Blog

  • سال نو پر وزیراعظم شہباز شریف  کی قوم کو مبارکباد

    سال نو پر وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد

    نئے سال کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو۔

    نئے سال کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کےآغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں، دعا ہے نئے سال میں ہم انفرادی اور اجتماعی غلطیوں کو سدھار کر نئی شروعات کریں۔
    وزیراعظم نے کہا کہ 2024 میں دنیا کو معاشی،سیاسی اور امن و امان کے بحرانوں کا سامنا رہا، دعا ہے نئےسال میں ان بحرانوں پر قابو پانے کے لیے مثبت پیش رفت ہو۔
    انہوں نے کہا کہ 2024 کے دوران ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوئے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، دوست اور برادر ممالک سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے، 2024 میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کا آغاز ہوا۔
    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم 2025 میں داخل ہو رہے ہیں اور معیشت کو خود انحصاری کی پٹری پر ڈال چکے ہیں، آج کے دن ہم ایک مستحکم ،روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کا سال فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے بدترین سال رہا، اسرائیلی قابض افواج نے ظلم کی وہ داستانیں رقم کیں جن کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہمارے مظلوم بھائی اور بہنیں بھارتی قابض افواج کی بربریت کا شکار رہے، امید ہے 2025 میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر اپنی آزادی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں۔
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو۔

  • واٹس ایپ کے متعدد نئے فیچرز کا صارفین کو علم ہی نہیں ہوسکا

    واٹس ایپ کے متعدد نئے فیچرز کا صارفین کو علم ہی نہیں ہوسکا

    لندن ( کنزیومر واچ نیوز)واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس میں 2024 کے دوران درجنوں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا، درحقیقت میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں اتنے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے کہ متعدد کا صارفین کو علم ہی نہیں ہوسکا یا انہوں نے پر اس توجہ مرکوز نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے خود تسلیم کیا گیا کہ متعدد نئے فیچرز ایسے ہیں جن کا صارفین کو علم نہیں ہوسکا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی مرتب کردہ فہرست میں سب سے اوپر جس فیچر کا ذکر کیا گیا وہ واٹس ایپ ویب پر کانٹیکٹس کو ایڈ کرنا ہے۔ یعنی صارفین اب واٹس ایپ ویب پر بھی کانٹیکٹس کو منیج کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ سہولت مرکزی اکاؤنٹ سے لنک دیگر ڈیوائسز میں بھی دستیاب ہے۔اس اپ گریڈ کے باعث اب آپ کانٹیکٹس کو صرف واٹس ایپ پر بھی محفوظ کرسکتے ہیں، یعنی انہیں فون پر ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔واٹس ایپ چیٹس کو آرگنائز کرنے کے لیے میسجنگ پلیٹ فارم میں کاسٹیوم لسٹس اور فیورٹس کا اضافہ بھی کیا گیا۔ایک اور بڑی تبدیلی ایونٹس فیچر کا اضافہ ہے۔یعنی اگر ا?پ دوستوں یا گھر والوں کو کسی جگہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کے اندر ایونٹس فیچر کے ذریعے ایسا کرسکتے ہیں۔واٹس ایپ کے مطابق ایونٹس فیچر سے صارفین کو نئے ایونٹس ترتیب دینے کا موقع ملتا ہے جبکہ انہیں خودکار ریمائنڈرز موصول ہوتے ہیں۔2024 میں ویڈیو کالنگ کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے اپ گریڈ کیا گیا اور اب آپ 32 افراد سے ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں جبکہ متعدد فلٹرز اور بیک گراؤنڈز بھی دستیاب ہیں۔آڈیو کالنگ کے معیار کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے بہتر کیا گیا ہے اور تیز انٹرنیٹ کنکشن پر ایسا خودکار طور پر ہوتا ہے۔تیز انٹرنیٹ کنکشن پر ویڈیو کالز کے لیے معیاری ریزولوشن کا فیچر بھی اس سال واٹس ایپ کا حصہ بنا۔میٹا کی زیر ملکیت ایپ نے چینل کیٹیگریز متعارف کرائیں جبکہ تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی۔اسی طرح چینلز پر وائس اپ ڈیٹس اور 16 ایڈمنسٹریٹر کی سپورٹ کا اضافہ بھی کیا گیا۔آپ کسی چینلز پوسٹس کو کسی چیٹ یا اسٹیٹس پر بھی فارورڈ کرسکتے ہیں۔اگر آپ کو اوپر درج فیچرز کا علم نہیں تھا تو اب آپ انہیں واٹس ایپ پر استعمال کرسکتے ہیں۔

  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    واشنگٹن ( کنزیو مر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹک پر پابندی روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹک ٹاک پر پابندی روکنے کیلئے متحرک ہوگئے، سپریم کورٹ سے چینی سوشل میڈیا سائٹ پر پابندی کا معاملہ ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ منتخب صدر کو مسئلے کا سیاسی حل ڈھونڈنے کیلئے موقع دیا جائے۔امریکی کانگریس نے ٹک ٹاک کو فروخت کرنے یا پابندی کا سامنا کرنے کیلئے 10 جنوری 2025کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 10 جنوری کو شروع ہوگی۔

  • رات کو بھی بجلی پیدا کرنے والے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت

    رات کو بھی بجلی پیدا کرنے والے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت

    ڈیلس ( کنزیو مر واچ نیوز)سائنسدانوں نے ایسے سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ایسے سولر پینل کو تیار کیا ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ریڈی ایٹیو کولنگ کو استعمال کیا ہے۔بنیادی طور پر ریڈی ایٹیو کولنگ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔خاص طور پر رات کو قدرتی ریڈی ایٹیو کولنگ کا عمل زیادہ متحرک ہوتا ہے جس دوران زمین کی جانب سے انفراریڈ انرجی کو خلا کی جانب خارج کیا جاتا ہے، جس دوران کسی شے اور اس کے اردگرد کی فضا کا درجہ حرارت مختلف ہوتا ہے، جسے بجلی پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے تھرمو الیکٹرک جنریٹرز کو عام کمرشل سولر پینلز سے منسلک کرکے زمین کی جانب سے خارج کی جانے والی حرارت سے کچھ مقدار میں بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے پینلز میں بھی تبدیلیاں کی تھیں تاکہ رات کو فی اسکوائر میٹر 50 ملی واٹس بجلی کا حصول ممکن ہوسکے۔واضح رہے کہ عموماً سولر پینلز کی جانب سے دن کی روشنی میں فی اسکوائر 200 واٹس بجلی پیدا کی جاتی ہے، یعنی رات کو پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار بہت کم تھی۔مگر اتنی بجلی کو بھی چھوٹی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈیز اور سنسرز کو توانائی فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم کے قائد نے بتایا کہ اگرچہ اس طریقہ کار سے بہت کم توانائی پیدا ہوتی ہے، مگر اس میں نمایاں بہتری کا امکان موجود ہے۔یہ طریقہ کار رات کو اسی وقت کام کرسکتا ہے جب آسمان صاف ہو کیونکہ بادل انفراریڈ توانائی کو واپس زمین کی جانب بھیج دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مخصوص میٹریلز اور تھرمو الیکٹرک کی افادیت کی جانچ ہوسکے جس سے مناسب مقدار میں توانائی کے حصول میں مدد مل سکے گی۔

  • یورپ بھر میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کیے جائیں گے،قانون نافذ

    یورپ بھر میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کیے جائیں گے،قانون نافذ

    میڈرڈ( کنزیو مر واچ نیوز)یورپی یونین کی جانب سے نافذ کردہ قانون کے مطابق، یورپ بھر میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کیے جائیں گے۔ملک بھر میں ایک جیسے چارجر کے اصول کو یورپی یونین کی کونسل نے اکتوبر 2022 میں منظور کیا تھا۔الیکٹرانک آلات کے مینوفیکچررز کو اپنی مصنوعات کے ڈیزائن کو ایڈجسٹ کرنے اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مدت فراہم کی گئی تھی۔ایک جیسے چارجر کے قوانین موبائل فونز، ٹیبلٹس، ڈیجیٹل کیمرے، ہیڈ فون، ہیڈ سیٹس، ویڈیوگیم کنسولز، پورٹیبل اسپیکرز، ای ریڈرز، کی بورڈز، ماؤس، پورٹیبل نیویگیشن سسٹمز اور ایئربڈز پر لاگو ہوں گے۔تاہم 28 اپریل 2026 سے ٹائپ سی چارجر کا قانون لیپ ٹاپ پر بھی لاگو ہوگا۔یکساں چارجر کا استعمال کافی فوائد بھی رکھتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

    صارفین کی سہولت
    لوگ اپنے موبائل فون اور دیگر اسی طرح کے الیکٹرانک آلات کو ایک ہی USB-C چارجر سے چارج کر سکیں گے اور مختلف چارجرز خریدنے اور اسے رکھنے کی جھنجھٹ سے بچ جائیں گے۔

    الیکٹرانک ویسٹ میں کمی
    ضائع شدہ اور غیر استعمال شدہ چارجرز سالانہ تقریباً 11000 ٹن الیکٹرانک فضلات کا سبب بنتے ہیں۔ نئے قوانین چارجرز کو دوبارہ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    رقم کی بچت
    اب لوگ چارجر کے بغیر نئے الیکٹرانک آلات خرید سکتے ہیں۔ اس سے صارفین کو چارجر کی غیر ضروری خریداریوں پر سالانہ تقریباً 250 ملین یورو کی بچت میں مدد ملے گی۔

    چارجنگ اسپیڈ
    نئے اصول اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں کہ کسی ڈیوائس کے لیے چارجر استعمال کرتے وقت چارجنگ کی رفتار ایک جیسی ہی ہوگی۔

  • فیس بک کے ذریعے مزید پیسے کمائیں، میٹا نے کام شروع کردیا

    فیس بک کے ذریعے مزید پیسے کمائیں، میٹا نے کام شروع کردیا

    ( کنزیو مر واچ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک پر اپنے تخلیق کاروں کے لیے اپنی پوسٹس میں ذریعے پیسے بنانے کے مواقع بڑھانے پر کام کر رہی ہے، میٹا affiliate لنکس کو ظاہر کرنے کے لیے ریلز میں یوزر انٹرفیس کے نچلی جانب زیادہ جگہ مختص کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ٹیکسٹ پوسٹ میں بھی ان لنکس کو شامل کیے جانے کے لیے نیا فارمیٹ بھی پیش کر دیا گیا ہے۔Affiliate لنکس کی بہتر نمائش کے لیے کمنٹ سیکشن میں بھی بہتری لائی گئی ہے، جس سے ان لنکس کو زیادہ دیکھا جا سکے گا۔اب تک affiliate لنکس کو کیپشن میں بطور یو آر ایل دِکھائے جا سکتے تھے۔اس کے علاوہ میٹا مخصوص ڈومینز سے affiliate لنکس کے لیے نیا آٹو-ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرانے جا رہا ہے.

  • دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر

    دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر

    دبئی (کنزیومر واچ نیوز)دبئی چیمبر آف کامرس کے مطابق انڈین سرمایہ کار 2024 کے پہلے نو ماہ کے دوران چیمبر میں غیر اماراتی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے سرفہرست رہے۔امارات کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران 12 ہزار 142 نئی انڈین کمپنیوں نے چیمبر میں رجسٹریشن کرائی ہے۔انڈیا کے بعد پاکستان 6 ہزار61 نئی کمپنیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ مصر کی 3 ہزار 611 نئی کمپنیاں چیمبر ممبر کے طور پر رجسٹر ہوئی ہیں۔اس عرصے کے دوران نئی شامی کمپنیوں کی تعداد دو ہزار 62 رہی، برطانیہ کی ایک ہزار 886 نئی کمپنیاں رجسٹر ہیں۔بنگلہ دیش، ایک ہزار 669 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ چھٹے نمبر پر، اس کے بعد عراق ایک ہزار346 کمپنیوں کے ساتھ ساتویں جبکہ چین ایک ہزار109، اردن ایک ہزار 69 اور سوڈان ایک ہزار7 نئی کمپنیوں کے ساتھ ٹاپ ٹین ممالک میں شامل رہے۔دبئی چیمبر آف کامرس میں شامل ہونے والی نئی کمپنیوں میں تجارت اور خدمات کا سیکٹر سرفہرست ہے جو کل رجسٹریشن کا 41.5 فیصد ہے۔ رئیل اسٹیٹ، رینٹنگ، اور بزنس سروس سیکٹر میں 33.3 فیصد ، کنسٹریکشن سیکٹر میں 10.4 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ، سٹوریج، اور کمیونیکیشن سیکٹر 8.6 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ سوشل اور پرسنل سروسزسیکٹر 6.8 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

  • ای ایف ایس اسکیم کا 2 ارب 40 کروڑ روپے کا جعلی اسکینڈل پکڑا گیا

    ای ایف ایس اسکیم کا 2 ارب 40 کروڑ روپے کا جعلی اسکینڈل پکڑا گیا

    کراچی( کنزیومر واچ نیوز)کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ نے ای ایف ایس اسکیم کا 2 ارب 40 کروڑ روپے کا جعلی اسکینڈل پکڑ لیا۔ڈائریکٹر کسٹمز پی سی اے شیراز احمد کے مطابق میسرز قاضی سنجرانی انٹرپرائزز 4 برآمدی استثنیٰ حاصل کرکے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری میں ملوث پائی گئی۔کمپنی برآمدات کے لیے استثنیٰ اسکیموں کے تحت سیمنٹ سازی میں خام مال کے طور پر استعمال ہونے والے کلنکر کی بڑی مقدار اور پیکنگ اشیاء درآمد کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے میں ملوث پائی گئی۔ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ ساوتھ کے ڈائریکٹر شیراز احمد کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساوتھ کی جانب سے مذکورہ کمپنی کی کسٹم وسیلز ٹیکس اعدادوشمار کی بنیاد پر آڈٹ کیا گیا اور فیکٹری کے فزیکل معائنے میں بے قاعدگیوں کی تصدیق ہوئی۔ جعلساز کمپنی نے 36 کروڑ90 لاکھ، 22 کروڑ 20 لاکھ اور 9 کروڑ 10 لاکھ روپے کے کلنکر امپورٹ کیے۔ کمپنی کے گودام میں 3ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 3 لاکھ 95 ہزار ٹن مالیت کا کلنکر غائب ہے، جعلساز کمپنی کے تافتان اور گوادرڈرائی پورٹس پر امپورٹ اسٹاک کے شواہد نہیں ملے۔کسٹم حکام کے مطابق کوئٹہ کی قاضی سنجرانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کیخلاف 32 اے کے تحت ایف آئی ا?ر درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

  • پاکستان میں ٹائرز کی پیداوار کے لیے گرین فیلڈ ٹائرزمنصوبے کا آغاز

    پاکستان میں ٹائرز کی پیداوار کے لیے گرین فیلڈ ٹائرزمنصوبے کا آغاز

    کراچی( کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان میں ٹائرز کی پیداوار کے لیے گرین فیلڈ ٹائرزمنصوبے کا آغاز ہوگیا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بڑھتا ہوا کردار ہے،بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اورمقامی بینکوں کی جانب سے آرمسٹرانگ زیڈ ای پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں 50.2 ملین ڈالر تک کی مساوی سرمایہ کاری ہے،یہ منصوبہ مقامی ٹائروں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے سندھ کے علاقے ،گھارو میں قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے کیذریعے مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافے کا امکان ہے،1,800 سے زائد ملازمتیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے شعبے کی مسابقت میں اضافہ ہوا۔پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بین الاقوامی معیار کیٹائروں کا تعارف اور سستی، معیاری مصنوعات کی فراہمی کا آغاز ہوگیا،عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں بڑھتا ہوا تعاون خوش آئند ہے۔مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدات پر انحصار کم اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی،یہ منصوبہ پاکستان کی اقتصادی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا اور عالمی سطح پر ایک نئی پہچان بنے گا۔ایس آئی ایف سی کی مسلسل کوششیں معیشت کی ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

  • فوجی فائونڈیشن کمپنیوں کی مجموعی سالانہ آمدنی 767 ارب روپے

    فوجی فائونڈیشن کمپنیوں کی مجموعی سالانہ آمدنی 767 ارب روپے

    کراچی( کنزیومر واچ نیوز)کے اے ایس بی 2024 کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فوجی فائونڈیشن گزشتہ 3 برسوں سے مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران فوجی فائونڈیشن کی کمپنیوں نے کے ایس ای بینچ مارک انڈیکس میں 149 فیصد کا منافع حاصل کیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عسکری بینک کا 70 فیصد جبکہ ماری پیٹرولیم کا 359 فیصد کا منافع ریکارڈ کیا گیا۔ فوجی فرٹیلائزر لمیٹڈ نے ایک سال میں 53 فیصد کا منافع حاصل کیا۔ماری پیٹرولیم، ایف ایف سی اور ایف ایف بی ایل نے بالترتیب ایک سال میں 247 فیصد، 209 فیصد اور 233 فیصد کا منافع ریکارڈ کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ماری پیٹرولیم اب پاکستان سٹاک ایکسچینج پر سب سے قیمتی کمپنی بن چکی ہے جس کی قیمت کا تخمینہ ایک ٹریلین روپے سے زیادہ لگایا گیا۔فوجی فائونڈیشن کی کمپنیوں میں ماری اور ایف ایف سی دو سب سے زیادہ مستقل منافع دینے والی کمپنیاں ہیں، ستمبر 2022 سے لے کر اب تک، ماری پیٹرولیم نے 59 ارب روپے اور ایف ایف سی نے 54 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کروایا۔عسکری بینک اور ایف سی سی ایل نے بونس شیئرز کی صورت میں بالترتیب 3.6 ارب روپے اور 2.5 ارب روپے کا منافع ادا کیافوجی فائونڈیشن کی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 767 ارب روپے کی نیٹ آمدنی ریکارڈ کی ہے جو کہ سال بہ سال 17 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ فوجی فائونڈیشن کی کمپنیوں نے ٹیکس ادائیگیوں کے بعد مجموعی طور پر 116 فیصد کا سال بہ سال منافع کمایا۔سال بہ سال آمدنی میں ایف ایف سی 43 فیصد اضافے کے ساتھ سب سے آگے رہی جبکہ دوسرے نمبر پر عسکری بینک (21فیصد)اور تیسرے نمبر پر ایف ایف ایل (20فیصد)رہی۔