Blog

  • الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہوجائیں گے اور انکی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی: رانا ثنا

    الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہوجائیں گے اور انکی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی: رانا ثنا

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔
    آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، کشمیر سے پاکستان کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی۔
    انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت کے لیے 6 سیٹوں کی ضرورت ہے، دو دن بعد الیکشن میں 4 شیر منتخب ہوکر اسمبلی پہنچیں گے، عوام پاکستان کے مالک ہیں، پاکستان کا کون سا حصہ ہے جہاں کشمیری کام نہیں کررہے؟ پاکستان میں کشیریوں کو سارے حقوق مل رہے ہیں۔
    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کشمیر ایکشن کمیٹی میں بہت سارے لوگ ہمارے بھائی اور محب وطن ہیں، الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہو جائیں گے اور ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی۔
    قبل ازیں حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے کچھ لوگ کسی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، آزاد کشمیر میں حکومت بننے کے بعد مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جہاں سے ہارجائے وہاں دھاندلی کا الزام لگادیتی ہے، پیپلزپارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پرکام کرے گی۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ہنگو میں آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

    ہنگو میں آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

    ہنگو(ویب ڈیسک )سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اگست کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے کارندوں کی موجودگی کی
    ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اگست کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
    شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن حمزہ نے جوانمردی نے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، کیپٹن حمزہ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے خوارج کا مسلسل تعاقب کر رہے تھے۔
    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مؤثر انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں قوم کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہنے والی کنگنا رناوت کا یوٹرن، سب سے بڑی طاقت قرار دیدیا

    جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہنے والی کنگنا رناوت کا یوٹرن، سب سے بڑی طاقت قرار دیدیا

    ممبی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہنے پر یوٹرن لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے کچھ دن قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طالب علموں کے احتجاج پر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ قرار دیا تھا۔کنگنا کے اس بیان کے بعد نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔تاہم اب اداکارہ نے اپنے اس بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے جین زی کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جنریشن زی‘ ہمارے ملک کی طاقت اور ہماری قوم کا عظیم اثاثہ ہے۔کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی کو گٹر جنریشن قرار دیدیاانہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان تیزی سے ہماری ثقافت اور اس کی شناخت کے سفیر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں موہن بھاگوت جی کو سننے کا موقع بھی ملا، جنہیں ہم انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ملک کے نوجوان ہم سے جڑ رہے ہیں اور ہماری ثقافتی شناخت کو اپنا رہے ہیں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک و قوم کیلیے خصوصی دعائیں

    وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک و قوم کیلیے خصوصی دعائیں

    جدہ (ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔عمرہ کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو کعبہ شریف کی زیارت خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی جہاں انہوں نے عبادت کی اور روحانی لمحات گزارے۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر وفد کے ارکان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، عوام کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی برادرانہ تعلقات کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں اعلیٰ سطحی قیادت مذہبی فریضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خیر و برکت اور امن کے لیے دعا گو رہی۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے آج ملک بھر میں 510 مقامات پر دھرنے

    پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے آج ملک بھر میں 510 مقامات پر دھرنے

    کراچی(ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کیخلاف آج ملک بھر میں 510 مقامات پر دھرنے اور سڑکیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج پورے پاکستان میں پٹرولیم لیوی اور مہنگائی خلاف پاکستان کی 510 اہم شاہراہوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، احتجاج کے دوران سڑکیں بند ہوں گی، صرف ایمبولینس کو گزرنے دیا جائے گا۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی،اسلام آباد ،لاہور، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں احتجاج ہوگا، کراچی میں شام 4 بجے مختلف شاہراہوں سے احتجاجی قافلے روانہ ہوں گے۔
    منعم ظفر خان کے مطابق شاہراہِ پاکستان، حب روڈ، نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، اورنگی، کورنگی، پاکستان چوک اور شیر شاہ سے قافلے روانہ ہوں گے، تمام احتجاجی قافلے مزارِ قائد کے مقام پر جمع ہوں گے جہاں سے بڑا احتجاجی کارواں شارع فیصل کی جانب روانہ ہوگا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم لیوی واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا، عوام اپنی اجتماعی طاقت کا مظاہرہ کریں تو مطالبات منوائے جا سکتے ہیں، 25 کروڑ پاکستانی متحد ہوں تو اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • سندھ اسمبلی کئی قراردادیں منظور کرچکی، مزید صوبے نہیں بن سکتے: وزیراعلیٰ

    سندھ اسمبلی کئی قراردادیں منظور کرچکی، مزید صوبے نہیں بن سکتے: وزیراعلیٰ

    کراچی (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ صوبائی اسمبلی سندھ کی تقسیم کے خلاف کئی متفقہ قراردادیں منظور کر چکی ہےمائننگ ٹیکنیکل کانفرنس 2026 میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا آئینِ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا واضح طریقہ کار موجود ہے جس کے تحت متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے قرارداد کی منظوری لازمی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ اسمبلی کئی مرتبہ سندھ کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہے، اگر کبھی اس مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی جو نظر نہیں آرہی تو بات کی جاسکتی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبوں کی تقسیم پر لاشیں نہیں گرنے دیں گے، سندھ کو مزید صوبوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا، سندھ کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ صوبے کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کراچی میں بوندا باندی کا امکان ،اسلام آباد اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی،

    کراچی میں بوندا باندی کا امکان ،اسلام آباد اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی،

    لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب اور اسلام آباد میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں آج مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے، وادی نیاٹ، لوشی، بابوسر اور گیس بالا سمیت متعدد علاقے شدید بارش کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔ادھر سیلاب کے باعث گینی کے مقام پر شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے اور چترال میں سیلاب سے متاثرہ یو سی بروز ، گرم چشمہ، شاشا اور گمبس گول میں بحالی کا کام جاری ہے جبکہ مستوج و گلگت روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک

    پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اگست کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں، پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے ضلع اعظم ورسک کے علاقے میں کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے ایک گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں ضلع دیر میں 2 خوارج ہلاک کیے گئے، خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، خوارج علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وژن “عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں کامیاب کارروائیوں اور 10 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کےمکمل خاتمےتک کاروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی، حکومت اور قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتادی

    امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتادی

    ممبی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال پوچھنے کے سیشن کا اہتمام کیا۔اسی دوران ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ‘آپ شادی کب کررہی ہیں؟’اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں، میرے پاس خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں پر مشتمل 100 ایسے لوگ ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں کسی ایک شخص کو برداشت نہیں کرسکتی کہ وہ میری زندگی میں آئے اور سب کچھ بدل دے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • شہبازشریف 5 سال وزیراعظم رہیں گے: محسن نقوی

    شہبازشریف 5 سال وزیراعظم رہیں گے: محسن نقوی

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کو مشورہ دیں گے کہ وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔
    وفاقی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تمام وزارتوں کی کارکردگی کی جانچ تیسرے فریق سےکروائیں اور نتائج عوام کے سامنے رکھیں، تیسرے فریق کی جانچ سے پتا لگے گا کہ کون سی وزارت کتنا کام کررہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کابینہ میں میری حاضری 70 فیصد کے قریب ہے، محسن نقوی نے خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہا کہ میں نے 30 سال کا سفر 3 سال میں طے کیا، ان کا شکریہ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ نظام بالکل تباہ ہوا ہے، میں نے وہ نظام 80 سال کے تباہ ہونے کاکہا تھا، 80 سال سے جو یہ نظام ہے وہ تباہ ہے، اگر وہ چل رہا ہوتا تو ہم کہاں سے کہاں پہنچ جاتے، میں نے حکومت کو بالکل چارج شیٹ نہیں کیا، میں خود حکومت کا حصہ ہوں اپنے آپ کو بالکل چارج شیٹ نہیں کروں گا۔محسن نقو ی نے کہا لوگوں کی خواہش ہے کہ میرے اوروزیراعظم کےتعلقات خراب ہوجائیں، ساتھ ہی واضح کیا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، شہبازشریف 5 سال وزیراعظم رہیں گے، موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا اور اپنی آئینی مدت یعنی 5 سال مکمل کرے گا۔انہوں نے کہا وزیراعظم 14 سے 16 گھنٹے کام کررہےہیں، چیزیں بہتر ہوجائیں تو نتائج ہزار گنا بہتر ہوجائیں گے، ایف بی آر کا ریونیوبڑھایا، جنگ جیتی، سفارتی سطح پرکامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم کو سسٹم ٹھیک ملتا تو ملک کو سو گنا تیزی سے آگے لےکر جاتے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے