Blog

  • بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 ہلاک

    بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 ہلاک

    نیو دہلی (کنزیومر واچ نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دو یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔

  • نجی کالج میں طالبہ پہلی منزل سے گر کرجاں بحق

    نجی کالج میں طالبہ پہلی منزل سے گر کرجاں بحق

    لاہور(کنزیومر واچ نیوز)لاہور میں جیل روڈ پر واقع نجی کالج میں طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق 21 سالہ طالبہ پہلی منزل پر موجود لائبریری سے گری، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ایمرجنسی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالبہ انتقال کرگئی، مائدہ نامی طالبہ بی ایس کمپیوٹرسائنس شعبہ میں زیرتعلیم تھی۔لاہور پولیس نے کہا کہ طالبہ طبعیت ناساز ہونے اور چکر آنے کی وجہ سے پہلی منزل سے گری، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا فیصلہ، اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا

    ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا فیصلہ، اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نےکم از کم پنشن میں اضافہ کر دیا۔گزشتہ روزوفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ای او بی آئی کی 3 سہ ماہیوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای او بی آئی کو 2024-25 میں 116 ارب روپے کی آ مدنی ہوءی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای او بی آئی نے کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11500 کر دی ہے۔

  • معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ یوٹیوب سے کتنا کماتے ہیں؟

    معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ یوٹیوب سے کتنا کماتے ہیں؟

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور ان کی اہلیہ وریشہ نے اپنی ماہانہ کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔یوٹیوب سے ہونے والی کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اذلان شاہ نے کہا کہ وہ کوئی ایک فیگر تو نہیں بتا سکتے۔اس دوران وریشہ شاہ نے کہا کہ ان کی کمائی ہر ماہ ایک جیسی نہیں ہوتی، کمائی کبھی کم اور کبھی زیادہ بھی ہوتی ہے۔اذلان شاہ نے مزید کہا کہ ہماری کمائی کا آپ یہاں سے اندازہ لگا لیں گے ہم دونوں کو گھومنے کا بہت شوق ہے اور ہم اتنا کما لیتے ہیں کہ ہر سال 2 سے 3 ممالک کا آرام سے سفر کر سکتے ہیں۔

  • بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم

    بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم

    نیو دہلی (کنزیومر واچ نیوز)پینتیس سال سے زائد عرصے سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ساردا بائی کو اڑیسہ پولیس نے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا کہہ دیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ملک بدری کے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساردا بائی کی شادی بولانگیر کے ایک ہندو خاندان میں ہوئی تھی، وہ کئی سال قبل مہیش ککریجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، ان کا بیٹا اور بیٹی بھارتی ہیں۔

  • پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ

    پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ

    لاہور(کنزیومر واچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا، منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔

  • فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو یومیہ 21کروڑ روپے کا جھٹکا

    فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو یومیہ 21کروڑ روپے کا جھٹکا

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو صرف ایندھن کی مد میں یومیہ لگ بھگ 21کروڑ روپے کا جھٹکا لگ رہا ہے جبکہ اگر یہ پابندی برقرار رہی تو ائیر لائنز کو مزید بھاری نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔دوسری طرف طویل دورانیے کی پروازوں سے بچنے کے لیے مسافر کم دورانیے کی غیر ملکی پروازوں پر سفر کو ترجیح دینے لگے ہیں جو پاکستانی حدود سے گزر کر بھارت جا سکتی ہیں۔ ان پروازوں کے سفری اخراجات بھی کم ہیں۔

  • پاک-بھارت کشیدگی: امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    پاک-بھارت کشیدگی: امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    واشنگٹن (کنزیومر واچ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ “ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ “یہ بدلتی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم کئی سطح پر بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام

    معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام

    ممبی(کنزیومر واچ نیوز)بھارتی ٹی وی اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ڈاکٹر مونی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نوینا بولے نے فلمساز ساجد خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ نوینا نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد خان نے ایک ملاقات کے دوران ان سے نامناسب مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کپڑے اتاریں اور صرف ٹو پیس میں بیٹھیں، تاکہ وہ ان کی ’کمفرٹ لیول‘ کا اندازہ لگا سکیں۔

  • مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

    مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

    نیو دہلی(کنزیومر واچ نیوز)بھارت نے آزادیٔ اظہار کا گلا گھونٹنے کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا یوٹیوب چینل ملک بھر میں بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ یہ چینل پہلگام واقعے کے بعد غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔ ان چینلز کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ ہے۔