سری نگر(کنزیومر واچ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں اتوار کو پیش آیا جب فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر 700 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ یہ حادثہ نیشنل ہائی وے 44 پر بیٹری چشمہ کے قریب ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔یہ ٹرک اس فوجی کانوائے میں شامل تھا جو جموں سے سری نگر جا رہا تھا۔ ڈرائیور کے مبینہ طور پر کنٹرول کھو دینے کی وجہ سے گاڑی سڑک سے اتر کر ڈھلوان پر لڑھکنے لگی۔حکام کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت سپاہی امیت کمار، سجیت کمار اور مان بہادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گہری کھائی میں گر کر تباہ ہونے والے ٹرک سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Blog
-

بھارتی دہشتگردی جاری،ایک اور کشمیری شہید
سری نگر(کنزیومرواچ نیوز)قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے، 23 سالہ نوجوان امتیاز احمد مغرای کو ضلع کولگام میں حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔پہلگام حملے کے بعد قابض فوج کی زیر حراست شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
-

نکاح پڑھانے کی ویڈیو پر تنقید، حمزہ عباسی کا مدلل جواب
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست کی شادی میں نکاح پڑھانے پر ہونے والی تنقید کا مدلل جواب دیا ہے۔کچھ عرصہ قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں جہاں حمزہ کو نکاح پڑھاتے دیکھا گیا تھا، وہیں انہوں نے دولہا کی طرف سے حق مہر کا اعلان بھی کروایا تھا۔ایک تازہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں حمزہ نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’نکاح پڑھانا یا جنازہ پڑھانا دراصل دین کا بنیادی علم ہے جو ہر مسلمان کو آنا چاہیے۔ میرے دوست نے خود مجھ سے درخواست کی تھی، اس لیے میں نے یہ ذمے داری اٹھائی‘‘۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تقریب کے دوران ایک مذہبی اسکالر موجود تھے جو ان کی رہنمائی کر رہے تھے۔
-

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے اور مودی سرکار نے دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 4300 کیوسک رہ گئی ہے، 2 روز پہلے پانی کی سطح 87 ہزار کیوسک تھی۔رپورٹ کے مطابق اس مقام پر معمول کے مطابق 25 سے 30 ہزار کیوسک پانی بہتا ہے۔بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر موجود ڈیمز سے پانی بند کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل کی گئی ہیں۔
-

امریکی اخبار کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کااعتراف
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔
-

پاکستان میں دہشتگردی کیلیے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے
اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی فوج اور ایجنسیاں پوری طرح متحرک ہیں، جہلم سے گرفتار دہشتگرد مجید کے موبائل فون اور ڈرون فرانزک کے بعد ناقابل تردید شواہد سامنے آئے۔دہشتگرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، دہشتگرد آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا۔
-

ایف بی آر کوبینک اکاؤنٹس سے فوری ٹیکس ریکوری کااختیارمل گیا
اسلام آباد ( کنزیومر واچ نیوز )حکومت نے نئے قوانین کی منظوری دیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بینک اکاؤنٹس سے فوری ٹیکس ریکوری کا اختیار دے دیا ہے۔یہ اختیارات صدرِ پاکستان کی جانب سے ٹیکس لاز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 کی منظوری کے بعد دیے گئے ہیں۔
-

بھارتی جارحیت پر پاکستان نے جوہری طاقت کے استعمال کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کرچکا ہے، پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کردیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا
-

تاجر برادری کا انکم ٹیکس آرڈیننس کے خلاف احتجاج کا عندیہ
لاہور(کنزیومر واچ نیوز)تاجر برادری نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو واپس لے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اس وقت انتہائی مشکلات کا شکار ہے، بڑے لوگ ٹیکس دینے سے انکاری ہیں اور نہ ہی ان سے کوئی وصول کررہا ہے۔ جو ٹیکس ادا کررہا ہے اسی کو نچوڑنے اور اسی کی تذلیل کی پریکٹس جاری ہے۔
-

بھارت کا پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر خطرناک وار
اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے تیسرے ملکوں کے پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، پاکستانی درآمدات پر پابندی اور پرچم بردار بحری جہازوں کے بعد ٹرانزٹ کارگو والے جہازوں کو بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
