Blog

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ، غریب عوام رُل گئے

    ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ، غریب عوام رُل گئے

    لاہور(کنزیومرواچ نیوز) ماہ رمضان کے آغاز میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی تھی، مگر بغیر کسی سرکاری نوٹیفکیشن کے ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اس غیر قانونی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری قیمت 248 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 2925 روپے میں دستیاب ہونا چاہیے تھا، مگر منافع خور مافیا کی جانب سے من مانے اضافے کے بعد قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہروں میں ایل پی جی 320 روپے فی کلو، دیہی علاقوں میں 350 روپے فی کلو جبکہ پہاڑی علاقوں میں 400 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ جس کی وجہ سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3700 روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 14500 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ؛ مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشہاری قرار

    جوڈیشل کمپلیکس حملہ؛ مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشہاری قرار

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔اے ٹی سی کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم عباسی اور راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20انٹرنیشنل، کئی برے ریکارڈ پاکستان کے نام

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20انٹرنیشنل، کئی برے ریکارڈ پاکستان کے نام

    کرائس چرچ (کنزیومرواچ نیوز)پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور 91 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اس سے قبل قومی ٹیم 2016ء میں ویلنگٹن میں 101 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں کئی برے ریکارڈز اپنے نام کرلیے، قومی ٹیم کیویز کیخلاف نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ 100 رنز سے بھی کم پر پویلین لوٹ گئی۔گرین شرٹس کیویز کیخلاف ان کے ہوم گراؤنڈ میں اپنی ٹی 20 تاریخ کے کم ترین اسکور 91 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، اس سے قبل گرین شرٹس 2016ء میں 101 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ 2018ء میں 105 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔دوسری ٹیموں سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان ٹیم کا یہ اسکور نیوزی لینڈ میں کسی بھی ٹیم کا چوتھا کم ترین اسکور ہے۔

  • نصیبو لال پر شوہر کا تشدد، پہلے مقدمہ درج کرایا پھر صلح کرلی

    نصیبو لال پر شوہر کا تشدد، پہلے مقدمہ درج کرایا پھر صلح کرلی

    لاہور (کنزیومرواچ نیوز)لاہور میں معروف گلوکارہ نصیبو لال کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، گلوکارہ نے تھانے میں شکایت درج کرائی تاہم بعد میں پولیس کو کارروائی سے روک دیا اور معاملے کو معمولی جھگڑا قرار دیتے ہوئے شوہر سے صلح کرلی۔معروف گلوکارہ نصیبولال پر جمعہ کو ان کے شوہر نوید نے تشدد کیا، جس سے ان کے چہرے اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ نصیبو لال نے شوہر کے خلاف شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو شکایت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔تفتیشی ٹیم نے نوید کیخلاف کارروائی شروع کی تو نصیبو لال نے پولیس کو روک دیا اور معاملے کو گھریلو جھگڑا قرار دیتے ہوئے اپنے شوہر کو معاف کردیا۔پولیس کو جمع کرائے گئے بیان حلفی کے مطابق نصیبو لال کا کہنا تھا نوید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتی، میڈیکل کی ضرورت نہیں، لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔لاہور کی انویسٹی گیشن پولیس نے مدعی کی درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمے کو نمٹا دیا۔

  • سوشل میڈیا پر رشوت کا الزام؛ ایف ائی اے سائبر کرائم کا نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا

    سوشل میڈیا پر رشوت کا الزام؛ ایف ائی اے سائبر کرائم کا نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف ائی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل تحویل میں لے لیا گیا اور ٹیکنیکل ٹیم موبائل کا فرانزک کروائے گی۔حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم اداکارہ اور ماڈل کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کو بتادیا گیا تھا کہ رشوت طلب کرنے والا ایف آئی اے کا کوئی آفیسر نہیں بلکہ جعل ساز ہے۔ اداکارہ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جعل ساز نے ڈی پی پر ایف آئی اے آفیسر کی تصویر لگا کر آپ کو کال کی اور رشوت مانگی۔حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کو ہدایت کی گئی تھی کہ جعل ساز کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں شکایت درج کروائیں تاہم انھوں نے ایسا کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر بیان دیا۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا

    کرائس چرچ (کنزیومرواچ نیوز)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین معتصم خان اور شاہین محمد خان شامل ہیں۔

  • سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی

    سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی

    اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سندھ میں امن امان سے متعلق اجلاس

    بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سندھ میں امن امان سے متعلق اجلاس

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف،سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور رکن اسمبلی جمیل سومرو اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ صوبے میں امن امان برقرار رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو امن امان کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ نادرن سندھ کے کافی اضلاع سے اغوا برائے تاوان کے مسائل پر کنٹرول کرلیا ہے۔

  • صنعتی شعبے کی ویڈیو مانیٹرنگ کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کردیاگیا

    صنعتی شعبے کی ویڈیو مانیٹرنگ کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کردیاگیا

    اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صنعتی شعبے کی ویڈیو مانیٹرنگ کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کردیاایف بی آر صنعتی شعبے کی پیداوار کی نگرانی کرے گا، سینٹرل کنٹرول یونٹ ایف بی آرکو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ایف بی آر کے مطابق پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔ویڈیو مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سےنہیں نکالاجاسکے گا۔ویڈیو نگرانی کا سازو سامان لائسنس یافتہ مجاز وینڈر کےذریعےنصب ہوگا۔

  • سلامتی کونسل کی ٹرین حملے کی مذمت؛ پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل

    سلامتی کونسل کی ٹرین حملے کی مذمت؛ پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل

    نیویارک (کنزیومرواچ نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر قابل مذمت حملے میں ملوث تما افراد، منتظمین، سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کی حکومت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔