Blog

  • چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان

    چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

  • خوبرو اداکارہ مہوش حیات  اب موسیقی کی دنیا میں

    خوبرو اداکارہ مہوش حیات اب موسیقی کی دنیا میں

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔

  • پاک بھارت مقابلہ،ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے لگے

    پاک بھارت مقابلہ،ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے لگے

    دبئی (کنزیومر واچ نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلہ بلیک مارکیٹرز کے ریڈار پر آگیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونیوالے ہالی وولٹیج مقابلے کا ایک بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونیوالے ٹاکرے کیلئے بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی آگے جاسکتے ہیں، ٹکٹیں بلیک کرنے والوں نے ایک ہی دن میں اپنے دکھ درد دور کرنے کی تیار مکمل کرلی ہے۔

  • پاک بھارت مقابلہ،ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے لگے

    پاک بھارت مقابلہ،ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے لگے

    دبئی (کنزیومر واچ نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلہ بلیک مارکیٹرز کے ریڈار پر آگیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونیوالے ہالی وولٹیج مقابلے کا ایک بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونیوالے ٹاکرے کیلئے بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی آگے جاسکتے ہیں، ٹکٹیں بلیک کرنے والوں نے ایک ہی دن میں اپنے دکھ درد دور کرنے کی تیار مکمل کرلی ہے۔

  • پاکستان کانام بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر

    پاکستان کانام بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھپوانا پڑ گیا۔بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔فینز کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر ‘پاکستان’ تحریر ہے یا نہیں؟ توجہ اس پر مرکوز تھی کیونکہ بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کی تھی کہ وہ میزبان ملک کا نام نہیں لکھیں گے۔لیکن آیء سی سی نے بھارت کو پاکستان کا نام اپنے کھلاڑیوں کی جرسیوں پر لکھوانے پر مجبور کر دیا۔

  • مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا،وزیر اعظم

    مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا،وزیر اعظم

    اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی مزید کم کرنے کی نوید سنا دی۔شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے، مگر ابھی مزید محنت درکار ہے۔ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے۔ہم نے حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا، جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے۔ بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے ، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا ۔ ان شا اللہ۔ اس کامیابی میں پوری ٹیم کی کاوش شامل ہے۔

  • جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہوگا،بیرسٹر سیف

    جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہوگا،بیرسٹر سیف

    پشاور(کنزیو مر واچ نیوز)قیدی نمبر 804 کس چیز کا حق دار ہے اور وزیراعظم کی شیروانی کون پہنے گا؟ اس حوالے سے مشیر اطلاعات کے پی کے نے اپنے بیان میں لب کشائی کی ہے۔صوبائی مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے گورنر نے بلاول زرداری کے وزیراعظم بننے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ صدر زرداری کچھ عرصے سے بلاوجہ بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری بلاوجہ بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں۔ شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں۔ دونوں پارٹیوں نے فارم 47 پر باریاں لینے کا پلان بنایا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔فارم 47 کے تحت قائم جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔

  • بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند

    بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند

    لاہور(کنزیومر واچ نیوز)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند ہوگئی ہے، دونوں حکومتوں کی اجازت درکار ہے۔صدر پی ایچ ایف میر طارق بگٹی نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضامند ہوگئی، اب صرف دونوں حکومتوں کی اجازت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی کی جونئیر ہاکی ٹیم 2 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، جرمن ٹیم اسلام آباد میں 10 مارچ کو میچ کھیلے گی جبکہ تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  • ایک نیا سمندر وجود میں آسکتا ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

    ایک نیا سمندر وجود میں آسکتا ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

    قاہرہ(کنزیومر واچ نیوز)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ افریقی براعظم ایک بڑی جغرافیائی تبدیلی کے دہانے پر کھڑا ہے، جہاں مشرقی افریقہ آہستہ آہستہ باقی براعظم سے الگ ہو رہا ہے، اور اس کے نتیجے میں ایک نیا سمندر وجود میں آ سکتا ہے۔زمین کی پرت کئی بڑی پلیٹوں پر مشتمل ہے، جو آہستہ آہستہ حرکت کر رہی ہیں۔ افریقی پلیٹ اور صومالی پلیٹ ایک دوسرے سے دور ہو رہی ہیں، اور یہ عمل ہر سال تقریباً 0.8 سینٹی میٹر کی رفتار سے جاری ہے۔ اگرچہ یہ رفتار معمولی لگتی ہے، لیکن لاکھوں سال میں یہ تبدیلی افریقی براعظم کو دو حصوں میں تقسیم کر دے گی۔

  • معاشی تباہی تبدیلی کی سوغات ہے،نواز شریف

    معاشی تباہی تبدیلی کی سوغات ہے،نواز شریف

    لاہور(کنزیو واچ نیوز)سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ کے صدر نواز شریف پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں۔