اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز شروع کرنے کیلئے 16 سے 18 مئی کی تاریخیں زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق باقی میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، فرنچائزز کو آگاہ کردیا گیاذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے باعث ملتوی کی گئی پاکستان سپر لیگ 10 کے باقی میچز شروع کرنے کیلئے 16 سے 18 مئی کی تاریخیں زیر غور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کا حتمی شیڈول جلد فائنل کردیا جائے گا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، پی سی بی نے فرنچائزز کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے، پلے آف راؤنڈ سمیت پاکستان سُپر لیگ سیزن 10 کے 8 میچز باقی ہیں۔
Blog
-

پاک بھارت جنگ بندی؛ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 9929 پوائنٹس کے اضافے سے 117174 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد بھی تیزی برقرار رہی، 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس کے اضافے سے 116650پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
-

بھارتی ایئرفورس کا پاکستان سے لڑائی کے دوران ‘نقصانات’ کا اعتراف
نیو دہلی:(کنزیومرواچ نیوز)بھارتی ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے طیاروں کی تباہی سے متعلق وضاحت کیے بغیر تسلیم کیا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے کہا کہ تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن تمام پائلٹس رواں ہفتے پاکستان سے لڑائی کے بعد واپس گھر آگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کے دوران کتنے طیارے گرے ہیں ہیں اور کیا نقصان ہوا ہے، جس پر بھارتی عہدیداروں نے نقصانات کا اعتراف کیا لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔
-

شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی،زبردست جوش و خروش
کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں شاہد خان افریدی نے شرکا سے خطاب کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا۔
-

ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے بخوبی جانتے ہیں،آرمی چیف
راولپنڈی (کنزیومر واچ نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیانات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ملکی سالمیت اور خود مختاری کے حوالے سے بات کرنے سنا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہہ رہے ہیں الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا ہےکہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔ -

الحمداللہ افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، ڈی جی،آٸ ایس پی آر
راولپنڈی (کنزیو مر واچ نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، ہم نے کہا تھا جب ہم جواب دیں گے تو صرف انڈین میڈیا نہیں پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتہ ہوگا ڈی جی آئی ایس پی آر نے ائیرفورس اور نیوی افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ بہاولپور ، بہاولنگر، میلسی، لودھراں ، رحیم یار خان، اوکاڑہ اور پاکپتن میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے بڑی اسکرینوں پر آج کی اہم پریس کانفرنس دیکھی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، بھارت نے جارحیت کرکے بےگناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، بھارتی جارحیت کےخلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، مسلح افواج نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، بھارت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
-

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی ، شہری سڑکوں پر نکل آئے، مٹھائیاں تقسیم
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مَرصوص کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔بھارت کا غرورخاک میں ملنے پر ملک کے ہر گلی کوچے میں جشن اور ڈھول کے تھاپ پربھنگڑے ڈالےگئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پاکستانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا، اس موقع پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
-

بھارت اور پاکستان سیزفائر پر تیار ہوگئے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ بھارت اور پاکستان سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے۔
-

خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے، اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر دوسرے اینکر سےسوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا جارہا تھا کہ پاکستان اس میزائل کو آخر میں استعمال کرے گا لیکن اب دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تو شروع میں ہی اس میزائل کو استعمال کررہا ہے۔اس پر دوسرے اینکر کا کہنا تھا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے میزائل کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور وہ میزائل اس سے بھی زیادہ کارگر ہیں‘۔اینکر نے مزید کہا کہ اس میزائل کا مقصد بھارت کی ائیر ڈیفنس سسٹم کا سراغ لگانا بھی ہوسکتا ہے۔
-

بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی،خواجہ آصف
اسلام آباد(کنزیو مرواچ نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے بھارت کو جواب دینا بہت ضروری تھا، بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کے لیے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگیا، بھارت معاملے کو طول دے گا تو اس کا مزید نقصان ہوگا، اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، تاہم ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔نجی ٹی وی پر گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے آپشن اس وقت زیر غور نہیں ہے، بھارت کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے، لیکن اگر صورت حال اس طرف بڑھتی ہے تو ’تماش بین‘ بھی متاثر ہوں گے۔
