اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں، بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔
Blog
-

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب
راولپنڈی (کنزیومر واچ نیوز)یادگارِ شہدا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پُر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس اعزاز کو پوری قوم، مسلح افواجِ پاکستان، خصوصاً شہداء اور سویلین و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپوتوں کے لیے خراجِ تحسین ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز بالخصوص اُن شہداء کے لیے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا۔
f
-

بھارتی دھشت گردی کاقلع قمع کرینگے،ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (کنزیومر واچ نیوز)ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ کروایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج ایک اور بزدلانہ اور بہیمانہ حملے میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ بھارت جیسی دہشت گرد ریاست نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کروایا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کا استعمال بھارتی سیاسی قیادت کی اخلاقی پستی اور بنیادی انسانی اقدار کی نفی کا مظہر ہے، اس بزدلانہ بھارتی سرپرستی میں کیے گئے حملے کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے اس مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، پاک افواج پوری پاکستانی قوم کی حمایت سے بھارتی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی کا ہر پہلو سے قلع قمع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
-

بلوچستان میں اسکول بس پر خودکش حملہ،5جاں بحق،بھارت ملوث
کوئٹہ (کنزیومرواچ نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، جب کہ 38 زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، مزید معلومات سامنے آنے پر میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کے دہشت گرد نیٹ ورک نے اپنی پراکسی تنظیموں سے کروایا،
-

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو وفاقی حکومت کی جانب سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت نے “آپریشن بنیان المرصوص” کے دوران قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو بہترین حکمت عملی اور بہادرانہ قیادت کے ذریعے شکست دینے پرجنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
-

شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج
اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی قوم تو نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، میں پہلی بھی کہتا رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔بھارت کے ساتھ تنازع اور پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے ساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سب اہم چیز اس کا عزم اور اس کی طاقت ہے، ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی تو پھر بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
-

بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندو بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، حکومت پاکستان اور مسلح افواج اس حوالے سے کئی بار شواہد ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب خود بھارت میں ہندوتوا نظریے کے حامل شخص نے یہ اقرار کیا ہے، بھارت کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا ہندوتوا گروپ کا رکن ’’بلوچستان آرمی‘‘ کا ایکس اکاؤنٹ چلاتا ہے۔بھومیہار ساگر نامی ہندوتوا گروپ کے رکن نے ایکس سے اپیل کی ہے کہ مجھے یہ جان کر مایوسی محسوس ہوئی کہ میرا ذاتی اکاؤنٹ @BhumiharSagar_ غیر مستند قرار دے کر معطل کر دیا گیا ہے۔بھومیہار ساگر نے کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ اکاؤنٹ واقعی میرا ہے، میں بھومی ہار ساگر ہوں، جو اس پلیٹ فارم پر اپنی زندگی، خیالات اور تجربات شیئر کرتا رہا ہوں، براہ کرم میری شناخت کا جائزہ لے کر اکاؤنٹ بحال کیا جائے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھومیہار ساگر کا یہ اقرار ثابت کرتا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری بھارت سے ہوتی ہے، اس اپیل سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھومیہار ساگر بلوچستان میں ہندوستانی دہشت گرد پراکسیوں کیلئے کام کرتا ہے۔
-

پاکستان ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست ہے، چین
اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)چین نے پاکستان کو ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست قرار دے دیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے (IDCPC) کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے امور پر چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر لیو جیان چاؤ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست ہے اور چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔واضح رہے کہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق انھیں دورے کی دعوت چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دی تھی۔19 سے 21 مئی تک جاری رہنے والے اس دورے میں اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے علاوہ دیگر سینیئر چینی رہنماؤں سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات، علاقائی و عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت ہوگی۔
-

بیلجیئم کا نوجوان سائیکل پرحج کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا
ریاض(کنزیومر واچ نیوز) بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ انس الرزقی نے 4,500 کلومیٹر کا طویل سفر سائیکل پر طے کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ کر ایمان، عزم اور جذبے کی شاندار مثال قائم کر دی۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں، جب دنیا عبادات میں مصروف تھی، انس الرزقی نے روزے کی حالت میں یورپ سے حجاز مقدس کا منفرد اور صبر آزما سفر شروع کیا۔ انہوں نے آسٹریا، اٹلی، بوسنیا سمیت کئی ممالک عبور کیے اور روزانہ اوسطاً 100 کلومیٹر سائیکل چلاتے ہوئے مکہ مکرمہ کا رخ کیا۔انس نے بتایا کہ “یہ ایک خواب تھا، ایک نعمت ہے، میں نے کئی راتیں مساجد میں بسر کیں۔ یہ سفر آسان نہیں تھا، مگر ایمان اور صبر نے ہر مشکل آسان بنا دی۔”جب وہ سعودی عرب کے حلّت عمار بارڈر پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال پھولوں اور عربی قہوے کے ساتھ کیا گیا۔ حج پرمٹ کے بیج کے ساتھ وہ بارڈر سکیورٹی کے عملے کے ساتھ دستاویزات مکمل کرتے دکھائی دیے۔
-

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات
اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کی توقع ہے۔ماہرین کے مطابق 27 مئی کو ملک میں نیا قمری مہینہ شروع ہونے کے آثار کم ہیں کیوں کہ اُس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 11 گھنٹے ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے ناکافی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کی بصری رویت ممکن نہیں ہوگی، اس لیے امکان ہے کہ 27 مئی کو ذوالقعدہ کا اختتام نہ ہو سکے۔فلکیاتی مشاہدات کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے ذوالحج کا چاند واضح طور پر نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو پاکستان میں یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ کو ہو سکتی ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
