Blog

  • بھارت نے حملہ کیا تو   پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سکھ برادری

    بھارت نے حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سکھ برادری

    نٸ دہلی ( کنزیو مر واچ نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیارپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا دوٹوک اعلان بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے، سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔سکھ برادری نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے

  • پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے،معید یوسف

    پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے،معید یوسف

    اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)قومی سلامتی کے سابق مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، بلوچستان کے اندرونی مسائل کو فوری طور پر حل کرنا چاہیےنجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، 24 سے 48 گھنٹے کے بعد ثبوت آئیں گے تو AI made ثبوت لگیں گے اور اب ثبوت آنے پر کوئی نہیں مانے گا۔

  • کراچی کے ہوٹلوں کی چاۓ میں کیمیکل ملے دودھ کا استعمال

    کراچی کے ہوٹلوں کی چاۓ میں کیمیکل ملے دودھ کا استعمال

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) حکام نے کہا ہے کہ شہر بھر میں چائے کی تقریباً ہر دکان اور ڈھابے پر استعمال ہونے والا دودھ خطرناک حد تک نقصان دہ کیمیکلز اور مادوں سے آلودہ پایا گیا۔ حکام نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں دودھ کے 90 فیصد نمونے ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے آلودہ پائے گئے ہیں

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منا یا گیا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منا یا گیا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا گیا
    ورلڈ پریس فریڈم ڈے کا آغاز 1993ء میں ہوا،جس کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دی تھی، یہ دن منانے کا مقصد پیشہ ورانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اورزندگی کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

    پاکستان میں صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کیا جاتا ہے، اس کے باوجود ماضی میں اہل صحافت نے پابندیوں کے کالے قوانین اور اسیری کے مختلف ادوار دیکھے ہیں، صحافت کی موجودہ آزادی کسی کی دی ہوئی نہیں بلکہ یہ صحافیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ،جنہوں نے عقوبت خانوں میں تشددبرداشت کیا، کوڑے کھائے اور پابند سلاسل رہے۔
    اس دن کے انعقاد کی ایک وجہ معاشرے کو یہ بھی یاد دلانا ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرنے کے لیے کتنے صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور کئی پس دیوار زنداں ہیں۔
    کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق 1992ء سے 2025ء تک 1402 سے زائد صحافی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، فرائض کی انجام دہی کی پاداش میں زنداں میں قید کئے جانے والے صحافیوں کی تعداد بھی کم نہیں۔
    صحافت کے عالمی دن پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط اطلاعات کا پھیلاؤ، نفرت پر مبنی اظہار اور جان لیوا حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے خطرہ ہیں۔دوسری جانب ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان نیچے آگیا۔
    بین الاقوامی صحافتی تنظیم ‘رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز’ نے 180 ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق پاکستان ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں 152 ویں سے نیچے 158 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جس نے آزادی صحافت پر پابندی کو زوال کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔
    رپورٹ میں دنیا بھر میں آزادی صحافت کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جب کہ میڈیا پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔
    رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبر رساں ادارے بند ہو رہے ہیں اور آمرانہ حکومتیں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے معاشی دباؤ کا استعمال کر رہی ہیں۔
    انڈیکس نے ہندوستان میں میڈیا کی ملکیت کے چند سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں میں ارتکاز پر تشویش کا اظہار کیا۔
    رپورٹ میں فلسطین کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 200 صحافیوں کو شہید کیا ہے

  • مظاہرے میں نریندر مودی کی تصویر پر جوتے  مارے گئے

    مظاہرے میں نریندر مودی کی تصویر پر جوتے مارے گئے

    لندن:(کنزیو مر واچ نیوز)سکھوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا اور اس پر جوتے بھی مارے۔
    پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کا امن خراب کرنے کی بھارتی کوششوں کے خلاف دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔مودی سرکار نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مخالفین کا جینا اجیرن کردیا ہے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے روایتی ہٹ دھرمی کے ساتھ متنازع اقدامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

  • اس بار بھارت  کیلئے  چائےکےساتھ سموسوں کا بھی انتظام ہوگا ‘ گلوکار وارث بیگ

    اس بار بھارت کیلئے چائےکےساتھ سموسوں کا بھی انتظام ہوگا ‘ گلوکار وارث بیگ

    لاہور ( کنزیومر واچ نیوز ) مقبوضہ کشمیرمیں ہوئے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی گیدڑ بھپکیوں پر پوری قوم ہم آواز ہے۔حال ہی میں گلوکار وارث بیگ نے بھی اپنے بیان سے مودی سرکار کو ابھی نندن واقعے کی یاد تازہ کروادی۔ نجی نیوز ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں گلوکار وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ’ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن جب بارڈر کراس کرکے پاکستان آیا تھا تو ہم نے اُن کو چائے پلائی تھی ، ایک ایسی چائے جس کا ذکر انہوں نے بھارت جاکر بھی کیا تھا‘۔و ارث بیگ نے کہا کہ’ اگر اس بار بھارت نے پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کی یا پھر جو پانی پر دہشتگردی کی جارہی ہے تو اس بار بھارت جان لے اس کیلئے چائے کے ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسوں کا بھی انتظام ہوگا ‘ ۔

  • کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،رضوان

    کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،رضوان

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور مجھے نہیں پتا پاکستان بھارت کا کیا ہورہا ہے، میں سوشل میڈیا نہیں دیکھتا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم جب ویرات کوہلی اور جوروٹ سے ملتے ہیں تو ہم کرکٹ فیملی کی طرح ملتے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں اور ہم بھی انہیں بتاتے ہیں۔

  • ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔

  • پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

    پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

    واشنگٹن:(کنزیو مر واچ نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت پہلگام معاملے پر ایسے ردعمل سے گریز کرے گا جس سے خطے میں کوئی تنازع پیدا ہونے کا امکان ہو۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اس واقعے پر ایسا ردعمل نہیں دے گا جو پورے خطے کو کشیدگی کی لپیٹ میں لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تعاون پر تیار ہے۔

  • کراچی میں 4 سے 5 روز کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

    کراچی میں 4 سے 5 روز کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

    کراچی(کنزیو مر واچ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 4 سے 5 روز کے دوران بارش کا امکان ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم کے مطابق کراچی میں اچھی بارش کے امکانات ہیں۔ بارشوں سے متعلق صورتحال کل تک مزید کلیئر ہوجائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اچھی بارش کے امکانات ہیں، آنے والے 3سے 4روز کے دوران موسم گرم رہے گا۔ کراچی میں سمندری ہوائیں برقرار رہیں گی،نمی کاتناسب زیادہ رہے گا۔شہر میں نمی بڑھنے کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا، آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34سے37 ڈگری کے درمیان رہے گا۔