Blog

  • بلاول بھٹو سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی ملاقات

    بلاول بھٹو سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی ملاقات

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی سربراہی میں وفد کی اہم ملاقات۔ وفد میں گروپ لیڈر مومن علی ملک،نائب صدر زکی اعجاز شیخ، کریم عزیز ملک،ملک سہیل حسین،طارق محمود،عمر سلیم شریک ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری اور صنعتکاروں کے درمیان فیڈریشن اور چیمبر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاعاطف اکرام شیخ نے بلاول بھٹو کو ٹریڈ باڈیز انتخابات 2025 کے ترمیمی بلاور پاکستان بھر کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

  • شرح سود کم نہ کئے جانے پر تاجر برادری ناخوش

    شرح سود کم نہ کئے جانے پر تاجر برادری ناخوش

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)کاروباری برادری مانیٹری پالیسی میں انٹرسٹ ریٹ کے کم نہ کئے جانے پر ناخوش ہےصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی لانے اور کاروباری سرمائے تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے بنیادی شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق بنیادی افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

  • چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچائو کی ویکسین تیار

    چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچائو کی ویکسین تیار

    بیجنگ (کنزیومرواچ نیوز)چین میں سائنس دانوں نے ایک ویکسین بنائی ہے جو خون کی شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شریانوں میں موجود یہ ذخیرہ خون کے لوتھڑے، فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے۔شریانوں میں چکنائی کا ذخیرہ ہونا(جس کو ایتھروسلوروسِز کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ ایک سوزشی بیماری ہے)دنیا بھر میں موت بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔سوزش کے سبب سخت ہونے والی شریانیں خون کے بہا میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور نتیجتا اسٹروک، انیوریزم یا ہارٹ اٹیک تک لے جاسکتی ہے۔عرصے سے سائنس دان یہ بات مانتے آئے ہیں کہ ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔اب جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ایک ویکسین کے متعلق بتایا گیا جو چوہوں میں ایتھرو سلیروسِز کو ختم کر سکتی ہے۔چین نینجِنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سائنس دانوں نے مقالے میں لکھا کہ ان کا نینو ویکسین ڈیزائن اور پری کلینیکل ڈیٹا ایتھروسلیروسِز کے حفاظتی علاج کی صلاحیت کو پیش کرتا ہے۔

  • گوگل والیٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب

    گوگل والیٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب

    نیویارک (کنزیومرواچ نیوز)صارفین اب موبائل ڈیوائسز کے ذریعے آن لائن، اِن ایپ اور کانٹیکٹ لیس ادائیگیاں کرسکیں گے۔گوگل کے مطابق بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، فیصل بینک نور، ایچ بی ایل، جاز کیش، میزان بینک اور یو بی ایل کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والیٹ میں شامل کرکے اینڈرائیڈ فون یا ویئر او ایس ڈیوائسز کے ذریعے وہاں ادائیگی کر سکیں گے جہاں کانٹیکٹ لیس پیمنٹس قبول کی جاتی ہیں۔

  • کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے، شاہد آفریدی

    کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے، شاہد آفریدی

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتا ہمارے اسٹارز کو پاکستانی ٹیم کیساتھ ہی کیوں کوچنگ یا عہدوں کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ” متعارف

    پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ” متعارف

    اسلام آباد ( کنزیومر واچ نیوز)نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ” متعارف کرایا ہے، جو ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک اہم قدم ہے۔ لانچنگ پروگرام نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے محفوظ اسمارٹ فون اسٹوریج کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں انضمام کا اعلان کرتے ہوئے اس اقدام کی تعریف کی۔ ڈیجیٹل تصدیق کے لیے ایک پائلٹ مرحلہ یوم آزادی 2025 سے شروع ہوگا۔اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی کی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے دور دراز علاقوں اور بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے رسائی بڑھانا ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے خوشخبری

    محکمہ موسمیات کی شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے خوشخبری

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز) محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی تاہم آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے، محمکہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ شہر آج بھی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا فی الحال 10 سے 15 روز کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف نے موسم سرد کردیا ہے۔

  • جعفر ایکسپریس حملہ، کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، 155 مسافر بازیاب

    جعفر ایکسپریس حملہ، کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، 155 مسافر بازیاب

    کوئٹہ (کنزیومرواچ نیوز)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، جس نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ساتھ ہی متعدد مسافر بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جعفر ایکسپریس کو روک دیا گیا بعدازاں فائرنگ کی آوازیں کافی دیر تک آتی رہیں۔جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی۔

  • کاسمیٹک سرجری نے اشنا شاہ کا چہرہ کس طرح بگاڑ دیا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

    کاسمیٹک سرجری نے اشنا شاہ کا چہرہ کس طرح بگاڑ دیا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب کاسمیٹک سرجری کروانے سے بہت ڈرتی ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑگئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے انکی آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ فلرز سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے اس لئے انہوں نے فلرز کروا لئے اور اس سے آنکھوں کے گرد موجود ہلکے ختم بھی ہوگئے۔

  • بھارت کی کامیابی پرافغانستان میں جشن، وائرل ویڈیو کی حقیقت

    بھارت کی کامیابی پرافغانستان میں جشن، وائرل ویڈیو کی حقیقت

    دبئی (کنزیومرواچ نیوز)بھارت کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر افغانستان میں جشن کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔چند روز قبل دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔بھارت کی جیت پر کھلاڑیوں نے کامیابی کا جشن منایا۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کو شیئرکرکے لکھا گیا کہ افغان کے مداح بھارت کی جیت کا جشن منارہے ہیں۔اس وائرل ویڈیو کی اب حقیقت سامنے آگئی ہے۔دراصل یہ ویڈیو پاکستان کے شہر بنوں کی ہے جہاں 2021 میں شادی کی تقریب میں شہری ڈانس کررہے ہیں اور اسے افغانستان سے منسوب کردیا گیا۔