لاہور(کنزیو مر واچ نیوز)لاہور میں گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 3 منزلہ گھر میں آگ لگ گئی، ایک ہی خاندان کے 3 بچے اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئے، 7 افراد زخمی بھی ہوئے، حادثہ ایل پی جی گیس بھرنے کے دوران پیش آیا۔ایل پی جی گیس کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے باعث خوفناک دھماکا ہوگیا، واقعے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں پیش آیا، 3 منزلہ گھر کے نچلے حصے میں ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں ایل پی جی گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا۔
Blog
-

لاہور میں گیس سلنڈر دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-

پاک فوج کےشانہ بشانہ بھارت کیخلاف جنگ لڑوں گا،اداکار غلام محی الدین
کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)معروف پاکستانی سینئر اداکار غلام محی الدین نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا مؤقف جاری کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ اداکار غلام محی الدین نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بارڈر پر جا کر پاک ارمی کے ساتھ لڑوں گا
-

سوشل میڈیا جہنم سے زیادہ بری جگہ ہے: علیزے شاہ
کراچی (کنزیو مرواچ نیوز)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے انسٹاگرام کو کچھ عرصے کے لیے خیرباد کہنے کے بعد نیوز چینلز ان کے والدین کو فون کرکے ان کی موت سے متعلق پوچھا جو کافی تکلیف دہ تھا۔کچھ روز قبل اداکارہ نے انسٹاگرام سے کنارہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ساتھ ہی ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا کو جہنم سے بھی زیادہ بری جگہ قرار دیا۔
-

پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث نکلی، خفیہ دستاویزات لیک
سری نگر (کنزیو مر واچ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت سامنے آگئے۔ بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کی خفیہ مبینہ دستاویزکشمیری تنظیم ٹی آر ایف کی جانب سے جاری کی گئی ہیں جس میں را کے مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہےلیک ہونے والی دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میڈیا کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعےکی جگہ متحرک کیا جائےگا اور سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے بہانے فیلڈ آپریٹرز لگائے جائیں گے۔
-

پاک بھارت کشیدگی،چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
اسلام آباد(کنزیومر واچ ۔نیوز )پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے دوران چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیاوزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ملاقات کی، شہباز شریف نے چینی صدر اور وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
-

بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا: شاہد آفریدی
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کی دھمکیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتےایک نجی پروگرام میں شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی گیدڑ بھپکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
-

ملتان میں Kashee’sکی جعلی پروڈکٹس فروخت کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا.
ملتان ( نمائندہ خصوصی) ملتان میں Kashee’sکی جعلی پروڈکٹس فروخت کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا عدالت نے ایف آئی اے کو ملزم سے تفتیش کے لئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا تفصیلات کے مطابق Kashee’s (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی رجسڑڈ بیوٹی پروڈکٹس کی نقل تیارکرکے ملک کے مختلف شہروں میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں ایک کارروائی کے دوران ایف آئی اے ملتان نے ملزم کاشف علی کو Kashee’sکی جعلی پروڈکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا بعد ازاں ملزم کاشف علی کو سینئر سول جج کرمنل ڈویژن ملتان جناب احسان صابر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ایف آئی اے کو ملزم سے مزید تفتیش کے لئے تین روزہ ریمانڈ دیدیا گیا ، Kashee’s (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او کاشف اسلم المعروف کاشیز ،کمپنی کی تمام پروڈکٹس کے ٹریڈ مارکس کے حقیقی مالک ہیںKashee’s کی جعلی پروڈکٹس فروخت کرنے والے ناصرف Kashee’s (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیںبلکہ صارفین کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک رہے ہیں۔اس کیس کی تفتیش کے لئے ایف آئی اے ( اے سی سی )ملتان کی قابل آفیسرانسپکٹر فوزیہ مشتاق کو مقرر کیا گیا ہے،ایف آئی اے میں درج ایف آئی آر کے مطابق نوید احمد اعوان سب اٹارنی اور میسرز برانڈ گارڈ پاکستان کے مجاز نمائندے نے ڈائریکٹر IPO ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دفتر میں ایک شکایت جمع کرائی جو مختلف دفاتر سے ہوتی ہوئی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان سرکل کو موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے بتایا کہ پاکستان میں Cosmetics Kashee’s رجسٹرار آف کاپی رائٹ کے دفتر سے رجسٹرڈ ہے اس کی پروڈکٹس استعمال میں محفوظ اور اعلی کوالٹی کی حامل ہیں، کاپی رائٹ آرڈیننس 1962 کے تحت کاپی رائٹ کی کوئی بھی خلاف ورزی قابل گرفت اور ناقابل ضمانت جرم ہے۔ Kashee’s پاکستانی بیوٹی انڈسٹری میں ایک نمایاں نام بن چکا ہے، جو روایتی میک اپ سروسز کو کاسمیٹکس کے جدید انداز کے ساتھ ملا رہا ہے۔

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ ایک باوقار ادارہ ہے جو تمام کاروباری معاملات میں اعلیٰ ترین اخلاقی اور اخلاقی معیارات کا پابند ہے اور شفافیت و ایمانداری پر زور دیتا ہے ایک حالیہ مارکیٹ سروے نے انکشاف کیا ہے کہ ملتان میں مقیم ایک مینوفیکچرر/ہول سیلر جعلی یا نقل شدہ Kashee’s کاسمیٹکس بیچ کر ہمارے کاپی رائٹ سے محفوظ برانڈ کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ یہ جعلی یا کم معیار کی پروڈکٹس ہماری اصل پروڈکٹ سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہیں، اس طرح ہمارے دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جو کہ قابل سزا جرم ہے۔ ہماری کمپنی جو حکومت پاکستان کو خاطر خواہ ٹیکس ادا کرتی ہے ہمارے کاپی رائٹ کاموں کے رجسٹرڈ حقوق رکھتی ہے۔ یہ غیر ایماندار تجارتی طریقے اہم مالی نقصان اور ہماری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس لیے ہم مذکورہ مینوفیکچرر/ڈسٹری بیوٹر کے مالکان/ شراکت داروں کے ساتھ ساتھ ہماری کمپنی کے ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث دیگر ساتھیوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی درخواست کرتے ہیں۔

اس درخواست پر ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم محمد سجاد اے ایس آئی، مجاہد نذیر اے ایس آئی اور خالد اقبال ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور ایف آئی اے ملتان پر مشتمل تھی اور مجاز اتھارٹی کی اجازت سے تشکیل دی گئی۔ چھاپے کے دوران ٹیم شکایت کنندہ کے ہمراہ الخیر مسجد ممتاز آباد ملتان کے قریب شیخ علی ٹریڈرز پہنچی جہاں سے ایک شخص کے پاس سے مختلف اقسام کی Kashee’s پروڈکٹس کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا۔چھاپہ مار ٹیم کے تعارف کے بعد موقع پر موجود شخص نے اپنا نام کاشف علی ولد محمد یاسین ریو محلہ قزافی آباد نصرت شہید روڈ ممتاز آباد ملتان بتایا۔ Kashee’s کے کاسمیٹکس کی مختلف اقسام کی اسپاٹ کاپی/پائریٹڈ اسٹاک Kashee’s کے کاسمیٹکس کی اصل مصنوعات سے بالکل مشابہہ پایا گیا جسے چھاپہ مار ٹیم نے ضبطی میمو کے ذریعے اپنے قبضے میں لے لیا۔

کاشف علی اس کاپی/خلاف ورزی شدہ/پائریٹ شدہ مواد کی تیاری/پیکنگ/فروخت/رکھنے کے لیے کوئی قانونی اتھارٹی/لائسنس پیش نہیں کرسکا جو کہ شکایت کنندہ کمپنی کی اصل پروڈکٹ Kashee’s کے کاسمیٹکس، ڈیزائن اور آرٹسٹک ورک وغیرہ سے بالکل مشابہت رکھتا تھا۔ کاشف علی سلو محمد یاسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ موقع پر پوچھ گچھ پر کاشف علی ولد محمد یاسین نے بتایا کہ اس نے کاشی پرل کے نام سے کمپنی قائم کر رکھی ہے۔

وہ 2019 سے کاشی پرل کے نام سے مختلف پراڈکٹس فروخت کرتا تھا۔ وہ ملتان کے مختلف دکانداروں کو یہ مصنوعات فروخت کرتا ہے۔ اس نے کراچی سے فیشل جار خریدے اور کاشی موتیوں کا اسٹیکر/لیبل چسپاں کرنے کے بعد مارکیٹ اور آن لائن کے ذریعے فروخت کیا۔ اس کے پاس Kashee’s پرائیویٹ لمیٹڈ کی فروخت/ مینوفیکچرنگ/ برقرار رکھنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے۔ اس نے پل شوالہ/ شاہین مارکیٹ ملتان سے لیبل/ اسٹرائیکر تیار/ پرنٹ کرائے ہیں۔ ان کے کزن یعنی شاکر احمد ولد یامین بھی ان مصنوعات کی آن لائن مارکیٹنگ میں مدد کرتے ہیں۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور وعدہ کیا کہ وہ مستقبل میں یہ کام نہیں کرے گا مذکورہ بالا حقائق کی روشنی میں کاشف علی ولد محمد یاسین ملزم کے خلاف زیر دفعہ 56(b), 66, 66A, 67 CRO 1962 کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کاشی پرل بیوٹی کے نام سے فیس بک اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سرگرم ہے اور انعامات کا لالچ دے کر صارفین کو جعلی پروڈکتس آن لائن فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ -

بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کےخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتاہے، بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کا خطےمیں مدعی،منصف اور جلاد کا خودساختہ کردارمسترد کرتا ہے، پاکستان خود دودہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے، پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔
-

گھریلو جھگڑے کے دروان ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا
لاہور (کنزیومر واچ نیوز)گھریلو جھگڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا، لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ملزم سے تفتیش کے بعد قتل کے مزید محرکات کا اندازہ ہوسکے گا۔
-

بھارت کے خلاف بیان پر شاہد آفریدی کو تنقید کا سامنا
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے دانش کنیریا نے بھارت نواز اور پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بیان میں انہیں آڑے ہاتھوں لیا تاہم اب سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے بھی پہلگام واقعہ پر سابق آل راؤنڈر کو تنقیدی جواب دیتے ہوئے کہا کہ “کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا اور کتنا گرو گے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے