Blog

  • مصطفی قتل کیس: ایف آئی اے کا سندھ پولیس کو خط، پولیس ٹیم کے بیانات لینے کا فیصلہ

    مصطفی قتل کیس: ایف آئی اے کا سندھ پولیس کو خط، پولیس ٹیم کے بیانات لینے کا فیصلہ

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز)مصطفی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ارمغان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات لے گی تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

  • عمران خان کو یوکرینی صدر کے ساتھ ٹرمپ کے رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، امیر مقام

    عمران خان کو یوکرینی صدر کے ساتھ ٹرمپ کے رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، امیر مقام

    پشاور(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ روا رکھے گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے سےسبق سیکھنا چاہیے۔وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا امیر مقام نے سوات کے علاقے اسلام پور میں نادرا سینٹر کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران احمد خان نیازی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر کے ساتھ رویے سے سبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطوط کا انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا، کوئی پڑھنے والا نہیں، عوام ذاتی مفادات پر مبنی اتحادوں کو خوب جانتے ہیں۔

  • رمضان کے آغاز پر شہریوں کو اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے میں مشکلات

    رمضان کے آغاز پر شہریوں کو اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے میں مشکلات

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز)رواں سال رمضان المبارک کے آغاز پر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) میں نقدی ختم ہوگئی کیونکہ لوگ بڑی تعداد میں خریداری اور گھریلو اخراجات کے لیے رقم نکالنے کے لیے امڈ آئے۔نقدی کی قلت نے بہت سے گاہکوں کو مایوس کردیا ، جس کی وجہ سے انہیں کیش کی تلاش میں متعدد اے ٹی ایم پر جانا پڑا۔دریں اثنا کچھ اور اے ٹی ایمز میں نقدی ختم ہونے کا امکان ہے کیونکہ زکوٰۃ کٹوتی کے مقصد سے پیر کو بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔

  • بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسڑیلوی کھلاڑی میتھیو شارٹ ٹورنامنٹ سے باہر

    بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسڑیلوی کھلاڑی میتھیو شارٹ ٹورنامنٹ سے باہر

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز)بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا۔آسٹریلیا کے بیٹر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے،وہ پیر کی انجری کا شکار ہوئے تھےآسٹریلوی اسکواڈ میں میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کر لیا گیا۔21 سالہ کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں،دوسری جانب آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

  • 97آسکرایوارڈز؛ فلم اے ریئل پین کے اداکار کیرن کلکن بہترین اداکار قرار

    97آسکرایوارڈز؛ فلم اے ریئل پین کے اداکار کیرن کلکن بہترین اداکار قرار

    لاس اینجلس(کنزیومرواچ نیوز)97آسکرایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں جاری ہے،فلم اے ریئل پین کے اداکار کیرن کلکن نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔97 ویں فلمی میلےمیں بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم ان دی شیڈو آف دی سائپریس میں کامیاب رہی، بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر کا ایوارڈ فلم وِکڈ نے اپنے نام کرلیا،بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے میں فلم کانکلیو کامیاب رہی۔بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ میں فلم دی سبسٹنس نے میدان مار لیا،بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ زوئی سلڈانا نے فلم ایمیلیا پیریز میں اپنے نام کیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے

  • کراچی میں فی الوقت بارش کا کوئی امکان نہیں

    کراچی میں فی الوقت بارش کا کوئی امکان نہیں

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ کراچی کے حوالے سے بھی موسم کا حال جاری کردیا گیا۔کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 3 روز کے دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 19 تا 21 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کراچی ڈویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، تاہم کراچی میں فی الوقت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہدا کی نماز جنازہ ادا

    مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہدا کی نماز جنازہ ادا

    اکوڑہ خٹک(کنزیومر واچ نیوز)مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
    رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ پہنچی۔مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے پڑھائی، اس موقع پردرالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، درالعلوم حقانیہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ دارالعلوم میں داخلی دروازوں پر اسکینیرز نصب کئے گئے تھے۔

  • ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف مقدمے میں پیکا دفعات شامل کرنے کا فیصلہ

    ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف مقدمے میں پیکا دفعات شامل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)تک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ٹیم میں تبدیلیوں کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کے بیان پر ریماکس دیتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے وسیم بھائی بتائیں 6-7 (5-6) کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد ایسے کرکٹرز ہیں جو انکی جگہ لے سکیں؟۔