Blog

  • باجوڑ میں دراندازی کی کوشش ناکام، سرحد پار کرنے والے دہشتگرد کو زندہ پکڑلیا گیا

    باجوڑ میں دراندازی کی کوشش ناکام، سرحد پار کرنے والے دہشتگرد کو زندہ پکڑلیا گیا

    اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)پاک افغان سرحد پر باجوڑ سیکٹر کے قریب دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحد پار کرنے والے دہشت گرد کو زندہ پکڑلیا، پکڑے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نے اپنا نام عبداللہ بتایا ہے ۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر رکھا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہوگئے جبکہ 100 سے زائد طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نےنشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

  • طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی

    طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی

    کابل (پاکستان واچ نیوز)طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی۔افغان میڈیا کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔افغان میڈیا نے بتایا کہ صوبے پکتیا میں طالبان منصوری کور پردو مرتبہ بمباری کی گئی۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ رات12بجےکے بعد قندھار میں پاکستانی طیارہ پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا۔

  • انشا ء اللہ شکست دشمن کا مقدر ہے،وزیردفاع خواجہ آصف

    انشا ء اللہ شکست دشمن کا مقدر ہے،وزیردفاع خواجہ آصف

    اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اسوقت بھارت کی پراکسی طالبان و افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، انشا ء اللہ شکست دشمن کا مقدر ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ہو گا اور طالبان افغان عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن پہ توجہ مرکوز کریںُ گے مگر طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا۔خواجہ آصف نے کہا طالبان نے ساری دنیا کے دہشت گردوں کا افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ اپنی عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا، خواتین کو جو حقوق اسلام دیتا ہے وہ چھین لیے۔وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعہ حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں، بھر پور سفارت کاری کی مگر طالبان بھارت کی پراکسی بن گئے، آج جب پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ہماری افواج نے فیصلہ کن جواب دیا۔ خواجہ آصف نے کہا پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتےہیں۔ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہو گا۔

  • وزیرِ اعظم کی مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر آمد

    وزیرِ اعظم کی مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر آمد

    مانسہرہ (پاکستان واچ نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ گئے۔وزیرِ اعظم نے شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کے لیے دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطنِ عزیز کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا اور ہمت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے اور پاکستانی قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور پاک فوج شہید کے اہلِ خانہ کا مکمل خیال رکھیں گے۔وزیرِ اعظم نے مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے نام سے دانش اسکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور شاہ جی گل آفریدی بھی موجود تھے۔

  • 10 روپے کا نوٹ ختم  کرنے کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ

    10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ

    اسلام آباد:ملک میں چلنے والے 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلی سطحی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو ارسال کردی۔ یہ کرنسی مینجمنٹ رپورٹ اسٹیٹ بینک اور سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن قوانین کے تحت مرتب کی گئی ہے۔آئی سی ایم اے رپورٹ کے مطابق 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے جب کہ 10 روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہوتی ہے۔ملک میں ہر سال چھپنے والے مجموعی نوٹوں کا تقریبا 35 فیصد حصہ 10روپے کے نوٹ پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرنے سے 10سال میں کم از کم 40 سے 50ارب روپے کی بچت ہوگی، کیوں کہ 10روپے کے نوٹ کی چھپائی، تبدیلی اور انتظامی اخراجات کا تخمینہ 8 سے 10 ارب روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق سکہ تیار کرنے کی لاگت زیادہ مگر دہائیوں تک دوبارہ تیار کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

  • دھشگردوں کو قانون  کے کٹہرے  میں لائیں گے،وزیراعلی بلوچستان

    دھشگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے،وزیراعلی بلوچستان

    کوئٹہ (پاکستان واچ نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے25 فروری کو بولیدہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ معصوم خاندان کا قتل اور گھر کو نذرِ آتش کرنا کھلی دہشت گردی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے صوبائی اسمبلی میں اس واقعے کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کرنے کی تجویز بھی دی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

  • بھارت مسلمانوں کیخلاف اسرائیلی ماڈل اپنا رہا ہے، الجزیرہ کی چونکا دینے والی رپورٹ

    بھارت مسلمانوں کیخلاف اسرائیلی ماڈل اپنا رہا ہے، الجزیرہ کی چونکا دینے والی رپورٹ

    دوحہ: (پاکستان واچ نیوز)عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت اسرائیل کے سیکیورٹی اور انتظامی ماڈل سے متاثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جن کے اثرات خصوصاً مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر پر مرتب ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں ایک مشترکہ نظریاتی وژن پایا جاتا ہے، جس میں اقلیتوں کو سیکیورٹی اور جغرافیائی خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندوتوا نظریے سے وابستہ حلقے اسرائیلی طرز حکمرانی سے متاثر ہیں اور سیکیورٹی پالیسیوں میں نگرانی اور سخت اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔الجزیرہ کے مطابق 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے، جن میں چیک پوسٹوں کا قیام، چھاپے، اور مواصلاتی بندشیں شامل ہیں۔رپورٹ میں ’بلڈوزر جسٹس‘ پالیسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے تحت مبینہ طور پر گھروں اور دکانوں کی مسماری کی گئی، جسے ناقدین ماورائے عدالت اقدام قرار دیتے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اختلافی آوازوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردعمل رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

  • جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوت ہیڈ کانسٹیبل  وہاب علی قوم کا فخر بن گئے

    جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوت ہیڈ کانسٹیبل وہاب علی قوم کا فخر بن گئے

    پشاور(پاکستان واچ نیوز)فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوت ہیڈ کانسٹیبل وہاب علی قوم کا فخر بن گئے۔ کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کی بربریت کا نشانہ بننے والے ہیڈ کانسٹیبل وہاب علی کی شہادت پر لواحقین نے دہشت گردوں کے خلاف بلند حوصلوں کا اظہار کیا ہے۔
    کرک کی دھرتی کے ایک اور بہادر سپوت ہیڈ کانسٹیبل وہاب علی نے وطن پر اپنی جان قربان کر دی۔ شہید کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہاب علی شہید ایک بااخلاق، پرہیزگار اور انسان دوست شخص تھے۔
    لواحقین نے خیبرپختونخوا حکومت اور انتظامیہ سے سوال کیا کہ دہشت گردی کب تک برداشت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت یا ان کے ایم این اے اور ایم پی ایز نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے بھی نہیں آئے۔
    رشتہ داروں کے مطابق سوات سے لے کر پاراچنار اور بنوں جیسے علاقے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں
    ان کا کہنا تھا کہ وہاب علی کی شہادت پر ہمیں فخر ہے، ہمارے دشمن خوارج ہیں جن کے خلاف جنگ حلال ہے۔
    شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ افغانستان، انڈیا اور اسرائیل دہشت گردی کے آلہ کار بن چکے ہیں اور دہشت گردوں کے گڑھ کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔

  • کے پی اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک

    کے پی اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک

    پشاور (پاکستان واچ نیوز)سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران دہشتگردی کے خلاف جاری بھرپور مہم کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تیز رفتار اور مؤثر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد جہنم واصل کردئے، کاروائیوں کا ہدف بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان تھےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے تحت تیز رفتار اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے، 24 فروری کو خیبر پختونخوا میں چار علیحدہ کارروائی میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 26 خارجی ہلاک کیے گئے۔بیان کے مطابق جبکہ بلوچستان کے علاقے سمبازہ، ضلع ژوب میں ایک کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے وابستہ 8 دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے بالمقابل پاک–افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خارجیوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے بروقت پکڑ لی، مؤثر کارروائی میں ایک خارجی ہلاک ہوا،خارجی کی شناخت افغان شہری کے طور پر کی گئی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی ہلاک کیے گئے، اسی دوران بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو علیحدہ جھڑپوں میں 10 خارجی مارے گئے، جبکہ میر علی، شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 12 خارجی ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ، ضلع ژوب میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ علاقوں میں کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جبکہ قومی ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” وژن کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

  • امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، تیل اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنایا

    امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، تیل اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنایا

    واشنگٹن (پاکستان واچ نیوز)امریکا نے جنگ کے دباؤ اور جوہری مذاکرات کے دوران ایک بار پھر ایران پر پابندیاں عائد کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس میں خاص طور پر وہ جہاز نشانہ بنائے گئے ہیں جو ایرانی تیل فروخت کر کے ملک کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔پابندیوں کے تحت 12 جہازوں، متعدد کمپنیوں اور افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور امریکی شہریوں کے لیے ان کے ساتھ مالی لین دین ممنوع ہو جائے گا۔یہ پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کے “زیادہ سے زیادہ دباؤ” مہم کے تحت لگائی گئی ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے سکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران غیر قانونی تیل کی فروخت کے ذریعے مالیاتی نظام کا غلط استعمال کرتا ہے جس سے ہتھیار خریدے جاتے ہیں اور دہشت گرد گروہوں کی مدد کی جاتی ہے۔دوسری جانب امریکا نے خطے میں اپنے فوجی وسائل بھی بڑھا دیے ہیں جن میں دو ایئرکرافٹ کیریئرز اور بڑی لڑاکا ہوائی جہاز کی فلیٹس شامل ہیں تاکہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تیاری کی جا سکے۔امریکا نے یہ پابندیاں صدر ٹرمپ کی پہلی مدت میں 2018 میں ایران کے ساتھ جوائنٹ کمپریہنسیو پلان آف ایکشن (عالمی جوہری معاہدے) کو ختم کرنے کے بعد عائد کرنا شروع کیں۔خیال رہے کہ اس عالمی جوہری معاہدے کے تحت ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں کمی کی تھی جس کے بدلے بین الاقوامی پابندیاں ختم کی گئی تھیں۔صدر ٹرمپ کی 2025 میں دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد ایران کے تیل کے برآمدات کو روکنے کے لیے معاشی دباؤ کی مہم کو دوبارہ تیز کیا گیا ہے۔