اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا۔ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی چار اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
ٹیسٹ اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، کامران غلام، حسن علی، خرّم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد، آصف آفریدی، فیصل اکرم، روحیل نذیر
Blog
-

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، تین نئے کھلاڑی شامل
-

یو اے ای کی ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں، ویزہ کی نئی اقسام متعارف
دبئی (کنزیومرواچ نیوز)متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد ویزہ کی نئی اقسام متعارف کروادیں۔یو اے ای نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مختلف ایونٹس، فیسٹیولز ، نمائش، کانفرنسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے نیا ایونٹ ویزہ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔کروز شپ یا تفریحی شپ سے متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہےکہ جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو اسپانسر کے بغیر ایک سالہ رہائشی پر مٹ دیا جائے گا۔بیوائیں اور طلاق ملنے والی خواتین بھی اب بغیر اسپانسر رہائش حاصل کر سکیں گی، رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزہ کے لیے اسپانسر کی کم از کم آمدنی مقرر کر دی گئی ہے۔ دوست کو اسپانسر کرنے کے لیے کم از کم 15 ہزار درہم ماہانہ آمدنی ہونا ضروری ہے۔کاروباری افراد کے لیے بزنس ویزہ مالی ثبوت پر فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک کمپنی رکھنے کو بزنس ویزہ جاری کیا جائے گا۔ غیر ملکی ڈرائیورز کے ویزے صرف لائسنس یافتہ ٹرانسپورٹ کمپنی اسپانسر کر سکیں گی۔
-

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یکم اکتوبر 2025 سے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 4.65 روپے تک اضافہ متوقع ہے ۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.97روپے اور ایچ ایس ڈی کی قیمت میں فی لیٹر 2.48روپے تک اضافے کا امکان ہے۔اضافے کی بنیادی وجہ بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مسلسل جیو پولیٹیکل کشیدگیاں ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں فی لیٹر 1.97 روپے کا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2.48 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
-

عمران خان کا سخت مؤقف پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کا سبب بننے لگا
اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پیر کے روز الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان مذاکرات کے بجائے انتشار چاہتے ہیں۔ یہ دعویٰ دلچسپ طور پر پی ٹی آئی کی اپنی صفوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی سے مطابقت رکھتا ہے جہاں کئی سینئر رہنما اپنے چیئرمین کو مفاہمت کی راہ اختیار کرنے پر قائل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت بشمول وزیراعظم نے متعدد مرتبہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن ہر بار اسے رد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بات چیت نہیں چاہتے، وہ انتشار چاہتے ہیں، وہ اپنے حامیوں کو احتجاج اور تشدد پر اکسانے کے ہر ممکن طریقے استعمال کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی کیفیت پی ٹی آئی کے اندر بھی نظر آتی ہے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اگرچہ بیشتر پارلیمانی ارکان سیاسی مذاکرات کے خواہاں ہیں، عمران خان اس راستے پر چلنے کیلئے تیار نہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے دی نیوز کو بتایا کہ کوششیں جاری ہیں کہ عمران خان کو اس بات پر راضی کیا جا سکے کہ پارٹی بغیر کسی پیشگی شرط یا ڈیڈ لائن کے مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا منصفانہ موقع دینے کیلئے عمران خان کو راضی کریں، حکومت کو بھی چاہئے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے اور ہماری دوسری صف کی قیادت کو موقع دے کہ وہ انہیں قائل کر سکیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کی کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو مذاکرات کے زبردست حامی ہیں۔ ان کی رائے ہے کہ بات چیت پارٹی کیلئے سیاسی گنجائش پیدا کرنے اور جیلوں میں قید قیادت بشمول عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔ گنڈاپور نے پیر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفصیلی ملاقات بھی کی، تاہم اس ملاقات کا نتیجہ سامنے نہیں آیا، پارٹی کے اندرونی مسائل میں اضافہ سوشل میڈیا ٹیموں اور یوٹیوبرز کے رویے سے بڑھتی ہوئی ناراضی ہے، کئی رہنما نجی طور پر شکایت کرتے ہیں کہ اپنی ہی ڈیجیٹل ٹیم کی مسلسل آن لائن تنقید اندرونی بحث کو دبا دیتی ہے اور معتدل آراء کو پسپا ہونے پر مجبور کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھل کر اپنی رائے کا اظہار نہیں کر سکتے کیونکہ ناقد (ٹرولز) چاہتے ہیں کہ سب ان ہی کی طرح جارحانہ اور گالیوں پر مبنی رویہ اور موقف اختیار کریں، اگر یہ رویہ بند نہ ہوا تو اس سے صرف نفرت اور عدم برداشت پر مبنی انتہاپسندانہ خیالات مضبوط ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے درمیان خلیج بڑھنے کے ساتھ، اور حکومت کی متعدد مرتبہ کی گئی پیشکشیں مسترد ہونے کے بعد، بامعنی سیاسی مذاکرات کے امکانات اب مزید غیر یقینی نظر آ رہے ہیں۔
-

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اہم ملاقات
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک خصوصی ملاقات کی۔جیل ذرائع نے کہا کہ ملاقات کے بعد علی امین اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔ذرائع نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اسپیشل ملاقات کی۔
-

بصارت سے محروم طالبہ کا ملی نغمہ، پاک فوج سے اظہارِ محبت
لاہور:(کنزیومر واچ نیوز) کنیئرڈ کالج میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران بصارت سے محروم طالبہ نے ملی نغمہ “وطن کی مٹی گواہ رہنا” پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔طالبہ نے نہایت دلکش آواز میں نغمہ سنا کر وطن سے محبت اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔نغمے کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں اور ننھے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ طالبہ نے نغمے کے ذریعے عظیم وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں طالبہ کے جذبہ حب الوطنی کو بھرپور داد دی گئی، تقریب کے شرکاء نے بھرپور تالیوں سے طالبہ کے وطن سے محبت کے جذبہ کو سراہا۔تقریب میں نوجوان طالبات کی بھر پور شرکت اپنے وطن اور پاک فوج سے محبت کا اظہار ہے۔
-

آپ کرکٹ میں سیاست لےلائے، پاکستانی صحافی کے سوال سوریا کمار بوکھلا گئے
کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور وہ کرکٹ میں سیاست لانے کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی پریس کانفرنس میں صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں آپ کا پاکستان ٹیم کے ساتھ جو رویہ رہا جس میں پہلے آپ نے ہینڈ شیک نہیں کیا، پھر ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن نہیں کیا، آپ نے ایک سیاسی پریس کانفرنس کی، کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے ہیں۔بھارتی کپتان صحافی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے بوکھلا گئے، انہوں نے صحافی پر غصہ ہونے کا الزام لگادیا اور سوال سمجھ نہ آنے کا بہانہ کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی پریس کانفرنس کرنے پر جرمانہ بھی ہوا لیکن انہوں نے فائنل میچ کے بعد ایک بار پھر پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے تمام میچز کی فیس بھارتی فوج کو دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
-

کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی تیسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں۔ اس معاہدے کے بعد کئی ممالک نے پاکستان سے اسی نوعیت کے دفاعی تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ علاقائی امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں تاریخی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی جاتی ہے تو اسے دونوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس معاہدے کو خطے میں تزویراتی توازن کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اس بات کی علامت ہیں کہ ملک بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بحال کر رہا ہے اور عسکری تعاون کے ذریعے نئے سفارتی اور معاشی دروازے کھولنے کی پوزیشن میں آ چکا ہے۔
-

پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ فائنل کی فیس شہدا کے نام کردی
دبئی (کنزیومرواچ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی بھی ڈٹ گئے جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے بغیر ہی مایوس ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی پریس کانفرنس کرنے پر جرمانہ بھی ہوا لیکن انہوں نے فائنل میچ کے بعد ایک بار پھر پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے تمام میچز کی فیس بھارتی فوج کو دینے کا اعلان کرتے ہیں۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کی تمام فیس 7 مئی کو ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے، ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں برس 7 مئی میں پاکستان پر میزائل حملہ کیا گیا جس میں متعدد پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے تھے تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ناصرف دشمن کے 7 طیارے گرائے بلکہ متعدد ائیر بیسز کو بھی تباہ کیا۔پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد بھارت کی جانب سے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر ممکن ہوئی اور امریکی صدر کی 30 سے زائد مرتبہ برملا اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں کئی طیارے تباہ ہوئےا ور میں نے دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی کروائی۔
-

زخمی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری، انفیکشن زدہ ٹانگ کاٹ دی گئی
سکھر (کنزیومر واچ نیوز) بااثر وڈیرےکے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کے جبڑے کی کراچی میں سرجری کردی گئی۔ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے جبڑے کی سرجری کردی گئی ہے لیکن اس کی پچھلی ٹانگ کچلی ہوئی تھی اور زخم کی وجہ سے انفیکشن ہو رہا تھا لہٰذا متاثرہ ٹانگ بھی کاٹ دی گئی ہے۔سارہ جہانگیر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پوری کوشش کی گئی کہ اونٹنی کا خون ضائع نہ ہو، اونٹنی کی مکمل صحت یابی کے لیے اب بھی طویل وقت درکار ہوگا۔اونٹنی کی انفیکشن سے متاثرہ ٹانگ کاٹنے سے متعلق ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس سارہ جہانگیر نے کہا کہ اونٹنی کی ٹانگ کے لیے کسی حل کی اُمید میں ہیں۔سارہ جہانگیر کا مزید کہنا تھا کہ اونٹنی کے ایکس ریز اور تصاویر مصنوعی اعضا بنانے والی کپمنی کو بھی بھیج رہے ہیں۔