اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)محکمہ موسمیات نے میں موسم کی صورت حال اور ممکنہ بارش کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔آج پیر کے دن (17 فروری) کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ نمی کا تناسب 31 سے 35 فی اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)محکمہ موسمیات نے میں موسم کی صورت حال اور ممکنہ بارش کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔آج پیر کے دن (17 فروری) کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ نمی کا تناسب 31 سے 35 فی صد جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18فروری سے20فروری تک بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور اندرونِ پنجاب بارشوں کا امکان ہے۔اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن ہائی رہے گی اور اس میں اضافہ ہوگا
Blog
-

خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک ،پاک فوج کے 4 جوان شہید
پشاور ( کنزیومر واچ نیوز)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوانوں نے بھی مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔بیان کے مطابق دورانِ آپریشن، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 خوارج، بشمول ان کے سرغنے ہلاک ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف توری، خارجی سعید عرف لیاقت خارجی بلال شامل ہیں۔بیان کے مطابق یہ تمام دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، ایک اور کارروائی میں، شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو موثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان ارشف (عمر 21 سال، رہائشی ضلع لاہور) نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، ان کے ساتھ تین جوانوں نے بھی مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔
-

مشی خان نے ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو ”شرمناک“ قرار دیدیا
کراچی ( کنزیو مر واچ نیوز) اداکارہ مشی خان نے فیملی وی لاگنگ پر ہونے والی تنقید کے درمیان ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو ”شرمناک“ قرار دے دیا ہے۔مشی خان کا کہنا ہے کہ فیملی وی لاگنگ غلط نہیں ہے، لیکن اس میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈکی بھائی کی ویڈیوز شرمناک ہوتی ہیں۔مشی خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر شام ادریس اور زید علی کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے زید علی کے ”براون مام“ اور ”براون بوائے“ کے کانسیپٹ کی تعریف کی، جو منفرد اور لوگوں میں مقبول تھا۔ تاہم، ان کے بعد آنے والے یوٹیوبرز نے وہ معیار برقرار نہیں رکھا۔مشی خان نے ڈکی بھائی کی ویڈیوز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو دیکھی تھی، جس میں وہ گندی گالیاں دیتے ہوئے روسٹنگ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا، ”بچے بھی ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ میں نے صرف 5 سیکنڈ بعد ہی ویڈیو دیکھنا بند کردی تھی۔“انہوں نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی نے شام ادریس کے خلاف جو مہم چلائی، اس میں شام ادریس کو شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن مشی خان کے مطابق، ”مکافات عمل تو ہوتا ہے، اور سات سال بعد ڈکی بھائی خود ایکسپوز ہو گئے۔“مشی خان نے کہا کہ فیملی وی لاگنگ لوگوں کو پسند ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کے گھروں میں دلچسپی زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ فیملی وی لاگز میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے،
-

بابراعظم کو بطور اوپنر کھلانے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید
کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے بھی بابراعظم کو بطور اوپنر کھلانے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کے نشتر چلادیے۔سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جس میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ کچھ خاص نہ کرسکے، انہوں نے تینوں نے اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 کے معمولی اسکور بنائے۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بابراعظم سے اننگز اوپن کروانے کا مشورہ کس نے دیا؟ میں اس فیصلے سے حیران ہوں، یہ کیسی سوچ ہے؟ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 50-70 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن انہوں نے اپنی پوزیشن بدل دی۔انہوں نے کہا کہ اب سہ فریقی سیریز میں 3 میچز میں بابراعظم محض 62 رنز بناسکے، یہ انتظامیہ کا نقطہ نظر اور ذہنیت ہے۔باسط علی نے دعویٰ کیا کہ کپتان محمد رضوان اسکواڈ میں آل راونڈر فہیم اشرف کو شامل کیے جانے پر خوش نہیں ہیں، انہوں نے صرف 2 اوورز کروائے اور جب دوبارہ بالنگ کروائی تو پاکستان تقریباً میچ ہار چکا تھا۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ہم بھارت کے میچ کی بات کرتے رہتے ہیں، لیکن ہمیں پہلے نیوزی لینڈ کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔ کیا یہ ٹیم ان کے خلاف کھیلے گی؟ کیا پچ ایسی ہوگی؟ کیا سلمان آغا 10 اوورز کروائیں گے؟ ۔
-

سابق کپتان بابراعظم نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا
کراچی ( کنزیو مر واچ نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم کے مڈل ارڈر بیٹر بابراعظم نے 10 رنز مکمل کرتے ہی ون ڈے فارمیٹ میں پاکستانی کیلئے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے تھے۔وہ ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں سابق کپتان انضمام الحق 11 ہزار 701 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، انکے بعد محمد یوسف (9,554) اور سعید انور (8,824) کیساتھ دوسرے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔بابراعظم یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد سابق جنوبی افریقی لیجنڈ ہاشم ا?ملہ کے تیز ترین 6000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔
-

سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب
کراچی( کنزیومرواچ نیوز)سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب ہونے لگا، سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضیٰ کے نام سے ہوئی۔مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاو الدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال اور ثقلین مرتضیٰ نامی مسافر دبئی کے راستے موریطانیہ گیا تھا جبکہ دیگر 3 مسافر عمرہ ویزا پر پہلے سعودی عرب پہنچے اور بعد ازاں ایجنٹ نے موریطانیہ بھجوایا۔مسافر یورپ جانے کے لیے محمد افضل اور علی حسن نامی انسانی اسمگلر سے رابطے میں تھے۔ ایجنٹوں کا تعلق سیالکوٹ اور گجرانوالہ سے ہے۔مذکورہ ایجنٹ نے مسافروں کو فی کس 35 لاکھ روپے کے عوض قانونی طریقے سے اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تاہم موریطانیہ پہنچ کر ایجنٹ نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آگئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔آئی اے کے مطابق مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے، ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا تھا کہ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں، بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔ اپنے ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔
-

سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد:(کنزیو مر واچ نیوز)سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج پر ہیں، یوسف گیلانی احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہیے۔اپوزیشن اراکین نے ایوان میں مائیک نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا جس پر اپوزیشن کے شور شرابے پر کورم کی نشاندہی کی گئی۔ سینیٹ میں کورم نا مکمل ہونے پر اجلاس پیر شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹرز میڈیا گیلری پہنچے جس میں سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر، عون عباس بپی، راجہ ناصرعباس اور دیگر سینیٹرز شامل تھے
-

گوہر رشید اور کبریٰ خان رشتہ ازدواج میں منسلک، خانہ کعبہ سے تصویر شیئر کردی
جدہ (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان شوبز کے معروف اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔تصویر میں گوہر اور کبریٰ خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو ہاتھ لگاتے اور خانہ کعبہ کے سامنے ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر تصویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔گوہر رشید اور کبریٰ خان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تبصرے میں انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس خوبصورت جوڑے کے مداح ان سے محبت اور نیک تمناوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
-

مجھے کیوں نکالا؟ شیر افضل مروت نے سوال اٹھا دیا
اسلام آباد:(کنزیو مر واچ نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم ان اے شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے پر سوال اٹھادیا۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف سے نکالا گیا اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں شیر افضل مروت کی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر نے مسکراتے ہوئے لقمہ دیا کہ آپ لوگ مروا نہ دینا ان کو۔پی ٹی آئی ارکان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں ایوان پہنچے تو پی ٹی آئی ارکان کے ایوان میں آتے ہی شیر افضل مروت نے مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگائے۔حکومتی ارکان نے بھی ‘مروت کو کیوں نکالا جواب دو’ اور ‘ظالمو جواب دو مروت کا حساب دو’ کے نعرے بلند کیے۔بیرسٹر گوہر نے اپنے مائیک کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی تصویر رکھ لی۔پی ٹی آئی ارکان بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے، پی ٹی آئی ارکان پلے کارڈز ڈیسک پر رکھ بیٹھ گئے۔شیر افضل مروت نے مختصر نکتہ اعتراض پر کہا کہ میرا سوال اپنے ہی دوستوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ شیر افضل مروت کے سوال پر حکومتی ارکان مسکرا دیے جبکہ تحریک انصاف اراکین خاموش رہے۔بیرسٹر گوہر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا تو شاہد خٹک نے کورم کی نشاہدہی کردی، گنتی پر کورم نامکمل نکلا جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
-

ہرنائی، بم دھماکا ، جاں بحق مزدور وں کی تعداد 11ہوگئی
کوئٹہ:(کنزیو مر واچ نیوز)ہرنائی کول مائنز ایریا میں بم دھماکے میں 11 مزدور جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 11مزدور جاں بحق اور 6زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی حضرت ولی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور گاڑی میں کان سے بازار کی جانب جا رہے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
