پشاور (ویب ڈیسک )کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر بچوں اور خواتین سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔پیر کو کوہاٹ کے نواحی پہاڑی گاؤں مالگین میں شدید بارش سےکچے مکان کی چھت گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔جاں بحق ہونےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت مکان میں تقریب جاری تھی۔ ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کےبعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔اس کے علاوہ اٹک میں بھی بارش سے دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں بارش کے بعد برساتی ندیوں میں طغیانی آگئی ۔بارش کے باعث ملتان، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے
Blog
-

کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، 11 افراد جاں بحق
-

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح
بینکاک (ویب ڈیسک )ایشین انڈر 18 والی بال چیمپین شپ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی۔پاکستان نے گروپ کے آخری میچ میں تھائی لینڈ کو تین صفر سے شکست دی، پاکستان نے 19-25، 19-25 اور 23-25 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے تینوں میچز جیت کر گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں کرغزستان اور دوسرے میچ میں قازقستان کو شکست دی تھی۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی
کراچی(ویب ڈیسک )شہر قائد میں آج موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، قطر
دوہا(ویب ڈیسک)قطر کے اعلیٰ حکام کا بتانا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔قطری حکام کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔ دوسری جانب دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

پی سی بی کا جدہ میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان
جدہ (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے جدہ میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے جس کے تحت جدہ میں ایک جدید بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔
معاہدے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے دستخط کیے۔
ایم او یو کے مطابق دونوں ادارے کرکٹ انفرا اسٹرکچر کی ترقی، آپریشنل معیارات، استعداد کار میں اضافے اور کھیل کے فروغ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایسی شراکت داری قائم کر رہے ہیں جو نہ صرف کرکٹ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی بلکہ پاک سعودی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنائے گی۔
معاہدے کے تحت جدید اور مربوط کرکٹ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے علاوہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور انہیں نئے مواقع فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے کہا کہ پاک سعودی شراکت داری صرف کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ منصوبہ مملکت میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہےDisclaimer
-

روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 8 افراد ہلاک
ماسکو(ویب ڈ یسک )روس نے ایک دفعہ پھر یوکرینی دارالحکومت کیف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائل حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی اور 6 منزلہ رہائشی عمارت بھی گر گئی۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے علاقوں دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا میں میں واقع ائیرپورٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئےاسلام آباد اور لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کےعلاقے پشاور، سوات، شانگلہ مردان اور بونیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،لوئر دیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 174 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ایران: آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان
تہران (ویب ڈیسک )ایرانی حکومت نے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ایران بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔یاد رہے کہ ایران کے شہید رہنما سپریم لیڈر علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی حملے میں شہید ہوئے تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گےواضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔دورۂ ایران مکمل کرنے کے بعد وزیرِ اعظم ترکیہ بھی جائیں گے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے 4 ڈرونز مار گرائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان رجیم نے 30 جون کو بلوچستان کی سرحد پر 4 ڈرونز بھیجے، افغان طالبان رجیم نےاپنے زیرِکنٹرول علاقوں سےسرگرم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی میں یہ ڈرونز پاکستان بھیجے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نیٹ ورک متحرک ہے، مؤثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں ڈرونز مار گرائے۔
سکیورٹی فورسز نے جدید دفاعی نظام کے ذریعے چاروں ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کردیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چاروں آنے والے ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کی فوری نشاندہی کی اور مار گرایا، سکیورٹی فورسز نے جدید دفاعی نظام کے ذریعے چاروں ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنا دیے، افغان طالبان کے ہتھکنڈے افغان عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہیں، افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کرے۔
افغان طالبان نےاشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا جس کی بھاری قیمت چکانا پڑےگی
آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ افغان طالبان کا غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہاہے، افغان طالبان کو پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا جس کی بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت مکمل طور پر چوکس ہیں، مسلح افواج وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سرحد پارکسی بھی جارحیت کا آپریشن غضبُ الحق کے تحت فوری، فیصلہ کن اور بھرپورجواب دیا جاتا رہے گا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

حکومت نے سود سے پاک مالیاتی نظام کے نفاذ کی جامع حکمت عملی جاری کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک )حکومت نے سود سے پاک مالیاتی نظام کی مرحلہ وار منتقلی کےلیے جامع حکمت عملی جاری کردی۔
حکومت نے پاکستان میں سود سے پاک مالیاتی نظام کے نفاذ کے لیے جامع حکمت عملی جاری کر دی ہے جس کے مطابق نئے نظام کی جانب منتقلی مرحلہ وار اور بتدریج کی جائے گی تاکہ مالیاتی استحکام برقرار رہے اور معیشت کو کسی بڑے تعطل کا سامنا نہ ہو۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ “2027 کے بعد پاکستان کے مالیاتی نظام سے متعلق حکمتِ عملی” کے مطابق 2027 کے بعد سود سے پاک مالیاتی نظام کا عملی نفاذ متعدد اہم چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے پر منحصر ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سود سے پاک مالیاتی نظام کے نفاذ کا تصور وفاقی شرعی عدالت کے 2022 کے فیصلے اور آئین میں 26 ویں ترمیم کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے، تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ اس نظام کی جانب منتقلی تدریجی ہوگی تاکہ معیشت پر کسی قسم کے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔
وزارت خزانہ کے مطابق روایتی بینکوں کو اسلامی مالیات کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کیے جا چکے ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی بھی 2027 کے بعد شریعت کے مطابق مرتب اور نافذ کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سرکاری قرضوں کو شرعی مالیاتی ذرائع میں تبدیل کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا، جبکہ اثاثہ رجسٹری کمپنی کے قیام، سکوک کے اجرا اور دیگر اسلامی مالیاتی ذرائع کو حکمتِ عملی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر 2027 تک وفاقی اور صوبائی قوانین میں ضروری ترامیم بھی اس عمل کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہوں گی۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے