Blog

  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر چیک پوسٹ لکھانی پر خوارج کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر چیک پوسٹ لکھانی پر خوارج کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    لاہور(کنزیومرواچ نیوز)پنجاب پولیس کےمطابق 15سے20دہشتگردوں نے چوکی لکھانی پرسحری کے وقت اچانک حملہ کیا،دہشت گردوں نےراکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ سےچیک پوسٹ پرچاروں اطراف سےحملہ کیا، تھرمل امیج کیمروں سے دہشتگردوں کی دورسےنشاندہی کرلی گئی،پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردچیک پوسٹ کےقریب نہ پہنچ سکے۔مؤثرجوابی کارروائی کےنتیجےمیں دہشتگردوں کوبھاری جانی نقصان پہنچنا،6دن قبل بھی خوارج نےچیک پوسٹ لکھانی پرحملےکوناکام بنایاتھا۔آئی جی پنجاب کاکہنا ہےکہ پنجاب پولیس اب تک خوارجی دہشت گردوں کے19حملےناکام بناچکی ہےاہلکاروں کےالرٹ ہونےکیوجہ سےخوارجی دہشتگرد اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہو سکے۔

  • پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور رہے گی، شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور رہے گی، شیر افضل مروت

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسملی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے۔نجی ٹی ویء کے پروگرام ’ میرے سوال ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے رابطے شروع ہوئے اور تعلقات بنتے اور بگڑتے گئے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں پارٹی میں کمزور ہوں اور کسی گروپ کا حصہ نہیں، میں خود کو پی ٹی آئی کا حصہ سمجھتا ہوں، ہم نوٹرن کی طرف بڑھ رہے ہیں ، اس سے نقصان ہوگا، پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور ہے، میں نے پارٹی میں ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سیاسی عناد میں اداروں کے خلاف گالم گلوچ کی کبھی حمایت نہیں کی، گالم گلوچ نے ہمارا بیڑہ غرق کیا، عدت میں نکاح کا کیس غلط تھا۔

  • امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا

    امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا

    واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز)امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا۔جیونیوز کے مطابق امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ نے 56سالہ سید رضوی کو قومی سلامتی کا ترجیحی خطرہ قرار دیتے ہوئے 25 فروری کو امریکا سے بے دخل کیا۔ سید رضوی و غیر قانونی طور پر ڈالاس اور ٹیکساس میں مقیم تھے، انہیں 31 جنوری کو ایک معمول کے ٹریفک اسٹاپ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور 24 جنوری کو امیگریشن جج نے ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔ سید رضوی 20 ستمبر 2017کو نیویارک کے پورٹ آف انٹری سے قانونی طور پر امریکا داخل ہوئے تھے لیکن انہوں نے داخلے کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔

  • ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

    ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

    واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں تارکین وطن کا داخلہ روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن حماس سے متعلق گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کی مدد کیلئے اربوں ڈالر دیے اس لیے چاہتا ہوں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، روس اور یوکرین کے ساتھ امریکی سفارتکاری کا مرکز بن گیا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

    دبئی(کنزیومرواچ نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے اپنے تمام میچز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جس پر مختلف کرکٹ شخصیات پہلے ہی آواز اٹھاچکی ہیں لیکن اب فائنل کی دوسری ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان میچل سینٹنر نے بھی اس پر بات کی ہے۔پاکستان سے دبئی پہنچنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے بھی دبئی ایڈوانٹیج پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اس لیے بھارت کو دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے۔میچل سینٹنر نے کہا کہ ظاہری طور پر پچز سے آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے، لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، یہ اسکریپ کی طرح ہو سکتی ہے لیکن اس پر قابو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہلے کے مقابلے اب زیادہ رنز کریں گے، ابھی ہم رنز کرکے آ رہے ہیں، امید ہے کہ سلسلہ جاری رہے گا۔

  • سالانہ وصولی کے ہدف میں کمی، ایف بی آر کی ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز

    سالانہ وصولی کے ہدف میں کمی، ایف بی آر کی ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز) سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کے پیش نظر ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بعض شعبوں میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو تمباکو، رئیل اسٹیٹ اور مشروبات کے شعبوں کے لیے اگلے 3 ماہ (اپریل تا جون) کے دوران ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔ان بڑے شعبوں پر ٹیکس کی شرح میں کمی کے ساتھ ایف بی آر نے پیشگوئی کی ہے کہ ان شعبوں میں حجم اور لین دین موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر نمایاں کمی کا شکار ہیں، اس لیے ٹیکس وصولی کے ادارے نے قومی خزانے میں اضافی 100 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا ہے جو اپریل تا جون کے 3 ماہ کے دوران حاصل ہوسکتے ہیں۔

  • آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تجویز مسترد کردی

    آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تجویز مسترد کردی

    آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تجویز مسترد کردی
    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی صارفین کےلیے قیمتوں میں کمی کیلئے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کا معاملہ بھی مذاکرات کا حصہ ہے۔آئی ایم ایف نے صنعتی ، زرعی شعبے کیلئے موسم سرما کے ریلیف پیکج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے انکار کردیا۔ بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کیلئے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی گئی۔آئی ایم ایف کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روپے قرض لیا جائے گا، یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا، معاہدہ طے پا گیا۔

  • سائنسدانوں نے بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام کا نیا حصہ دریافت کر لیا

    سائنسدانوں نے بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام کا نیا حصہ دریافت کر لیا

    لندن(کنزیومرواچ نیوز) انسانی صحت کے لیے اچھی خبر، سائنسدانوں نے بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام کا نیا حصہ دریافت کر لیا۔جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے لیبارٹری میں بیکٹیریا اور نمونیا والے چوہوں پر تجربات کیے ۔ محققین کا کہنا ہے انہیں ایسے نتائج حاصل ہوئے جن سے اینٹی بائیوٹکس کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔ نئی دریافت سے موجودہ ادویات کےخلاف مزاحمت کرنے والے سپر بگ کے بڑھتے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اینٹی بائیوٹکس بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس سے ہم مستقبل میں خود کو انفیکشن سے زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔

  • اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ ، ملکی مجموعی ذخائر اوربینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی

    اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ ، ملکی مجموعی ذخائر اوربینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز) ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی ذخائر اور بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 71 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالررہ گئے۔ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی ایک ممکنہ وجہ بیرونی ادائیگیوں میں کمی یا کسی بین الاقوامی قرض یا امداد کی وصولی ہو سکتی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت، کتنی رقم ملی؟

    چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت، کتنی رقم ملی؟

    دبئی(کنزیومرواچ نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ میگا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جن کی کل مالیت لگ بھگ 9 ملین (90 لاکھ) درہم تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم کے جنرل ایڈمیشن ٹکٹ 250 سے 500 درہم کے درمیان فروخت ہوئے جبکہ فائنل کے ٹکٹس کی قیمت 250 درہم سے 12 ہزار درہم کے درمیان رکھی گئی تھی۔