Blog

  • پیکاترمیمی ایکٹ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

    پیکاترمیمی ایکٹ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)صحافتی تنظیموں نےپیکاترمیمی ایکٹ کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،پیکاترمیمی ایکٹ کےخلاف صحافتی تنظیموں نےدرخواست دائرکردی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پیکاترمیمی ایکٹ صحافتی فرائض پر جبری سنسرشپ اوربنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ترمیم شدہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے کے آئینی حق سےمحروم رکھتا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیاگیا پیکاترمیمی ایکٹ کےسیکشن کوکالعدم قراردیاجائے۔

  • میرےبیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا،اداکار ساجد حسن

    میرےبیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا،اداکار ساجد حسن

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔

  • کپتانی کا جھگڑا قومی ٹیم کو لے ڈوبا،امام الحق نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کپتانی کا جھگڑا قومی ٹیم کو لے ڈوبا،امام الحق نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ قومی ٹیم میں “کپتانی” کو لیکر جھگڑا قرار دیدیابھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ الٹرا ایج کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے اوپنر امام الحق سے سوال کیا کہ ٹیم کا کپتان کون ہے؟جس پر امام الحق ہنس پڑے، انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں کپتانی کو لیکر جھگڑا چل رہا ہے، سب ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔بعدازاں امام الحق نے بطور لیڈر محمد رضوان کا انتخاب کیا ۔

  • آئی سی سی رینکنگ، فخرزمان تین،رضوان کی چار درجہ تنزلی

    آئی سی سی رینکنگ، فخرزمان تین،رضوان کی چار درجہ تنزلی

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)آئی سی سی ون ڈے پلئیرز اور بولرز رینکنگ جاری کردی گئی،فخرزمان تین درجے تنزلی کے بعد 18 ویں، رضوان 4 درجے تنزلی کے بعد 20 نمبر پر چلے گئے۔آئی سی سی کی جانب سےون ڈے اورپلئیرزرینکنگ جاری کردی گئی،بھارت کے شھبمن گل ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں،پاکستان کےبابراعظم دوسری پوزیشن جبکہ بھارت کےویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آ گئے ۔

  • ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔،شہباز شریف

    ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔،شہباز شریف

    اسلام آباد( کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔تاشقند میں ازبک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ دورہ ازبکستان پر بہترین میزبانی پر مشکور ہوں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے۔

  • عرفان نیازی اور صفیان مقیم کی عدم شمولیت پر جیسن گلیسپی کا اظہار حیرت

    عرفان نیازی اور صفیان مقیم کی عدم شمولیت پر جیسن گلیسپی کا اظہار حیرت

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز)سابق پاکستانی ہیڈ کوچ اور آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ جیسن گلیسپی نےدو کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی غلطی قرار دے دیا۔اپنے حالیہ انٹرویو میں گلیسپی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی عرفان خان نیازی اور صفیان مقیم کی شمولیت سے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بڑا فائدہ ہو سکتا تھا۔ وہ عرفان نیازی کی بیٹنگ اور فیلڈنگ صلاحیتوں کے معترف ہیں انھوں نے کہا کہ عرفان کو ٹیم میں شامل نہ کرنا ناقابل یقین فیصلہ تھا ۔

  • ارشد شریف قتل کیس، ٹریگر تو عمران خان سے دبا ہے،فیصل واوڈا

    ارشد شریف قتل کیس، ٹریگر تو عمران خان سے دبا ہے،فیصل واوڈا

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوءےکہا کہ میں نے ارشد شریف کے قتل میں عمران خان کا نام نہیں لیا۔ آپ کو یہ کہہ رہا ہوں کہ ارشد شریف کے قتل کا کیس کھلے گا، کیوں مراد سعید ملک سے باہر ہے؟ یا جہاں بھی ہے، ملک سے باہر ہے ملک کے اندر ہے جہاں بھی چھپا ہوا ہے، کیوں چھپا ہوا ہے؟ آپ مجھے یہ وجہ بتائیں آپ اس کو انوسٹی گیٹ کیوں نہیں کرتے۔ ہر چیز آپ عمران خان پر ڈال دیں یہ بھی زیادتی کی بات ہے لیکن اگر آپ کہیں گے کہ گولی کس نے چلائی، توٹریگر تو عمران خان سے دبا ہے۔

  • مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    جدہ(کنزیومر واچ نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی جس کی ویڈیو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کیا سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کی جانب رُخ کر کے دعا مانگتی نظر آرہی ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی والدہ رُخسار حیات بھی موجود ہیں۔

  • شادی نہ کرنے کی صورت میں ملازمت سے نکالنے کی دھمکی

    شادی نہ کرنے کی صورت میں ملازمت سے نکالنے کی دھمکی

    بیجنگ (کنزیومر واچ نیوز)چین کی ایک کمپنی نے کنوارے اور طلاق یافتہ ملازمین کو شادی نہ کرنے کی صورت میں ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دے دی۔چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ شانڈونگ میں قائم کیمیکل کمپنی نے اپنے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو وارننگ دی کہ اگر وہ ستمبر تک شادی نہیں کرتے تو نوکری سے نکال دیا جائےگا۔کمپنی کی نئی پالیسی کے مطابق 28 سے 58 سال تک کی عمر کے ملازمین کو شادی کرنے کا کہا گیا ہے، جس کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔

  • تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط

    تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا