پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام خصوصاً نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کے دوران نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے طلبہ سے خطاب کے دوران پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پاک فوج کے سربراہ نے نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ملکی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے میں قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خصوصاً نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی۔
Blog
-

تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنیوالے اپوزیشن رہنماو ں کے نام سامنے آگئے
اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے معاملے پر تمام ایوان یکجا ہو گیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا لکھ کر دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان تنخواہ بڑھانے کے حامی ہیں۔ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا ترمیمی بل منظور، اب کتنی تنخواہ لیں گے؟پیپلزپارٹی، ن لیگ،جے یو آئی، نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ارکان تنخواہ بڑھانے پر متفق ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا، ایوان میں تنقید کرنے لگے تنخواہوں میں اضافے کو حرام قرار دینے والے شاہد خٹک دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والوں میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، انور تاج، عبدالطیف، شاہ احد علی کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ عادل بازئی، شفقت عباس، امجد علی خان، یوسف خان، سلیم الرحمان بھی اضافے کے حامی نکلے۔حمید حسین، شیر علی ارباب، مبین عارف، سہیل سلطان نے بھی تنخواہوں میں اضافے کے لیے دستخط کیے۔
-

لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے ہوئی۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی گئی تھی۔ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تاہم گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے صرف 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔
-

لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 10 لاشیں نکال لی گئیں
لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں ایک اور کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مرسا ڈیلا بندرگاہ سے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد 10 لاشیں نکالی گئیں۔لیبیا ہلال احمر کے مطابق زاویہ شہر میں مرسا ڈیلا بندرگاہ سے تارکین وطن کی لاشیں جمعرات کو نکالی گئیں، تارکین وطن کی لاشوں کوقانونی کارروائی کےلئےمقامی حکام کےسپرد کر دیا گیا ہے۔لیبین میڈیا کے مطابق ہلال احمر نے کشتی ڈوبنے کی وجہ اور مسافروں کی شناخت نہیں بتائی۔
-

نئے ججز کی تقرری کیخلاف وکلا کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، سری نگر ہائی وے بلاک کردی
اسلام آباد: نئے ججز کی تقرری کے خلاف وکلا کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کیا جا رہا ہے اور اس دوران وکلا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ وکلا کے احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ریڈ زون کے داخلی راستے بند ہونے کے باعث کشمیر چوک میں شدید ٹریفک جام ہے، سرینا چوک، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام بھی بند ہیں جبکہ جناح انڈر پاس بھی کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔سرینا چوک پر وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جبکہ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے پر وکلا نے سری نگر ہائی وے بلاک کر دی۔ادھر پولیس نے سپریم کورٹ میں داخلے کیلئے وکلا کیلئے مختص داخلی دروازہ بندکر دیا اور پولیس اہلکاروں کا وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں آرڈر ہے کہ اندر نہیں جانے دینا، پولیس نے فاروق ایچ نائیک کو تالا کھول کرخصوصی طور پر اندر آنے کی اجازت دی۔احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے آپریشن کو بھی محدود کر دیا گیا ہے، میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک بند ہے۔میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال ہے، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند کی گئی ہے۔
-

ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافے کا امکان
وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال2024-25 میں تنخواہ دار طبقے سے مجموعی طور پر 570 ارب روپے ٹیکس وصولی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق اس لحاظ سے تنخواہ دار طبقہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقہ55 فیصد زیادہ ٹیکس اداکرے گا۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے نے368ارب ٹیکس خزانے میں جمع کرایا، رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں243ارب روپے وصول کیے گئے۔بیان کے مطابق پچھلے سال کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں ملازمین سے 300 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیے گئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق پانچ سال پہلے تنخواہ دار طبقے سے سالانہ ٹیکس وصولی 129ارب روپے تھی، سال 20-2019میں 129ارب،21-2020 میں152ارب وصول کیے گئے جبکہ سال 22-2021 میں ٹیکس وصولی بڑھ کر 189 ارب ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق 2022،23 میں ملازمت پیشہ طبقے سے 264 ارب وصول کیے گئے۔ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن چکا ہے۔
-

حکومت کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش
لاہور:حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔
-

اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد:پی ایف یو جے کے بعد اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سینیئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر اور امیر عباس نے درخواست دائر کی۔ سینیئر اینکرز نے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔درخواست صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد اور عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔سینیئر اینکرز کی جانب سے دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔دوسری جانب، سندھ ہائیکورٹ نے 7 فروری کو سماعت کرتے ہوئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے۔درخواست گزار کے وکیل نے مو ¿قف اپنایا کہ درخواست میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی دو شقوں 2آر اور 26 اے کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں مو ¿قف اختیار کیا گیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور آزادی صحافت پر حملہ ہے۔اس سے قبل، 4 فروری کو پیکا ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا۔واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ سے بھی منظوری لی گئی۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط سے پیکا ایکٹ نافذ کر دیا گیا۔
-

مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھا شگون ہے،محمد نواز شریف
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد آتی ہے۔ عوام کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور اس کا صلہ اور انعام اللہ ہی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔ 30 ہزار پر آنے والی اسٹاک ایکسچینج آج 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی حدوں کو چھو رہی ہے جو معاشی ترقی کے تسلسل کا ثبوت ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں اور اداروں و نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف سفر رک گیا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت اور خدمت سے نہ صرف پنجاب کے عوام کا دل جیتا بلکہ پارٹی کا سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں، ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، اسکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے اپ گریڈیشن پروگرامز پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے کاموں کی ماضی اور حال میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایک سال میں پنجاب کے ہر شعبے اور ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبوں نے عوام کو نیا اعتماد دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے، یہی ہمارا اصل امتحان ہے۔ قیادت کی رہنمائی اور آپ سب کی تائید و حمایت ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، پاکستان کو ترقی صرف مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے۔اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثنائ اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصراللہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ -

پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم ہورہی ہیں،فچ کی رپورٹ
کراچی: معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں۔فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کررہا ہے، پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پرپیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اورکثیرجہتی فنانسنگ کے لیے ہے۔ فچ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں جب کہ معاشی نمو 3 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔اس کے علاوہ ترسیلات، زرعی برآمدات، سخت مانیٹری پالیسی سےکرنٹ اکاو ¿نٹ کھاتہ 1.2ارب ڈالرسرپلس رہا، زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں مگر ذخائر مالی ضرورت سے کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2026 میں 22 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں، مجموعی ادائیگیوں میں 13 ارب ڈالر دوطرفہ ڈپازٹس ہیں جو ہمارے خیال میں رول اوور ہوں گے۔فچ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اقتصادی سطح پر کچھ بہتر پیشرفت ہوئی ہے، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس ا?مدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی، پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ رہا جب کہ صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائربڑھنے اوربیرونی فنانسنگ کی ضرورت میں کمی جولائی میں مثبت ریٹنگ کا سبب ہوسکتی ہے جب کہ آئی ایم ایف جائزے میں تاخیر منفی ریٹنگ کا سبب ہوسکتی ہے۔
