نئی دھلی (کنزیومر واچ نیوز)ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار میں ایک بار پھر مسلمانوں کی قتل و غارت کا بازار گرم ہوگیا۔بھارت میں ہندو مسلم فسادات نریندر مودی کی سفاکیت کا ایک اور سیاہ باب بن چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کی سفاک سیاست اور ہندوتو ایجنڈے نے بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ بنا کر رکھ دیا ہے۔انتہا پسند مودی کی ایما پر چلنے والی نام نہاد جمہوریت میں ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے ہیں اور حالیہ مذہبی تنازعات پرکانپور سے پھیلنے والی آگ نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔مسلمانوں کے خون کی پیاسی مودی حکومت نے 4 ستمبر کو کانپور میں “گجرات ٹو” دہرانے کی کوشش کی ہے۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق تنازع کے بعد گجرات سمیت کئی ریاستوں میں پرتشدد جھڑپوں میں کئی معصوم مسلمان زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ پولیس نے بھی روایتی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں مسلمان مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔بھارت میں اظہارِ رائے اور مذہبی آزادی اب صرف ہندوتوا نظریے کی تابع بن چکی ہے۔
Blog
-

ٹک ٹاکر اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ مشکل میں پھنس گئے
لاہور(کنزیومر واچ نیوز) تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ مقدمات انفلوئنسرز کی جانب سے عوام کو دھوکا دینے اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں درج کیے گئے ہیں۔سائبر کرائم کے ماہرین کے مطابق ایسے واقعات میں اضافے کے بعد این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھنی شروع کی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو مالیاتی دھوکا دہی سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔
-

میرا گھر میرا آشیانہ:کم آمدنی والوں کے لئے گھر کا خواب حقیقت بن گیا
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کم آمدنی اور متوسط طبقے کیلئے گھر کے خواب کو حقیقت بنانے کی غرض سے نئی ہاؤسنگ فنانس اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ نام سے اسکیم متعارف۔اس اسکیم کے تحت پہلی بار گھر خریدنے والے شہری مکان، فلیٹ یا پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرسکیں گے۔اسکیم ان شہریوں کے لیے ہے جن کے پاس درست شناختی کارڈ ہو اور جن کے نام پر پہلے سے کوئی رہائشی یونٹ موجود نہ ہو۔اس اسکیم کے تحت قرض لینے والے گھر یا فلیٹ کی خریداری، گھر کی تعمیر یا پہلے سے ملکیت والے پلاٹ پر تعمیر اور پلاٹ کی خریداری کے ساتھ گھر کی تعمیر کے لیے فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں۔ اہل ہاؤسنگ یونٹس میں پانچ مرلے تک کے گھر اور 1,360 مربع فٹ تک کے اپارٹمنٹس شامل ہیں۔فنانسنگ تمام کمرشل بینکوں، اسلامی بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) کے ذریعے دستیاب ہوگی۔قرض کا اسٹرکچر دو درجوں میں تقسیم ہے۔20 لاکھ روپے تک کے قرضے پر شرح سود 5 فیصد جبکہ 35 لاکھ روپے تک کے قرضے پر شرح سود 8 فیصد ہو گی قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت 20 سال ہے جس میں پہلے 10 سال کے لیے مارک اپ سبسڈی لاگو ہوگی۔ قرض لینے والے 10 فیصد ایکویٹی فراہم کریں گے جبکہ بینک 90 فیصد تک فنانسنگ فراہم کریں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک قرضوں کی شرح سود 1 سالہ کائبور پلس 3 فیصد کے حساب سے طے کریں گے، کوئی پروسیسنگ چارج یا قبل از وقت ادائیگی کی پینلٹی نہیں ہوگی۔ خطرات کم کرنے کے لیے حکومت اسکیم کے تحت بقایا پورٹ فولیو پر 10 فیصد فرسٹ لاس کور فراہم کرے گی۔اسٹیٹ بینک کے سرکلر میں شراکت دار مالیاتی اداروں (پی ایف آئیز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکیم کی مناسب تشہیر کے لیے اپنی برانچ نیٹ ورک اور دیگر ذرائع استعمال کریں، اپنے نظام کو اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لیے تیار کریں، اور کسی بھی ممکنہ غلط استعمال سے بچیں۔
-

قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج
نیو دھلی (کنزیومر واچ نیوز)ممبئی پولیس نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور معروف بزنس ٹائیکون نوسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلِ خانہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔نوسلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے عدالت میں استعمال کیے۔ نوسلی واڈیا کی عمر 81 برس ہے، اور وہ بھارت کے نمایاں بزنس خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ مقدمہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ بوریولی کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے بانگور نگر پولیس کو ہدایت دی کہ نوسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا، بیٹے نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف دھوکا دہی اور جعلسازی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔یہ کیس دراصل ایک 30 سال پرانے ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ سے جڑا ہوا ہے جو واڈیا اور فیرانی ہوٹلز کے درمیان ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت مالاد کی زمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور واڈیا کو کل آمدنی کا 12 فیصد ملنا تھا۔ تاہم 2008 میں تنازعات کھڑے ہوگئے جس کے بعد معاملہ قانونی جنگ میں بدل گیا اور بمبئی ہائی کورٹ سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ تک جا پہنچا۔پیر کو درج ہونے والی نئی ایف آئی آر میں بھارتیہ نیا یا سنہیتا کی کئی دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں دھوکا دہی، جعلسازی، مجرمانہ سازش اور جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ فیرانی ہوٹلز کے سی ای او مہندرا چاندے نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ ملزمان نے 2010 میں بمبئی ہائی کورٹ کے ایک کمرشل مقدمے میں جعلی کاغذات استعمال کیے۔شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے پہلے بانگور نگر پولیس اسٹیشن اور پھر ممبئی پولیس کمشنر کو بھی آگاہ کیا، لیکن ایف آئی آر درج نہ ہونے پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم پر آخرکار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔بانگور نگر پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ معاملہ ابھی تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور چونکہ اس میں بڑی تعداد میں کاغذات شامل ہیں، اس لیے جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی مؤقف اختیار کیا جائے گا۔اخباری رپورٹ کے مطابق نوسلی واڈیا کے بیٹے نیس واڈیا سے اس معاملے پر رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ تبصرے کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔
-

یوٹیوبر رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے، ایک اور مقدمہ درج
لاہور (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی حکام یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے معاملے پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔انہی کارروائیوں کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی کی جانب سے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کیا گیا تھا جو اب تک زیرِ حراست ہیں اور انہیں کئی بار عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے اور ان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔اب نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی (NCCIA) نے بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان بیٹنگ ایپس کی تشہیر کی۔ انہیں وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف کیس درج کر دیا گیا ہے۔
-

رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی
لزبن (کنزیومر واچ نیوز)پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہوگئے۔وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں رونالڈو کو حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرنے کا مذاق اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے جملے کسے جانے کے بعد رافیل گرانے کا دلچسپ انداز اپنایا تھا۔انہوں نے ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا جس پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہوگئے تھے۔
-

پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو، بھارتی کپتان مشکل میں پڑگئے
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزینٹیشن میں متنازع اور سیاسی بیان بازی کے ذریعے ہیرو بننے کی کوشش پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو مشکل میں پھنس گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر آئی سی سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سوریا کمار کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج میں کھیلے گئے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو کے سیاسی جملے بولے جانے پر پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی، اس معاملے کو میچ ریفری رچی رچرڈسن دیکھ رہے ہیں جنہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل بھی بھیج دی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای میل میں میچ ریفری رچی رچرڈسن نے واضح کیا ہے کہ سوریا کمار نے کھیل کے مفاد کے خلاف غیر مناسب ریمارکس دیے جس سے لگتا ہے کہ بھارتی کپان نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کی شکایت کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد اس کی باضابطہ سماعت ہوگی جبکہ پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے 2 آفیشل رپورٹس ملی ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوریا کمار یادیو کے خلاف باضابطہ کارروائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔واضح رہےکہ بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔
-

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی، ابرار ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب آگئے
کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ابرار احمد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب آگئے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں ابرار احمد نے چار اوورز میں صرف آٹھ رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔اس شاندار کاکردگی کی بدولت ابرار احمد 12 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔سفیان مقیم تین درجے تنزلی سے چودہویں نمبر پر چلے گئے۔شاہین آفریدی دو درجے ترقی سے پچیسویں اور حارث رؤف نو درجے ترقی پاکر اٹھائیسویں پوزیشن پر آگئے۔بلے بازوں کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان 31 درجے چھلانگ لگاکر چوبیسویں پوزیشن پر آگئے۔
-

ایلون مسک کے والد نے اپنے 5 بچوں کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا؛ نیویارک ٹائمز
نیو یارک (کنزیومر واچ نیوز)دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کے والد ایرول پر ان کے اپنے بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور خاندان کے افراد کے بیانات سے ثابت ہوا کہ ایرول مسک کے خلاف ان کے 5 بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے ہیں۔پہلا واقعہ 1993 میں سامنے آیا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا تھا۔ایک دہائی بعد جب وہ 14 سال کی ہوئیں تو اسی لڑکی نے بتایا کہ میں نے ایرول کو اپنا زیرجامہ سونگھتے ہوئے پکڑا تھا۔دیگر اہل خانہ نے بھی الزام لگایا کہ ایرول نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا۔اسی طرح 2023 میں بھی ایک سماجی کارکن اور خاندان کے افراد نے اس وقت مداخلت کی جب ایرول کے پانچ سالہ بیٹے نے کہا کہ میرے والد نے جسم کو نامناسب طور پر چھوا۔جنسی ہراسانی کے ان الزامات پر قریبی رشتہ داروں نے ایلون مسک سے بھی مدد طلب کی تھی اور بعض مواقع پر ایلون مسک نے مداخلت بھی کی۔جس کے بعد سے ایلون مسک کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات مسلسل 30 سال سے خراب ہوتے رہے اور آج بھی ایلون مسک کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والد کی ان حرکات کی وجہ سے ایلون کو بار بار جنوبی افریقا جانا پڑتا ہے جہاں ایلون پیدا ہوئے اور جہاں ان کے والد اب بھی مقیم ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایلون مسک اور ان کے والد کے درمیان تعلقات میں شدید بگاڑ کا باعث بننے والے یہ الزامات اب کئی نسلوں پر محیط خاندانی المیہ بن چکا ہے۔
-

ہوائی جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر تیرہ سالہ اٍفغان لڑکا دہلی پہنچ گیا
دہلی (کنزیومر واچ نیوز)افغانستان سے انڈیا آنے والی پرواز نے سکیورٹی سمیت تمام اہلکاروں کو اُس وقت حیرانی میں مبتلا کر دیا جب لینڈنگ گیئر میں چھپ کر ایک 13 سالہ افغان لڑکا دہلی پہنچنے میں کامیا ب ہوگیا خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اس لڑکے کو اُسی فلائٹ سے واپس افغانستان روانہ کر دیا گیا۔نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کام ایئر لائن کی فلائٹ RQ 4401 جب کابل سے دہلی پہنچی تو جہاز کے عملے نے ایک لڑکے کو طیارے کے قریب چلتے ہوئے دیکھا۔انھوں نے فوری طور پر ایئر پورٹ سکیورٹی حکام کو مطلع کیا جو اُسے تحقیقات کے لیے ٹرمینل پر لے گئے
