Blog

  • لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

    لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

    کنزیومر واچ نیوز، ڈی آئی خان – ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لوئر کرم میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق احمد خان کلے کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ڈی پی او کرم ملک حبیب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

    رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن علاقے احمد خان کلے میں دہشت گردی کا یہ واقعہ شرپسندوں کی سازش ہے جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • بھارت نے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑ دیا

    بھارت نے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑ دیا

    لاہور(کنزیومرواچ نیوز)بھارت کی جناب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے چناب اور ستلج میں اونچے درجے سیلاب ہے جبکہ پہلے سے بھپرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلا ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا، دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر مائی صفورہ بند کو بھی بم سے اڑا دیا گیا۔بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا۔وزارت آبی وسائل نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے دریائے چناب میں اخنور کے مقام سے پانی چھوڑا ہے جس کے سبب ہیڈ مرالہ پر پانی کا شدید دباؤ آ سکتا ہے۔ہیڈ مرالہ سے ہیڈ خانکی کے درمیان پانی کے شدید دباؤ کے باعث گجرات اور وزیرآباد کے اطراف دیہات زیر آب آسکتے ہیں۔
    پی ڈی ایم اے پنجاب
    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج اور چناب کے بہاؤ میں مزید اضافے ہوگا، ہریکے زیریں اور مناور توی میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلابی سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں، دریائے ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
    ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سول انتظامیہ پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
    بیراجوں پر پانی کی صورتحال
    چنیوٹ بیراج پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے اور تریموں بیراج پر پانی کا بہاو دو لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند ہیڈ ورک کا پانی کا بہاو 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔گنڈا سنگھ والا پر پانی ناپنے والی گیج غائب ہوگئی، گنڈا سنگھ والا پر کتنا پانی داخل ہو رہا ہے اس کی پیمائش نہیں کی جا رہی۔گنڈا سنگھ والا سے پانی کا بہاؤ اندازاً 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔نالہ پلکھو سے بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 8 ہزار 386 کیوسک ہے۔
    راوی میں مائی صفورہ بند اڑا دیا گیا
    دوسری جانب، دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر پانی کے غیر معمولی دباؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر مائی صفورہ بند کو بھی بم سے اڑا دیا۔فیصلہ ممکنہ تباہی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا، تاکہ پانی کا دباؤ کم کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بند کو اڑانے کا عمل مکمل طور پر ٹریفک بند کر کے سرانجام دیا گیا۔بند کے کھلنے سے دریائی پانی قریبی آبادیوں کی طرف چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہوگئی ہیں تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔ مقامی دیہات کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
    خوفناک سیلابی ریلا ملتان ڈویژن میں داخل
    دریائے چناب کا خوفناک سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں داخل ہو چکا ہے، جس کے ساتھ ہی تباہی کی نئی لہر نے درجنوں بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پانی کا بہاؤ نہ صرف مسلسل بڑھ رہا ہے بلکہ ملتان شہر کے حفاظتی فلڈ بند بھی دباؤ برداشت کرنے کی حدوں کو چھونے لگے ہیں۔
    اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح میں 3 سے 4 فٹ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی مکین محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
    انتظامیہ نے ہیڈ محمد والا روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، جب کہ سڑک میں دانستہ شگاف ڈالنے کے لیے بارودی مواد نصب کر دیا گیا ہے تاکہ پانی کو مخصوص سمت میں موڑا جا سکے اور ملتان شہر کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔
    سیلابی ریلا اپنی پوری شدت کے ساتھ ملتان کے دیہی علاقوں میں گھس آیا ہے، جہاں زمینیں، مکانات اور فصلیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ درجنوں دیہات مکمل طور پر زیرِ آب آ چکے ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں محدود وسائل کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
    صورتحال لمحہ بہ لمحہ سنگین ہو رہی ہے اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ اگر پانی کا بہاؤ اسی رفتار سے جاری رہا تو شہری علاقوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ عوام کو محتاط رہنے اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
    بندبوسن اور ملحقہ علاقوں میں تباہی
    دریائے چناب میں آنے والے انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلے نے بندبوسن اور ملحقہ علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔
    سیلابی ریلا تیزی سے ہیڈ محمد والا کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث قریبی 138 مواضعات زیرِ آب آ چکے ہیں، جب کہ سینکڑوں مکانات کو گرنے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔سیلاب کے نتیجے میں مکئی، تلی، اروی، سبز چارے اور باغات سمیت اہم زرعی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ متعدد گھروں میں حفاظتی بند ٹوٹ چکے ہیں، دیواریں گرنے لگی ہیں اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہیں۔جھوک عاربی میں قائم ایک سرکاری اسکول میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے، جس سے عمارت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو خیمہ بستیوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ریسکیو 1122 اور پاک آرمی کی ٹیمیں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا رہا ہے۔رہنما سکندر حیات بوسن نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کے حوصلے بلند ہیں، یہ وقت بھی ان شاءاللہ گزر جائے گا۔ انہوں نے حکومت اور فلاحی اداروں سے فوری امداد کی اپیل بھی کی ہے۔

  • ویڈیو: محبوبہ کا فون مسلسل مصروف ہونے پر لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی

    ویڈیو: محبوبہ کا فون مسلسل مصروف ہونے پر لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی

    ممبئی (کنزیومرواچ نیوز)بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکے نے گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف رہنے کے بعد گاؤں کی بجلی ہی کاٹ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر ناراض تھا اور جب لڑکی کا فون مسلسل مصروف رہا تو اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر پورے گاؤں کو ملنے والی بجلی معطل کردی۔سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کا غصہ دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس نے بجلی کاٹی۔رپورٹس کے مطابق لڑکے کا نام یا لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آسکی لیکن لڑکے کے اس اقدام کی ویڈیو ضرور وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

  • ٹک ٹاکرسامعہ حجاب اغوا   لڑکےنےگھر واپس کیوں چھوڑا؟

    ٹک ٹاکرسامعہ حجاب اغوا لڑکےنےگھر واپس کیوں چھوڑا؟

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)رواں برس جون میں اپنے گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست سامعہ حجاب نے اپنے اغوا اور بعدازاں واپس گھر پہنچنے کے بعد سے متعلق سارے معاملا ت سے پردہ اٹھا دیا۔
    ٹک ٹاکر کا ویڈیو بیان
    گزشتہ روز سامعہ حجاب نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ’حسن زاہد نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، انکار پر وہ ہراساں کرتا رہا اور میرے گھر تک پہنچ گیا، حسن زاہد نے واضح دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے شادی سے انکار کیا تو وہ مجھے قتل کر دے گا، حسن نے میرے گھر کی گھنٹی بجائی اور دروازہ کھلنے پر مجھے زبردستی ساتھ چلنے کو کہا، اس دوران حسن میرا فون چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا، میں فون واپس لینے کے لیے بھاگی تو حسن نے مجھے ہراساں کیا اور اغوا کی کوشش بھی کی‘، بعد ازاں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزم حسن زاہد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
    اب ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ’ 6 ماہ قبل حسن سے میری پہلی ملاقات ایک دوست کی سالگرہ پر ہوئی تھی جس کے بعد حسن نے مجھے پروپوزل بھیجا، پہلے میں نے اس پروپوزل کو اگنور کیا لیکن جب اس نے والدہ کے ہاتھ رشتہ بھیجا تو میں اس رشتے پر سوچنے کیلئے رضامند ہوگئی لیکن میں حسن کو بتاچکی تھی کہ میں 4 سے 5 سال بعد اس سے شادی کروں گی، تاہم گزشتہ 3 ماہ سے حسن مجھ سے شادی کیلئے زبردستی کر رہا تھا، میرے انکار پر کبھی وہ مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تو کبھی گالیاں دیتا تھا جس کے بعد میں نے اسے شادی کیلئے انکار کردیا میں اس کے 28 نمبرز بلاک کرچکی ہوں ‘۔
    ٹک ٹاکر کے مطابق حسن مجھے کئی ماہ سے ہراساں کر رہا تھا، میں دوستوں کی محفلوں میں موجود ہوتی تو مجھے آکر مارتا ، قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا، میری اپنے والد کو چھوڑنے کی بھی یہی وجہ تھی کیونکہ وہ میری والدہ پر ہاتھ اٹھاتے تھے‘۔
    سامعہ حجاب نے بتایا کہ‘ اغوا کے واقعے کے روز حسن صبح سے میری گاڑی کے اردگرد چکر کاٹ رہا تھا، اسی شام اس نے مجھ سے گھر آکر پروپوزل رنگ مانگی تو میں نے پولیس کو کال کردی، اس کے بعد میں اسے رنگ واپس دینے گئی اور ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی کہ اسی دوران یہ موبائل لے کر بھاگ گیا، اس کے بعد اس کے دوست نے میرے ہاتھ پکڑے اور اس نے پیروں سے اٹھاکر مجھے گاڑی میں ڈال دیا، راستے میں بھی یہ مجھے شادی نہ کرنے کی صورت تیزاب پھینکنے کی دھمکی دیتا رہا، یہ مجھے اپنے گھر لے جانے کی دھمکی دے رہا تھا ‘۔
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا کرنیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    ٹک ٹاکر کے مطابق’ جس طرح سے وہ مجھے لے کر گیا تھا اس نے مجھے واپس نہیں چھوڑنا تھا، لیکن جب میرے نمبر پر 15 کی کال آئی تو اس کے دوست نے ہی اسے سمجھایا کہ جگہ جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں اسے واپس گھر چھوڑ کر آؤ تو حسن نے مجھے اپنے دوست کے کہنے پر واپس میرے گھر چھوڑا۔

  • پنجاب میں  بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان

    پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان

    لاہور(کنزیومرواچ نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں 5 ستمبر تک بارشیں ہوں گی جس کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح4 لاکھ 68 ہزارکیوسک، خانکی ہیڈ ورکس پر 339470 کیوسک، قادرآباد ہیڈ ورکس پر 232450 کیوسک ہے جب کہ چنیوٹ پل پر 108343 کیوسک ہے۔ اس کے علاوہ تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح 355744 کیوسک، دریائے راوی جسڑ کے مقام پر 71010 کیوسک، راوی سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر 193470 کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج جی ایس والا پر پانی کی سطح 269501 کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 122736 کیوسک، اسلام ہیڈ ورکس پر 95727 کیوسک جب کہ پنجند ہیڈ ورکس پر 182107 کیوسک ہے۔

  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری لگانے کے بعد اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کریں گے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے ارکان اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

    ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

    لاہور (کنزیومر واچ نیوز)پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور 5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےچناب میں تریموں، دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی پر اونچےدرجےکاسیلاب ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزارکیوسک ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ریلیف کمشنر کا بتانا ہے 5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ تربیلاڈیم 100 فیصد اور منگلاڈیم 83 فیصد بھرچکاہے، تربیلا ڈیم کا لیول 1549.78 فٹ جب کہ منگلاڈیم 1226.50 فٹ ہے۔

  • کراچی میں بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی میں بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دباؤ موجود ہے اور یہ سسٹم7 سے 11 ستمبر تک سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت سندھ میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہرمیں تیز بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • 7 سال سے لاپتا شوہر کو پہلی بیوی نے انسٹا ریلز پر دوسری بیوی کے ساتھ پکڑ لیا

    7 سال سے لاپتا شوہر کو پہلی بیوی نے انسٹا ریلز پر دوسری بیوی کے ساتھ پکڑ لیا

    ممبئی (کنزیومرواچ نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے کچھ عرصہ بعد لاپتا ہونے والا شوہر انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔رپورٹس کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی خاتون شیلو کے ساتھ شادی ہوئی، شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جتیندر کے گھر والے اور وہ خود اپنی بیوی کو جہیز کے لیے ہراساں کرتا رہا، وہ سونے کی چین اور دیگر سامان کا مطالبہ کررہا تھا، اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا، اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی گئی اور کافی تلاش کیا گیا مگر اس کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔اس دوران جتیندر کے اہلخانہ نے شیلو کے خاندان پر اس کے قتل کا الزام بھی لگایا اور شیلو اپنے بیٹے کے ساتھ میکے میں رہنے پر مجبور ہوگئی مگر چند روز قبل قسمت نے حیرت انگیز موڑ لیا۔جتیندر کی بیوی شیلو انسٹاگرام استعمال کررہی تھی کہ اس دوران اسے ایک ریل میں اس کا شوہر کسی دوسری عورت کے ساتھ لدھیانہ میں دکھائی دیا۔شیلو نے دعویٰ کیا کہ جتیندر نے دوسری شادی کر لی ہے اور اسی عورت کے ساتھ رہ رہا ہے، جتیندر کے اہلخانہ کو بھی سب علم تھا لیکن انہوں نے کچھ ظاہر نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے ایک سال بعد جتیندر بغیر اطلاع کے گھر سے نکل گیا تھا اور گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی، اب شیلو نے شوہر کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پولیس کو نئی درخواست دی ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر

    دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر

    بیجنگ(کنزیومرواچ نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت حمایت کرتا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو بلٹ ٹرین کے ذریعے تیانجن سے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیاچینی دارالحکومت بیجنگ میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان چینی عملے، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانےکے لیےمؤثر اقدامات کرےگا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں جامع مذاکرات کی نگرانی کے لیے چین کو دعوت دے دی۔ایس سی او اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جامع مذاکرات چین اپنی سربراہی میں کرائے تاکہ ہم ان مذاکرات کے ثمرات جلد حاصل کرسکیں۔اس سے قبل وزیراعظم نے بھارتی دہشتگردی کاپردہ بھی چاک کیا تھا۔