کراچی (کنزیومر واچ نیوز)سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل نے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں قیدی زلزلے کے خوف کے باعث توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نکلے اور رات ڈیڑھ بجے کے قریب قیدیوں نے مرکزی دروازہ توڑ دیا، اس دوران 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 78 کو پکڑا گیا ہے جب کہ138 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق قیدیوں نے جیل اسپتال، انٹرویو بوتھ، ای کورٹ اور مختلف شعبوں میں توڑپھوڑ کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں 12 قیدی اور مختلف اسٹاف ارکان زخمی ہوئے جب کہ اس دوران فائرنگ سے طاہر خان نامی قیدی ہلاک بھی ہوا ہے۔ علاوہ ازیں سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ شب زلزلوں کے باعث قیدیوں میں بے چینی تھی، قیدی خوفزدہ تھے کہ چھت نہ گر جائے، رات 11 بجے کے بعد زلزلے کا شدید جھٹکا آیا، بیرک میں موجود قیدی خوف و ہراس کا شکار ہوئے تھے، دھکم پیل میں 150 افراد نے دروازے پر زور لگاکر تالا توڑا، میں جب رات کو وہاں پہنچا تو قیدیوں نے مجھ پر حملہ کیا، قیدی ہجوم کی صورت بھاگے تو واچ ٹاور سے فائرنگ کی گئی، ایف سی کے جوانوں نے فائرنگ کی تو بہت سے قیدی واپس آئے، کچھ قیدی کالونی کی طرف بھاگے، اس طرف بھی فائرنگ کی گئی، بھگدڑ مچانے والےقیدیوں کی تعداد ساڑھے تین سے چار ہزار تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی غفلت نہیں تھی بلکہ قیدیوں کو خوف تھا،کسی اہلکار کی غفلت نہیں تھی، میں ان کے درمیان تھا، اس واقعے میں ایک قیدی کی ہلاکت ہوئی اور2 ایف سی کے جوان زخمی ہوئے، ہمارے اسٹاف کے لوگ زخمی ہوئے البتہ کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر میں زلزلہ آیا تھا جس سے بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا، اس دوران ملیر جیل میں قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈی ٹوٹ گئی، قیدیوں نے جیل سے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے، پوری کوشش کی گئی تھی کہ ہجوم کو کنٹرول کیا جاسکے۔ آئی جی جیل نے کہا کہ قیدیوں کے پتے موجود ہیں، ان کے اہلخانہ کو چاہیے انہیں واپس بھیجیں، قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں گے، اس طرح کی صورتحال کا کبھی ماضی میں سامنا نہیں کیا، امید ہے کہ آج رات تک آدھے سے زیادہ قیدی پکڑلیں گے۔
Blog
-

بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات انتہائی تشویشناک ہیں،دفتر خارجہ
اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات، بشمول بہار میں دیے گئے بیانات، ایک انتہائی تشویشناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں اور امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں۔بھارتی قیادت اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوئی بھی کوشش حقیقت سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے دہشت گردی کی پشت پناہی اور پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ریکارڈ سے بخوبی آگاہ ہے، ان حقائق کو کھوکھلی کہانیوں یا توجہ ہٹانے کی کوششوں سے چھپایا نہیں جا سکتا
-

نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے کا امکان
اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں بینک ڈیپازٹس اور بچت اسکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے، ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر 1.2 فیصد متوقع ہے جبکہ یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق 800 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے جبکہ مقامی تیار کردہ کاروں پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے۔ ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا امکان ہے۔پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے جبکہ کیپٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز زیرغور ہے، تاہم سپر ٹیکس میں کمی آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہوگی۔
-

اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)اداکار منیب بٹ نے اس بار سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے لیے ایک اونٹ خریدا جو رسی توڑ کر بھاگ نکلا۔سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اونٹ کو رسی توڑ کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اونٹ اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبصورتی سے سجا ایک اونٹ تیزی سے گلی سے نکل رہا ہے جب کہ لوگ خوف کے مارے دور بھاگتے نظر آئے۔اسی ویڈیو کو اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے بہن ایمن خان اور بہنوئی منیب بٹ کو ٹیگ کرکے لکھا کہ آپ کا اونٹ تو وائرل ہوگیا۔بعدازاں منیب بٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا۔اداکار نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلا کہ چند بچوں نے اونٹ کو پتھر مارے جس کے باعث وہ ڈر گیا اور رسی توڑ کر فرار ہوگیا۔اداکار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو یہ سکھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔منیب بٹ نے اپنے وی لاگ میں قربانی کے اونٹ کی خریداری، اسے گھر لانے کے مراحل اور اس سے جڑی دلچسپ یادوں کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
-

ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز
اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)وفاقی حکومت کے سالانہ بجٹ میں پیٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز ہے۔زرائع ایف بی آر کے مطابق بجٹ 26-2025 میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے، اس سے پیٹرول پمپ پر ٹیکس چوری اور ملاوٹ پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پیٹرول پمپس پر نقد کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے اقدامات بھی کیے جائیں گے، کیو آر کوڈز، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز اور موبائل ادائیگی کے اقدامات کیے جائیں گے۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مینو فیکچررز اور درآمد کنندگان نقد فروخت پر اضافی 2 فیصد ٹیکس لے سکیں گے، اس تجویز کو قابل عمل بنانے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ متعدد اجلاس ہو چکے ہیں، دکانوں پر نقد خریداری پر بھی اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ ریسٹورنٹس پر پہلے ہی کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس کی چھوٹ ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح کی مد میں زیادہ ریلیف نہیں مل سکے گا، تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف معمولی نوعیت کا ہو گا۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ خریدار زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے بعد نقد ادائیگی کرنے میں آزاد ہوں گے، درآمد کنندگان اور مینوفیکچررز کو اپنےسپلائرز اور خریداروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معیاری 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کرنا ہو گا، ادائیگیاں بھی سادہ کیو آر کوڈز اور دیگر ڈیجیٹل حل کےذریعے دستیاب ہوں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یونٹ مینیجر، جیولرز، شادی ہالز، ڈاکٹر اور وکلاء کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
-

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کیے جا رہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کراچی میں گزشتہ روز سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے متعلق چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر کا بیان سامنے آگیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر کا کہنا تھا کل شام سے اب تک ملیر، قائدآباد اور اطراف میں زلزلے کے 4 جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ دیر قبل آئے زلزلے کے جھکٹے سے متعلق رپورٹ آنا باقی ہے، تاہم کراچی میں کل شام 5 بج کر 33 منٹ پر بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، گزشتہ روز اس کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر رہی۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک چوتھی مرتبہ زلزلے کے جھٹکےچیف میٹرولوجسٹ کا بتانا تھا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، ایک اور زلزلے کا جھٹکا رات 1 بج کر 6 منٹ پر آیا تھا، رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی، رات گئے آنے والے زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔امیر حیدر کا کہنا تھا یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلہ کے جھٹکے نہیں آئے ہیں، کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں، کیرتھر کے قریب بھی مین باؤنڈری لائن ہے، یہاں معتدل شدت کی زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
-

کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی
ملبورن (کنزیومر واچ نیوز)کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان کے حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن بن گئے۔آسٹریلیا میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور حتمی معرکے میں تین صفر سےکامیاب رہے۔پی ایس اے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کی اسکواش کی میراث جہانگیر خان اور جانشیر خان جیسے لیجنڈز سے جڑی ہوئی ہے، حمزہ کی مسلسل کامیابی مداحوں کے لیے نئی امید ہےآسٹریلیا میں حمزہ خان کی گولڈن اوپن جیت صرف ایک ٹائٹل نہیں ہے، یہ ایک اور مضبوط اشارہ ہے کہ پاکستان کے پاس اب بھی دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 31 مئی کو جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔
-

کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائدآباد میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔اس کے علاوہ مساجد میں اذانیں بھی دی گئی ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں رات ایک بج کر 6 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔اس سے قبل کراچی میں اتوار کی شام 5 بج کر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ -

بھارتی نغمہ نگارجاویداخترنےکرائےکا گھر نا ملنے پر الزام پاکستان پر لگا دیا
ممبی (کنزیومر واچ نیوز)بھارتی لکھاری و نغمہ نگار جاوید اختر نے انڈیا میں ہندوؤں کی جانب سے گھر نہ دیے جانے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا۔جاوید اختر نے حال ہی میں بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جب کہ ہندوؤں کی تعریفیں کیں۔دوران انٹرویو جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ جاوید اختر کو تو بھارت میں مسلمان ہونے کے ناطے کرائے پر گھر نہیں دیا جاتا اور اب وہ پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہیں۔اس پر جاوید اختر نے پہلے طنزیہ انداز میں کہا کہ، جی وہ بالکل درست کہ رہی ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی سڑک پر سوتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں انہیں ممبئی میں مسلمان ہونے کے ناطے گھر دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔جاوید اختر نے بتایا کہ 25 سال قبل ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے ممبئی میں گھر لینا چاہا تھا لیکن انہیں بتایا گیا کہ گھر کے مالکان ہندو مسلمانوں کو گھر نہیں دیتے۔ان کے مطابق جن ہندوؤں نے ان کی بیوی کو مسلمان ہونے کے ناطے گھر نہیں دیا، وہ تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہجرت کرکے بھارت آئے تھے اور انہوں نے اپنا بدلہ لیا۔جاوید اختر کا کہنا تھا کہ جن ہندووں نے انہیں گھر دینے سے انکار کیا، انہیں پاکستان کے مسلمانوں نے سندھ سے نکل جانے پر مجبور کیا،ان کے گھروں پر قبضہ کیا اور پھر ہندو وہاں پر اپنا سب کچھ چھوڑ کر ممبئی آگئے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی آنے کے بعد ہندووں نے محنت کی، چھولے بیچے، ننگے پاؤں کام کرکے اپنی جائیدادیں بنائیں، پھر جب ان سے گھر لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے مسلمانوں کو گھر نہیں دیا۔اسی بات پر جاوید اختر نے کہا کہ دراصل ممبئی میں ہندووں کی جانب سے مسلمانوں کو گھر نہ دینے میں بھی پاکستانی مسلمانوں کا قصور ہے، کیوں کہ وہاں مسلمانوں نے ہندووں کے ساتھ غلط سلوک کیا۔انہوں نے دلیل دینے کی کوشش کی کہ چوں کہ تقسیم کے وقت سندھ سے آنے والے ہندو اپنا سب کچھ وہاں چھوڑ کر آئے تھے اور انہیں مسلمانوں نے تنگ کیا تھا، اسی وجہ سے وہ بھارت میں آکر مسلمانوں سے بدلہ لینے لگے۔
-

کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک کی جذباتی پوسٹ
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کینسر میں مبتلا پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک نے اپنی صحت سے متعلق جذباتی پوسٹ شیئر کی۔اداکارہ انجلین ملک کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ اپنی صحت سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی فراہم کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ نے اب اپنی چھٹی کیموتھراپی مکمل ہونے پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ 6 کیموتھراپیز مکمل ہوچکی ہیں، اس موقع پر اپنے اس سفر کا مختصر حصہ شیئر کر رہی ہوں۔انجلین ملک نے لکھا کہ کیمو تھراپی کوئی مذاق نہیں ہے لیکن میں یہاں موجود ہوں اور کینسر کیخلاف جنگ لڑ رہی ہوں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن، میرے لیے یہ ہی طاقت ہے اور یہ میں ہوں۔انجلین ملک کی اس ویڈیو کے بعد ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
