Blog

  • بھارت کی گیدڑ بھپکیاں، پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کر دی

    بھارت کی گیدڑ بھپکیاں، پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کر دی

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملےکے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف حالیہ اقدامات اور بیانات کو جہاں حکومتی سطح پر سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں پاکستانی عوام نے ان اقدامات کو بالکل سنجیدہ نہ لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مزاحیہ میمز کی بھرمار کر دی۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ایسی صورتحال میں پاک بھارت کشیدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن پاکستانی عوام اس ساری صورتحال کو ایک مختلف زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔

  • ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون‘، بلاول کا مودی سرکار کو دوٹوک پیغام

    ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون‘، بلاول کا مودی سرکار کو دوٹوک پیغام

    سکھر (کنزیومر واچ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دلی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سن لے دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، ہماری فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔سندھ کےدریا کےوارث ہم ہیں اور ہم اس کا تحفظ کریں گے۔

  • بھارت کے الزامات افسوسناک ہیں،شاہد آفریدی

    بھارت کے الزامات افسوسناک ہیں،شاہد آفریدی

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر واقعے کا الزام پاکستان پر قبل از وقت لگایا،بھارت کا ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار ٹھہرنا افسوسناک ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل ہے، لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔

  • مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان

    مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی؛  پیٹرول وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات

    پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرول وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات

    لاہور:( کنزیو مر واچ نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین

    شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین

    لاہور:(کنزیو مر واچ نیوز)صوبائی دارالحکومت میں شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعی کا ملازم ہی چور نکلا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں شہری سے 40 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھیننے کی واردات میں مدعی مقدمہ کا نجی ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کو تلاش کرکے طلائی زیورات برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس پر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عرفان علی اور اس کے ساتھی فیصل کو گرفتار کر لیا۔

  • لاہور: 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

    لاہور: 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

    لاہور(کنزیو مر واچ نیوز)دریائے روای میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچے کے ڈوبنے کا واقعہ لاہور کے کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب پیش آیا، تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6 سال کا نصیب اللّٰہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9 سال کا قدرت اللّٰہ شامل ہیں۔

  • کوئٹہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ:(کنزیومر واچ نیوز) بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کادھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہ۔پولیس ذرائع کے مطابق سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

  • بھارت  نےمیلی آنکھ سے دیکھا تو سخت جواب ملےگا: اسحق ڈار

    بھارت نےمیلی آنکھ سے دیکھا تو سخت جواب ملےگا: اسحق ڈار

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا کہنا ہے پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، کسی نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا ہوگا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پہلگام واقعے کے بعد ہم انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا بات چلے گی، انہوں نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا، کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کو اس واقعے سے لنک کیا جاتا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہوگا

  • شادی میں فائرنگ؛19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق

    شادی میں فائرنگ؛19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فرسٹ ایئر کے امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔نیوکراچی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی لاش 3 گھنٹے سے زائد دیر تک گھر کی چھت پر پڑی رہی ہے اور کسی کو پتا نہیں چلا جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے بارات لے کر حیدرآباد چلے گئے ۔