Blog

  • کراچی، لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے کا خطرہ بڑھنے لگا

    کراچی، لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے کا خطرہ بڑھنے لگا

    لاہور:(کنزیومر واچ نیوز)سنگاپور کی نانینگ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین ارضیات دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی، ملیر 2014 سے 2020 کے دوران 15.7سینٹی میٹر دھنس چکے ہیں۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ان علاقوں کے دھنسنے کی رفتارچینی شہر تیانجن کے بعد دنیا میں تیز ترین ہے، اس کی وجہ زیرزمین پانی نکالنا اور نئی بلند عمارتوں کی تعمیر ہے۔کراچی کا تین ارضی پلیٹوں انڈین، یورشین اور عربین کے باہمی ٹکراؤ کے مقام پر قریب واقع ہونا بھی وجہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پانی نکالنے اور عمارتیں بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں شہرکے مزید علاقے دھنسنے کے علاوہ زلزلے آ سکتے ہیں۔اس کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں سمندری پانی میٹھا بنانے کے پلانٹ لگانا اور بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی شامل ہیں۔

    f

  • کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) ملیر اور بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ملیرکےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے، زلزلےکی شدت 3.5 اور گہرائی 9 کلومیٹر تھی۔
    دوسی جانب بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اورماڑہ میں اتوارکی شام 5 بج کر 14منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز اورماڑہ سے 118کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا۔ مکران کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • عیدالاضحیٰ؛ قصائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیے

    عیدالاضحیٰ؛ قصائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیے

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)عید قربان کے قریب آتے ہی پیشہ ور قصائیوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کےلیے بھی نرخ بڑھا دیے جبکہ اناڑی قسائی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں نے جانور تو خرید لیا اب ذبح کروانے کے لیے قصائی کی تلاش شروع کردی ہے۔ عید قربان کے تین دن قصائیوں نے ڈبل عید جمع کرنے کی ٹھان لی۔ پیشہ ور قصائیوں کے ساتھ ساتھ ٹولیوں کی شکل میں دور دراز علاقوں سے اناڑی قصائیوں نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق قصابوں نے لاہور میں پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن بکرے کے 6 ہزار جبکہ گائے ذبح کرنے کے 10 ہزار نرخ مقرر کیے ہیں۔پیشہ ور قصائیوں کے نرخ دیکھ کر اناڑی قسائیوں نے بھی شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی ٹھان لی ہے اور آدھے پیسوں میں بڑا اور چھوٹا جانور ذبح کرنے کی بکنگ شروع کر رکھی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قصابوں کی جانب سے وی آئی پی جانوروں کی قربانی کےلیے منہ مانگی اجرت طلب کی جارہی ہے۔

  • ن لیگ کےاہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

    ن لیگ کےاہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

    اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ زبیر عمر کو عید کے بعد باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل گھر میں کیسے داخل ہوا؟

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل گھر میں کیسے داخل ہوا؟

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ثناء اور اس کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا جو ثناء سے دوستی کا خواشمند تھا، دونوں کے درمیان 29 مئی کو ملنے کا فیصلہ ہوا جس روز ثناء کی 17 ویں سالگرہ تھی عمر حیات 29 مئی کو فیصل آباد سے تحائف لے کر اسلام آباد پہنچا اور 6 گھنٹے تک مسلسل ثناء کو فون کرتا رہا اور ملنے کا تقاضہ کرتا رہا جس پر ثناء اسے ٹالتی رہی اور کہتی رہی آدھا گھنٹہ رک جاؤ، ایک گھنٹہ رکو۔آخر میں 29 تاریخ کو ثناء عمر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیتی ہے جس کے بعد عمر تمام تحائف پھینک کر غصے میں فیصل آباد واپس روانہ ہوجاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کے بعد ان کی گفتگو دوبارہ شروع ہوتی ہے، ناراضگی کے بعد دوبارہ راضی نامہ ہوتا ہے جس کے بعد 2 جون کو دوبارہ ملنے پر دونوں راضی ہوتے ہیں، قتل کے روز دونوں کی ملاقات طے ہوئی۔ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قاتل کے فرار ہونےکی ویڈیو سامنے آگئی عمر حیات 2 جون کو فیصل آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ میں صبح 5 بجے اسلام آباد 26 نمبر چنگی پہنچا اور وہاں اس نے آن لائن فورچیونر گاڑی بلوائی جس میں بیٹھ کر وہ ثناء کی رہائش گار کے قریب پہنچا، اور ڈرائیور سمیت وہ گاڑی کچھ دور پارک کرواکے مسلسل ثناء کو فون کرنے لگا۔ اس وقت چونکہ ثناء سورہی تھی تو اس نے فون نہیں دیکھا، جاگنے کے بعد ثناء سے عمر کا رابطہ ہوا جس پر ثناء نے اسے کچھ دیر میں ملنے کا کہا اور یہی سلسلہ 12 گھنٹے تقریباً شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا، 4:30 پر ثناء نے والدین کا گھر میں بتاکر عمر سے ملنے سے انکار کردیا۔ثناء اپنے والدین کے ہمراہ گھر کی پہلی منزل پر رہتی تھی، گراؤنڈ فلور پر دیگر کرائے دار رہائش پذیر تھے اور یہ بات عمر کو معلوم تھی، غصے میں عمر حیات اس کے گھر پہنچا اور اندر جانے کا راشتہ تلاش کرنے لگا۔گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر خاتون کسی کام سے باہر نکلیں اور دروازہ بھیڑ کر چلی گئیں، ہوا سے دروازہ کھلا تو عمر جو پہلے ہی موقع کی تلاش میں تھا وہ فوراً اندر گیا اور سیڑھیوں سے اوپر ثناء کے کمرے میں چلا گیا، اس وقت گھر میں ثناء اور اس کی پھوپھو ہی تھیں۔ٹک ٹاکر عمر کو اپنے کمرے میں دیکھ کر وہ پریشان ہوجاتی ہے اور فوراً کہتی ہے کہ ‘یہاں کیوں آئے ہو؟ یہاں تو کیمرے لگے ہیں، میرے گھر والے آجائیں گے، برائے مہربانی یہاں سے جاؤ’۔اسی دوران عمر نے ثناء کی بات نظر انداز کرکے پستول نکالی اور اس کے سینے میں دو گولیاں ماریں جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔

  • بھارت نے ایسی مارکھائی کہ  دنیا نے تماشا دیکھا،مصدق ملک

    بھارت نے ایسی مارکھائی کہ دنیا نے تماشا دیکھا،مصدق ملک

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ پوری دنیا نے تماشا دیکھا۔ اقوام متحدہ کے دورے پر گئے پاکستانی وفد میں شامل وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں بھارتی رافیل ایسے گر رہے تھے جیسے چڑیا گرتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ دنیا نے تماشا دیکھا، بھارت نے پاکستان پرحملہ کرکے دنیا میں اپنی سبکی کرائی، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا جس پر بھارت نے کہا جنگ کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہمارے پائلٹس اور ہماری ٹیکنالوجی نے مارا ہے، بھارت نے ڈھونگ رچارکھا تھا کہ روایتی جنگ میں ہماراکوئی ثانی نہیں، بھارت ہم سے 7 گنا زیادہ اسلحہ دنیا سے خریدتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جب سے جنگ بندی ہوئی ہے امریکی صدر 9 بار کشمیر کا ذکر کرچکے ہیں۔

  • اے اللہ فلسطینیوں کو امن عطا کر ، خطبہ حج میں خصوصی دعا

    اے اللہ فلسطینیوں کو امن عطا کر ، خطبہ حج میں خصوصی دعا

    مکہ مکرمہ (کنزیومر واچ نیوز)مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے مسجدالحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے کہا اللہ تعالیٰ نے فرمایا شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا۔ امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، حیا ایمان کی شاخ ہے، والدین سے ہمیشہ صلہ رحمی سے پیش آؤ اور کثرت سے گناہوں کی معافی مانگو، اللہ نے جنب کی طلب کرو اور جہنم سے نجات طلب کرو۔رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا، دشمن کو معاف کرنا بھی نیکی ہے، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو، اللہ تعالی نے فساد فی الارض سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ان کا کہنا تھا انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیے کیونکہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔خطبہ حج میں کہا گیا کہ دین اسلام کے 3 درجات ہیں جس کا اعلیٰ درجہ احسان ہے، دوسرا درجہ ایمان کا ہے جو زبان سے اقرار، دل سے یقین اور اعضا سے عمل کرنا ہے، ایمان کی شاخیں 70 سے زائد ہیں، لاالہ الااللہ کہنا اعلیٰ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کرنا سب سے نچلا ہے۔ شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے کہا کہ اے ایمان والو عہد اور وعدے کو پورا کرو، جب بھی بات کرو اچھی بات کرو، اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، اللہ کا شکر گزار بندوں سے وعدہ ہے کہ جتنا شکر کریں گے انہیں زیادہ تعمتوں سے نواز دیگا۔
    امام کعبہ نے خطبہ حج میں فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا اےاللہ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کا خیال رکھ، ہمارے فلسطینی بھائیوں کی بھوک، مصائب اور تکالیف کا خاتمہ فرما، اے اللہ، فلسطین کے چبےگھروں کو آسرا دے، انہیں امن عطاکر، دشمنوں کے شر سے نجات دے، اے اللہ ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔ اے اللہ، مسلمانوں کے حکمرانوں کو بھالائی کی توفیق دے، انہیں ہدایت اور تقویٰ عطا فرما۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحیٰ سعودی عرب میں کریں گے اور بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پروزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کے لیے گزشتہ ماہ کے اختتامی ہفتے میں ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا تھا۔

  • عازمین حج کی منیٰ روانگی، وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا

    عازمین حج کی منیٰ روانگی، وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا

    جد ہ (کنزیو مر واچ نیوز)مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آغاز ہونے جارہا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کی منیٰ روانگی کا آغاز ہوگیا ہے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔عازمین حج آج اپنی رہائشیوں میں 2 رکعت نفل کی ادائیگی کے بعد احرام باندھ کر منیٰ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، عازمین کو ظہر سے قبل منیٰ پہنچنا ہے جہاں ظہر اور عصر، مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔رات منیٰ میں قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد کل 9 ذی الحج کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عازمین میدان عرفات روانہ ہوں گے، جہاں وہ حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے اور سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے اور مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشا کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے اور شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔حجاج کرام کل مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے اور دس ذوالحج کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کے لیے روانہ ہوں گے، بڑے شیطان کو 7 کنکریاں ماریں گے اور قربانی کریں گے، حجاج کرام حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیں گے۔11 ذوالحج کو حجاج کرام چھوٹے، درمیانے اور بڑے شیطان کو 7،7 کنکریاں ماریں گے۔ رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کے لیے خانہ کعبہ روانہ ہوں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج کرام صفا مروہ کی سعی کریں گے۔12 ذوالحج کو زوال آفتاب کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی، 13 ذوالحج کو حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منی سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 89 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ 23 ہزار 620 سے زائد پاکستانی نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر رہے ہیں۔پاکستان کے حج مشن نے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی ’منیٰ‘ میں عازمین حج کی منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

  • اداکار ہمایوں سعید نے جوان اور فٹ رہنے کا راز بتا دیا

    اداکار ہمایوں سعید نے جوان اور فٹ رہنے کا راز بتا دیا

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے اپنے جوان اور فٹ رہنے کا دلچسپ راز بتادیا۔ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم ‘لو گرو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ان کی یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کی پروموشن کے لیے دونوں سپر اسٹارز مختلف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جب کہ دونوں کی جانب سے انٹرویوز دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اداکار ہمایوں سعید ویسے تو 57 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن اپنی فٹنس کی وجہ سے وہ اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں۔فلم کی پروموشن کی ایک تقریب کے دوران اداکار سے ان کے فٹ اور جوان رہنے کا راز پوچھا گیا جس کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ کیا میں آپ کو ابھی بابا نظر آرہا ہوں، جس پر شرکا ہنس پڑے۔اداکار نے کہا کہ ورزش کیا کریں، فٹنس کا خیال رکھیں اور لوگوں سے کڑنا، دوسروں سے جلنا چھوڑ دیں، اپنے کام پر توجہ دیں اس سے آپ تندرست رہیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ لوگوں سے جلنا اور حسد انسان کو ختم کردیتا ہے، آپ حسد کرنا چھوڑ دیں اور ٹینشن لینا چھوڑ دیں، ہمیشہ جوان رہیں گے۔