Blog

  • خوش خبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    خوش خبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز) صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔

  • مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، پنڈی اوراسلام آباد میں رم جھم

    مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، پنڈی اوراسلام آباد میں رم جھم

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔مری میں صبح سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جڑواں شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ گولڑہ کے مقام 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36 ملی میٹر، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر، شمس آباد 21 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ لئی اور شہر کے دیگر نالوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے

  • ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوششیں

    ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوششیں

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز) وفاقی حکومت ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے ۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی،چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی، اجلاس کے انتظامات وزارت مذہبی امور کے تحت ہوں گے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز) چیمپئنز ٹرافی سے قبل بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بھارت کے شبمن گل ٹاپ بیٹر بن گئے۔آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل پلیئرز رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے، بھارت کے شبمن گل ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بن گئے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے شبمن گل 796 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے جبکہ سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کے 773 رینکنگ پوائنٹس ہیں، وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔

  • پریانکا چوپڑا کی دریا دلی نے مداحوں کے دل جیت لیے

    پریانکا چوپڑا کی دریا دلی نے مداحوں کے دل جیت لیے

    ممبی(کنزیومر واچ نیوز) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل پریانکا چوپڑا نے ضرورت مند کی مدد کر کے مداحوں کا دل جیت لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتی ہیں تاہم ان کی گاڑی سگنل پر رُکتی ہے جہاں پریانکا کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر ایک فقیر کو پیسے دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔پریانکا کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جارہا ہے اور ضرورت مند کی مدد کرنے پر لوگ اداکارہ کی دریا دلی پر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

  • سندھ میں رمضان المبارک کےلیے تعلیمی اداروں کے اوقات جاری

    سندھ میں رمضان المبارک کےلیے تعلیمی اداروں کے اوقات جاری

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز) سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں ایک دن کی بڑی کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا۔
    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 1700 روپے بڑھ کر 303200 روپے ہوگئے۔
    دس گرام سونے کے بھاؤ 1458 روپے کے اضافے سے 259945 روپے ہوگئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر بڑھ کر 2900 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

  • دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت چکانی ہوگی، وزیراعظم

    دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت چکانی ہوگی، وزیراعظم

    اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو بہت سخت قیمت چکانی ہوگی۔بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشت گردوں کی بس میں فائرنگ سے نہتے مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

  • چیمپیئنزٹرافی میں کونسے نوجوان کرکٹرز مرکز نگاہ ہونگے؟

    چیمپیئنزٹرافی میں کونسے نوجوان کرکٹرز مرکز نگاہ ہونگے؟

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) چیمپیئنزٹرافی میں کونسے نوجوان کرکٹرز مرکز نگاہ ہونگے۔آئی سی سی نے 5 کھلاڑیوں کے نام بتادیےپاکستان کے نسیم شاہ، بھارت کے شبھمن گل، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، افغانستان کے نور احمد اور انگلینڈ کے ہیری بروک شامل ہیں۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 23 ون ڈے میچز میں 45 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، بھارتی بیٹر شبھمن گل بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ گل نے 50 میچز میں 60 کی اوسط سے دوہزار 587 رنز اسکورکئے۔دوہزارتئیس ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ٹاپ اسکورر رچن رویندرا بھی فیوچر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہیں، افغانستان کے اسپنر نور احمد اور انگلینڈ کے ہیری بروک بھی چیمپئنزٹرافی میں مرکز نگاہ ہونگے۔

  • مصطفیٰ عامرکیس میں مقتول کی قبرکشائی کے لیےمیڈیکل بورڈ تشکیل

    مصطفیٰ عامرکیس میں مقتول کی قبرکشائی کے لیےمیڈیکل بورڈ تشکیل

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)مصطفیٰ عامرکیس میں مقتول کی قبرکشائی کے لیےمحکمہ صحت نےمیڈیکل بورڈ تشکیل دےدیا، نوٹفیکشن کےمطابق ڈاکٹر سمیعہ سید بورڈ کی چئیرمین ہوں گے،ڈاکٹر سری چند کمیٹی کے کنوینئر اور ڈاکٹر کامران بطورممبر بورڈ میں نامزد ہوئےہیں،میڈیل بورڈ 21 فروری کوقبرکشائی کریں گی،بورڈ قبر کشائی کرکےرپورٹ پیش کرےگی،جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نےگزشتہ روز مقتول کی قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔