اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے، عدالت نے سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے وہ یہ کیس نہیں سن سکتے۔کمپنی کے وکلا نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد رکھنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
Blog
-

یوکرین جلد نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جلد نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرے گا،دو سے تین دن میں معاہدہ طے پا جائےگا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ یوکرین کو موقع دے رہےہیں،اُس نےامن کیلئے وہ نہیں کیا جو اسے کرنا چاہیئے،مشرق وسطی میں امن کے قیام پر توجہ ہے۔دوسری جانب یوکرین کےتنازعے کےحل کی کوششیں تیزکردی گئیں،امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو آج سعودی عرب پہنچیں گے،مارکو روبیو یوکرینی ہم منصب اورسعودی ولی عہد سے ملیں گے،صدر زیلنسکی کی بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے۔
-

میں وہ گورنر نہیں جو صرف باؤنڈری پر رہ کر باتیں کروں، کامران خان ٹیسوری
کراچی(کنزیومر واچ نیوز)گورنر سندھ کامران خان نے نارتھ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ گورنر نہیں ہوں جو باؤنڈری پر رہ کر باتیں کروں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے نارتھ کراچی پہنچے، جہاں ایم کیو ایم کے رہنماؤں بشمول رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور کمیٹی کے ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نارتھ کراچی کی عوام نے گورنر سندھ کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور تمام افراد کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج شہریوں نے میری آمد پر پروقار انداز میں استقبال کیا، جس پر میں بے حد شکرگزار ہوں
-

انوکھی جمہوریہ جہاں کتا اور بکرا بھی صدر بن چکے
لاہور (کنزیومر واچ نیوز)نیوزی لینڈ کے دوردراز علاقے میں واقع ’’جمہوریہ واہنگہ‘‘میں خوش آمدید جس کا اپنا پاسپورٹ اور سرحدیں ہیں اور اپنے رسم ورواج جن کے باعث ماضی میں کتا اور بکرا بھی الیکشن جیت کر صدر رہ چکے. وہاں نہ انٹرنیٹ ہے نہ موبائل نیٹ ورک کہ 150 کسان گھرانے فطری ماحول میں زندگی گذارنا پسند کرتے، جدید دور کے لوازمات کم اپناتے ہیں.علامتی جمہوریہ کی بنیاد 1989ء میں رکھی گئی جب بیوروکریسی نے علاقے کو دوسری تحصیل میں شامل کرنا چاہا، لوگ ایسا نہیں چاہتے تھے لہذا احتجاجاً علاقے کو جہوریہ قرار دے دیا۔یوں خود پہ تھوپے انتظامی سسٹم کا مذاق اڑایا اور افسر شاہی کا بھی منہ چڑا دیا، آج دنیا بھر سے سیاح یہ جمہوریہ دیکھنے آتے اور 5 ڈالر کا پاپسورٹ خرید کر فطری ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
-

معروف بھارتی کامیڈین اداکارگووندا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)معروف بھارتی کامیڈین اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔ مکیش کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ لوگوں نے انکے خلاف سازش کی اور ان سازشوں کے بعد انکی فطرت بدل گئی۔ انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا تذکرہ کیا جس میں انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ گووندا کا کہنا تھا کہ وہ سو کروڑ کی فلمیں کرنے سے بھی منع کر چکے ہیں اور جب وہ کام کرنے سے منع کرتے تھے تو ان کیخلاف لکھا جاتا تھا کہ ان کے پاس کام نہیں ہے۔اداکار کے مطابق وہ اپنے فیصلوں پر درست تھے کیونکہ وہ اپنے دل کی سنتے تھے
-

ڈاکٹر ٹی کی وزیر اعظم آفس میں شمولیت،شہباز شریف کے قابل اعتماد ساتھی ہیں
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے دیرینہ قابل بھروسہ بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیر اعظم آفس میں بطور مشیر ان کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر توقیر شاہ نے حال ہی میں وزیراعظم کی درخواست پر ورلڈ بینک سے استعفیٰ دے دیا۔شہباز شریف نے اپنے دفتر کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ڈاکٹر توقیر کی واپسی کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ فائلوں اور معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف ڈاکٹر توقیر کو ’’ڈاکٹر ٹی‘‘ کرکے لکھتے ہیں۔ان کی وزیر اعظم کے ساتھ 28 سالہ وابستگی ہے اور انہیں وزیر اعظم کا سب سے قابل بھروسہ ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر توقیر نے 1991 میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (سابقہ ڈی ایم جی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔
-

ہرسال کی طرح آج 8 مارچ کودنیا بھر میں یومِ خواتین منایا جا رہا ہے
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)ہرسال کی طرح آج (8 مارچ کو) دنیا بھر میں یومِ خواتین منایا جا رہا ہے۔یہ دن خواتین کی خدمات، معاشرے میں ان کے کردار، جدوجہد اور قربایوں کو تسلیم کرنے اور انہیں سراہنے کے لیے منایا جاتا ہے۔یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ عالمی یومِ خواتین کے لیے آخر 8 مارچ کا دن ہی کیوں مخصوص کیا گیا ہے اور اس دن کو منانے کا سلسلہ کب اور کیوں شروع ہوا؟یہ 1908ء کی بات ہے جب امریکی ریاست نیویارک کی محنت کش 15 ہزار خواتین نے اپنے حق کے لیے آواز بلند کی، انہوں نے کام کے لیے ساز گار ماحول اور کم اوقات، برابر اجرت کے حق اور حقِ خود ارادیت کی خاطر تحریک شروع کی۔بعدازاں 1910ء میں سوشلسٹ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پہلی بار تجویز پیش کی گئی جو 1977ء میں اقوامِ متحدہ نے باضابطہ طور پر قبول کی۔
-

بھارت کو بڑا جھٹکا! ویرات کوہلی فائنل سے قبل انجری کا شکار
دبئی (کنزیومرواچ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران، کوہلی فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوراً ان کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں، بھارتی کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔
-

او آئی سی اجلاس: پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے،اسحاق ڈار
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی بیان کو مسترد کر دیا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم عرب لیگ کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر رہنے کا نہ صرف مکمل حق حاصل ہے بلکہ انہیں ایک خودمختار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کا بھی حق ہے۔
-

موقع ملا تو آئی پی ایل کھیلوں گا ، فاسٹ بائولر محمد عامر
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے متعلق خبروں پر لب کشائی کردی۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر سے سوال کیا کہ وہ جلد برطانوی پاسپورٹ کے حامل ہوجائیں گے، جس کے بعد وہ انڈین پریمئیر لیگ کھیل سکتے ہیں، تو کیا ارادہ ہے؟۔جس پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ اگلے سال تک مجھے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کا موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا۔میزبان تابش ہاشمی نے عامر سے پوچھا کہ جب پاکستان میں آئی پی ایل کھیلنے پر تنقید کی جائے گی تو ان کا ردعمل کیا ہوگا؟، جس پر عامر نے جواب دیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔انہوں نے نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز پر آئی پی ایل میں پابندی تھی لیکن ہمارے سابق کرکٹرز کمنٹری کررہے تھے۔
