ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)شاہ رخ خان کے دوران شوٹنگ زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی 2 روز قبل شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار کو فلم ‘کنگ’ کے سیٹ پر حادثہ پیش آیا اور انہیں کمر کی انجری ہوئی ہے جس کے سبب مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے اور علاج و آرام کے لیے جلد ہی برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔
اب این ڈی ٹی وی نے اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی اور بتایا کہ یہ سب محض افواہ ہے اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک قریبی ذرائع نے وضاحت کی کہ اگرچہ شاہ رخ خان کو ماضی میں مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں لگتی رہی ہیں جن کا اثر کبھی کبھار ظاہر ہو جاتا ہے لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شاہ رخ خان باقاعدگی سے اپنے علاج اور فزیوتھراپی کے لیے امریکا جاتے رہتے ہیں، وہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکا روانہ ہوئے تھے اور آخر تک واپسی متوقع ہے۔
Blog
-

شاہ رخ خان کے دوران شوٹنگ زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
-

نئے ٹیکس قوانین کیخلاف تاجروں کی ہڑتال، مختلف شہروں میں کاروباربند
ملک کے مختلف شہروں میں ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔
تاجروں کی ہڑتال کے باعث کراچی، لاہور اور حیدرآباد میں کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ کراچی میں بولٹن مارکیٹ اور الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت مختلف چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں
ادھر حیدرآباد میں کلاتھ مارکیٹ، اناج منڈی، لوہا مارکیٹ، شاہی بازار، الیکٹرونکس مارکیٹ اور موبائل مارکیٹ بھی بند ہیں۔
اسی طرح لاہور میں چیمبر آف کامرس کی اپیل پر شہر میں تاجر برادری نے ہڑتال کرتے ہوئے مال روڈ اور اس سے ملحقہ تمام مارکیٹیں بند کردیں۔
بادمی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ اور لوہا مارکیٹ بھی بند ہے جب کہ صدر ریڈی میڈ گارمنٹس نے بھی آج تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا۔ -

سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ کے لیے 14 اگست تک توسیع
کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ کے لیے 14 اگست تک توسیع کردی گئی جبکہ پولیس کو چالان سے روک دیا، وزیرِ ایکسائز مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ نمبر پیلٹس پر اجرک کا نشان برقرار رہے گا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹیکس مکیش کمار چاولہ نے 14 اگست تک اجرک والی نمبر پلیٹ میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو چالان سے روک دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ اجرک سندھ کی ثقافت ہے اور نمبر پلیٹس پر رہیں گی، چند لوگوں کو اجرک فوبیا ہو گیا ہے، اجرک سیکیورٹی فیچر نمبر لاؤنچ کی گئی ہے، سیف سٹی کے ساتھ جدید نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہے۔صوبائی وزیرایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹیکس کا کہنا تھا کہ 14 اگست تک اجرک والی نمبر پلیٹ کے لیے توسیع کردی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک اجرک والی نمبر پلیٹ پر کوئی چالان نہیں ہوگا، لیکن مکیش کمار چاولہ نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ، دستاویزات اور دیگر چیزوں پر معمول کے مطابق چالان ہوگا، سیف سٹی کے ساتھ جدید نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار دی گئی ہے۔
-

کراچی والوں کے لیے بھی محکمہ موسمیات نے اچھی خبر دیدی
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جس کا آغاز دادو سے ہوگا۔دریں اثنا ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل کل سے داخل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔اُدھر جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی آئندہ دنوں کے دوران مزید بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جہاں بارش کے باعث نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔پنجاب میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں بڑی تباہی ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ صوبے بھر میں مختلف حادثات، چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات کے باعث درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ سیکڑوں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ بالخصوص نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے بچا جا سکے۔
-

دو اچھے لوگ ہمیشہ ساتھ نہیں رہ سکتے، کرن خان کا طلاق سے متعلق انکشاف
کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق سے متعلق انکشاف کردیا۔ میزبانی کیلئے مشہور کرن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے بلکہ طلاق کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کرن خان نے کہا کہ اُن کی پہلی شادی ختم ضرور ہوئی لیکن اس کی کوئی منفی وجہ نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے سابق شوہر کے بارے میں کوئی الزام تراشی یا منفی بات نہیں کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میرا سابق شوہر ایک اچھا انسان تھا، لیکن کبھی کبھی دو اچھے لوگ بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔”انہوں نے مزید بتایا کہ اُن دونوں کی شخصیات مختلف تھیں، مگر علیحدگی کے عمل کو دونوں نے اچھی طرح سے سنبھالا۔ کرن خان نے اپنے سابق شوہر اور ان کے اہل خانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو دونوں طرف سے محبت اور مثبت ماحول ملا، جس کی وجہ سے اُس کی پرورش پُرسکون طریقے سے ہوئی۔اداکارہ کرن خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اور ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔
-

امریکی کمپنی کا سی ای او اپنی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل
نیو یارک (کنزیو مر واچ نیوز)امریکی کمپنی آسٹرونومر Astronomer کے سی ای او اینڈی بائرن کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر وہ ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر میمز کی بھرمار کردی۔امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کا کنسرٹ میں HR کی سربراہ کے ساتھ اسکرین پر آنے کا منظر وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے سابق ملازمین خوشیاں منانے لگے۔ سابق ملازمین کے مطابق اینڈی بائرن کے ’’زہریلے‘‘ اور ’’جارحانہ‘‘ رویے کے باعث ان کے اس طرح بے نقاب ہونے پر سب ہنس رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اینڈی بائرن کولڈ پلے کے کنسرٹ میں اپنی HR چیف کے ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھے گئے۔ یہ منظر دیکھ کر سابق ملازمین کے واٹس ایپ گروپس اور چیٹ چینلز پر قہقہوں کا طوفان آگیا۔ ایک سابق ملازم نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ’’سابق ملازمین کے میسج گروپس میں سب ہنس رہے ہیں اور اس بات کا خوب مزہ لے رہے ہیں کہ وہ بے نقاب ہوا۔‘‘
اینڈی بائرن کون ہیں؟
اینڈی بائرن امریکا کی Astronomer نامی ڈیٹا کمپنی کے سی ای او ہیں۔ یہ کمپنی ڈیٹا انجینئرنگ کے شعبے میں Apache Airflow جیسے اوپن سورس ٹولز کے استعمال کو آسان بنانے کےلیے مشہور ہے۔ اینڈی بائرن نے کمپنی کی توسیع اور سرمایہ کاری میں نمایاں کردار ادا کیا، لیکن اب ان کی ذاتی زندگی اور ان کے رویے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
اینڈی کو ’زہریلا‘ کیوں کہا جارہا ہے؟
نیویارک پوسٹ کے مطابق اینڈی بائرن پر کمپنی کے اندر ’’جارحانہ‘‘ اور ’’زہریلا‘‘ ماحول پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے رویے کے باعث کئی ملازمین نوکری چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور اب انہی سابق ملازمین کے گروپس میں اس وائرل ویڈیو پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔
کنسرٹ میں کیا ہوا؟
کولڈ پلے کے حالیہ کنسرٹ میں اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر اینڈی بائرن اپنی کمپنی کی HR چیف کے ساتھ نظر آئے، جس کے بعد اس ویڈیو نے کمپنی کے حلقوں میں ہنگامہ برپا کردیا۔ چونکہ اینڈی بائرن شادی شدہ ہیں، اس لیے ان کا ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ کنسرٹ میں اس طرح دیکھے جانا کمپنی میں اور باہر دونوں جگہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
اینڈی بائرن اور Astronomer کےلیے یہ اسکینڈل کیا معنی رکھتا ہے؟
امریکا میں کارپوریٹ کلچر میں ایسے واقعات اکثر کمپنیوں کے ماحول اور ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔ Astronomer جیسے اسٹارٹ اپ کے لیے جہاں سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں اعتماد برقرار رکھنا ضروری ہے، وہاں سی ای او کا اس طرح کے اسکینڈل میں آنا کمپنی کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔
فی الحال انٹرنیٹ پر ہر طرف اس وائرل ویڈیو کی دھوم ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کی میمز بنائی جارہی ہیں۔ اب تک اینڈی بائرن اور ان کی فیملی کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن اینڈی کی طرف سے ایک جعلی معذرت نامہ بھی وائرل ہوچکا ہے۔ -

اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا،انڈیکس کی نئی بلندی
کراچی:(کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے انڈیکس کی نئی بلندی کا ریکارڈ بنا لیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 1773 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار 439 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر اعتماد کے نتیجے میں سودوں کی ریکارڈ خرید و فروخت ہوئی، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایکس میں حالیہ تیزی کی وجہ پالیسی استحکام، معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔ مارکیٹ کی موجودہ رفتار دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز پر بازار حصص میں ریکارڈ سازتیزی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرناکاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔facebook
-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبرکو پاکستان آنے کا امکان
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر دورہ پاکستان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے پیش نظر تیاریاں شروع کردی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر چند گھنٹوں کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔
-

موسلادھار بارش کےبعد ندی نالوں میں شدید طغیانی، نشیبی علاقےزیر آب
راولپنڈی:(کنزیومر واچ نیوز)راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، مسلسل بارشوں کے باعث پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، جس پر گوالمنڈی نالہ لئی برج پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔واسا اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق، گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 20 فٹ کی حد عبور ہونے کی صورت میں قریبی آبادیاں خالی کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔اسی طرح کٹاریاں پل پر پانی کی سطح 13 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
نالہ لئی میں آنے والے پانی نے فلش فلڈنگ کی صورت اختیار کر لی ہے اور اس کے ساتھ ملحقہ رابطہ نالوں میں بھی طغیانی کا آغاز ہو چکا ہے۔شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے سینکڑوں افراد محصور ہو گئے ہیں، جب کہ نقل مکانی فی الحال ممکن نہیں رہی۔
متاثرہ علاقوں میں مہر کالونی، ڈھوک حسو، پیرودھائی، خیابان سر سید، فوجی کالونی اور ڈھوک مٹکیال شامل ہیں۔متذکرہ علاقوں کے کئی گھروں میں بارشی پانی داخل ہو چکا ہے، جبکہ بعض مقامات پر رابطہ پل مکمل طور پر زیر آب آ گئے ہیں۔شہریوں کو انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے اور بلند مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی جا رہی ہے۔چکری روڈ لادیاں گاؤں میں پھنسی فیملی کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، ہیلی کاپٹر چھت پر پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنے کے لئے بجھوایا گیا۔ فیملی کو ریسکیو کرنے کے لئے جانے والی ریسکیو ٹیم کو ناکامی پر ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن پر بجھوایا گیا۔راولپنڈی و گرد نواح میں شدید بارش کے بعد ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے جب کہ ابھی تک بارش سے متعلقہ 27 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں، 22 مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ایمرجنسی آپریشنز میں ریسکیو 1122 کے3 سو ریسکیوئرز ایمرجنسی ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، 12 ایمبولینس ،4 ریسکیو وہیکلز 2 واٹر ریسکیو وہیکلز30 موٹر سائیکل ریسکیوئرز، 8 فائر وہیکلز بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، مجموعی طور 19 مریضوں کو اب تک ریسکیو کیا گیا اور ایک کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
راولپنڈی میں نیو چاکرا اور راولپنڈی ٹینچ بھاٹہ جان کالونی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے امدادی ٹیموں سے مدد کی اپیل کی۔موسمی حالات کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کردی گئی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام گھروں میں رہیں غیرضروری طور پر گھروں سے باہرنہ نکلیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
راولپنڈی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیف کمشنر راولپنڈی، ایم ڈی واسا سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ -

میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی
لندن (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی۔اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں برطانیہ کا ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ لندن میں زیرِ علاج اپنی بہن سے ملاقات کر سکی جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے درخواست کی کہ وہ ان کی ویزا درخواست پر غور کریں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہن اس وقت لندن میں ہے اور ان کا گھر اور خاندان بھی وہیں موجود ہے، لیکن ایک غلط فہمی کی بنا پر وہ کئی سالوں سے لندن نہیں جا سکیں کیونکہ ان کا ویزا مسترد ہوتا رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی حالیہ ویزا درخواست کے ساتھ انہوں نے اپنی بہن کی طبی رپورٹس بھی جمع کروا دی ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے انکشاف کیا تھا کہ برطانوی امیگریشن حکام نے ماضی میں میرا کو انگلش زبان پر عبور نہ ہونے کی بنیاد پر برطانیہ میں داخلے سے روک دیا تھا اور ان پر 10 سالہ پابندی عائد کر دی گئی تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔