Blog

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

    میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

    لاہور (ویب ڈیسک )لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضاکی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی

    چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضاکی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی۔
    وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے ساتھ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے جنرل عامر رضا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
    لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے 1988 میں کمیشن پاس کیا، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ کیا۔ اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔
    انہیں جنوری 2025 میں چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ کمانڈر فور کور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کراچی: گرمی کی شدت 41 ڈگری سے بھی زائد ہونے کا امکان

    کراچی: گرمی کی شدت 41 ڈگری سے بھی زائد ہونے کا امکان

    کراچی (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں حبس کی کیفیت کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج دن بھر کے دوران موسم گرم و مرطوب رہےگا،دن کے اوقات میں مطلع مکمل صاف لیکن تیز دھوپ کی لپیٹ میں رہےگا۔
    محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک جانے امکان ظاہر کیا ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جب کہ مغربی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے ، شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش والے بادل بننے کی توقع ہے
    دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے پیش گوئی کی ہے کہ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کی شدت41 ڈگری یااس سے بھی زائد ہوسکتی ہے، شہر میں ہوائیں ہلکی رفتار سے چلیں گی۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب کا جواب

    بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب کا جواب

    لاہور(ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

    جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

    لاہور (ویب ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم انتقال کرگئے۔ترجمان جماعت اسلامی نے امیر العظیم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسرکے مرض میں مبتلا تھے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیرالعظیم کی نماز جنازہ کل شام 5 بجےمنصورہ لاہور میں ادا کی جائےگی۔امیر العظیم 1958 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ امیرالعظیم پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے منتخب صدر رہے اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔زمانہ طالب علمی میں امیر العظیم نے ضیاء الحق دور میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا اور اس کے لیے جیل کی سزا بھی کاٹی۔امیر العظیم طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی رہے۔ 2019 میں سراج الحق اور 2024 میں حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا۔

  • کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    کراچی (ویب ڈیسک )ایرانی ٹماٹروں کی ترسیل کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید بڑھ کر 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پاؤ کے حساب سے بیچ رہے ہیں کچھ تاجر چھوٹے سائز اور کچے ٹماٹر 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ

    فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • خارجی سہولت کار کے چشم کشا انکشافات ، دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    خارجی سہولت کار کے چشم کشا انکشافات ، دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )خارجی سہولت کار کے بھتہ خوری اور من پسند فتووں سے متعلق انکشافات سے دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔
    دہشت گردی کے لیے مذہب کی آڑ میں مقامی خارجی سہولت کار غیر قانونی مدارس کے ذریعے فتاویٰ کا سہارا لینے لگے۔ فتنۃ الخوارج کی سہولت کاری میں ملوث گرفتار خود ساختہ مولوی ظفر یاب کا تعلق جامع نظام العلوم بنوں سمیت جمعیت علمائے اسلام کے ایک گروپ سے ہے۔
    گرفتار خارجی سہولت کار کے انکشافات کے بعد غیر قانونی مدارس کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی جی آر ای کے دائرہ کار میں لانا ناگزیر ہو گیا ہے۔
    خارجی سہولت کار نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے درس نظامی 8 سالہ جامع نظام العلوم شعبہ یتیم خانہ بنوں شہر سے حاصل کی اور 3 سالہ تخصص فی الفقہ المرکز اسلامی غوریوالہ سے حاصل کی ہے۔
    گرفتار خارجی سہولت کار مفتی ظفریاب نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خارجی کمانڈر حکمت روشان کا سرگرم ساتھی اورگل بہادرشوریٰ کا رکن رہا ہے۔ خارجی کمانڈر جہاد کے نام پربھتہ خوری، سرمایہ داروں کو دھمکانے کے لیے مجھ سے غیر شرعی فتوے حاصل کرتے تھے۔
    سہولت کار کے مطابق خارجی کمانڈر حکمت روشان اس مقصد کے لیے مجھ سمیت مختلف افراد کو لالچ، عہدوں اور مالی فوائد کی پیشکش بھی کرتا تھا۔ مولوی ظفریاب نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ غیر اسلامی نظریات کے حامل عناصر ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو بھی جائز قرار دیتے ہیں۔
    ماہرین کی رائے کے مطابق گرفتار خارجی سہولت کار کے انکشافات سے واضح ہے کہ دہشتگرد غیر قانونی مدارس اور وہاں موجود خود ساختہ مفتیان کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ سمیت پاکستان کے تمام دینی مدارس کی نمائندہ تنظیموں (اتحاد تنظیمات مدارس) کے درمیان غیر قانونی مدارس کی رجسٹریشن کا معاہدہ 2019ء سے نافذ العمل ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی مدارس اور ان سے منسلک سیاسی جماعتوں کی شفاف اسکروٹنی ضروری ہے تاکہ شدت پسندی اور دہشتگردی کی معاونت کا تدارک کیا جا سکے۔ پاکستان میں مدارس کی حکومتی نگرانی، نصاب کی یکسانیت اور معیارِ تعلیم کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کراچی میں آج گرم و مرطوب موسم، بوندا باندی  اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج گرم و مرطوب موسم، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی(ویب ڈیسک )شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم و مرطوب رہے گا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
    موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 80 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ’نیتن یاہو جنگی مجرم ہے، اسے گرفتار ہونا چاہیے‘، میئرنیویارک

    ’نیتن یاہو جنگی مجرم ہے، اسے گرفتار ہونا چاہیے‘، میئرنیویارک

    نیویارک (ویب ڈیسک )نیویارک شہر کے میئر ظہران مامدانی نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کے پاس اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا قانونی اختیار موجود نہیں، تاہم انہوں نے امریکی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ظہران مامدانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کی انتظامیہ نے اس بات کا تفصیلی قانونی جائزہ لیا کہ اگر نیتن یاہو نیویارک آتے ہیں تو کیا شہر کی انتظامیہ انہیں گرفتار کر سکتی ہے یا نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ قانونی جائزے کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ نیویارک سٹی حکومت کے پاس بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر عمل درآمد کا خودمختار اختیار موجود نہیں۔
    ممدانی نے کہا کہ ’بنیامین نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہیں اور فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ نیویارک شہر کے پاس گرفتاری کا اختیار نہیں، لیکن امریکی وفاقی حکومت کے پاس یہ اختیار موجود ہے اور اسے اس حوالے سے کارروائی کرنی چاہیے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک جس شخص کے خلاف بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے الزامات عائد کیے ہیں، اسے قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔
    واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے 2024 میں کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے معقول شواہد موجود ہیں، جس کے بعد ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا تھا۔
    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر نیتن یاہو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا آئے تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
    ادھر اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ظہران مامدانی کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو غیر جانبدار ادارہ تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
    سیاسی مبصرین کے مطابق نیتن یاہو کی ممکنہ امریکا آمد اور آئی سی سی کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون، امریکی داخلی سیاست اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ Wildlife

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے