مکہ المکرمہ(پاکستان واچ نیوز) شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا۔سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق چاند 91 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر چاند کا یہ منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان آسان طریقے سے قبلہ رخ کا تعین کر سکیں گے
Blog
-

حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد (پاکستان واچ نیوز)حکومت پاکستان نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون نہیں اڑایا جائے گا۔ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرونز اڑانے پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیبر پختون خوا حکومت نے ہدایت کی ہے کہ مشکوک ڈرون یا آلے کی برآمدگی پر علاقے کو فوری گھیرے میں لیا جائے، بم ڈسپوزل یونٹ یا تربیت یافتہ عملہ ہی مشکوک مواد کو ہینڈل کرے گا۔بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ امن و امان میں خلل ڈالنے کے خدشات کے پیش نظرِ کیا گیا۔ڈیرہ غازی خان، وادی نیلم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مہینے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
-

ٹی20 ورلڈ کپ؛پاکستان سے ہارنے میں سری لنکا کا فائدہ ہی فائدہ
کو لمبو(پاکستان واچ نیوز)اگر مگر کی کہانی ہوئی ختم۔ اب سیمی فائنل میں جانے کا ایک ہی طریقہ بچا ہے ۔۔ اب آج والا میچ پاکستان کو سری لنکا سے 65 رنز سے جيتنا ہوگا یا سری لنکا جو بھی ٹارگٹ دے اسے 13 اوورز میں رنز چیس کرنا ھوگا اگر ایسا ہو جاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔سری لنکا گورنمنٹ کے پاس اچھا موقع ہے اپنے ملک کی اکانومی ٹھیک کرنے کا اس لیے اب سری لنکا کو چاہیے کہ آرام سے خود ھار جائیں اور کولمبو میں ایک سیمی فائنل کروانے کا موقع حاصل کر لیں۔ اگر ایسا نا ہوا تو دونوں سیمی فائنل اور فائنل انڈیا میں شفٹ ہو جائیں گے اور پھر مزے کی بات اگر پاکستان سیمی فائنل بھی جیت جاتا ہے تو پھر فائنل بھی سری لنكا كولمبو میں شفٹ ہوجائے گا۔ فائنل میچ میں ٹکٹ پرائس ہوٹل روم کتنی ہوتی ہے سب کو پتا ہے۔سری لنکا بہت بھاری مال کما سکتا ہے سری لنکا امید ہے اس سوچ کی طرف لازمی جائے گا
-

صوبائی وزیر نے 4 خطرناک کتے پال لئے، سائلین ڈرکر سہم جاتے ہیں
کراچی (آغاخالد)یہ چڑیا گھر نہیں؟ کسی مل مالک کا گھر یا فارم ہائوس بھی نہیں پھر یہ اتنا مہنگا اور خوں خوار کتا آخر کس کا ہے؟؟؟
یہ کروڑوں کا سوال ہے جسے سن کر محترم بلاول بھٹو محترمہ آصفہ بھٹو اور جناب صدر مملکت بھی حیران و پریشان ضرور ہوں گے کہ یہ لاکھوں مالیت کا کتا ان کے ایک معصوم سے نظر آنے والے صوبائی وزیر جناب سعید غنی کے شوق شہنشاہی کا حصہ ہے ایک نہیں دو نہیں جناب سعید غنی نے ایسے 4 کتے پال رکھے ہیں کتے پالنے والے خان پور پنجاب کے ماہر اسلم رانجھن کے بقول اس ایک کتے کی مالیت 50 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان ہے وزیر موصوف کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ یہ چاروں کتے انہوں نے تین تلوار کلفٹن سے متصل اپنے کیمپ آفس میں باندھ رکھے ہیں کیمپ آفس کے احاطہ میں ایک لوہے کے مضبوط جنگلے کے دوسری طرف موجود یہ کتا کیمپ آفس میں داخل ہونے والے ہر سائل پر جھپٹ نے کے انداز میں بھونکتا ہے تو سائل کی آدھی جان تو وہیں نکل جاتی ہے اس کے بھونک نے پر کیمپ آفس کے اندر بندھے مزید 3 کتے جو اس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں بھونک نے لگتے ہیں جس سے خوف کا سماں پیدا ہو جاتاہے ان کتوں کے رکھوالے سے پوچھا گیا کہ کیا وزیر موصوف کو کوئی خطرہ ہے جو اتنے خطرناک کتے انہوں نے اپنے کیمپ آفس میں باندھ رکھے ہیں تو اس معصوم شخص نے جواب دیا، ارے نہیں۔۔ صاحب کا یہ شوق ہے، پھر وہ بڑی سادگی سے بولا بڑے لوگوں کے شوق نرالے ہوتے ہیں صاحب ،یہاں اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا کہ سعید غنی کے والد محترم عثمان غنی اپنے دور کے قلندر تھے وہ ایک بینک کی یونین کے معروف اور اصولوں پر ڈٹ جانے والے عظیم مزدور رہنما تھے لاکھوں کا یونین کا بجٹ ہونے کے باوجود کالا پل کے ساتھ ایک گوٹھ جو کچی آبادی میں شمار ہوتا تھا رہے ان کے پائوں میں کبھی کراچی کے صحافیوں نے نئی یا ڈھنگ کی جوتی نہیں دیکھی مگر اخلاقیات فولادی ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنے بینک کی نجکاری کے خلاف وقت کے حکمرانوں کو للکارا اور جیل بھی گئے مگر موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے آج بیٹے ڈیفنس میں کیسے رہتے ہیں یہ کبھی پھر سہی؟ -

فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز گرا دیے گئے
پشاور(پاکستان واچ نیوز)سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی گئی تھی۔عطا تارڑ نے نے کہا کہ پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر گرا دیا اور تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اورپاکستان میں دہشتگردی کے براہ راست روابط بےنقاب کردیے۔دوسری جانب صوابی کے پابینی گاؤں میں گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری اسکول کے باہردھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ زخمی ہوئی۔ اس حوالے سے صوابی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد گرا کر کیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
-

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ،پاک فضائیہ نے بھارتی مِگ 21 طیارہ گرا کر پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔
اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ افواجِ پاکستان کی بھارتی سپاہ پر پیشہ ورانہ برتری اور قوت کا یادگار دن ہے۔فروری 2019ء میں پلوامہ فالس فلیگ واقعے کے بعد علاقائی کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوا، بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے بالاکوٹ کے قریب جارحانہ کارروائی کی۔27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت پاک فضائیہ نے اپنی خود مختاری کا دفاع کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا مقصد جنگ کو ہوا دینا نہیں بلکہ اسٹریٹجک توازن بحال کرنا تھا۔پاک فضائیہ نے بھارتی مِگ 21 طیارہ گرا کر پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔
-

پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا
کابل (پاکستان واچ نیوز)پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں۔پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت جوابی حملوں میں اب تک 133 افغان خارجی جہنم واصل ہو گئے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہیں۔پاک فوج نے 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں جبکہ 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے.موثر جوابی کارروائی میں 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیا گیا۔
-

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے افغان طالبان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا،سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مؤثر اور فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات افغان طالبان کی مبینہ بلا اشتعال جارحیت کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سرحدی علاقے میں افغان طالبان کی مانو جبہ پوسٹ کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فورسز سرحد پار سے فائرنگ میں ملوث ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو نمایاں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تاہم سرکاری سطح پر تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سیکیورٹی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ پیش رفت سے نمٹنے کے لیے مستعد ہیں۔ -

آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ: مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت
راولپنڈی:(پاکستان واچ نیوز) آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کےسات سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت نے وطن کے دفاع میں غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیاں دینے والے افسران و جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف و چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سید عاصم منیر،چیف آف دی نیول اسٹاف نوید اشرف،چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سندھونے مسلح افواج کی جانب سے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں ایک فیصلہ کن اقدام تھا، جس نے پاکستان کے عزم کو واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سروسز چیفس نے کہا کہ اس آپریشن نے افواجِ پاکستان کی آپریشنل برتری، پیشہ ورانہ تیاری اور باہمی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کیا۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے نہ صرف کسی بھی مزید جارحیت کا سدباب کیا گیا بلکہ خطے میں اسٹریٹجک توازن بھی بحال کیا گیا۔اپنے مشترکہ پیغام میں عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کے تحفظ اور علاقائی امن کے قیام کے لیے ہر وقت تیار اور مستعد ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افواجِ پاکستان وطنِ عزیز کے دفاع کے ساتھ ساتھ عالمی امن و استحکام میں بھی مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔
-

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم
اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، افواج کاعزم ہے ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔وزیراعظم نے کہا فیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں، افواج کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
