Blog

  • بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی، اسحاق ڈار

    بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی، اسحاق ڈار

    کوالا لمپور:(کنزیومر واچ نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا اور اب پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑسکتا ہے، بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپورجواب دیا اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی ائیرلائنزکے لیے حدود بندکی، بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے ۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں بھارت کو بھرپورجواب دینے کا فیصلہ ہوا، فضائیہ کے بہادرپائلٹس نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے جن میں سے 4 رافیل طیارے تھے، بھارت نے جان بوجھ کر اپنے 2 میزائل سکھ آبادی میں گرائے تاہم بھارتی بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ صبح سوا 8 بجے امریکی وزیرخارجہ نے فون پرکہا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے، جنگ شروع بھی بھارت نے کی تھی اور ختم بھی ان ہی کی درخواست پرہوئی، پاک بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا، دونوں ملکوں کی فوجیں بھی پوزیشن بدل چکی ہیں، ہمارا میزائل پروگرام پاکستان کی ڈھال ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ کابل جا کر چائے پینے اور دہشتگردوں کے لیےسرحد کھولنے سے نقصان ہوا۔

  • خوفناک حادثہ؛ بہن بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

    خوفناک حادثہ؛ بہن بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

    ڈی آئی خان:(کنزیومر واچ نیوز)خوفناک ٹریفک حادثے میں بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے قریب ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کار اور ہینو ٹرک کے درمیان پیش آیا، جس کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو گاڑی سے نکالا اور پہاڑپور اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت رودہ منیر، محمد معتصم، محمد طلحہٰ، ڈرائیور وسیم اللہ اور طفیل کے نام سے ہوئی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بہن اور 2 بھائی بھی شامل تھے۔حادثے کی اطلاع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور وہ اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

  • پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے اپنی پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد غیر مستند، دہرائے گئے اور بڑے پیمانے پر تیار کردہ اے آئی مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔یہ اقدام ان کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا ہے جو اپنی ویڈیوز میں اصل تخلیقی مواد کے بجائے ٹیمپلیٹس یا AI ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔یوٹیوب کی آفیشل اپ ڈیٹ کے مطابق پلیٹ فارم ایسی ویڈیوز کو ہدف بنائے گا جو دوسروں کے مواد کی نقل پر مبنی ہوں یا جن میں معمولی ترمیم کر کے انہیں نئے انداز میں پیش کیا گیا ہو۔اگرچہ یوٹیوب نے “غیر مستند” یا “بار بار دہرائے گئے” مواد کی واضح تعریف نہیں دی، تاہم ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں خاص طور پر ان چینلز پر اثر انداز ہوں گی جو بغیر چہرے کے گیمنگ ویڈیوز یا AI سے تیار کردہ آوازوں اور کرداروں پر انحصار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس پالیسی میں AI کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا، مگر اس اپ ڈیٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکمل طور پر AI پر مبنی کانٹینٹ کی مونیٹائزیشن مشکل ہوسکتی ہے، جس کا اثر ان ٹولز کی مقبولیت اور افادیت پر بھی پڑے گا۔ایسے میں پاکستانی یوٹیوبرز بھی جو اپنی ویڈیوز میں آے آئی یا گیمنگ ویڈیوز کا استعمال کرتے ہیں اس پالیسی سے خطرے میں پڑگئے ہیں کیونکہ گیمنگ ویڈیوز پر مبنی اور اے آئی سے تیار کردہ آوازوں پر مبنی کئی یوٹیوب چینلز موجود ہیں جو پاکستانی ہیں۔ جبکہ کئی ایسے یوٹیوب چینلز بھی موجود ہیں جو غیر مستند اور دہرائے گئے مواد پر مبنی ہیں جو اس پالیسی کے باعث اپنی مونیٹائزیشن کھو سکتے ہیں۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں،وزیرداخلہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں،وزیرداخلہ

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھے کون ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ صدر آصف زرداری سے استعفیٰ سے متعلق کوئی بحث نہیں ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرآصف زرداری کے مسلح افواج کی قیادت سے مضبوط اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے؟ وہ ایسا کیوں کررہا ہے، یہ بھی جانتا ہوں کہ اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی واحد توجہ پاکستان کا استحکام اور مضبوطی ہے۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والے آج ان کی میت وصول کریں گے

    اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والے آج ان کی میت وصول کریں گے

    کراچی(کنزیو مر واچ نیوز)ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر علی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔میڈیکو لیگل آفیسر کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز اسٹیج کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے ،لاش اس قابل نہیں ہےجس سے وجہ موت بتائی جاسکے البتہ ڈی این اے اور کیمکل ایگزامن کے لیے سیمپل لیے ہیں، سیمپل کے ایگزامن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق متوفیہ کی لاش ایک ماہ سے بھی زیادہ پرانی معلوم ہوتی ہے۔
    دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق متوفیہ کی لاش چھ ماہ پرانی ہے کیونکہ فلیٹ سے ملےکھانے پینے کے سامان پرایکسپائری تاریخ 2024 کی ہے، اداکارہ کے فون ریکارڈ میں بھی آخری میسجز اکتوبر 2024 کے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والے ان کی میت وصول کرنے آج لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔

  • عمران خان کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، عرفان صدیقی

    عمران خان کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، عرفان صدیقی

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل نہیں ہورہی ہے جب کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں، آصف زرداری مدبر شخص ہیں اور انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں، پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے ہم کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟چینی کی بڑھتی قیمتوں پر لیگی رہنما نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے باہر سے چینی منگوائی گئی،حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

  • صدر زرداری کے استعفیٰ کی خبریں من گھڑت  ہیں،شازیہ مری

    صدر زرداری کے استعفیٰ کی خبریں من گھڑت ہیں،شازیہ مری

    اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔شازیہ مری نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں، صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو دئیے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی سیاسی بصیرت کے بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خودمختاری ملی، جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہوں گے جو اپنی دو صدارتی مدتیں مکمل کریں گے۔اس کے علاوہ پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر زرداری کے استعفے کی باتیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں، عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا، وہ جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں، صدر نے اپنی مرضی اور سیاسی بصیرت سے تمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج صدر آصف زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں، آج بھی وہ پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں، صدر زرداری کی موجودگی آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ رہنےکی ضمانت ہے۔

  • فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کو اہلیہ  نے پھر شرمندہ کردیا

    فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کو اہلیہ نے پھر شرمندہ کردیا

    لندن:(کنزیومر واچ نیوز)فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ایک بار پھر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بن گئے جب ان کی اہلیہ خاتون اول بریژیت میکرون نے برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے کے آغاز پر طیارے سے اترتے ہوئے شوہر کا ہاتھ تھامنے سے گریز کیا۔اس ایک لمحے نے دونوں کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیوں کو ایک بار پھر جنم دے دیا ہے، شاہی استقبال کے باوجود ایوان صدر کا یہ منظر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔صدر میکرون نے طیارے کی سیڑھیوں پر اہلیہ کی طرف ہاتھ بڑھایا، لیکن خاتون اول نے بلا جھجک نظرانداز کر دیا اور یہ لمحہ کیمروں نے محفوظ کر لیا۔دوسری شرمندگی کچھ ہی گھنٹوں بعد پیش آئی جب صدر میکرون کا قافلہ ونزر کاسل سے روانہ ہوا توایک سرکاری گاڑی کا دروازہ اور پچھلا حصہ کھلا رہ گیا، ڈرائیور نے گاڑی دوڑائی اور صدر کے سامان والے بیگ سڑک پر جا گرے۔اہلکار بھاگتے رہے لیکن قافلہ رکتا نہ نظر آیا اور ایک اور گاڑی بھی کھلے دروازے کے ساتھ بھیڑ میں دوڑتی رہی۔یہ پہلا موقع نہیں یاد رہے مئی میں ویتنام کے دورے پر بھی خاتون اول نے میکرون کے طیارے سے اترتے ہوئے ان کے چہرے پر ہاتھ مارا تھا جسے سوشل میڈیا پر ’تھپڑ‘ کے طور پر پیش کیا گیا۔اس پر صدر میکرون نے وضاحت دی تھی کہ وہ صرف مذاق کر رہے تھے۔

  • حمیرا اصغر کے والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا، پولیس

    حمیرا اصغر کے والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا، پولیس

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا، ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کرلاش وصول کریں لیکن انہوں نے دوبارہ پولیس نے رابطہ نہیں کیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ گھر والے جلد از جلد آجائیں تاکہ مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔ پولیس کوحمیرا کے دوموبائل فونز ملے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مہزورعلی کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم یا کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں کوئی مشکوک چیز سامنے آئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا، وجہ موت کا تعین بھی پوسٹ مارٹم اورکیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ مقدمہ اہلخانہ کی مدعیت میں درج ہو تاہم اگر اہلخانہ نے انکارکیا تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے ابھی تک کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ پڑوسیوں نے بھی حمیرا کو آخری مرتبہ آتے جاتے نہیں دیکھا۔ حمیرا 2024 سے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کر رہی تھی جس پر مالک مکان نے ان پر کیس کر رکھا تھا۔حمیرا کے پڑوسی نے پولیس کو بتایا کہ وہ بلڈنگ میں کسی سے زیادہ ملتی جلتی نہیں تھیں اور انہیں کئی دنوں سے کسی نے آتے جاتے نہیں دیکھا، ان کے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں تھی۔ یادرہے کہ حمیرا اصغر تماشا گھر کے پہلے سیزن میں بطور کنٹسٹنٹ شریک ہوئی تھیں جہاں نے انہوں نے مقبولیت حاصل کی تھی۔

  • باپ نے  ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کردیا

    باپ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کردیا

    راولپنڈی (کنزیومر واچ نیوز)راولپنڈی میں مبینہ طور پر باپ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے قتل کو فیملی نے خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکےمارا اور فرار ہوگیا جب کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ قتل کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملزم باپ نے بیٹی کو موبائل فون سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنےکاکہا مگر اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔