Blog

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟ وجہ سامنے آ گئی

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟ وجہ سامنے آ گئی

    ممبی (کنزیو مر واچ نیوز)ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟ وجہ سامنے آ گئی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی۔نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حال ہی میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپر اسٹار جوڑی کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔گزشتہ ایک سال سے ویرات اور انوشکا کے بھارت چھوڑنے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں اور اب ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کی ہیں
    ڈاکٹر نینے نے کہا کہ ہم نے انوشکا سے ملاقات کی تھی، انہوں نے بتایا کہ وہ اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں وہ اپنی کامیابی کا سکون سے لطف نہیں اٹھا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویرات اور انوشکا دونوں نہایت شریف اور عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے، کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران بھی سیلفی لینے کے لیے لوگ آ جاتے ہیں، اگرچہ یہ برا رویہ نہیں ہوتا مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہےڈاکٹر نینے نے مزید کہا کہ جوڑی چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک عام اور پُر سکون ماحول میں پروان چڑھائیں، اس لیے انہوں نے لندن جیسے شہر کو منتخب کیا ہے

  • پہلگام فالس فلیگ، بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں

    پہلگام فالس فلیگ، بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں

    نیو دہلی(کنزیومر واچ نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں اور بھارت الزام ثابت نہیں کر سکا۔پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں آنے لگیں ہیں جہاں بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں

  • بدتمیزی کرنے والے ہیروز کو تھپڑ مارنے والی اداکارہ

    بدتمیزی کرنے والے ہیروز کو تھپڑ مارنے والی اداکارہ

    ممبی(کنزیومر واچ نیوز)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ موشومی چٹرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سپر اسٹارز کو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کیے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار کھو دیے لیکن اپنی عزت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔موشومی چٹرجی نے بتایا کہ وہ ایسے اداکاروں کو برداشت نہیں کرتیں جو صنفی تعصب رکھتے ہیں اور ہیروئنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے اس رویے کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہیں سبق سکھایا

  • نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکيٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔

  • پاکستانی شخصیات کا بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف ردعمل

    پاکستانی شخصیات کا بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف ردعمل

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)بھارت کے جنگی جنون کے خلاف پاکستان متحد ، نامور شخصیات کا دو ٹوک مؤقف ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت کی بدنیتی بے نقاب ہو گئی ہے اور پاکستان کی نامور شخصیات نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔اداکار جاوید شیخ نے کہاکہ حملے کے آدھے گھنٹے میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں پاکستان کا نام آنا حیران کن ہے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے اور ہم کڑا جواب دیں گے۔اداکارہ لیلیٰ زبیری کا کہنا تھاکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔سابق کرکٹر معین خان نے کہاکہ پاکستانی فوج کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، بھارت کو حماقت سے باز رہنا چاہیے۔اداکار عدنان صمد خان نے کہاکہ قوم، حکومت اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔گلوکار فاخر محمود نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم خودمختار ہے اور ہم اپنی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
    “پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔”

  • بھارت کو سود سمیت جواب دیں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر

    بھارت کو سود سمیت جواب دیں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد(کنزیو مر واچ نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو اندرگھس کرماریں گے۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کررہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گاتو اسے سودسمیت جواب دیاجائے گا

  • بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں بڑا ریلہ چھوڑ دیا گیا

    بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں بڑا ریلہ چھوڑ دیا گیا

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں اطلاع کے بغیر اضافی پانی چھوڑ دیا ہے۔

    دریا میں طغیانی کی سے کیفیت ہے، دومیل مظفر آباد کے مقام پر 22 ہزار کیوسک ریلہ گزر رہا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو دریائے جہلم سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔

    بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے اعلان کیا تھا۔

    پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ پانی پاکستان کا اہم قومی مفاد ہے اور 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان اپنی لائف لائن کا ہر قیمت پر تحفظ کرےگا، پاکستان کی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا یا پانی کا بہاؤ موڑا گیا تو اس کو اس جنگ کا اقدام سمجھا جائےگا۔

  • اہلِ غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن، کاروبار مکمل بند

    اہلِ غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن، کاروبار مکمل بند

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)اہلِ غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور اس دوران ہر طرح کا کاروبار مکمل بند ہے۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آج پاکستان کے طول و عرض میں پُرزور پیغام دیا گیا، جس میں کراچی سے لے کر پشاور تک تجارتی مراکز بند، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم اور کاروبار زندگی تھما ہوا نظر آ رہا ہے۔

  • پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف

    پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف

    کا کول (کنزیو مر واچ نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر ان گنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔

  • کراچی: 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مؤخر

    کراچی: 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مؤخر

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔تمام طلبہ، تعلیمی اداروں اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔ مزید معلومات یا تبدیلی کی صورت میں انٹربورڈ کراچی کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk، آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/BIEKarachi کے ذریعہ آگاہ کردیا جائے گا۔

    f