کراچی (پاکستان واچ نیوز)کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس وقت اپنی زیادہ سے زیادہ پارکنگ گنجائش پر کام کر رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث متعدد بین الاقوامی پروازوں کا رخ اچانک کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔علاقائی ممالک کی فضائی حدود اچانک بند ہونے کے بعد درجنوں بین الاقوامی طیاروں نے ہنگامی لینڈنگ کے لیے Karachi کا رخ کیا۔ چند ہی گھنٹوں میں ایئرپورٹ کے تمام پارکنگ بے مکمل طور پر بھر گئے، جس کے باعث غیر معمولی دباؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔حکام کی جانب سے فوری طور پر نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) جاری کیا گیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مزید کسی بھی ڈائیورٹ ہونے والے طیارے کو پیشگی رابطے کے بغیر لینڈنگ یا پارکنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایئرلائنز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید کسی بھی ممکنہ ڈائیورژن سے قبل کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول اور ایئرپورٹ انتظامیہ سے باقاعدہ رابطہ کریں۔ایوی ایشن ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق کئی طیارے جو خلیجی ممالک کے بڑے شہروں کی جانب روانہ تھے، اب کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ اس غیر معمولی رش نے گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف، فیولنگ سروسز اور آپریشنل ٹیموں کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے، تاہم تمام متعلقہ ادارے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے متحرک ہیں۔
Blog
-

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے،7 اسرائیلی زخمی
تہران:(پاکستان واچ نیوز)ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی یروشلم پر ہونے والے حملے میں 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے بعد سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو بنکروں میں منتقل کیا گیا۔ادھر اردن نے میزائل حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ اردن کی جانب سے علاقائی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ایرانی فوج نے امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکروں کو میزائلوں سے ہدف بنایا گیا، جو اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔خبر ایجنسیوں کے مطابق بحرین میں بھی امریکی فوجی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ تہران میں شدید بمباری کی اطلاعات ہیں، جہاں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فضا دھوئیں سے بھر گئی۔عینی شاہدین کے مطابق اینٹی ایئرکرافٹ گنز کی فائرنگ سے آسمان روشن ہو گیا۔اسرائیلی حکومت نے ملک بھر میں نافذ ایمرجنسی کی مدت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
-

امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک اعلان
تہران(پاکستان واچ نیوز) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘ ان کا بیان امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد لاریجانی نے عمانی ثالثوں کے ذریعے امریکا سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کی۔علی لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی ’خیالی تصورات‘ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے اور اب مزید امریکی ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ’امریکا فرسٹ‘ کے نعرے کو ’اسرائیل فرسٹ‘ میں بدل دیا اور امریکی فوجیوں کو اسرائیل کے مفادات کی خاطر قربان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو چکانا پڑے گی جبکہ ایران اپنے دفاع کا حق برقرار رکھے گا۔
-

ایران کی ملٹری اور سیاسی قیادت ختم کر دی، ٹرمپ
واشنگٹن:(پاکستان واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے متعلق انتہائی سخت اور غیر معمولی بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم سیاسی اور ملٹری شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب ہتھیار ڈال دیں، کیونکہ امریکا اپنے مقاصد حاصل ہونے تک فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوجی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام اور 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایران کے اعلیٰ کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے لیکن جنگ کے بعد وہاں جمہوریت قائم ہوگی اور بہت سی مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کی قیادت سے بھی بات کی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کسی چیز کے بارے میں فکرمند نہیں، سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
-

پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز سائبر حملوں کی زد میں آگئے
اسلام آباد (پاکستان واچ نیوز)پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے، بڑے نشریاتی اداروں کی ٹرانسمیشن کو ہیکرز کی جانب سے متاثر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کی مختلف ویب سائٹس پر بھی سائیبر حملوں کی اطلاعات ہیں، ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر دشمن ملک کی جانب سے سائیبر حملے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس ہیک ہونے کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم حرکت میں آگئی، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع نیشنل سرٹ کے مطابق دو سے تین آئی ایس پیز کی اسٹریمز ہیک ہوئی ہیں ذرائع نے ان حملوں میں موساد کو ملوث قرار دیا ہے
-

کراچی میں سیکیورٹی خدشات؛ امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند
کراچی:(پاکستان واچ نیوز)شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکن قونصلیٹ کراچی جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد جانے والی سڑک پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے ضیا الدین روڈ سی ایم ہاؤس جانے والی سڑک کو بھی کنٹینر رکھ کر سیل کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ٹاور سے مائی کلاچی جانے والے روڈ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ان سڑکوں کو بند کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ایف ٹی سی سے میٹروپول جانے والے روڈ کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب گزشتہ روز سے ہی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے اور یہاں آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
-

ایران جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا، ہم اس کی میزائل انڈسٹری تباہ کردیں گے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (پاکستان واچ نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کےخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد ایرانی حکومت سے آنے والے خطرات کو ختم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی فوج نے ایران کےخلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، ایران جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا، ہم ایران کے میزائل نظام اور میزائل انڈسٹری تباہ کردیں گے، ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، امریکا نے خطے میں امریکی اہلکاروں کے لیے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ قدم اٹھایا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مکمل استثنیٰ کےساتھ اچھا سلوک ہوگا، یا آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے خلاف میزائل حملے شروع کر دیے ہیں۔امریکا کی جانب سے فضا اور سمندر سے ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے بھی ایران کے خلاف فضائی کارروائی جاری ہے۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران، اصفہان، تبریز، قم اور کرج میں حملے کیے گئے، تہران میں دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے۔ایرانے امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد اپنی فضائی حدود کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت ترین ردعمل کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔
-

اسرائیل اور امریکا کا ایران پر مشترکہ حملہ، ایران کا بھی جوابی حملہ
تہران(پاکستان واچ نیوز)اسرائیل اور امریکا نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملہ کردیا ہے جس کے بعد ہنگامی سائرن بجا دیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا ہے۔ حملے میں امریکی فضائیہ نے حصہ لیا۔ حملے کے بعد تہران میں 3 شدید دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ایران کے بوشہر پر بھی اسرائیلی اور امریکی حملوں کی خبریں ہیں جبکہ حملوں کے بعد ایرانی نیوی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں تقریباً 20 امریکی اور اسرائیلی فائٹر جیٹس شامی علاقے دارا کے اوپر پرواز کرتے ہوئے ایران کی جانب جارہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہنگامی بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران دہائیوں سے امریکی مردہ باد کے نعرے لگاتا رہا اور خطے میں امریکی مفادات پر حملے کا ذمہ دار بھی ایران ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی بحریہ کو مکمل تباہ کرنے جارہے ہیں۔ اس آپریشن میں امریکی فوجیوں کی جانیں بھی جاسکتی ہیں۔ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے اور ایرانی میزائل پروگرام مٹا دیں گے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب اگر ہتھیار ڈال دے تو مکمل استثنٰی ملے گا۔ اگر ایسا نہ کیا تو یقینی موت کا سامنا ہوگا۔ ایران برسوں سے امریکی اہداف پر حملے کرتا رہا۔ امریکی کسی انتہا پسند حکومت کو پروان نہیں چڑھنے دے گا۔اسرائیلی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ اس حملوں کی منصوبہ بندی مہینوں پہلے سے جاری تھی اور تاریخ کا بھی فیصلہ ہفتوں پہلے کیا گیا۔ یہ حملے امریکا کے ساتھ مِل کر کیے گئے ہیں۔ یہ حملے پیشگی حملے ہیں جس کا مقصد ایران کی طرف سے فوری خطرے کو کم کیا جاسکے۔ چار روز تک شدید اور مربوط حملے کیے جائیں گے جس کے بعد تہران کی صورتحال تبدیل ہوجائیگی۔روسی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ فضائی حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں کئی فوجی کمانڈر مارے گئے ہیں۔ حملے میں انٹیلی جنس ہیدکوارٹر کو بھی نشانہ بنایاگیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا میں کئی میزائل گرائے گئے۔ اس کے علاوہ قوم، خرام آباد، اصفہان میں بھی حملے کیے گئے۔ دیگر رپورٹس کے مہرآباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ابھی تہران میں نہیں ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایران نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے اور عراق نے بھی ایئر ٹریفک معطل کردی ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملوں کی پہلی لہر ہے جبکہ دوسری لہر متوقع ہے۔ حملوں میں کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اہداف میں وزیر اطلاعات اور ایوان صدر بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ مزید برآں حملوں میں ایرانی صدر کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ایران میں حملے کے بعد اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت اسکول بند اور شہریوں کو محفوظ مقامات میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک طاقتور ترین حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اسرائیل نے ایسا راستہ اختیار کیا ہے جس کا انجام اُس کے ہاتھ میں نہیں۔
-

افغان طالبان کو سوشل میڈیاپر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب
آپریشن غضب للحق جاری ،جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیاپر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب، بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی مو¿ثر دردعمل آنے پر افغان طالبان رجیم جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے لگی،برطانوی نشریاتی ادارہ”بی بی سی” افغان طالبان کے اس جھوٹے دعوے کوعالمی سطح پر سامنے لے آیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کئی سوشل میڈیا پوسٹس پر پاکستان کے ایک تربیتی لڑاکا طیارے کے ملبے کو دکھا کر پروپیگنڈا کیا جا رہاہے، بی بی سی کے مطابق حقیقت میں سوشل میڈیا پردکھائی گئی جہاز کی تصاویر کا تعلق اس تنازعہ سے نہیں بلکہ یہ 2025 کی ہے ،ماہرین کے مطابق پاک فوج کی طرف سے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد افغان طالبان سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈہ کے ذریعے ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ماہرین کے مطابق حقیقت میں یہ تصویر 2025 کی ہے جس میں ایک تربیتی طیارے کا ملبہ نظر آ رہاہے ، جس کا پاک افغان حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں
-

آپریشن غضب للحق جاری؛ 331 افغان اہلکار ہلاک، افغان فوج کا ہیڈکوارٹرز تباہ
اسلام آباد:(پاکستان واچ نیوز)
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاکستانی فورسز کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے 28 فروری صبح 9 بجے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا جس میں افغان طالبان رجیم کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر پاک فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، 163 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کا ہیڈ کوارٹرز تباہ کردیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے قندھار میں فضائی حملے کے دوران افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو موثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، پاک افواج کامیابی سے افغان طالبان کی عسکری تنصیبات کو تباہ کر رہی ہیں۔
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ ترین کارروائیوں میں پاک افغان سرحد پر غلام خان سیکٹر میں افغان پوسٹ کو تباہ کردیا گیا، اعظم وارسک سیکٹرمیں بھی افغان طالبان کی شاگا پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں تشکیل کی دراندازی کو ناکام بنادیا گیا، متعدد دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔ پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سیکٹرمیں افغانستان کی رحیم تھانہ پوسٹ کومکمل تباہ کردیا۔ پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں افغان طالبان کی اعلیٰ جرگہ تھانہ پوسٹ کو مکمل تباہ کردیا۔
جمعرات کی شب اور جمعہ کو ہونے والے واقعات:
افغان طالبان کی جانب سے جمعرات کی شب شروع کی گئی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا تھا۔ افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں منہ توڑ جواب دیا گیا۔
پاک فضائیہ نے افغان صوبے لغمان، ننگر ہار میں کارروائیاں کر کے ہیڈکوارٹرز کو تباہ کیا جبکہ سرحدی علاقوں میں افغان چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ پاک فوج نے افغانستان میں ایمونیشن ڈپو اور پٹرولیم (پی او ایل) کے بڑے ذخائر بھی تباہ کر دیے۔
سیکیورٹی فورسز نے سرحد اور افغانستان کے اندر داخل ہوکر بھرپور کارروائیاں کیں جبکہ پاک فضائیہ نے قندھار، کابل، ننگرہار میں فضائیہ کارروائیاں کر کے افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔آپریشن ضرب للحق میں پاک فضائیہ کے دشمن پر وار
گزشہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرفورس فضائی حملوں میں کابل میں دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیے گئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران دشمن کو بھاری نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ قندھار میں فضائی حملے کے دوران ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
افغان صوبے ننگرہار میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایک بڑا ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا۔
مزید بتایا گیا تھا کہ پکتیکا میں ہونے والی کارروائی میں ایک کور ہیڈ کوارٹر کو بھی مؤثر فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ پاکستان نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔
قبضے میں لی جانے والی چیک پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے پاک افغان سرحد پر خوست میں افغان طالبان کی متعدد اہم پوسٹس کو مکمل تباہ کر دیا، پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی بعد افغان طالبان فوج نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا۔
سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اور کوارڈ کاپٹر کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
تباہ ہوئی چند چوکیوں کے نام
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائیوں میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں اور کیمپس کو شدید نقصان پہنچا، افغان طالبان کے شپولا کیمپ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، خیبر پوسٹ ، قومی سر کمپلیکس اور خاور پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا، اسی طرح بزدل افغان طالبان کے اہلکار ٹوپسر پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے جب کہ پاک فوج نے داؤد پوسٹ کو بھی مکمل تباہ کردیا۔
ڈرونز حملے
افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو گرا دیا، ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان گھناؤنے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں اب تک افغان رجیم اور فتنۃ الخوارج کے 274 بندے مارے جاچکے ہیں اور 400 زخمی ہیں، 73 چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور 18 پاکستان کے قبضے میں ہیں، 115 ٹینکس، آرٹلری گنز، اے پی سیز اور بکتر بند تباہ ہوچکی ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کا فوری اور موثرجواب دیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے کے پی کے مختلف سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر فوری اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔
وزارت اطلاعات افغان طالبان نے چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ میں سرحدی خلاف ورزی کی، پاکستان کے جواب پر افغانستان کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ
سیکیورٹی فورسز کے جاری کامیاب آپریشن ضرب للحق میں ہزیمت کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے شروع کر دیئے۔
گزشتہ رات باجوڑ کے سرحدی علاقوں لغڑئی اور گرد و نواح میں سرحد پار سے فائر کیے گئے مارٹر گولے گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر خار اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
شیلنگ کے باعث ایک مقامی مسجد کی چھت اور دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جبکہ ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا گیا۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان جانب سے جارحیت پر فوری ٹینکوں کا استعمال کرتے ہوئے طالبان کی کئی پوسٹیں تباہ کردیں جبکہ متعدد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔
طورخم بارڈر پر افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج نے مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کے بھرپور ردعمل کے باعث افغان طالبان دم دبا کر فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز کےمؤثر جواب کے بعد مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان تورخم بارڈر سے ٹرکوں پر سامان لاد کر علاقے سے نکل گئے، جبکہ پاکستانی فورسز نے سرحدی دفاع کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔
آرٹلری فائر سے ٹی ٹی اے کا سیکٹر ہیڈ کواٹر تباہ
سیکیورٹی فورسز نے آرٹلری فائر سے افغان طالبان رجیم کا سیکٹر ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا۔
پاک افغان سرحد پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انگوراڈہ کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا.
سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں.
پاک افغان سرحد پرولی خان سیکٹر میں پاک فوج نے ایک اور افغان پوسٹ کو مسمار کردیا۔
باجوڑ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، دہشت گرد زندہ گرفتار
باجوڑ سیکٹر کے قریب پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو بارڈر کراس کرنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زندہ گرفتار کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد نے ابتدائی تفتیش میں اپنا نام عبداللہ بتایا ہے، جبکہ اس سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا جھوٹا دعویٰ
برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کی پاکستان سے متعلق مبینہ گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹ پاکستانی صارفین کی شدید تنقید کے بعد حذف کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی نیوز نے افغانستان ایئرفورس کے ذریعے پاکستان پر حملے کا دعویٰ کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔
قندھار کی فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں کی پیٹرولنگ
افغان جارحیت کے خلاف جاری آپریشن ضرب للحق میں پاکستانی جیٹ طیارے فضائی حملے کرنے کے بعد قندھار کی فضامیں گشت کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شاہینوں کی قندھار میں پیٹرولنگ کے دوران کسی قسم کی قابل تشویش مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی، یوں محسوس ہو رہا ہے کہ دشمن اپنے بلوں میں دبک کر بیٹھ گیا ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی، افغان طالبان کی خیبر پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج کی مؤثر کاروائی کے دوران افغان طالبان کی پوسٹوں اور کیمپس کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کی خیبر پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا اور پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
کابل میں طالبان وزارت دفاع کی عمارت کے اندر جھڑپوں کی اطلاعات
افغان دارالحکومت کابل میں طالبان وزارت دفاع کی عمارت کے اندر مبینہ طور پر اندرونی جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا ادارے آماج نیوز کے مطابق پاکستان کے آپریشن ضرب للحق میں جاری فضائی حملوں کے دوران وزارت دفاع کے احاطے میں فائرنگ اور کشیدگی کی صورتحال دیکھی گئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جیسا جواب مشرقی سرحد پر بھارت کو دیا تھا اب ویساہی بھرپورجواب مغربی سرحد پردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسی ریاست ہے جو بچوں کوخودکش بمباربناکربھیجتی ہے، دہشت گردی کےعلاوہ ان کی کچھ اورکرنے کی جرات نہیں ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کوپاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری کوشش رہی ہے کہ معاملات بات چیت کےذریعےحل کیےجائیں۔
ترجمان صدر پاکستان
صدرپاکستان کے ترجمان مرتضی سولنگی نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی اور افغانستان میں ان کے نئے پاگلوں کوجلد پتہ چل جائے گا کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا کیا نتیجہ ہوگا۔
مرتضی سولنگی نے لکھا کہ مودی کو پچھلے سال مئی میں پتہ چلا تھا،طالبان حکومت کوچند گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف
افغان جارحیت کے خلاف جاری آپریشن ضرب للحق کے حوالے سے وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کا عزم ہے کہ ملک کے امن اور تحفظ پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی، جبکہ افواج کسی بھی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تاررڑ
عطاء اللہ تارڑ نے پاک-افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی دیا جاتا رہے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ خوش فہمیوں پر مبنی افواہیں عملی میدان میں شکست کے بعد خفت مٹانے کیلئے پھیلائی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان طالبان رجیم کو جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دے گا اور پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتےہیں۔ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہوگا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام می کہا کہ پاک فوج سمندر پار کسی ملک کی نہیں ہے، یہ ہماری بہادر افواج ہے جو بھارت کی مرضی و منشا سے چلنے والی پراکسی اور افغان جارحیت رگڑنا جانتی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی ممالک نیٹو افواج کی افغانستان سے انخلا کے بعد یہ امید کر رہے تھے کہ اب امن ہو گا اور اقتدار کی مسند پر بیٹھنے والے طالبان مفاد عامہ کے لیے کام کریں گے، مگر طالبان بھارت کا بغلی بچہ بن گیا۔
طالبان نے دنیا بھر کے دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جمع کیا اور پھر اس کی آبیاری کے بعد ایکسپورٹ شروع کر دی، طالبان نے خود اپنی عوام کو بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔
وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ افغان طالبان کی کھلی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا، افغان طالبان نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں، قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
چاروں وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کا خوارج کے بزدلانہ حملے پر شدید ردِعمل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک افغان سرحد پر خوارج کے بزدلانہ حملے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے شدید مذمت کی جبکہ پاک افواج کی جانب سے افغان سرحد پر خوارج کو فوری اور منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔مریم نواز نے کہا کہ سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ خوارج، انکے ہینڈلرز اور سپورٹرز پہلے بھی ذلیل ہوئے ہوے اب بھی ذلیل ہونگے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وطنِ عزیز کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے افغان طالبان کی خیبر پختونخوا میں بلا اشتعال فائرنگ پر سیکیورٹی فورسز کے فوری اور مؤثر جواب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام یقینی بنائے گا، سرحد پار سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ا
