تعلیم مکمل کریں اور پھر اپنے دل کی بات سنیں۔
-

صدر نے نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیدیا
اسلام آباد: صدر مملکت نے نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیدیا۔لندن میں صدرآصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیربحث آئے اور وزیر داخلہ نے صدر کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر نے مختلف قومی معاملات اور بالخصوص نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤ قف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں صدرآصف زرداری اور محسن نقوی نے ون آن ون بات چیت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔