Blog

  • کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری

    کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری

    پشاور(کنزیومر واچ نیوز)کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرکے جاری کردی ہے۔انتہائی مطلوب دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2کروڑ سے 30 لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔

  • دارالعلوم حقانیہ  میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت پانچ افراد شہید

    دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت پانچ افراد شہید

    اکوڑہ خٹک (کنزیومرواچ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکا ہوا ہے۔حکام کے مطابق دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت 5 افراد شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔سماء سے گفتگو میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت 25 پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ حملے سے متعلق کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا۔

  • دورہ نیوزی لینڈ،شاہین،بابر،حارث،نسیم کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے

    دورہ نیوزی لینڈ،شاہین،بابر،حارث،نسیم کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے

    اسلام آباد(کنزیومر واچ)دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے ’بریک‘ لینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔ جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ ہونے کا خدشہ ہے واضح رہے کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق بھی بازگشت ہے۔

  • پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

    پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

    لاہور (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، اسی طرح کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

  • پنجاب، کے پی، اور آزاد کشمیر میں بارش و برفباری سیاح پھنس گئے

    پنجاب، کے پی، اور آزاد کشمیر میں بارش و برفباری سیاح پھنس گئے

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)پنجاب، خیبرپختونخوا اور استور میں بارش اور شدید برف باری کے باعث سیاح پھنس گئے ۔گجرات، سرگودھا، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ حافظ آباد، کمالیہ اور وہاڑی میں بھی بادل برسنے سے ٹھنڈ بڑھ گئی جب کہ رات اوباڑو اور گھوٹکی میں بھی بارش ہوئی، لوئردیر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ادھر گلیات ، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہوگئے جب کہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ

    مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)قائمہ کمیٹی داخلہ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ کیس میں اے این ایف، ایف آئی اے اور سائبر کرائم کو متحرک ہوجانا چاہیے۔کمیٹی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس پر آئی جی سندھ کی بریفنگ کا معاملہ اٹھا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پہلے مصطفی عامر قتل کیس پر بریفنگ دی جائے۔ ایڈشنل سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ کمیٹی نوٹس دیر سے موصول ہونے کی وجہ سے آج آئی جی سندھ نہیں آئے، آئندہ اجلاس تک بریفنگ کا وقت دیا جائے۔

  • ملک میں پولیو کے 2 نئے کیس رپورٹ

    ملک میں پولیو کے 2 نئے کیس رپورٹ

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)ملک میں پولیو کے 2 نئے کیس رپورٹ،محکمہ صحت نے سندھ کے علاقے قمبر اور پنجاب کے منڈی بہاؤالدین میں پولیوکیسز کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں برس کا تیسرا اور پنجاب کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے،جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے، ان کیسز میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 22 اور سندھ سے 23 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

  • عیدالفطر سے قبل مہنگائی میں اضافےکا خدشہ

    عیدالفطر سے قبل مہنگائی میں اضافےکا خدشہ

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا، وزارت خزانہ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے، فروری میں مہنگائی 2 فیصد سے 3 فیصد تک متوقع ہے، جنوری2025میں مہنگائی 2.41فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،جولائی تاجنوری کےدوران مہنگائی کی اوسط شرح 6.50 فیصد تھی۔

  • نائب ازبک وزیر دفاع کی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات

    نائب ازبک وزیر دفاع کی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) نائب ازبک وزیر دفاع اور کمانڈر ائیر ڈیفنس و ائیر فورس میجر جنرل بورخانوف احمد جمال نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا اور معزز مہمان کی ملاقات راولپنڈی میں ہوئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عکسری تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔

  • تنخواہ دار طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

    تنخواہ دار طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وفاقی حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔