Blog

  • بھارتی پنجاب میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا،سکھ رہنما گرپتونت  پنوں

    بھارتی پنجاب میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا،سکھ رہنما گرپتونت پنوں

    امر تسر (کنزیومر واچ )سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے کہاکہ بھارتی پنجاب میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا۔کالج کی دیواروں پر لکھا ہے کہ ’سکھ پاکستانی آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں کو بھی پیغامات بھجوائے گئے ہیں کہ کسی سے رابطہ نہ رکھیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے مبینہ طور پر ایک سکھ فوجی کی آڈیو کال بھی سنوائی اور کہا کہ انہوں نے سکھ فوجیوں سے پاکستان آرمی کا ساتھ دینے کے لیے بھارت کی جانب سے نہ لڑنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد یہ بغاوت سامنے آئی ہے، اب سکھ فوجی پاکستان کی فوج کا ساتھ دیں گے۔

  • بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب

    بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب

    نئی دہلی (کنزیو مر واچ نیوز)بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔ابتدائی طور پر دی ہندو نے خبر شائع کی کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ پر موجود خبر کلک کرنے پر غائب ہوگئی اور تفصیلات نظر آنا بند ہوگئیں۔ اس کے بعد خبر مکمل طور پر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ بھی غائب کر دی گئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا شدید حکومتی دباؤ میں ہے۔ذرائع کے مطابق یہ طیارے گزشتہ رات پاکستان کے مختلف علاقوں پر ہونے والے بھارتی حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں مار گرائے گئے تھے۔ پاک فضائیہ نے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی اور ایک ڈرون کو نشانہ بنایا، جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔

  • بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

    بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

    اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی۔مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ ’’آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے‘‘۔ویڈیو پیغام میں بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس جس سے ہم رافیل خریدتے ہیں، وہ امریکا جس سے ہم نے ہزاروں کروڑ کے کا اسلحہ خریدا، وہ بھی پاکستان کے ساتھ، صرف یہی نہیں روس جو ہمارا دیرینہ دوست ہے اور چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔

  • بھارت پر نظر رکھنے کیلیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد’

    بھارت پر نظر رکھنے کیلیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد’

    لاہور:(کنزیومرواچ نیوز)
    سرکاری ادارے، این آر ٹی سی اور نجی کمپنی، بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھتا پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM-350S ایجاد ،جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جانا ممکن ہے۔

    یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے۔450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں ،طیاروں وغیرہ کی پہچان رکھتا ہے۔

    اس میں خصوصی آلات لگے ہیں جسے دشمن جام نہیں کرسکتا،S-Band اور AESA ایک ایسا ریڈار ہے جو شدید دھند،بارش و طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔

  • بھارت بھر میں ایمرجنسی تیاریاں: شہری دفاع کی فرضی مشقیں

    بھارت بھر میں ایمرجنسی تیاریاں: شہری دفاع کی فرضی مشقیں

    نیو دہلی(کنزیومر واچ نیوز)بھارتی حکومت نے ملک بھر کی تمام ریاستوں کو شہری دفاع کے تحت فرضی مشقیں شروع کرنے کا حکم دیا ہے، جن کا مقصد فضائی حملے کے خدشے کے پیش نظر عوام کو خبردار کرنا اور اہم تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ سے ملاقات اور بعد ازاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کی بریفنگ کے بعد سامنے آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں 9 مئی تک جاری رہیں گی۔

  • 5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش؛ ویڈیو سامنے آ گئی

    5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش؛ ویڈیو سامنے آ گئی

    لاہور:(کنزیومر واچ نیوز)پولیس نے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5 ماہ کہ بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • ۔یوٹیوبر رجب بٹ کی اہل خانہ سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل

    ۔یوٹیوبر رجب بٹ کی اہل خانہ سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل

    لاہور(کنزیو مر واچ نیوز)۔مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن بعد وطن واپس لوٹ آئے، گھر والوں سے جذباتی ملاقات کی ویلاگ وائرل۔ڈیجیٹل کریئیٹر اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ رجب بٹ کو حال ہی میں مذہب سے متعلق ایک تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہیں شدید عوامی تنقید اور ردعمل دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر پاکستان چھوڑ کر دبئی منتقل ہو گئے تھے۔

    دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے پاکستان میں اپنے خلاف مقدمے کی پیروی کی اور مداحوں سے معذرت بھی کی۔ کل رجب بٹ اچانک بغیر اطلاع پاکستان واپس آئے ہیں اور اپنے اہل خانہ کو سرپرائز کر دیا۔

  • پاکستانی طالبات کاعالمی سطح پر بڑا اعزاز

    پاکستانی طالبات کاعالمی سطح پر بڑا اعزاز

    لاہور (کنزیومر واچ نیوز)ٹیکنو فیسٹ 2025ء میں پاکستانی طالبات نے میدان مار لیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہوں نے صدر اِردوان سے ایوارڈ وصول کیا۔ پاکستانی طالبات نے عالمی سطح پر ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ لاہور کے ڈریم گارڈن کیمپس کی طالبات عاصمہ فاطمہ اور انائیہ خان نے ترکیہ میں ہونے والے ’’ٹیکنو فیسٹ 2025‘‘میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ مقابلہ ایروسپیس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات کے میدان میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی طالبات نے سیکڑوں بین الاقوامی طلبا کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

  • پاکستان نےبھارت کے5 طیارے مار گراۓ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    پاکستان نےبھارت کے5 طیارے مار گراۓ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے بلآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے

  • پاک فضائیہ نے رافیل سمیت  دو بھارتی طیارے مار گرائے

    پاک فضائیہ نے رافیل سمیت دو بھارتی طیارے مار گرائے

    لاہور(کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی سیکیورٹی ترجمان کے مطابق بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اسکائی کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کا ایک جدید ترین رافیل طیارہ بھی تباہ کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل چوکس اور متحرک ہیں، اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور دشمن کی فضائی برتری کو چیلنج کرتے ہوئے فوری کارروائی کی۔

    ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج کی طرف سے فضائی، زمینی اور دفاعی سطح پر ہائی الرٹ جاری ہے، جبکہ ملک کی فضائی حدود پہلے ہی 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے
    دوسری جانب، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔ دفاعی ادارے ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری طرح مستعد ہیں