راولپنڈی(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھوچکا ہے اور اب ری سیٹ ناگزیر ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اہم حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کو دھاندلی زدہ قرار دیا، پیپلزپارٹی کو بھی دھاندلی زدہ سمجھتا ہوں تاہم حکومتی اتحادی کے بیان کے بعد وزیراعظم کو فوری اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا مگر وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینےمیں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےخاموشی اختیارکی، اس سےظاہر ہوتاہے اعتماد ختم ہوچکا، پورا حکومتی ڈھانچہ عملی طور پر کولیپس کر چکا ہے، حکومت اخلاقی جواز کھو بیٹھی، آئینی، قانونی اور جمہوری اعتبار سے یہ حکومت اپنی حیثیت کھوچکی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے اعتماد کھودیا، اب سسٹم کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھو چکا، ری سیٹ ناگزیر ہے، ایسےحالات میں مزید حکومتیں بنانےکے بجائے عوام سےرجوع کیاجائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدم اعتماد لانےکا آئینی طریقہ موجود ہے، اتحادیوں سےمشاورت کریں گے، قومی مفاد میں اتفاق رائے سے سیاسی بحران کا حل نکالاجائے۔
بیرسٹر گوہر کا مزیدکہنا تھا کہ صوبوں کےعوامی مطالبات پر ایوان کو سنجیدگی سے پیش رفت کرنا ہوگی، سسٹم کو ری سیٹ کرنے پر دو رائے نہیں ہونی چاہئیں تاہم سوال یہ ہے سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کس نے پہنچایا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے
Blog
-

موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھوچکا، ری سیٹ ناگزیر ہے: بیرسٹر گوہر
-

چہلم حضرت امام حسینؓ و رفقا کی مناسبت سے جلوس نکالے جائیں گے
کراچی (ویب ڈیسک )حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا ، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دیے گئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور پیپلز چورنگی کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک شارع قائدین، سوسائٹی سگنل اور تین ہٹی کے راستے لسبیلہ چوک جا سکے گی۔ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ، گارڈن اور نشتر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکے گی۔ شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل کے ذریعے کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا، جبکہ صدر سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناعشری جی 6میں ختم ہو گیا۔ پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا جبکہ لاہور میں امام حسین کے چہلم کامرکزی جلوس صبح حویلی الف شاہ اندرون دہلی گیٹ سے برآمدہوگا اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا ۔شہدائے کربلا کے چہلم پر کوئٹہ میں قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری کےعلاقوں میں آج موبائل فون سروس معطل رہےگی۔حیدرآباد میں چہلم پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، دادو، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ،جھرک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

نئے صوبوں سے متعلق کوئی بات ایجنڈے پر نہیں ہے : رانا ثنا
اسلام آباد (ویب ڈسک )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو صاف شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ن لیگ آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنائے گی۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پنجاب میں ترقی پر آزاد کشمیر کے لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا، پیپلزپارٹی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پروپیگنڈا کرتے ہوئے داخل ہوئی، امید ہے کہ آزاد کشمر انتخابات کے اگلے مرحلے میں 10 نشستوں میں 7 ہم جیت جائیں گے، آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد پیپلزپارٹی نتائج کو تسلیم کرلے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے ہیں، ن لیگ آزاد کشمیر میں اتحادی نہیں اپنی حکومت بنائے گی۔
نئے صوبوں سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ن لیگ کا ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں نئے صوبوں سے متعلق واضح موقف اپنایا گیا ہو، نئے صوبوں سے متعلق کوئی بات ابھی ایجنڈے پر نہیں، پارلیمانی جمہوری نظام اور 1973 کے آئین میں کوئی کمی نہیں، یہی نظام گزشتہ 50، 60 سال سے پورے ملک کو سنبھالے ہوئے ہے، بہت سے مسائل آئے، مارشل لا اور آمریت بھی آئی آئین نے ملک اور وفاق کو جوڑے رکھا۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا اس نظام میں کمی نہیں، کمی ہم میں ہے جو ہم نے اس آئین پر عمل نہیں کیا، ہم اس نظام اور آئین پر سچائی کے ساتھ عمل کریں تو یہ ڈیلیور کرے گا، ہم آئین کی خلاف ورزی کریں نظام کو آسیب کی طرح جکڑے رکھیں تو یہ کام کیسے کرے گا، یہی سسٹم اور یہی آئین نصف صدی تک کامیاب رہا آئندہ بھی کامیاب ہوگا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

محسن نقوی کا بیان نظر انداز کریں، اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے: نواز شریف
لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی کو محسن نقوی کا بیان نظرانداز کرنے کی ہدایت کردی۔دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں میں اتحاد کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیا۔نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایسی کسی بھی صورتحال سے بچنا چاہیے جس سے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اختلافات کا تاثر پیدا ہو۔ذرائع کے مطابق سسٹم تباہ ہونے والے محسن نقوی کے بیان پر ن لیگ کی سینیر قیادت نے اپنے تحفظات نوازشریف تک پہنچائے جس پر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

جب بیمار ہوتی ہوں تو سب سے پہلے پاکستانی آتے ہیں: راکھی ساونت
ممبی (ویب ڈیسک )بھارت کی معروف اداکاہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔حال ہی میں راکھی ساونت نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں وہ پاکستانی مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی جانب سے ملنے والی محبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔پاکستانی مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ‘پاکستانی مجھے بہت زیادہ محبت دیتے ہیں، جب بھی میرے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو پاکستانی سب سے پہلے میری مدد کے لیے پہنچتے ہیں’۔انہوں نے بتایا کہ ‘دبئی میں رہتے ہوئے جب بعض اوقات مجھے بخار ہوتا ہے تو بھارت سے کوئی مدد کے لیے نہیں آتا لیکن پاکستانی مداح مجھے اسپتال لے جانے اور دیکھ بھال کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں’۔راکھی کا کہنا تھا کہ ‘جن لوگوں کے والدین نہیں ہوتے وہ دوسروں کی مدد اور محبت کے سہارے زندگی گزارتے ہیں اور پاکستانی مداح بھی مشکل وقت میں میرا خیال رکھتے ہیں، میں جانتی ہوں کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو دشمن سمجھتے ہیں تاہم جو حقیقت ہے وہ حقیقت ہے اور پاکستانی مجھے بہت محبت دیتے ہیں’۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

یو اے ای: پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع
اسلام آباد (ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کردیااس اقدام سے گزشتہ کئی ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے اس پیشرفت کی تصدیق سفری صنعت سے وابستہ نمائندوں اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے ایک اہلکار نے کی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، پانچ وکٹیں لینے والے بولر کو ڈراپ کردیا
کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے شائقین اور ماہرینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہونے والے محمد عباس کو پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا۔محمد عباس نے تاروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں جن میں ایک اننگز میں پانچ وکٹوں کی بہترین کارکردگی بھی شامل تھی۔تاہم اس میچ میں بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کے سبب قومی ٹیم کو 90 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن میچ کے لیے ٹیم انتظامیہ نے عباس کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کروا دیا۔
کپتان بابر اعظم نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چار تبدیلیاں کیں اور عباس کو بھی انہی حالات کی بنیاد پر آرام دیا گیا۔
تاہم ماہرین اور شائقین کی جانب سے یہ فیصلہ غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ دیکھی جائے تو 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی بولر کو ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کے فوراً بعد اگلے میچ سے ڈراپ کردیا گیا ہو۔اس سے قبل 1979-80 میں بھارت کے دورے پر احتشام الدین نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے انہیں اگلے میچ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔محمد عباس کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے عبید شاہ صرف 9 اوورز میں 56 رنز دے کر مہنگے بولر ثابت ہوئے جس سے اس فیصلے پر مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ابوظبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے
ابوظبی(ویب ڈیسک ) ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔ابوظبی میں جاری ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی بار شرکت کی اور پہلے ہی ایونٹ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی۔ ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں سابق ایشین چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز کیٹیگری کے ڈیو اور ڈیو شو ایونٹس میں گولڈ میڈلز جیتے۔اس کے علاوہ محمد یوسف اور محمد عمر نے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں برانز میڈل جیتا۔دونوں آج انڈر 21 ڈیو شو کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے گولڈ اور برانز میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کو مبارک باد دی۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، میری ترجیح معاہدہ کرنا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، ٰ یو اے ای ، قطر اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا، ایران پر حملہ ہوتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، میری ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے کئی اتحادی بھی فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، ایران کے ساتھ رابطے مذاکراتی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ ہوگا۔معاہدہ ہی بہتر راستہ ہے،مذاکرات ناکام ہوئے تو تنازع مزید بڑھ سکتاہے
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ن لیگ نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے: رانا ثنا
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے ن لیگ نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے، کشمیر کے عوام نے نواز شریف کے وژن کو ووٹ دیا جس پر کشمیر کی عوام کے شکر گزار ہیں اور تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں ایک جمہوری اور عوامی مینڈیٹ سے حکومت بن رہی ہے، آزاد کشمیر کی آنے والی حکومت تمام عوامی مسائل کا حل یقینی بنائے گی، نواز شریف نے آزاد کشمیر کی عوام سے جو دعدے کیے ہیں ن لیگ انہیں پورا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 23 نشستوں پر ن لیگ کامیابی حاصل کر چکی ہے، 10 تاریخ کو انتخابات کے تیسرے مرحلے کے فوری بعد پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر انتخابات ہوئے، مسلم لیگ ن نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی نے دوسرے مرحلے میں 3 نشستیں حاصل کیں، دھاندلی کا رونا رونے والے 7 میں سے صرف 3 نشستوں پر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ ن نے مظفر آباد کی 4 نشستوں پر فتح حاصل کی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا 12 مہاجر نشستوں میں سے 10 پر ن لیگ کامیاب رہی جبکہ پیپلز پارٹی نے مہاجرین کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے الزام لگایا کہ مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے لوگوں نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر ایک چوک پر ہنگامہ کرایا، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کی گئی، ایک شخص کی ہلاکت سے شہر میں خوف وہراس پھیلا، ٹرن آوٹ کم ہونے سے مسلم لیگ ن سٹی کی نشست ہاری۔رانا ثنا اللہ نے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا مکے اور گالیوں کو قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا، میڈیکل کرانے سے انکار کیا گیا، چوہدری لطیف اکبر کے حلقے کو ڈسٹرب کرنے کے لیے انہوں نے پورا زور لگایا، پہلے انہوں نے حلقے میں مجبورکرنےکی کوشش کی کہ سندھ پولیس کی ڈیوٹی لگائی جائے
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے