اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)وفاقی حکومت آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی قیمت میں کمی پر کام کررہی ہے۔پاور ڈویژن حکام کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے8 روپے سستی کرنے پر کام کررہی ہے اور اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپےکے قرض حصول بھی کیلئے بات چیت جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ قرض فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے لیا جائے گا، قرض سے گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق حکومت کو 700 ارب روپے آئی پی پیز سے بات چیت میں بچت ہوئی ہے، آئی پی پیز سے 300 ارب روپے کا سود ختم کرایا ہے اور اب تک 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جاچکے ہیں
Blog
-

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات،اگر مگر
کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل تک رسائی کا خواب مسلسل دو شکستوں کے بعد مشکل ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں بالترتیب 60 رنز اور 6 وکٹوں سے شکست کے بعد اب پاکستان کی امیدیں اگر مگر کے تکنیکی امکانات پر ٹکی ہیں لیکن کھیل مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے اور اسے بڑے مارجن سے جیتنا لازمی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے دیگر میچوں کے نتائج بھی اہم ہوں گے۔
-

اداکار ساجد حسن کا بیٹا ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)مصطفی عامر قتل کیس میں معروف اداکار کا بیٹا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزم ساحر حسن کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم ساحر حسن کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا۔ ملزم ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
-

پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان اہم مقابلے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم موسم ابرآلود رہ سکتا ہے جبکہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق شام کے اوقات میں کم از کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ اگر میچ میں شکست ہوئی تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے۔
-

مسئلے فوج حل کر رہی ہے تو تعریف تو کریں، فیصل واؤڈا
کراچی(کنزیومر واچ نیوز)سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں آیا آپ کا مسئلہ حل کرنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ بروز بدھ سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں تشریف لائیں سلیم مانڈوی والا اس کے چیئرمین ہیں ہر مسئلے کے حل کیلئے فوج کو پکارا جارہا ہے جب اکثریت مسئلے فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں
-

اس بار بھارت نہیں جیتے گا، ہندو بابا
دبئی(کنزیومرواچ نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹاکرے سے قبل ہندو آئی آئی ٹی بابا کی نئی یپیشگوئی سے شائقین کرکٹ حیران کردیا ہے۔بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے دنیا کی سب سے بڑے حریف پاک بھارت میچ پر پیشگوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔آئی آئی ٹی بابا کے چیمپئینز ٹرافی کے ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا ہے، انکا کہنا ہے کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا، ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
-

تین دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے ہیں
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)شہر قائد میں سردی کا موسم ختم اور گرمیوں کی آمد شروع ہو گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ آج شہر میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے جب کہ کل صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے، مطلع صاف اور دھوپ رہنے کی توقع ہے۔شہر میں دھند چھانے کے باعث حد نگاہ مختصر وقت کے لیےمتاثر ہوسکتی ہے۔ اسی طرح پیر کے روز شہر کا موسم زیادہ تر ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔
-

ارمغان اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل میں گرفتار ملزمان ارمغان اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی گئی جب کہ مرکزی ملزم کمرہ عدالت میں گر پڑا۔مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جس دوران کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
-

پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم
ڈیرہ غازی خان (کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیا، میں نے بھی صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ کے بجائے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا، عوام کو روزگار دینے کے لیے منصوبوں کے جال بچھائے، میرے لیے تمام صوبے برابر ہیں، سندھ، بلوچستان، پنجاب، کے پی، جی بی کی ترقی میرا عزم ہے، میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی ہم پاکستان کی تقدیر کو بدلیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ڈی جی خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔
-

چیف جسٹس کی پی ٹی آئی رہنماوں کو معاملات حل کرنے کی یقین دھانی
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں ے چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد میں جسٹس یحیٰی آفریدی سے ملاقات میں نظام انصاف میں بہتری سے متعلق تجاویز دیں ۔
ملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں عمرایوب، بیرسٹرگوہر، علی ظفر، لطیف کھوسہ، بابراعوان،شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا شامل تھے
