لاہور(کنزیومرواچ نیوز)رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائیگی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بآسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا
Blog
-

بلوچستان: کوہلو کے جنگلات میں آگ لگ گئی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آ گیا
کوئٹہ(کنزیومرواچ نیوز)بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے دربانی کے پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، آگ نے کئی کلو میٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لیویز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریسکیو عملے کے پاس وسائل نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ پہاڑی سلسلے میں درجنوں مقامی آبادی کے گھر ہیں، آگ نے پہاڑی سلسلے کو چاروں طرف سے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث انسانی آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔
-

ٹرمپ کی آخری وارننگ، یرغمالیوں کی عدم رہائی پر حماس کے خاتمے کا اعلان
واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے حماس کو آخری وارننگ دیدی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ میں اسرائیل کو ہر وہ چیز فراہم کر رہا ہوں جو اسے اس کام کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے، اگر آپ نے میرے کہنے کے مطابق عمل نہ کیا تو حماس کا کوئی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔یہ بات چند گھنٹے بعد سامنے آئی جب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کر رہا ہے۔
-

پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن میں افغانستان سے آنیوالے دہشتگرد گرفتار
پشاور(کنزیومرواچ نیوز)بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد افغانستان سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے۔مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025ء کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، جس میں 4 اہم دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔ دہشت گردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ گرفتار دہشت گردوں نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کیا ہے۔گرفتار دہشتگرد نے اعترافی بیان میں بتایا کہ میرا نام اسام الدین ولد گلشادہے۔ میں افغانستان سے آیا ہوں۔ ہمارانظریہ ہماری ٹریننگ ہے۔ میرے پاس 2 بندوقیں، 2 کلاشنکوف، ایک گرینیڈ، اور دیگر اسلحہ موجود تھا۔
-

بنوں چھاؤنی پرحملے میں افغان شہری ملوث تھے۔آئی ایس پی آر
بنوں (کنزیو مر واچ نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بنوں چھاؤنی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 16دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جھڑپ میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، حملے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی بھی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی بنوں چھاؤنی میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں 5 جری جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا،مایوس دہشت گردوں نے بارود سے بھری دوگاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرائیں، خودکش دھماکوں کے نتیجے میں چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں 13معصوم شہری شہید اور 32زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسجد اور عمارت شدید متاثر ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہادرجوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے حملہ آوروں کا مؤثر مقابلہ کیا ،ہلاک دہشتگردوں میں4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، حملے کی منصوبہ بندی اور قیادت افغانستان میں موجود خوارج سرغنوں نے کی، خفیہ اطلاعات سے واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، پاکستان اپنی سرحدوں کے پار سے آنے والے ان خطرات کے خلاف ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے پر عزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
-

ڈونلڈ ٹرمپ کا دہشتگردی کے خلاف تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ
واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔کانگریس سے اپنے طویل ترین خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انتہاپسند دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ افغانستان میں ایک بڑا دہشتگرد پکڑا گیا ہے۔امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “میں حکومت پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا تھا، اور اب اس مجرم کو امریکا لا کر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔
-

بنوں حملہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کی بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کینٹ میں خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے کینٹ ایریا میں افطار سے چند لمحوں قبل خوارج گروہ نے دو خود کش حملے کیے، دھماکے کی نوعیت اس قدر شدید تھی کہ مسجد اور اطراف کے مکانات کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چھتیں منہدم ہونے کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والے روزے دار اور نمازی تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
-

کراچی کی راتیں اور صبح ٹھنڈی ہو گئیں؛ کیا سردی واپس آئے گی؟
کراچی(کنزیومرواچ نیوز) شہر قائد میں راتیں اور صبح ٹھنڈی ہو گئیں جب کہ درجہ حرارت بھی کم ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی جزوی واپسی ہوئی ہے اور بلوچستان کی جانب سے چلنے والی سرد ہواؤں نے رات اور صبح کا درجہ حرارت کم کردیا ہے۔شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا اور 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 20.4 اور زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں اور صبح سرد جب کہ دن کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔آئندہ24گھنٹوں میں شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 5 سے25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
-

پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست؛ اٹارنی جنرل آف پاکستان معاونت کیلیے عدالت طلب
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار وکیل عادل عزیز قاضی پیش ہوئے۔دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی اور درخواستیں بھی ہیں، اس پر بھی وہی آرڈر کردیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پی ایف یو جے،اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور دیگر درخواستیں بھی اسی سلسلے میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے تینوں درخواستیں17 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کررکھی ہیں۔
-

بھارتی کرکٹر محمد سراج کے ساتھ ڈیٹنگ؟ اداکارہ ماہرہ شرما نے راز فاش کردیا
ممبئی(کنزیومرواچ نیوز)بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما، جو ’ناگن 3‘ اور ’بگ باس‘ جیسے شوز کی وجہ سے مشہور ہیں، نے بالآخر کرکٹر محمد سراج کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔کچھ عرصے سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ماہرہ اور محمد سراج ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب ماہرہ نے ان خبروں کو بالآخر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔محمد سراج اور ماہرہ شرما کی ڈیٹنگ کی یہ افواہیں نومبر 2024 میں اس وقت شروع ہوئیں جب سراج نے ماہرہ کی انسٹاگرام تصاویر کو لائیک کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں، اور میڈیا نے بھی اس جوڑی کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنا شروع کردیں۔کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ماہرہ اور سراج ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، دونوں نے ان خبروں پر نہ تو کوئی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔حالیہ انٹرویو میں ماہرہ شرما نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’ایسا کچھ نہیں ہے، میں کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی۔‘‘
