Blog

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    لاہور (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ عمران خان کو ریاست کے لیے خطرہ قرار دینا حقیقت کے برخلاف بیانیہ ہے، ریاستی بیانیے کو سیاسی تنازع بنانے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے جبکہ اختلافِ رائے کو دشمنی سمجھنا جمہوری اقدار کے منافی طرزِ عمل ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم دہشتگردی اور معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے ہمیں ترجیحات درست کرنا ہوں گی، ایک شخص کو ہدف بناکر ملک کی سیاسی حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے کہ فوج مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا

  • لودھراں کا 7 سالہ ریحان بھی کھُلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    لودھراں کا 7 سالہ ریحان بھی کھُلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    لاہور (کنزیومر واچ نیوز)لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں 7 سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریاض آباد کالونی کا 7 سالہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے سعید چوک آیا تھا۔ سیوریج لائن میں آٹھ سے دس فٹ گندہ پانی بھی چل رہا تھا۔ ریحان والد کے ساتھ چلتے ہوئے کُھلے مین ہول میں گرا۔ واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو اہلکاروں کو دی گئی۔ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو نکال کر فوری اسپتال منتل کیا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔افسوناک واقعے پر اے ڈی سی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔

  • روضۂ رسول ﷺ کی زیارت  کیلئے نئے اوقات کا اعلان

    روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے نئے اوقات کا اعلان

    مدینہ (کنزیومرواچ نیوز)مسجدِ نبوی میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔ادارۂ امورِ حرمین شریفین کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت رات 2 بجے سے فجر تک جبکہ دن میں 11 بجے سے نمازِ عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ خواتین فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔ادارہ کے مطابق جمعہ کے روز مرد زائرین نمازِ جمعہ کے فوراً بعد سے عشاء تک روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے جمعہ کو فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

  • میجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، ملک بھر میں دعائیں

    میجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، ملک بھر میں دعائیں

    اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)1965 اور 1971 کی جنگوں میں اپنی جانفشانی ،بے لوث محبت اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)کا54واں یومِ شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
    جرأت وبہادری کا استعارہ بننے والے میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئے۔ میجر شبیر شریف نے اپریل 1964 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ کی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں آپ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سب سے بڑے فوجی تربیتی اعزاز ”اعزازی شمشیر” سے نوازا گیا۔
    میجر شبیر شریف واحد فوجی جوان ہیں جنہیں بالترتیب دو سب سے بڑے فوجی اعزاز ات یعنی نشانِ حیدر اور ستارہ جرات سے نوازا گیا ہے۔
    شبیر شریف پاک فوج میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا سفر طے کرتے ہوئے اپریل 1970ء میں میجر کے رینک پر فائز ہوئے
    3دسمبر1971 کومیجر شبیر شریف کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے بالمقابل دشمن کی حدود میں واقع ایک بلند ٹیلے پر قبضہ کرنے کا حکم ملا۔ آپ اپنے ساتھیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے دُشمن کی بارودی سرنگوں کو عبور کر کے مسلسل آگ برساتی آرٹلری اور مشین گنوں کے فائر کے درمیان سبونہ نہر کے پار جا پہنچے۔
    اِس دلیرانہ حملے کے دوران آپ نے دُشمن کو اس کی مضبوط خندقوں سے نکل بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ اس دوان آپ کی جرات و شجاعت کے نتیجے میں 43 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ38جنگی قیدی اور4 ٹینک تباہ ہوئے۔
    5اور6دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیر شریف نے4جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نارائن سنگھ کو دست بدست لڑائی میں ہلاک کیا ۔ 6دسمبر کو میجر شبیر شریف نے دشمن کا ایک اور جوابی حملہ پسپا کیا اور بذاتِ خود ایک ریکائل لیس رائفل کے فائر سے کئی ٹینک تباہ کر دیے۔
    اپنے مطلوبہ ہدف کے حصول اور پے در پے جوابی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے بالآخر میجر شبیر شریف ایک بھارتی ٹینک کے گولے کا نشانہ بن کر شہادت کے اعلیٰ ترین مقام پر فائز ہوئے ۔
    میجر شبیر شریف شہیدکی اس بے مثال جرات اور بہادری کے صلے میں حکومت پاکستان نے آپ کو نشان حیدرکےاعزاز سے نوازا ۔ میجرشبیرشریف شہید کے یادگار الفاظ ہمیشہ ہر پیر و جوان کے لیے مشعل راہ رہیں گے کہ ’’انسان کی زندگی باعزت اور موت باوقار ہونی چاہیے۔
    ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعائیں
    میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر)کا 54واں یومِ شہادت آج ملک بھر میں عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ ملک بھرکی مساجد میں دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ جہاں علما کرام نے شہیدکے درجات کی سربلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔علما کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔ شہدا کو بھولنے والی قوموں کا تاریخ میں نام لیوا کوئی نہیں ہوتا۔ میجر شبیر شریف شہید دھرتی کے بہادر فرزند تھے جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا

    راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کا احترام کرتے ہیں مگر فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے بیچ دراڑیں ڈالے، آپ کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو افواج کے خلاف بھڑکائیں،فوج اور عوام کے درمیان خلا ڈالنے کی اجازت ہم آپ کو نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص سےجب کوئی ملےتو یہ ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے، یہ شخص آئین و قانون اور رولز کو بالائے طاق رکھ کر یہ بیانیہ دیتا ہے۔پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ تم ہو کون ، کس کی زبان بول رہے ہو ، تم سمجھتے کیا ہو اپنے آپ کو؟ ذہنی مرض کی بیماری کی علامات آپ نے پہلے بھی دیکھی تھیں ، اس نے پہلے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کرایا؟ یہ سمجھتا ہے پاک فوج میں جو بندہ ہے وہ غدار ہے، وہ سمجھتا ہے کہ اس کو سارا علم ہے اور باقی سب غلط ہیں ۔
    ان کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض کی منطق کے مطابق جب بھارت نے حملہ کیا، یہ ہوتا تو کشکول لے کر چل پڑتا کہ آؤ بات کرتے ہیں، یہ تو کہتا تھا کہ خارجیوں کا پشاور میں دفتر کھول دیں، لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو، اس بات چیت کا بخار تو ان کو پہلے سے تھا، لوگوں کو آپریشن کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے اکساتا ہے، ہمیں کلیئر ہے کہ اس کی سیاست یا اس کی ذات ریاست سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی ، یہ ایک ذہنی مریض ہے، یہ ایک ٹیرر کرائم نیکسس ہے، یہ منشیات ، این سی پی ، اغوا برائے تاوان اور بے تحاشا چیزوں میں ہے ۔

  • بچی   کھلے مین ہول میں گرگئی،شہری  نے بچا لیا

    بچی کھلے مین ہول میں گرگئی،شہری نے بچا لیا

    کراچی:(کنزیومرواچ نیوز)شہر قائد میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی، جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کربچالیا۔ بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی۔کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم تھا، ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گر گئی۔واقعے کے فوری بعد بچی کے والدین نجی اسکول پہنچ گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر میں متعدد گٹروں کے ڈھکن کھلے پڑے ہیں، اسکول کی بچی جسے ہی کھلے مین ہول میں سلپ ہوئی موقع پر موجود شہری نے اسے بچایا۔واقعے کے بعد ٹاؤن چیئرمین نواز بروہی کو بھی موقع پرطلب کیا گیا، ٹاؤن چیئرمین کا کہنا ہے انہوں نے گٹرکے ڈھکن یوسی چیئرمین کو دے دیئے تھے، انہوں نے لگائے کیوں نہیں معلوم کیا جا رہا ہے۔

  • برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا

    برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا

    لندن (کنزیومرواچ نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ایوارڈ کی یہ تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جہاں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے مسلسل محنت کو سراہا۔مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز احسن خان کی طویل جدوجہد، محنت اور عزم کا اعتراف ہے جبکہ اس طرح کے اعزازات نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال قائم کرتے ہیں۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور سماجی خدمت کے کام کو مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

  • کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملیں

    کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملیں

    کوئٹہ (کنزیومرواچ نیو)ضلع قلات کے علاقے بدا رنگ اور ضلع خضدار کے علاقے زہری میں کوئٹہ—کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مقامی رہائشیوں نے دو مختلف مقامات پر پھینکی گئی لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی، پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔3 لاشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئی تھیں، ان تینوں افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کیا، پولیس کے مطابق تینوں افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔ایک اور گولیوں سے چھلنی لاش زہری تحصیل کے سموآنی علاقے سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • برطانوی جامعات نے پاکستانی طلبہ کے داخلے معطل، محدود کر دیے

    برطانوی جامعات نے پاکستانی طلبہ کے داخلے معطل، محدود کر دیے

    لندن(کنزیورواچ نیوز)برطانیہ کی کئی یونیورسٹیوں نے ہوم آفس کی جانب سے سخت تر امیگریشن قواعد کے نفاذ اور ویزا کے غلط استعمال سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کے داخلوں کو معطل یا محدود کر دیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ کم از کم 9 اعلیٰ تعلیمی اداروں نے ان دونوں ممالک کو طلبہ کے ویزوں کے لیے ’ہائی رسک‘ کیٹیگری میں رکھ کر اپنے داخلہ پالیسیوں کو سخت کر دیا ہے، تاکہ بین الاقوامی درخواست گزاروں کی اسپانسرشپ کی اہلیت برقرار رکھی جا سکے۔جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی طلبہ کی جانب سے پناہ کی درخواستوں میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے باعث برطانوی وزرا نے خبردار کیا تھا کہ اسٹڈی روٹ کو ’آباد کاری کے لیے پچھلے دروازے‘ کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔اقدامات کرنے والی یونیورسٹیوں میں، یونیورسٹی آف چیسٹر نے ’ویزوں کے انکار میں حالیہ اور غیر متوقع اضافے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے 2026 کی خزاں تک پاکستان سے داخلے معطل کر دیے ہیں۔یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن پاکستان اور بنگلہ دیش، دونوں سے انڈرگریجویٹ درخواستیں قبول نہیں کر رہی، جبکہ یونیورسٹی آف ایسٹ لندن نے پاکستان سے بھرتیاں مکمل طور پر روک دی ہیں۔دیگر ادارے، جن میں سنڈر لینڈ، کوونٹری، ہرٹفورڈ شائر، آکسفورڈ بروکس، گلاسگو کیلیڈونین اور نجی ادارہ بی پی پی یونیورسٹی شامل ہیں، نے بھی انہی ’رسک میٹیگیشن‘ اقدامات کے تحت دونوں ممالک سے داخلوں کو روک دیا ہے یا کم کر دیا ہے۔یہ پابندیاں اس ریگولیٹری تبدیلی کے بعد سامنے آئی ہیں، جو ستمبر میں نافذ ہوئی، جس کے تحت بین الاقوامی طلبہ کو اسپانسر کرنے والے اداروں کے لیے ویزا انکار کی زیادہ سے زیادہ قابلِ اجازت شرح 10 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کی ویزا درخواستوں کی انکار کی شرح بالترتیب 18 اور 22 فیصد ہے، جو نئی حد سے کہیں زیادہ ہے۔دونوں ممالک کے درخواست گزار مجموعی طور پر 23 ہزار 36 ویزا انکار میں سے نصف کے برابر ہیں جو ہوم آفس نے ستمبر 2025 تک کے سال میں درج کیے تھے۔ان دونوں ممالک سے پناہ کی درخواستوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جن میں سے کئی ایسے طلبہ کی جانب سے تھیں، جو پہلے اسٹڈی یا ورک ویزا پر برطانیہ آئے تھے۔بین الاقوامی اعلیٰ تعلیم کے مشیر وِنچینزو رائمو نے ’فنانشل ٹائمز‘ کو بتایا کہ کریک ڈاؤن نے کم فیس لینے والی یونیورسٹیوں کے لیے ’ایک حقیقی مخمصہ‘ پیدا کر دیا ہے، جو بیرونِ ملک طلبہ پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ چند مسائل والے کیسز بھی سخت کردہ حدوں کے تحت اداروں کی کمپلائنس کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ان اقدامات نے تعلیمی ایجنٹوں میں بھی مایوسی پیدا کی ہے۔لاہور میں قائم ایڈوانس ایڈوائزرز کی بانی مریم عباس نے کہا کہ یہ فیصلے ’دل توڑ دینے والے‘ ہیں کیوں کہ حقیقی طلبہ کی درخواستیں آخری مرحلے پر مسترد کی جا رہی ہیں۔ان کا مؤقف تھا کہ بھرتی کرنے والے ایجنٹوں کی کمزور نگرانی نے اسٹڈی روٹ کے غلط استعمال میں اضافہ کیا ہے، جسے ’کمانے کا ذریعہ‘ بنا دیا گیا ہے۔یونیورسٹیز یوکے انٹرنیشنل نے کہا کہ اسپانسرشپ کے حقوق برقرار رکھنے کے لیے کچھ اداروں کو بین الاقوامی داخلوں میں تنوع لانا ہوگا، اور درخواستوں کی جانچ کو مضبوط بنانا ہوگا

  • سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات، دفتر خارجہ کا  اظہار لاعلمی

    سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات، دفتر خارجہ کا اظہار لاعلمی

    اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہے گا اور پاکستان مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے۔ ترکیہ وفد کے ابھی تک دورہ نہ کرنے کی وجہ پاکستان کا تعاون نہ کرنا نہیں ہے۔واضح رہے کہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات کا دعویٰ کیا تھا۔رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب میں امن مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ ہم نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں موجودہ صورتحال کی وجہ سے بند کی ہیں اور افغانستان نے اب اپنی جانب سرحدیں بند کی ہیں، اس حوالے سے اب وہ ہی جواب دے سکتے ہیں۔ ہم نے فی الوقت سرحدیں امدادی کارروائی کے لیے ہی کھولی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرغزستان کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا، کرغز صدر اور وزیراعظم نے وفد کی سطح پر ملاقاتیں کی، دوطرفہ تعلقات کو مذید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک تجارتی حجم سال 2027-28 تک 200 ملین تک پہچانے پر اتفاق کیا۔ترجمان کے مطابق کرغز صدر کے دورے پر 15 ایم او یوز پر دستخط ہوئے، کرغز صدر نے بزنس فورم سے خطاب کیا، بزنس فورم میں 20 سے زائد کرغز کمپنیاں تھیں جبکہ 80 سے زائد پاکستانی تاجر شریک تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ اور صدر سے ملاقاتیں کیں، مصر کے وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کیا، اسحاق ڈار نے اسلام آباد کانکلیو کا افتتاح کیا۔