Blog

  • 5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر

    5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر

    اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 سے لے کر اب تک 5ہزار402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ایوان میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے، جہاں سے 5ہزار33 پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔
    سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 4ہزار850 پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر کیے گئے۔
    سعودی عرب سے 4,498،عراق سے 242،ملیشیا سے 55،متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 49،سال 2025 کے اب تک کے عرصے میں 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔سعودی عرب سے 535،یو اے ای سے 9،عراق سے 5
    اس فہرست میں قطر اور عمان جیسے خلیجی ممالک کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم وہاں سے ملک بدر کیے گئے افراد کی تعداد کی الگ تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

  • پاکستان کی  خلاف فتح کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی

    پاکستان کی خلاف فتح کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی

    اسلام آباد :(کنزیومر واچ نیوز) پاکستان کی بھارت کیخلاف فوجی کامیابی کے بعد، سوشل میڈیا پر بے مثال جشن کا سماں ہے اور خصوصاً بین الاقوامی مسلم کمیونٹی اور مغربی معاشروں کے غیر متوقع گوشوں کی طرف سے پاک فوج کی حمایت و مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی تعریفوں سے بھرا ہوا ہے، مختلف براعظموں کے لاکھوں افراد پاک فوج کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ ترکی، ایران، بنگلہ دیش، فلسطین، سعودی عرب، آذربائیجان، اور وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے آنے والی زبردست تعریفیں اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی گونج انسٹاگرام، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور ٹک ٹوک پر ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔

  • پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

    پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

    جدہ (کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے لیے تجارت کو بڑی حد تک استعمال کیا۔

  • امریکی وی لاگر پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام کو پُرسکون دیکھ کر حیران

    امریکی وی لاگر پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام کو پُرسکون دیکھ کر حیران

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)امریکی ٹریول وی لاگر پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام کو پُرسکون دیکھ کر دنگ رہ گیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی تھی جس کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کرکے 31 پاکستانیوں کو شہید کردیا تھا۔تاہم اس کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کیا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا جس کی وجہ سے بیشتر ملکی اور غیر ملکی افراد پاکستان میں ہی پھنس گئے تھے۔انہی لوگوں میں ایک امریکی ٹریول وی لاگر ڈریو بنسکی بھی شامل ہیں جو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور کشمیر میں پھنسنے کی وجہ سے ان کا دورہ بھی طویل ہوگیا۔اسی دوران انہوں نے اپنی وی لاگنگ جاری رکھی اور کشمیر میں معمولات زندگی سے اپنے فالوورز کو آگاہ کیا۔انہوں نے سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے لوگ میری خیریت دریافت کرنے کے لیے مجھے کالز اور میسجز کر رہے ہیں تو میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل خیرت سے ہوں۔وی لاگر نے مزید بتایا کہ یہاں سڑکوں پر لوگ اپنے ملک کی سلامتی اور فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکال رہے ہیں۔امریکی وی لاگر کا کہنا تھا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستانی عوام اس کشیدہ صورتحال میں بھی بہت بے فکر نظر آ رہی ہے، ہر کوئی اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار رہا ہے، دکانیں کھلی ہیں اور بچے اسکول جارہے ہیں۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ  جنگ  کے دوران بغیر سوئے کام کرتے رہے

    پاک فضائیہ کے سربراہ جنگ کے دوران بغیر سوئے کام کرتے رہے

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)’مار دو، انہیں مار دو، پاکستان کی حدود میں ایک انچ بھی داخل نہ ہونے دو‘ — یہ الفاظ تھے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے جو ریڈیو پر براہِ راست 15 اسکواڈرن کے پائلٹس سے مخاطب تھے ، وہی یونٹ جس کی وہ کبھی خود قیادت کر چکے تھے، جب یہ پائلٹ 7 مئی کی علی الصبح دشمن کا مقابلہ کرنے فضا میں بلند ہو چکے تھے۔پاکستان ائیر فورس (PAF) کے ایک انتہائی خفیہ اور محفوظ کمانڈ سینٹر میں جیسے ہی بھارتی رافیل طیاروں کو بھٹنڈہ کے علاقے میں نشانہ بنائے جانے کی تصاویر اسکرین پر نمودار ہوئیں، کمرے میں “اللہ اکبر” کے نعروں کی گونج بلند ہو گئی۔یہ لمحہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا نکتۂ عروج تھا۔ 22 اپریل کو بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا ، اس کے بعد سے پاکستانی فضائیہ ہائی الرٹ پر تھی۔آپریشنل ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ ائیر چیف نے صورتحال کی خود کمان سنبھال لی تھی اور وہ لگاتار چار دن تک نیند کے بغیر اسی خفیہ نیوروسینٹر سے کام کر رہے تھے۔

  • بھارت کے خلاف  جوابی کارروائی کی تو امریکا متحرک ہوگیا، اسحاق ڈار

    بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی تو امریکا متحرک ہوگیا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کو منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد امریکا اس تنازع میں متحرک ہوا اور امریکی وزیر خارجہ روبیو نے ٹیلی فونک گفتگو میں آگاہ کیا کہ بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔اسحاق ڈار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تمام مسائل کا حل پرامن طریقے سے مذاکرات سے حل کرنا چاہیے، مقبوضہ جموں کشمیر کا مسئلہ حل ہونا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ضروری ہے۔

  • مودی کے دن گنے جاچکے اس کیخلاف تنقید ہو رہی ہے، خواجہ آصف

    مودی کے دن گنے جاچکے اس کیخلاف تنقید ہو رہی ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے، مودی کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی، بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔

  • پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے غائب

    پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے غائب

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی اداکاروں کی تصاویر بھارتی میوزک پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئیں۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں متعدد بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں کے پوسٹرز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے تاہم فواد خان کی 2014 کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں ہوا۔اسی طرح ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جس میں اب صرف شاہ رخ خان نظر آ رہے ہیں جبکہ ماہرہ غائب ہیں جو اس فلم میں ان کی ہیروئن تھیں۔اداکارہ ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم کے پوسٹرز سے بھی ان کی تصویر کو اسپاٹیفائی اور یوٹیوب میوزک سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں صنم تیری قسم 2 میں شامل کرنے سے بھی انکار کردیا گیا ہے۔یہی نہیں بلکہ بھارت میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا بھی ان کے گائے گانوں سے نام ہٹا دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
    یہ اقدامات بھارت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے بعد کیے گئے ہیں، جو پہلگام واقعے کے الزام میں بھارت کی جانب سے ردعمل کے طور پر کیا گیا تھا جس کا پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔

  • پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،وزیرِ اعظم  شہباز شریف

    پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،وزیرِ اعظم شہباز شریف

    اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا۔

  • پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا،وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

    پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا،وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

    سری نگر (کنزیو مر واچ نیوز)وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا، سب کچھ تبدیل ہوگیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔بھارت کے ’این ڈی ٹی وی‘ کو ایک انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کے مطابق امریکا بھی مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ثالثی اور دونوں ملکوں کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔