اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا ، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہےیوم تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں ۔پیغام میں کہا گیا کہ یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا۔پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں
Blog
-

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا عید 7 جون کو ہوگی۔
اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جس کی صدارت عبدالخبیرآزاد نے کی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد یکم ذی الحج 29 مئی کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ -

قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس
کوئٹہ (کنزیومر واچ نیوز)قلات اور گرد و نواح میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی صرف 10 کلو میٹر تھی، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد ونواح میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔رپورٹ کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
-

اسکولوں میں اجرک اور سندھی ٹوپی تحفے میں دینے پر پابندی عائد
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)سندھ حکومت نے اسکولوں میں تحفے میں اجرک اور سندھی ٹوپی دینے پر پابندی عائد کردی، مہمانوں کے استقبال کیلئے طالبعلموں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ، اسکولوں میں اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی عائد کردی گئی، سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق مہمانوں کے استقبال کیلئے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، تمام ادارے ہدایات پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں بچوں کا استقبال کیلئے استعمال غیر مناسب قرار دیا گیا ہے اور احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
SINDH
SCHOOL -

اداکارہ ریحام رفیق کو ٹک ٹاک ویڈیو پر تنقید کا سامنا
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر ریحام رفیق کو حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ریحام رفیق نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ’شیك اِٹ ٹو دی میکس‘ نامی وائرل ڈانس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ باتھ روم کے اندر مذکورہ چیلنج پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔کئی صارفین نے ان کے انداز اور حرکات کو نامناسب اور مضحکہ خیز قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ کر ہنسی آرہی ہے‘، کچھ نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب شادی کے بعد تو ایسے کام چھوڑ دو‘۔دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے شوہر کی برداشت کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے شوہر کا حوصلہ ہے جو اس طرح کا ڈانس کرنے دیتا ہے۔‘ریحام رفیق ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’کھیل کھیل میں‘ سے کیا، بعد ازاں وہ ڈراما سیریلز جھوم، کفارہ، جڑواں اور پرورش میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔چند ماہ قبل انہوں نے شکیب خان سے شادی کی تھی، جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
-

پُر اسرار اموات سے متعلق فلم کی نمائش کے دوران سنیما گھر کی چھت گِر گئی
بیونز اآئرس (کنزیو مر واچ نیوز)ارجنٹینا کے ایک سینما ہال میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ کی نمائش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب فلم کے ختم ہونے سے کچھ دیر قبل سنیما کی چھت کا ایک حصہ گِر گیا۔ اس حادثے کے باعث ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ہال کو بھی نقصان ہوا۔فیاما نامی زخمی خاتون نے بتایا کہ وہ فلم دیکھنے میں مگن تھیں کہ ایک زوردار آواز آئی جسے وہ فلم کا حصہ سمجھ بیٹھیں، لیکن فوراً ہی چھت کا ایک بڑا ٹکڑا ان کے گھٹنے پر آ گرا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے۔فیاما نے بتایا کہ اگر وہ تھوڑا سا آگے نہ جھکی ہوتیں تو وہ پینل ان کے سر پر گر سکتا تھا، جس کے نتائج سنگین ہو سکتے تھے۔ انہوں نے سینما انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ اگر یہ چھت کر ٹکڑا ان کے ساتھ بیٹھی ان کی بیٹی پر آ گِرتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا؟یہاں یہ بات حیرت انگیز اور قابلِ غور ہے کہ یہ واقعہ ایک ایسی فلم کے دوران پیش آیا جو غیر متوقع حادثات اور خطرناک اموات پر مبنی کہانیوں کے لیے مشہور ہے، جس سے حقیقت اور فکشن کے درمیان حیرت انگیز مماثلت پیدا ہو گئی۔
-

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟
اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی اور ذوالحج کے چاند کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ملک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ پر قیاس آرائیاں ختم ہونے کو ہیں۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔محکمہ موسمیات اور سپارکو کے مطابق آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور اگر یہی حساب برقرار رہا تو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون 2025 کو منائی جا سکتی ہے۔اُدھر بین الاقوامی سطح پر بھی چاند کی رویت پر نظریں مرکوز ہیں۔ سعودی عرب میں بھی آج ہی ذوالحج کے چاند کی تلاش کے لیے فلکیاتی اجلاس ہوگا۔ سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ مقامی حالات کے مطابق چاند آج دکھائی دینے کی توقع ہے، جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ وہاں عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز نے بھی اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ اگر چاند آج نظر آ گیا تو یو اے ای میں بھی عید کی تاریخ 6 جون ہو سکتی ہے۔اس طرح دنیا بھر میں عید کی ممکنہ تاریخوں میں ایک دن کا فرق متوقع ہے، جو رویت ہلال کے انحصار پر ہے۔ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کی حتمی اعلان کا انتظار عوام شدت سے کر رہے ہیں تاکہ وہ قربانی اور عید کی دیگر تیاریاں مکمل کر سکیں۔
-

مودی کا بیان اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے،پاکستان
اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان نفرت انگیز , پرتشدد اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے بیان پر وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کا بیان نفرت انگیز اور پُرتشدد ہے، مودی کا بیان اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہےترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان مودی کے بیان کو لاپرواہی اور اشتعال انگیزی سمجھتا ہے، پاکستان اپنی سالمیت، خود مختاری کے لیے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیاکہ عالمی برادری کو بھارت کی بیان بازی کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت کی بیان بازی سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچتاہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے بیان کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی حالیہ جنگ میں شکست کے بعد سیاسی فوائد سمیٹنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گزشتہ شب گجرات میں تقریر کرتے ہوئے نریندر مودی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی کو اپنی انکم کا ذریعہ بنا رکھا ہے، پاکستانی عوام دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نکلیں، روٹی کھائیں، ہوا کھائیں، ورنہ کھانے کے لیے میری گولی تو ہے ہی۔ -

وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا: ذرائع
اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)ذرائع کے مطابق کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے پہلے نئے بجٹ کیلئے 2 جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جسے اب تبدیل کرتے ہوئے 10 جون کر دیا گیاہے ۔حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات اور عید کی تعطیلات کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9 جون کا جاری ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا آج آخری روز تھا تاہم بجٹ مذاکرات میں اہداف کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے ۔
-

ماہرہ خان کو لندن میں اپنی فلم کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا
لندن (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم ’ لو گرو‘ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان پروموشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے لندن کے ایلفورڈ ٹاؤن میں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ پہنچی تھیں تاہم اس دوران وہاں موجود سکیورٹی ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب ماہرہ کو کچھ افراد کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔واقعے کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ماہرہ خان کو ایک بہت زیادہ ہجوم سے گھرے اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔افسوناک واقعے کے دوران کچھ افراد کی جانب سے ماہرہ کو نامناسب انداز میں چھوا گیا جس پراداکارہ واضح طور پر پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔
ذرائع کیا بتاتے ہیں؟
دی کرنٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان جس وقت سپر مارکیٹ میں داخل ہوئیں اس وقت انہیں ایک سکیورٹی گارڈ اور اسٹور کے اندر موجود لوگوں کی جانب سے نامناسب انداز میں چھوا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ پروموشنل ایونٹ کیلئے مداحوں سے ملنے ٹیرس کی جانب جارہی تھیں تاہم یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ افسوسناک واقعے کے باوجود پروموشنل تقریب پلان کے مطابق جاری رہی کیونکہ اداکاروں کو مداحوں سے ملاقات کے سیشن کی ایڈوانس ادائیگی کی جاچکی تھی۔دوسری جانب اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے فلم سائن کی لیکن اس کی تشہیر کیلئے منعقد پروموشن ایونٹ سے کوئی رقم نہیں لی جب کہ دوران تقریب جو کچھ ہوا وہ حیران کن تھا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس تقریب میں نجی میڈیا کی خاتون رپورٹر کو بھی ہراساں کیا گیا ہے اور خاتون رپورٹر نے واقعے کی شکایت درج کرکے پولیس کو طلب کیا تھا۔
