اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی اس حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔ پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا محسن نقوی وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی سسٹم کا حصہ نہیں ہیں، کابینہ اجلاس میں صرف دو تین بار دیکھا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ بھی صرف سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے، اب اگر محسن نقوی شکایت کررہے ہیں تو پھر ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے
Blog
-

محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف
-

پائم اورہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے عالمی یوم ہپاٹائٹس پرسائنسی سیمینار
کراچی(پاکستان واچ نیوز):پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن(پائم) نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سےگزشتہ روز نعمت بیگم ہمدرد یونیورسٹی اسپتال میں عالمی یوم ہپاٹائٹس کی مناسبت سے تذکارِ حکمت کے عنوان سے ملک میں ہپاٹائٹس کے بڑھتے کیسوں پر آگہی فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی سائنسی سیمینار منعقد کیا، جس میں طبِ مشرق اور جدید طب سے وابستہ ماہرین، اساتذہ، معالجین، محققین اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔
سیمینار کے مہمان مقرر ڈاکٹر حکیم سید ظہور الحسن زیدی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی نے ہپاٹائٹس پر اپنی تحقیق پیش کی اور بتایا ہپاٹائٹس ایک خاموش مگر انتہائی مہلک مرض ہے، جس سے نمٹنے کے لیے صرف علاج ہی نہیں بلکہ بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر، عوامی آگاہی اور مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ہپاٹائٹس کی بنیادی طور پر پانچ اقسام (A، B، C، D اور E) ہیں، جن میں ہر قسم کی منتقلی، علامات اور علاج کا طریقۂ کار مختلف ہے۔ ہپاٹائٹس اے اور ای عموماً آلودہ خوراک اور پانی کے ذریعے پھیلتے ہیں، جبکہ ہپاٹائٹس بی، سی اور ڈی زیادہ تر آلودہ خون، غیر محفوظ سرنجوں، غیر معیاری طبی آلات، خون کی منتقلی اور بعض دیگر ذرائع سے منتقل ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ہپاٹائٹس بی اور سی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد اس مرض سے متاثر ہونے کے باوجود اپنی بیماری سے لاعلم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے 2030 تک ہپاٹائٹس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے لیے بروقت تشخیص، ویکسی نیشن، مؤثر علاج اور عوامی آگاہی کو بنیادی ستون قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ہپاٹائٹس بی اور سی کا بوجھ تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ ملک میں ہپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی بنیادی وجوہات غیر محفوظ انجکشن، غیر معیاری طبی و دندان سازی کے آلات، آلودہ خون کی منتقلی، حفظانِ صحت کے ناقص انتظامات اور عوام میں بیماری سے متعلق آگاہی کا فقدان ہیں۔ ہپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے محفوظ انجکشن کا استعمال، خون کی مؤثر اسکریننگ، ویکسی نیشن، صاف پانی کی فراہمی، جراثیم سے پاک طبی آلات کا استعمال اور عوام میں مسلسل آگاہی ناگزیر ہے۔ اگر احتیاطی اقدامات پر بھرپور توجہ دی جائے تو اس مرض کے پھیلاؤ کو نمایاں حد تک روکا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یونانی طب میں جگر کے تحفظ (Hepatoprotective) کے حوالے سے متعدد تحقیقی مطالعات موجود ہیں۔ ہمدرد یونیورسٹی اور دیگر اداروں میں اس موضوع پر پی ایچ ڈی، ایم فل اور مختلف تحقیقی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جن میں جگر کے افعال کے تحفظ اور ادویات کی افادیت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ روایتی ادویات کی عالمی سطح پر قبولیت کے لیے مضبوط سائنسی شواہد، معیاری کلینکل تحقیق اور Evidence-Based Medicine کے اصولوں کے مطابق مزید تحقیق ناگزیر ہے۔ یونانی طب کے ماہرین بنیادی صحت کی سہولیات (Primary Healthcare) میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں، خصوصاً دیہی اور دور دراز علاقوں میں جہاں صحت کی بنیادی سہولیات محدود ہیں۔ اگر یونانی طب کے تربیت یافتہ گریجویٹس کو قومی صحت کے نظام میں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ غیر متعدی امراض کے ساتھ ساتھ جگر کی بیماریوں کی روک تھام، ابتدائی تشخیص اور عوامی آگاہی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پائم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان نے کہا کہ پائم کا بنیادی مشن صرف علاج فراہم کرنا نہیں بلکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے احتیاط، تعلیم، تحقیق اور آگاہی کو فروغ دینا بھی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمدردپاکستان مستقبل میں بھی عوامی صحت سے متعلق ایسے سائنسی اور آگاہی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ بیماریوں کی بروقت روک تھام اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔ -

4 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، دیگر 6 کی تلاش جاری
گلگت (ویب ڈیسک )اسکردو میں دنیا کی 12 ویں بلندترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے دب کر لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔بیس کیمپ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے ایک اور کوہ پیما کی لاش مل گئی جس کے بعد اب تک 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال جاچکی ہیں، دیگر 6 لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,047 میٹر) پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں معروف نیپالی کوہ پیما نمس دائی اور پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت تقریباً 10 کوہ پیما کے لاپتا ہو گئے تھے۔الپائن کلب آف پاکستان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ برفانی تودہ جمعرات کو دوپہر کے وقت براڈ پیک پر کوہ پیماؤں کے ایک گروپ پر گرا، حادثے کے بعد سے تمام کوہ پیماؤں سے رابطہ نہیں ہوسکا، متاثرہ ٹیم میں نیپال کے 5 کوہ پیما شامل ہیں جن کی قیادت دنیا کے معروف کوہ پیما نمس دائی کر رہے تھے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان، چند مقامات پر بوندا باندی متوقع
کراچی (ویب ڈیسک )آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چند مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی، برینٹ کروڈ 89.29 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا
کراچی(ویب ڈیسک ) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں جمعرات کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 1.45ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد 89.29 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی تیل کی قیمت میں 0.85سینٹ کمی کے بعد اس کی قیمت 83.61ڈالر فی بیرل ہوگئی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق کسی معاہدے کے لیے تجاویز کے تبادلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو گٹر جنریشن قرار دیدیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک )بال وڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو گٹر جنریشن قرار دے دیا۔حال ہی میں طلبہ کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے نئی دہلی میں پیپر لیک کے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا، جس دوران طالب علموں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی تاہم تنظیم کے شدید احتجاج کے سبب بھارت کے وزیر تعلیم کو مستعفی ہونا پڑا۔اس حوالے سے اداکارہ کنگنا نے احتجاج کے دوران استعمال ہونے والی زبان، پلے کارڈز اور سوشل میڈیا ریلز پر شدید تنقید کی ہے۔کنگنا نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایک ہی جگہ اتنی بدصورتی نہیں دیکھی، جنریشن زی (Gen Z) کے مظاہروں کی یہ ریلز کو دیکھ کر متلی ہوتی ہے، ان کے بات کرنے کا انداز اور جس قسم کی زبان وہ استعمال کر رہے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی ویڈیو کو بیک وقت اتنا ناگوار اور اتنا بھونڈا نہیں دیکھا۔اس کے بعد بی جے کے رکنِ پارلیمنٹ نے مظاہرین کی تربیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر انہیں جنم کون دے رہا ہے اور ان کی پرورش کون کر رہا ہے؟انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بھارت خوبصورت لوگوں کا مسکن ہے، آپ خود کو کاکروچ کہتے ہیں اور دکھتے یا برتاؤ بھی بالکل ویسا ہی کرتے ہیں، اس میں کوئی تضاد یا انوکھا موازنہ نہیں ہے، بلکہ یہ محض دنیا کو اپنی غلاظت، کوڑے کرکٹ اور بدصورتی کا سامنا کروانا ہے، ان ویڈیوز کو دیکھ کر شدید ذہنی کوفت کا شکار ہوئی ہوں، مجھے اب کچھ سکون اور ‘ڈیجیٹل ڈیٹوکس’ (یعنی ڈیجیٹل دنیا سے دوری) کی ضرورت ہے۔کنگنا نے مزید لکھا کہ میں انہیں ‘جنریشن گٹر’ (Generation Gutter) کہتی ہوں، ان میں سے کچھ کے پاس نظام کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، وہ پڑھائی لکھائی میں اچھے نہیں ہیں، وہ اتنے بدصورت اور بدکردار ہیں کہ گھر سنبھالنے کے بھی قابل نہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

آزاد کشمیر انتخابات: پی پی اور ن لیگ میں مفاہمتی اجلاس
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) آزاد کشمیر کے جاری انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران دونوں اتحادی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے جمعرات کو مظفرآباد میں ملاقات کی تاکہ انتخابی دھاندلی کے الزامات سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو قابو میں رکھا جا سکے۔یہ ملاقات میرپور کے انتخابات کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان کئی دنوں سے جاری تلخ بیانات کے تبادلے کے بعد ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی نے بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابی عمل کی ساکھ پر سوال اٹھایا تھا۔ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد اس تنازع کو وفاقی اتحادی حکومت میں دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات پر اثر انداز ہونے سے روکنا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ ملاقات وفاقی سطح پر ہونے والی مشاورت کے بعد ترتیب دی گئی۔ اگرچہ ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ اس اقدام کو ایوانِ صدر اور وزیر اعظم آفس دونوں کی تائید حاصل تھی، تاہم دی نیوز اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھور اور نیئر بخاری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں رانا ثناء اللہ اور امیر مقام سے ملاقات کی۔ اس گفتگو سے آگاہ ذرائع کے مطابق دونوں جانب کے رہنماؤں نے انتخابی مہم کے دوران اور میرپور کے نتائج کے اعلان کے بعد دیے گئے بیانات پر ایک دوسرے کے سامنے کھل کر اپنے تحفظات اور شکایات پیش کیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ منظم انتخابی دھاندلی کے اپنے الزام کے حق میں شواہد پیش کرے۔ اس کے جواب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے اعتراضات چار حلقوں ایل اے 5، ایل اے 9، ایل اے 11اور ایل اے 12سے مخصوص ہیں، جہاں ان کے خیال میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ جب پیپلز پارٹی نے اپنے اعتراضات چار حلقوں تک محدود رکھے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے باقی نو نشستوں کے نتائج کو عملاً تسلیم کر لیا ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) نے پانچ اور پیپلز پارٹی نے چار نشستیں حاصل کیں۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے کہ موجودہ سیاسی محاذ آرائی کو مزید بڑھنے نہیں دینا چاہیے اور نہ ہی اسے آزاد کشمیر کے انتخابات کے باقی مراحل پر منفی اثر ڈالنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ملاقات میں باقی ماندہ حلقوں، خصوصاً مظفرآباد میں، پولنگ کے روز سیکورٹی کے انتظامات پر بھی اتفاقِ رائے ہوا۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر یا اطراف میں کسی بھی فرد کو اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، تاکہ پرامن، منظم اور شفاف پولنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔اس ملاقات کو دونوں اتحادی جماعتوں کی جانب سے اس تنازع کو قابو میں لانے کی پہلی سنجیدہ کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جو وفاقی حکومت میں شراکت داری کے باوجود سیاسی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتا تھا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

سعودی وزیرِدفاع کی امریکی صدر سے ہنگامی ملاقات، سعودی ولی عہد کا پیغام پہنچایا
ریاض (ویب ڈیسک )سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ سےہنگامی ملاقات کی۔امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات کامقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات میں سعودی وزیرِ دفاع نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔سعوی وزیردفاع نےکہا کہ ایران نواز عراقی ملیشیاؤں نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی تنصیبات پر حملےکرکے ریڈلائن کراس کی جس کی وجہ سےجواب دینا پڑا۔سعوی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کہا عراق میں کارروائی کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کشیدگی بڑھانےکے حامی ہیں، عراق میں کارروائی کا مقصد یہ بتانا تھا کہ مملکت دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔سعودی وزیرِدفاع نے جے ڈی وینس سے کہا کہ نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں، سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے کیونکہ یہ زیادہ سودمند راستہ ہے۔
امریکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا عراق پر حملوں کا مقصد حوثیوں کوپیغام دینا تھا، سعودی وزیرِدفاع نےامریکی نائب صدر کو بتایا کہ سعودی عرب حوثیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سعودی وزیرِدفاع نےکہا کہ حوثیوں کے معاملے پر فی الحال امریکا کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔سعودی وزیرِدفاع نےیہ بھی کہا کہ حوثیوں کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
لاہور (ویب ڈیسک )لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرانے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحقریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی علاج کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

بلوچستان کے ضلع تربت سے 6 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے ضلع تربت سے 6 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد سے6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقا می انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو اسپتال منتقل کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو گولیاں ماری گئی تھیں جن کی شنا خت نہیں ہو سکی، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ 2 روز قبل تربت سے 6 مزدوروں کو بھی اغوا کیاگیا تھا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے