Blog

  • بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا’، شہباز شریف

    بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا’، شہباز شریف

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم بھارت کی ان پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا،آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم بھارت کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

  • آج 25 کروڑ پاکستانی سپاہی بن چکے ہیں، انور مقصود

    آج 25 کروڑ پاکستانی سپاہی بن چکے ہیں، انور مقصود

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)معروف مصنف اور دانشور انور مقصود نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں قوم سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، اور آج 25 کروڑ پاکستانی سپاہی بن چکے ہیں۔انہوں نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ ان کے پاس ہتھیار نہیں، لیکن ان کا قلم ہی ان کا اصل ہتھیار ہے، اور وہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، وہ اپنے وطن کے لیے کریں گے۔ انور مقصود نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ شروع کرنا آسان جبکہ ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ حالات مزید نہ بگڑیں۔انہوں نے بھارت کے پانچ طیارے گرنے پر خوشی کے بجائے معصوم پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ پرچم کی عزت سب کے لیے برابر ہے، جیسے ایک بھارتی اپنے پرچم کی عزت کرتا ہے محبت کرتا ہے، ویسے ہی وہ بھی پاکستانی پرچم کی عزت کرتے ہیں۔

  • پی ایس ایل  سے متعلق بھارتی میڈیا “جھوٹی خبریں” پھیلانے لگا

    پی ایس ایل سے متعلق بھارتی میڈیا “جھوٹی خبریں” پھیلانے لگا

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو دبئی میں پی ایس ایل کے میچز کروانے کی اجازت نہیں دی۔تاہم اسکے برعکس پاکستانی حکومت کی ہدایت پر پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل کو دبئی میں منتقل کرنے پر صاف انکار کردیا تھا جس پر ہندوستان کو شدید غصہ تھا۔ دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کیلئے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروالیا ہے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی میں کروانے کا اعلان کردیا تھا تاہم پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایونٹ روکنے پر زور دیا اور یوں پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا۔

    f

  • پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، بھارتی میڈیا کا اعتراف

    پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، بھارتی میڈیا کا اعتراف

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر بھارتی میڈیا بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کے اعتراف پر مجبور ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا جھوٹ کی فیکٹری نے سچائی کے آگےگھٹنے ٹیک دیے، گودی میڈیا کل تک پورے پاکستان کو فتح کرنے کے جھنڈے گاڑ رہا تھا۔افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد گودی میڈیا بھارتی حکومت اور فوج پر ہی سوال اٹھانے لگا ہے۔

  • آپریشن بنیان مرصوص؛ پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

    آپریشن بنیان مرصوص؛ پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا، پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے نتیجے میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، S -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔پاکستان نے بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔اس سے پہلے افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور،جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ہیں۔پاک فوج کی جانب سے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں متعدد بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ کردی گئیں، افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، بھارتی پوسٹوں کی تباہی کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار کے ذریعے پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جب کہ بھارتی اودھم پور ائیر بیس کی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی کے نتیجے میں اودھم پور ائیر بیس تباہ ہوگئی۔پاکستانی حملے کے بعد اودھم پور ائیر بیس آگ کی لپیٹ میں آگئی اور وہاں افراتفری کا عالم ہوگیا۔تباہی کے مناظر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے ابھی تک سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی انتہائی منظم، مربوط اور دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کی جا رہی ہے۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو اور اب باقاعدہ طور پر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔ پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں۔ تاہم حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) میں ان تمام بیسزکو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان کے عوام، ایئر بیسز اور مساجد پر حملے کیے گئے، اس کے علاوہ بھی متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں بھارتی جارحیت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ادھم پور ایئر بیس کو پاکستان کی جانب سے داغے گئے 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے نتیجے میں تباہ ہونے والی بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

    ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہدف پر انتہائی مہارت سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پورا اسٹوریج کمپلیکس دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ ویڈیو میں دھوئیں کے بادل اور شعلے صاف دکھائی دے رہے ہیں جس سے حملے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ایئر بیس پر بھی حملہ کر دیا۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے نتیجے میں بھارتی سورت گڑھ ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    پاکستان کابھارت کومنہ توڑجواب جاری ہے اور پاکستانی فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

    آپریشن مرصوص کے نتیجے میں بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس کی تباہی کی تصدیق انڈیا میڈیا نے خود کر دی جبکہ مودی کے شہر گجرات میں بھی پچھلے تین گھنٹوں سے پاکستانی رونز کی پروازیں جاری ہیں۔

  • بھارت نے جنگ چھیڑی تو ہر پاکستانی فوجی ہوگا: اداکار نبیل

    بھارت نے جنگ چھیڑی تو ہر پاکستانی فوجی ہوگا: اداکار نبیل

    کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)معروف اداکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع کیلئے پر پاکستانی فوجی بن جائے گا۔نبیل ظفر نے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، وار کرنا ہی ہے دل پر سینے پر کرو، مساجد بھی شہید کیں جس سے بھارتیوں کے ہندو ذہنیت کا معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ انسانیت کی ہار ہوتی ہے اور امن انسانیت کی جیت۔

  • مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بہادری کےساتھ دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور بھرپور حکمت عملی سے جواب دیا۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، دوست ممالک کے دورے کرنے چاہیے، ملک میں ایک ہی بیانیہ ہونا چاہیے، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہیے۔

  • ’’پاک فضائیہ نے بھارتی  فوج کے ماتھے پر سندور لگا دیا‘‘ پاکستانیوں کے جذبات

    ’’پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کے ماتھے پر سندور لگا دیا‘‘ پاکستانیوں کے جذبات

    کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)بھارت کو ایک جانب اپنے آپریشن ’سندور‘ پر ذلت آمیز ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے تو دوسری جانب پاکستانیوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے۔بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور درجنوں ڈرون حملوں کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب دینے پر پاکستانی عوام کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں شہریوں نے اپنے ملی جذبے کا کھل کر اظہار کیا۔عوام کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے آپریشن کا نام ’سندور‘ رکھا مگر وہ سندور ہماری پاک فوج نے اُن (بھارتی فوج) کے ہی ماتھے پر لگا دیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھے، مگر پاک فضائیہ نے ان کے بزدلانہ حملے کے جواب میں 5 رافیل طیارے تباہ کر دیے۔

  • رافیل طیارے کی تباہی پر چینی میمرز ، بھارتی فوج کا مذاق بن گیا

    رافیل طیارے کی تباہی پر چینی میمرز ، بھارتی فوج کا مذاق بن گیا

    کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستانی فوج کی جانب سے رافیل طیاروں کی تباہی نے بھارتی فوج کا تمسخر اُڑا دیا، چینی میمرز کی طنزیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں پاک بھارت جنگ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہیں چائنہ سے تعلق رکھنے والے میمرز کی بھی ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے جس میں چینی میمرز نے بھارت کے رافیل طیاروں کے گرنے کے واقعے پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے رقص کیا ہے۔اس ویڈیو میں چار چینی نوجوانوں کو بھارت کے روایتی لباس اور پگڑی پہنے دیکھا جاسکتا ہے کہ جو مقبول بھارتی گانے کی دھن پر بھارتی رافیل طیارے کے گِرنے پر طنز کرتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔

  • جارحیت بھارت  کےگلے پڑ گئی ، آئی پی ایل معطل

    جارحیت بھارت کےگلے پڑ گئی ، آئی پی ایل معطل

    نئی دہلی (کنزیو مر واچ نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلیٰ عہدیدارن بھی شامل تھے۔گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلیٰ حکام نے میچ رکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔