Blog

  • عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا نام روشن، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے

    عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا نام روشن، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے

    ممبی(ویب ڈیسک )امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کے بعد بھارت میں اس پیش رفت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں بعض تجزیہ کاروں نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ بحران میں اہم ثالثی کردار ادا کیا، جس کے باعث عالمی سطح پر اس کی سفارتی حیثیت مضبوط ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں نے اس تناظر میں بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔
    ایک بھارتی تجزیہ کار نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک دہائی قبل اڑی واقعے کے بعد مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار نمایاں جبکہ بھارت پس منظر میں نظر آ رہا ہے۔
    دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں بات چیت کی پیشکش کی، جسے عالمی سطح پر مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ ایران کی قیادت کی جانب سے بھی اس پیش رفت کی منظوری دی گئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملے روکے گئے تو ایران بھی جوابی کارروائیاں روک دے گا۔
    ماہرین کے مطابق خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال جنوبی ایشیا کی سیاست پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، جبکہ پاکستان کا کردار عالمی سطح پر مزید اہمیت اختیار کر سکتا ہے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ’وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا‘، سیاسی رہنماؤں کا خراج تحسین

    ’وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا‘، سیاسی رہنماؤں کا خراج تحسین

    کراچی (ویب ڈیسک )مختلف سیاسی رہنماؤں نے امریکا ایران کی جنگ بند کرانے میں اہم کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت سفارتی کوششوں نے ممکنہ بڑے تنازع کو ٹال کر خطے کو تباہی سے بچایا۔
    انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ حکمت عملی سے مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت کردار نمایاں ہوا۔
    وفاقی وزیر اویس لغاری نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق یہ بہترین سفارت کاری ہے اور اس اقدام کو نوبیل امن انعام کے لیے مثالی کیس قرار دیا جا سکتا ہے۔
    وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے امن، مکالمہ اور علاقائی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اعلیٰ درجے کی دانشمندی اور تعمیری سفارتکاری کی عکاس ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو مضبوط بناتی ہے۔
    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں اور دنیا کو بڑی تباہی سے بچانے میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
    ادھر نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات میں حالیہ بحران کے دوران سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی اور خطے کے امور و ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
    پاکستان کا امن کے لیے کردار قابلِ فخر ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا امن کے لیے کردار قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دانشمندی، عزم اور امن کے لیے پختہ عہد کے ساتھ قیادت کا کردار ادا کیا۔
    بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کی قیادت کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور تباہی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے تہران، واشنگٹن اور اسلام آباد کی قیادت کی مسلسل کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی کی بدولت کشیدگی میں کمی آئی اور سفارتکاری کو فروغ ملا۔
    ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی خطے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے تاکہ حالات کو سنبھالا جا سکے، بحالی کا عمل شروع ہو اور وسیع جنگ کے خطرات سے دوری اختیار کی جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی محض عارضی وقفہ ثابت نہیں ہوگی بلکہ دیرپا امن کی بنیاد بنے گی اور خطے میں استحکام، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کا باعث بنے گی۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • سعودی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم کی سعودی ولی عہد  کو یقین دہانی

    سعودی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنےسعودی بھائیوں اور بہنوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
    وزیرِ اعظم اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
    اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
    ایران کے سعودیہ پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں، یہ حملے تنازع کےحل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچارہے ہیں: کورکمانڈرز کانفرنس
    شہباز شریف نے آج سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، سعودی عرب کیساتھ ایسےکھڑے رہیں گے جیسے سعودی قیادت اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
    وزیرِ اعظم نے موجودہ کشیدگی کےدوران سعودی قیادت کی جانب سے تحمل اور دانشمندی کے مظاہرے کو سراہا۔
    شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان دیگر ممالک کیساتھ ملکر امن کی کوششوں کو کامیاب بنانےکےلیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
    انہوں نےکشیدگی کم کرنےکےلیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا جبکہ سعودی ولی عہد نےخطےمیں امن واستحکام کی بحالی کےلیےپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایران پر امریکی حملوں کی ڈیڈ لائن، پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دیں

    ایران پر امریکی حملوں کی ڈیڈ لائن، پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دیں

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کے مطابق ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن کے قریب آتے آتے پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
    بلوم برگ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششوں کے لیے متعدد ٹیلی فون کالز کی ہیں۔
    بلوم برگ نے لکھا ہے کہ پاکستان اور مصر دونوں ملک مل کر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ پیر کو کہہ چکے ہیں، کہ نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے ذریعے ایران سے بات کر رہے ہیں۔
    مصری وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے آج منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات کی ہے۔
    دوسری جانب سینئر ایرانی ذرائع نے خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن امریکا نے اپنا لہجہ نہیں بدلا۔
    ادھر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ روکنے کیلئے خیرسگالی اور سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔
    ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔
    واضح رہے کہ 5 اپریل کو مغالظات سے بھرے بیان میں ٹرمپ نے دھمکی کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ منگل کا دن پاور پلانٹ کا دن اور برج کا دن ہو گا۔
    تاہم آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیڈلائن کے خاتمے سے 11گھنٹے پہلے ہی پوری ایرانی قوم کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی ۔
    ترمپ نے کہا کہ ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی،جو واپس نہیں آسکے گی۔

  • جنگ بندی کیلئے پاکستان کی  کوششیں اہم مرحلے میں داخل، ایرانی سفیر

    جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل، ایرانی سفیر

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ایرانی سفیر کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاری خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور اب یہ عمل ایک حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ان کوششوں سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔ایرانی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر جنگ بندی اور سفارتی حل کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔
    :Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • اٹک میں سونے کے ذخائر کے معاملے پر بڑی پیش رفت

    اٹک میں سونے کے ذخائر کے معاملے پر بڑی پیش رفت

    لاہور (ویب ڈیسک )اٹک میں سونے کے ذخائر کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب حکومت نے نیسپاک سے فائنل رپورٹ 30 اپریل تک طلب کر لی ہے۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم حتمی رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ آگے کی کارروائی ممکن ہو سکے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اٹک سمیت مختلف مقامات پر موجود سونے کی مقدار عالمی مارکیٹ میں کئی سو ارب روپے کے مساوی ہو سکتی ہے، جس سے ملکی معیشت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔نیسپاک کی فائنل رپورٹ کے بعد رواں ماہ بین الاقوامی آکشن بھی متوقع ہے، جس کے ذریعے سونے کے ذخائر کی مارکیٹ میں فروخت اور سرمایہ کاری کے اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ میانوالی اور دریائے ستلج کے علاقوں میں بھی سونے کے ذخائر موجود ہیں، جس سے اس خطے میں معدنی وسائل کے حوالے سے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔
    :Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کا عالمی مذاق بنایا

    ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کا عالمی مذاق بنایا

    تہران (فارن ڈیسک )دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کر کے اپنے طنزیہ پیغامات و کارٹونز شیئر کیے ہیں۔
    ایرانی سفارتخانے ٹرمپ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کے بجائے عالمی سطح پر مزاح اور طنز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔
    زمبابوے میں ایرانی سفارتخانے نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ٹرمپ کی فرمائش پر لکھا کہ ’چابی کھو گئی ہے‘، اور ڈیڈ لائن والی دھمکی پر وقت آگے پیچھے کرنے کی طنزیہ درخواست کر دی۔
    بلغاریہ میں ایرانی سفارتخانے نے کارٹون کے ذریعے ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے تنگ راستے میں پھنسا ہوا دکھایا، جبکہ تاجکستان میں ایک کارٹون میں ایران کو ٹرمپ کے گلے میں اٹکا ہوا دکھا کر ان کی بدتمیزی پر طنز کیا گیا۔
    انڈونیشیا میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی طیاروں کی ایران آمد اور بعد میں تباہی کی ویڈیوز شیئر کیں اور ٹرمپ کی پالیسیاں ٹرول کیں۔ آرمینیا میں بھی ایرانی سفارتخانے نے ویڈیو کے ذریعے ٹرمپ کی جنگی جنون پالیسیوں کو عالمی ایندھن بحران سے جوڑا۔
    ماہرین کے مطابق ایرانی سفارتخانے اس ٹرولنگ کے ذریعے نہ صرف عالمی میڈیا میں دلچسپی پیدا کر رہے ہیں بلکہ ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف عالمی سطح پر طنزیہ ردعمل بھی پیش کر رہے ہیں۔
    :Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • دباؤ میں نہیں آئیں گے ، ٹرمپ کی پریس کانفرنس پر ایران کا دو ٹوک ردعمل

    دباؤ میں نہیں آئیں گے ، ٹرمپ کی پریس کانفرنس پر ایران کا دو ٹوک ردعمل

    تہران:(فارن ڈیسک )ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو بے بنیاد اور حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کسی بھی دباؤ کے آگے جھکنے والا نہیں۔ایرانی مشترکہ فوجی کمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کو مسلسل ناکامیوں اور سبکی کا سامنا ہے اور اس قسم کی سخت زبان دراصل انہی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دھمکیوں کے ذریعے نہ تو امریکا اپنی ساکھ بحال کر سکتا ہے اور نہ ہی خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا سکتا ہے۔
    فوجی حکام نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحانہ بیان بازی دراصل اس کی کمزوری کا اعتراف ہے۔
    ایران نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا دھمکی سے اس کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر امریکا نے کسی بھی نوعیت کی فوجی کارروائی یا جارحیت کی کوشش کی تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
    ایرانی قیادت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ممکنہ کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔
    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور معاہدے پر آمادہ ہونے کے لیے سخت ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
    امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت تک کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو ایران کے توانائی کے مراکز اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
    :Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، یہودی عبادت گاہ تباہ، کئی شہر وں میں دھماکے

    اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، یہودی عبادت گاہ تباہ، کئی شہر وں میں دھماکے

    تہران (ویب ڈیسک )ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے ساتھ واقع ایک یہودی عبادت گاہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ یہ دعویٰ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حملہ تہران کے مرکزی علاقے میں کیا گیا جہاں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس کے قریب واقع یہودی عبادت گاہ بھی زد میں آ کر تباہ ہو گئی۔ علاقے کی تنگ گلیوں کے باعث قریبی عمارتوں کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔تاحال اس حملے میں جانی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ایرانی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری ویڈیوز میں تباہی کے مناظر اور امدادی کارکنوں کو ملبہ ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں صدیوں سے یہودی برادری موجود ہے اور اندازاً 20 ہزار کے قریب یہودی اب بھی ایران میں رہتے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ میں ان کے لیے ایک نشست بھی مخصوص ہے۔
    دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک نئی اور بڑی فضائی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس میں ملک بھر کے مختلف انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ حملوں میں دارالحکومت تہران سمیت اہم تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی میزائل حملوں کے پیش نظر دفاعی نظام کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو موبائل فونز کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔
    ادھر ایران میں دھماکوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں زوردار دھماکے سنے گئے جو ممکنہ طور پر مہر آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہوئے، جبکہ قریبی شہر کھارگ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
    خطے میں جاری ان حملوں کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور صورتحال ایک بڑے تصادم کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔
    :Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف کی یوتھ پروگرام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات

    وزیراعظم شہباز شریف کی یوتھ پروگرام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے یوتھ پروگرام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
    چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے شہباز شریف کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
    وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
    شہباز شریف کا کہناتھا کہ حکومت نوجوانوں کو ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کروانے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔
    :Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔