کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں بھائی احد کی شادی کی تقریبات میں پہنے گئے ملبوسات اور کیے گئے دھوم دھڑکے کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر احد کی جوش وخروش کے ساتھ ہوئی شادی پر عائزہ خان کے ملبوسات اور موج و مستی کی ویڈیوز وائرل ہیں تاہم حال ہی میں عروبہ طارق کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کا خاندان تنازع کا شکار ہوگیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر کہتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے خاندان پر الزامات عائد کیے، اس پوسٹ پر لگائے گئے الزامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔عروبہ طارق نے اپنی فیس بک پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ وہ اور عائزہ کے بھائی احد ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور احد نے ہی انھیں پروپوز کیا تھا حتیٰ کہ شادی کی تیاریاں بھی جاری تھیں لیکن پھر دونوں کی شادی نہیں ہوئی کیونکہ عائزہ کا بھائی احد دھوکے باز ہے اور ان کا خاندان جھوٹا ہے ، وہاں نوکروں کے ساتھ بھی اچھا سلوک روا نہیں رکھا جاتا، یہی وجہ ہے وہاں ملازم بھی 2 سے 4 ماہ کے بعد کام نہیں کرپاتے۔ان الزامات کے بعد سارہ اور عائزہ کے بھائی احد کی سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، دوسری جانب عروبہ طارق کے دعوے پر فیس بک اور سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔متعدد سوشل میڈیا صارفین عائزہ کے حق میں پوسٹ کرتےہوئے عروبہ طار ق کو حاسد قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب کئی صارفین عروبہ طارق سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
Blog
-

پنجگور میں مسافر بس اور گاڑی میں تصادم، 8 افراد جھلس کر جاں بحق
کوئٹہ:(کنزیومرواچ نیوز)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سی پیک روڈ قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی کے درمیان خطرناک تصادم کے سبب دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 8 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی لیکن ایک زخمی کی ہسپتال منتقلی سے قبل موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی بعدازاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ریسکیو ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا، زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تیز رفتاری کو ابتدائی طور پر حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔یہ واقعہ بلوچستان میں روڈ سیفٹی کے سنگین مسائل کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں ناقص سڑکوں اور گاڑیوں کی خراب حالت کے باعث اس طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں، مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ سی پیک روڈ پر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے۔
-

ایشیا کپ 2025 پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ
دبئی (کنزیومرواچ نیوز)ایشیا کپ 2025 پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ ہے۔ بھارتی باؤلنگ کوچ نےپانڈیا اورابھیشیک شرماکی فٹنس پرخدشات ظاہرکردیئےہیں،سری لنکا کےخلاف پہلا اوورکرنے کے بعد پانڈیا ہیمسٹرنگ کاشکارہوکرباہرچلےگئےتھے،ہاردک پانڈیا بقیہ اننگز میں میدان میں واپس نہیں آئے۔باؤلنگ کوچ کا کہنا ہےکہ آج رات اورکل صبح پانڈیا اور ابھیشیک کی انجری کاجائزہ لیاجائے گا،ابھیشیک شرما نے بھی سری لنکا کی اننگز کا پورا دوسرا ہاف میدان سے باہر گزارا۔
-

ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ ’فوٹو شوٹ‘ کھٹائی میں پڑگیا
دبئی (کنزیومرواچ نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں کل بروز اتوار ہونے جارہا ہے۔ فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ’ٹرافی‘ کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ البتہ جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2 مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، وہیں فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے اور اس بارے میں امکان کم ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصاویر بنوائیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7 بجے پاکستانی وقت کے مطابق پریس کانفرنس کریں گے۔ پاکستان ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق رات7 سے 10 بجے دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل سے پہلے پریکٹس میں حصہ لے گی۔
-

صدر ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑا اعلان
واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک معاہدہ جلد طے پانے والا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسے فریم ورک کے قریب پہنچ گئے ہیں جو نہ صرف جنگ کے خاتمے بلکہ یرغمالیوں کی واپسی کا ضامن ہوگا، تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات پر بات کرنے سے گریز کیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں معاہدے کے بنیادی خدوخال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔امریکی صدر نے مزید بتایا کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں سے غزہ کی صورتحال پر مثبت بات چیت کی ہے۔ چند روز قبل نیویارک میں اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ان کی ملاقات بھی اسی تناظر میں ہوئی، جو تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی اور جس میں علاقائی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ “اب بہت ہو چکا ہے اور یہ سلسلہ رکنا چاہیے”۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دے گا اور اس سلسلے میں نیتن یاہو کے ساتھ براہِ راست گفتگو ہو چکی ہے۔
-

یمن میں بحری جہاز پر حملہ، کپتان سمیت 24 پاکستانی محصور،
صنعا(کنزیومرواچ نیوز)یمن میں ایک بحری جہاز پر ہونے والے حملے کے بعد اس میں موجود کپتان سمیت 24 پاکستانی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم پاکستانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن کے لیے ایل این جی لے کر روانہ ہوا تھا اور یہ یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی عملے نے 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ عملے نے وزارت میری ٹائم اور ڈی جی پورٹس سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاز پر حوثی باغی موجود ہیں جو انہیں جہاز چھوڑنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ویڈیو میں عملے کا کہنا تھا کہ اگر جہاز کو جبوتی لے جانے کی اجازت دی جائے تو وہ محفوظ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ عملے کی یہ اپیل اب بھی برقرار ہے اور وہ پاکستانی حکومت سے فوری عملی اقدامات کی امید کر رہے ہیں۔ -

بھارت میں عقیدتِ رسول جرم بن گیا، ’آئی لو محمد ﷺ‘ کہنے پر مسلمانوں پر پولیس کا تشدد
ممبئی (کنزیومرواچ نیوز)بھارت میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کے اظہار کو جرم بنا دیا گیا اور ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کہنا مسلمانوں کے لیے مشکل بنا دیا گیا ہے۔ریاست اترپردیش کے مختلف شہروں میں پولیس نے جلوسوں اور ریلیوں پر دھاوا بول دیا، درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے دوران مسلمانوں نے ’’آئی لَو محمد ﷺ‘‘ کا بینر آویزاں کیا۔ اس پر انتہاپسند ہندو بھڑک اٹھے، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، جبکہ پولیس نے الٹا کئی دن بعد 20 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔اس اقدام پر بھارت بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ رائے بریلی میں اعلیٰ حضرت درگاہ اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کی رہائش گاہ کے باہر ’’آئی لَو محمد ﷺ‘‘ ریلی نکالی گئی جسے روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح سہارنپور میں جمعے کی نماز کے بعد نکلنے والی ریلی بھی پولیس تشدد کی نذر ہوگئی۔ کئی مظاہرین کو حراست میں لیا گیا اور احتجاج کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی۔ادھر بھوپال، ممبئی اور دیگر شہروں میں بھی مسلمانوں نے عقیدتِ رسول ﷺ کے اظہار کے لیے جلوس نکالے جن میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ ان مظاہروں نے بھارت میں مذہبی آزادی اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ریاستی سختیوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
-

امریکی صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات
وا شنگٹن (کنزیو مر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں، ان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت سیزفائر میں ان کی جرات مندانہ قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا جا سکا۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی، بالخصوص نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مدعو کر کے امن کے قیام کے لیے جامع مشاورت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان رواں سال ہونے والے ٹیرف معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک امریکا دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کردار کی توثیق پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی و انٹیلیجنس کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
-

منی ٹرک بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگرا، 11 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (کنزیومرواچ نیوز) منی ٹرک کے کھائی میں گرجانے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ درازندہ داناسر کے مقام پر منی ٹرک کا بریک فیل ہونے سے پیش آیا، بریک فیک ہونے سے منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ٹرک میں سوار افراد خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
-

پاکستانی فینز حارث کے رافیل سیلبیریشن کے دیوانے
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دینے پر جہاں بھارتی تلملا اٹھے وہیں پاکستانی فینز نے فاسٹ بولر کے اشارے کو خوب انجوائے کیا۔حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن والے اشارے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور یوں بھارت میں پاکستان سے میچ کی جیت کا جشن رونے دھونے میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھارت سے شکست کے باوجود میچ کے وائرل کلپس کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔میچ کے دوران اور میچ کے بعد پاکستانی شائقین حارث ، حارث کے نعرے لگاتے نظر آئے، ساتھ ہی فینز کی جانب سے کہیں حارث سے پانی کی بوتل مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو کہیں حارث کے ہاتھ کا رسٹ بینڈ لینے کی ویڈیو زیر گردش ہیں۔
