راولپنڈی:(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 مارچ 2026ء کو خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران فورسز نے مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری آپریشن عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں 13 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اور باڑہ میں دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا میں فتنۃ الخوارج کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ دہشتگردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
Blog
-

خیبر پختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک
-

30 دن میں ایران کے خلیجی ممالک پر 5200 میزائیل حملے، حیران کن اعداد و شمار
جدہ (پاکستان واچ نیوز)عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے گزشتہ 30 دنوں کے دوران خلیجی ممالک پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن کی مجموعی تعداد 5 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان حملوں میں بیلسٹک میزائلز، ڈرونز اور بعض مقامات پر جنگی طیارے بھی استعمال کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عربیہ کے دفاعی نظام نے گزشتہ ایک ماہ میں ایران کی جانب سے داغے گئے 57 میزائلوں اور 1006 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جس سے بڑے جانی و مالی نقصان کو روکا گیا۔اسی دوران کویت بھی ایرانی حملوں کا نشانہ بنا، جہاں 309 بیلسٹک میزائلوں اور 616 ڈرونز سے حملے کیے گئے۔ قطر پر بھی ایران نے 206 میزائل، 90 ڈرونز اور 2 جنگی طیاروں کے ذریعے حملے کیے۔بحرین کے حکام کے مطابق انہوں نے ایک ماہ کے دوران ایران کے 174 میزائل اور 391 ڈرون مار گرائے۔ اسی طرح امارات پر 413 میزائلوں اور 1914 ڈرونز سے حملے کیے گئے، جنہیں دفاعی نظام نے بڑی حد تک ناکام بنایا۔عرب میڈیا کے مطابق عمان بھی اس کشیدگی سے محفوظ نہ رہ سکا، جہاں ایران کی جانب سے 19 ڈرون حملے کیے گئے۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز کو کھولے بغیر ہی اس کشیدگی اور ممکنہ جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔
ماہرین کے مطابق خلیجی خطے میں اس بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، اور اگر صورتحال کو قابو نہ کیا گیا تو اس کے اثرات عالمی معیشت اور تیل کی سپلائی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ -

وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی
اسلام آباد (پاکستان واچ نیوز)وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو ’صفر‘ یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘ نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے تحت اس چیک کے نفاذ کے بعد اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق اضافی بجلی سسٹم پر شامل تو ہو جائے گی، تاہم نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی جنریشن پر ریلیف بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی منظور شدہ جنریشن لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے کی صورت میں ایکسپورٹ یونٹس پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا ہے۔ -

کھیل یا حقیقت؟ غزہ کے معصوم بچوں کی ویڈیو نے پوری دنیا کو رُلا دیا
غزہ (ویب ڈیسک ) ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کو افسردہ کر دیا ہے، جس میں معصوم بچوں کے کھیل نے جنگ کے گہرے اثرات کو واضح کر دیا ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پناہ گزین کیمپ میں موجود بچے اپنی گڑیا کے ساتھ کھیل رہے ہیں، مگر یہ کھیل عام کھیلوں سے مختلف ہے۔ بچے اپنی گڑیا کو ایک اسٹریچر پر رکھ کر اس کا جنازہ نکالنے کی نقل کر رہے ہیں، جو موجودہ حالات کی عکاسی کرتا ہے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق اس طرح کے کھیل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ بچے جنگ اور مسلسل خوف کے باعث ذہنی اور جذباتی طور پر شدید متاثر ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بچے اپنے اردگرد کے حالات کو کھیل کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں، اور یہ ویڈیو ان کے اندرونی خوف اور صدمے کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین کی بڑی تعداد اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔ کئی افراد نے اسے جنگ کے انسانی پہلو کی ایک تکلیف دہ تصویر قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں بچوں کی ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دینا نہایت ضروری ہے، تاکہ وہ اس صدمے سے نکل کر ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔ -

ایران نے اصفہان میں 3 کروڑ ڈالر کا امریکی ڈرون مار گرایا
تہران (فارن ڈیسک )ایران نے اصفہان میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے اصفہان کے قریب امریکا کے ایک MQ-9 ڈرون کو مار گرایا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو منگل کی صبح روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈرون جنگ میں گرایا جانے والا 146 واں ڈرون ہے۔MQ-9 ریپر، جو وسیع پیمانے پر نگرانی اور حملے کے مشن کے لیے استعمال ہوتا ہے، کا تخمینہ لاگت تقریباً 30 ملین ڈالر فی یونٹ ہے۔
-

آبنائے ہرمز بند رہنے کے باوجود ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے کیلئے تیار
واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند رہنے کے باوجود وہ ایران جنگ ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وال سٹریٹ جرنل نے ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ وہ ایران جنگ کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں بھلے آبنائے ہرمز بند رہے۔ٹرمپ اور ان کے معاونین کا خیال ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے فوجی کارروائیاں ایران کے تنازع کو چار سے چھ ہفتوں کی ٹائم لائن سے آگے دھکیل دیں گی۔ انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ صدر کے پاس فوجی اختیارات ہیں، لیکن وہ ان کی ترجیح نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکا ایران کی بحریہ اور میزائلوں کو تباہ کرکے اپنے مقاصد حاصل کرے، پھر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تہران پر سفارتی دباؤ ڈالے گا اور دشمنی کو ختم کرے گا۔ اور اگر ایران ایسا نہیں کرتا تو واشنگٹن یورپ اور خلیج میں اتحادیوں پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ آبنائے کو دوبارہ کھلوائیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کے شہری بنیادی انفراسٹرکچر پر حملہ کر دیں گے۔
-

ایران جنگ میں آدھے زیادہ مقاصد حاصل کرلیے ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں آدھے سے زیادہ مقاصد حاصل کرلیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس جنگ میں آدھے سے زیادہ اہداف حاصل کرلیے ہیں تاہم لیکن اس جنگ کے خاتمے پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ جنگ نے ایران کے پاسداران انقلاب کے “ہزاروں” ارکان کو ہلاک کرنے سمیت کئی اہداف حاصل کیے ہیں۔ ہم ان کی ہتھیاروں کی صنعت کو ختم کرنے کے بھی قریب ہیں۔نیتن یاہو نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ایران کی اسلامی جمہوریہ ختم ہوجائے گی تاہم انہوں نے اضافہ کیا کہ جنگ کا مقصد یہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ آپریشن چار سے چھ ہفتے تک جاری رہے گا۔سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ جنگ مہینوں کے بجائے ہفتوں جاری رہے گی۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے بارہا الزام لگایا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب ہے جبکہ یہ الزام اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کی رپورٹ کیخلاف ہے۔
-

امن کےلئے پاکستان جیسے دوست ملک کی کو ششوں کو سراہتے ہیں، ایرانی سفیر
اسلام آباد:(پاکستان واچ نیوز)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے ایکس پر شیئر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جیسے دوست اور برادر ملک کی جانب سے امریکا-اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت روکنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کے لیے نیک نیتی، مثبت اقدام اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ میں یہاں چند نکات پیش کروں گا جنہیں میں آئندہ تھریڈز میں بیان کروں گا۔
-

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟
کراچی:(پاکستان واچ نیوز)محکمہ موسمیات نے اپریل کے آغاز پر بارش کے نئے سلسلے کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔کراچی میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مذکورہ سسٹم شہر پر 4 اپریل تک بارشوں کی صورت اثر انداز رہ سکتا ہے۔شہر کے کچھ مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔دیہی سندھ بشمول کراچی میں بارشوں کے دوران ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
-

پی ٹی آئی کا پیکا ایکٹ پر یوٹرن؟ عظمیٰ بخاری کے خلاف کارروائی کی تیاری،رپورٹ: بےنظیر مہدی رضوی
پی ٹی آئی کا ایک اور بڑا یوٹرن؟ جس کو کل تک پی ٹی آئی کالا قانون قرار دیتی تھی اب اس کے تحت عظمیٰ بخآری کے خلاف کارروائی کی تیاری مکمل،
پی ٹی آئی کی جانب سے عظمیٰ بخاری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے چیئرمین پیمرا اور ڈائریکٹر جنرل این سی سی سی کو خط بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط لکھنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ وہی قانون جسے ماضی میں “کالا قانون” کہا جاتا تھا، اب اسی کے تحت کارروائی کا مطالبہ پارٹی کے اندر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کے واٹس ایپ گروپس میں اس معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے اندرونی کشیدگی واضح ہو گئی ہے۔
خط کے متن کے مطابق یہ اقدام دانستہ اور مسلسل غلط معلومات پھیلانے کی مہم کے ردِعمل میں اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مہم ٹاک شوز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور پریس کانفرنسز کے ذریعے چلائی گئی، جس میں قاسم خان کے مطابق چھوٹے الزامات کو بڑھا چڑھا کر حقائق کے طور پر پیش کیا گیا۔
بعد ازاں ان بیانات کو الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر پھیلایا گیا، جس کے نتیجے میں غیر مصدقہ دعوے ملک گیر بیانیہ بن گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اس خط کا متن تیار کیا۔
سیاسی حلقوں میں یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ کیا یہ پی ٹی آئی کا واضح یوٹرن ہے یا بدلتی سیاسی حکمت عملی کا حصہ