اسلام آباد( کنزیومر واچ نیوز)پاکستان سے آپریشن بنیان المرصوص میں منہ کی کھانے کے بعد مودی سرکار کو پاکستان کے نام کی مٹھائیاں بھی کڑوی لگ رہی ہیں پاکستان سے نفرت میں اندھے بھارت نے مٹھاس میں بھی نفرت شامل کرتے ہوئے مٹھائیوں کے نام ہی بدل دیے۔پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوس میں منہ کی کھانے کے بعد مودی سرکار کو پاکستان کے نام کی مٹھائیاں بھی کڑوی لگ رہی ہیں جس کے باعث اب بھارت میں مٹھائیوں کے نام بھی تبدیل کیے جانے لگے ہیں۔مشہور مٹھائیوں میسوپاک اورموتی پاک میں سے ‘پاک’ کا لفظ نکال دیا گیا جس کے بعد میسو اور موتی پاک کا نیام نام ‘میسو شری’ اور ‘موتی شری’ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔بھارتی صحافی برکھا دت نے سندور لگائی ایشوریا رائے کی تصویر کو ‘آپریشن سندور’ سے جوڑ دیا،پاکستانی فورسز نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے تھے، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔بھارت نے پاکستان کے خلاف اس آپریشن کو ‘آپریشن سندور’ کا نام دیا تھا جس کا جواب پاکستان نے ‘آپریشن بنیان مرصوص یعنی آہنی دیوار’ سے دیا۔
Blog
-

خضدار اسکول بس حملہ، مزید 2 طلبہ شہید، تعداد 6 ہوگئی
کوئٹہ (کنزیومر واچ نیوز)خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طلبہ شہید ہوگئے، تعداد 6 ہوگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملے میں شدید زخمی ہونیوالی معصوم ملائیکہ اور حیدر بھی دوران علاج شہید ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونیوالے بچوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی، بدامنی پھیلانے کیلئے ہندوستان اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور ان کے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔واضح رہے کہ خضدار واقعے میں شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ -

ائیرپورٹ پر اسکینر مشین خاتون کو زیادہ میک اپ کی وجہ سے شناخت نہ کرسکی، ویڈیو وائرل
بیجنگ (کنزیو مر واچ نیوز)چینی خاتون کو ائیرپورٹ پر بھاری بھرکم میک اپ کرکے جانا مہنگا پڑگیا۔سوشل میڈیا پر شنگھائی ائیرپورٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چینی خاتون اپنا میک اپ صاف کرتی نظر آ رہی ہیں۔خاتون خوب میک اپ اور تیار ہو کر ائیرپورٹ پہنچیں جہاں اسکینر مشین خاتون کی شناخت نہ کرسکی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خاتون سے سوال کیا گیا کہ آپ ائیرپورٹ پر اتنا میک اپ کرکے کیوں آئی ہیں؟انتظامیہ نے خاتون سے شناختی کارڈ طلب کیا اور کہا کہ اس وقت تک میک اپ صاف کرتی رہیں جب تک آپ کی شکل آئی ڈی کارڈ جیسی نہ ہوجائے۔اس کے بعد ویڈیو میں خاتون کو میک اپ صاف کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے لیکن سوشل میڈیا کی زینت رواں ماہ بنی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
-

بھارتی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفارت کار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کی سفارتی حیثیت سے متصادم تھیں، سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی عہدیدار کو اسی طرح کی وجوہات کی بناء پر نا پسندیدہ شخص قرار دیا تھا۔
-

بیوی نے چلتی بائیک پر شوہر کی چپل سے پٹائی کردی؛ ویڈیو وائرل
لکھنؤ (کنزیومر واچ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا ہے جس میں ایک خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر شوہر کی ’’اصلاح‘‘ چپل کے ذریعے کرتی نظر آرہی ہیں اور وہ بھی بڑی مہارت سے!یہ دل دہلا دینے والا اور کچھ کےلیے دل بہلا دینے والا واقعہ مبینہ طور پر اترپردیش کے لکھنؤ میں پیش آیا۔ اگرچہ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں کرسکا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر بڑے اطمینان سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے، جب کہ پیچھے بیٹھی بیوی اچانک چپل اتارتی ہے اور بغیر کوئی وارننگ دیے، شوہر پر چپلوں کی بارش شروع کردیتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ شوہر صاحب، جیسے مراقبے کی کیفیت میں ہوں، نہ مڑ کر دیکھتے ہیں، نہ کچھ بولتے ہیں، بس چپ چاپ بائیک چلاتے رہتے ہیں، جیسے روز کا معمول ہو۔دوسری طرف، خاتون چپل کو کبھی دائیں، کبھی بائیں اور کبھی اوپر سے گھما کر وار کرتی ہیں، جیسے کوئی پرانا حساب کتاب برابر کر رہی ہوں۔ اور اس پورے ’’چپل چارج‘‘ کے دوران، بائیک مسلسل رواں دواں رہتی ہے، گویا کوئی روڈ رومانس کا سین ہو، بس تھوڑا زیادہ ’’فزیکل‘‘!تشویشناک بات یہ ہے کہ دونوں میاں بیوی نے ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے، اور خاتون کی اس کارروائی سے نہ صرف شوہر کی صحت بلکہ آس پاس چلنے والوں کی سڑک پر سلامتی بھی داؤ پر لگ گئی۔ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی اور اب تک چار لاکھ سے زائد لوگ اس ’’فیملی ڈرامے‘‘ کے گواہ بن چکے ہیں۔ کچھ نے اس پر ہنستے ہوئے تبصرہ کیا، تو کچھ نے سڑک پر ہونے والے اس طرح کے خطرناک عمل پر سنجیدہ سوالات بھی اٹھائے۔ایک صارف نے لکھا: ’’بیوی کو GPS کی جگہ لگا لو، غلطی پر چپل سے سیدھا راستہ دکھا دے گی!‘‘جبکہ دوسرے نے مشورہ دیا: ’’بھائی صاحب اگلی بار گھر سے نکلنے سے پہلے چپل کا لوکیشن ضرور چیک کر لیں!‘‘بہرحال، یہ ویڈیو صرف ہنسی کا سامان نہیں، بلکہ ایک یاد دہانی بھی ہے کہ محبت ہو یا مار، سڑک پر احتیاط سب سے ضروری ہے!
-

سپارکو نے عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیش گوئی کردی
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی ذی الحج کے چاند کی رویت اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔اپنے ایک بیان میں سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی۔سپارکو نے کہا کہ 27 مئی 2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔سپارکو نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 07 جون 2025 کو منائی جاے گی سپارکو کا کہنا تھا کہ تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔
-

کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر
اسلام آباد(کنزیو مرواچ نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فوج کا حوصلہ اور بھارت پر حاصل کی گئی برتری نے عوام کے دلوں میں فوج کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، اور اب فوج عزت اور فخر کی علامت بن چکی ہے۔
-

واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتی عملےکے 2 ارکان ہلاک
واشنگٹن (کنزیو مر واچ نیوز)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتی عملےکے 2 ارکان ہلاک ہوگئے، امریکی سیکیورٹی چیف نے اسرائیلی سفارتی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا، جس نے گرفتاری کے بعد ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل یہودی میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے باہر فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ حکام و میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک مرد اور ایک خاتون کو تھرڈ اور ایف اسٹریٹس، نارتھ ویسٹ کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا، یہ علاقہ یہودی میوزیم، ایف بی آئی فیلڈ آفس اور امریکی اٹارنی آفس کے قریب واقع ہے۔
-

پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد: تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سےبھارت کےخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
-

بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے، صدر مملکت
اسلام آباد( کنزیومر واچ نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خضدار سکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے اسکول کے بچوں پرحملہ انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردوں کی حمایت میں ملوث ہے، بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے۔
