Blog

  • افغان حکومت پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے،کرغزستان

    افغان حکومت پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے،کرغزستان

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت عالمی برادری سے کیے وعدے پورے اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، تجارت، تعلیم، قانون و انصاف، ثقافت اور سیاحت پر 15 ایم او یوز سائن ہوئے جب کہ تجارت کا حجم 200 ملین امریکی ڈالر تک لانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ دو طرفہ مذاکرات میں وزیراعظم کی معاونت ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی “ویژن سینٹرل ایشیا” پالیسی کے تحت اپنے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات جو تاریخی روابط، مشترکہ تہذیب و اقدار اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن پر قائم ہیں انکے فروغ اور توسیع کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماوں نے ممالک کے درمیان جاری باہمی تعاون اور بالخصوص تجارت، توانائی، مواصلات اور عوامی روابط کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • عوام پر ٹیکسوں کا بم!شہباز حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    عوام پر ٹیکسوں کا بم!شہباز حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    اسسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)شہباز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔عام آدمی اب 167 روپے کا پٹرول 263 روپے میں خریدنے پر مجبور ہے۔تفصیلات کے مطابق:ایک لیٹر پٹرول پر 96 روپے 28 پیسے ٹیکس لگایا جا رہا ہے (37 فیصد ٹیکس)ایک لیٹر ڈیزل پر 94 روپے 92 پیسے ٹیکس لگایا جا رہا ہے (34 فیصد ٹیکس)ذرائع کے مطابق یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

  • کھدی سڑکیں شہریوں کیلئے موت کا جال بن چکی ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ

    کھدی سڑکیں شہریوں کیلئے موت کا جال بن چکی ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ

    کراچی(پ ر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی رہنما نوید نارو نے کہاہے کہ برسوں سے کھدی سڑکیں شہریوں کیلئے موت کا جال بن چکی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی مستقل حل یا واضح اقدامات نہیں کئے جارہے جس کے باعث صورتحال اب ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ضلع شرقی سے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نوید نارو نے کہا کہ کراچی کی اہم شاہراہوں خصوصاً یونیورسٹی روڈ، سفورا،کورنگی کوریڈور اور گلشنِ اقبال کے اطراف کے مرکزی راستوں پر گزشتہ برس کی نسبت حادثات میں ناصرف 38 فیصد اضافہ ہوا ہے بلکہ مسلسل کھدائی، ٹوٹی سڑکوں اور کھلے مین ہولوں کی وجہ سے صرف رواں برس کے دوران 126 شہری زخمی اور 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ نوید نارو نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر مختلف مقامات پر موجود 42 سے زائد کھڈے اور ادھورے ترقیاتی حصے روزانہ ٹریفک جام اور حادثات کا باعث بنتے ہیں، کئی علاقوں میں مین ہولز کے کور غائب جبکہ متعدد مہینوں سے کھلے پڑے ہیں بلکہ یہ کہنا غلط نا ہوگا کہ کھلے مین ہولز، بکھرے ملبے، غیر ہموار سڑکوں اور بغیر حفاظتی نشانات کے جاری کھدائی نے پورے شہر کو ایک غیر محفوظ زون میں بدل دیا ہے جہاں روزمرہ سفر بھی شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شہریوں کی حالت پر رحم کھائے اور تمام کھلے مین ہولز کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت،محفوظ کورز کی تنصیب، ادھورے کھدائی شدہ حصوں کی جلد تکمیل اور سڑکوں کی لیولنگ یقینی بنائے تاکہ شہری مزید جانی نقصانات اور روزمرہ مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔

  • نیپاسانحے کو بی آر ٹی پراجیکٹ سے جوڑنا غیر ذمے دارانہ اقدام ہے،وضاحتی بیان

    نیپاسانحے کو بی آر ٹی پراجیکٹ سے جوڑنا غیر ذمے دارانہ اقدام ہے،وضاحتی بیان

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)بی آر ٹی ریڈ لائن پراجیکٹ نے چیْس اپ سپر اسٹور کے نزدیک پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 نومبر 2025 کی رات تین سالہ بچے ابراہیم کی کھلے مین ہول میں گر کر ہلاکت انتہائی دل خراش سانحہ ہے اور پراجیکٹ انتظامیہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ریڈ لائن بی آر ٹی کے مینیجر انوائرنمینٹل اینڈ سوشل سیف گارڈ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ واقعہ اُس مقام پر پیش آیا جو بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی علاقے سے خاصے فاصلے پر واقع ہے، جہاں نہ کوئی کھدائی جاری تھی، نہ بی آر ٹی کی کوئی مشینری، سرگرمی یا رکاوٹ موجود تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ سڑک کی حالت بھی مکمل تھی اور واقعہ جس پرانے سیوریج چینل کے مین ہول میں پیش آیا، وہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے انتظامی یا عملی دائرہ کار میں شامل نہیں۔بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کا خط حقیقت کے برعکس تاثر پیدا کرتا ہے، جبکہ زمینی صورتحال اس کے بالکل خلاف ہے، کیونکہ نہ تو واقعے کے مقام پر تعمیراتی سرگرمی ہوئی اور نہ آس پاس۔بیان میں کہا گیا کہ کے بی آر ٹی کے تمام تعمیراتی کام متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرنے کے بعد ہی شروع کیے جاتے ہیں اور کھدائی کی صورت میں جگہ کو فوراً بھر کر محفوظ بنایا جاتا ہے۔ پارکنگ ایریا جہاں سانحہ پیش آیا، وہ اسٹور کی ملکیت میں ہے اور بی آر ٹی کے کاموں سے کافی دور ہے، اس لیے اس سانحے کو بی آر ٹی ریڈ لائن پراجیکٹ سے جوڑنا غیر ذمے دارانہ اقدام ہے۔بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے مزید بتایا کہ چونکہ بی آر ٹی ریڈ لائن پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے چل رہا ہے، اس لیے تعمیراتی مقامات پر سخت حفاظتی اصولوں (OHS) کا اطلاق کیا جاتا ہے اور ان کی مسلسل نگرانی ہوتی ہے۔ پراجیکٹ انتظامیہ نے یقین دلایا کہ وہ تمام فریقوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور تعمیراتی مقامات پر تحفظ کے اعلیٰ معیار برقرار رکھے گی۔

  • پی ٹی آئی نے افغان رپورٹر کو پاکستان مخالفت کے لئے  خرید لیا

    پی ٹی آئی نے افغان رپورٹر کو پاکستان مخالفت کے لئے خرید لیا

    لندن (کنزیومرواچ نیوز)یہ سرخ دائرے میں یلدا حکیم ہے بی بی سی اور اسکائی کی ا سٹار رپورٹر ہے اور اس کیساتھ پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور عمران خان کے دوست جہانگیر چیکو ہیں ۔ یلدا حکیم افغان ہے اور پاکستان کے سخت ترین مخالفین میں سے ایک ہیں یلدا کی بی جے پی کے ترجمان سے گہری دوست ہے ۔ چیکو جہانگیر نے لندن میں یلدا حکیم کے ساتھ لنچ کیا۔ بات ہوئی علیمہ خان کے اسکائی نیوز انٹرویو کی۔ چیکو بھائی نے نہ صرف سارا بندوبست فائنل کیا بلکہ دو لاکھ پاؤنڈ کا خرچہ بھی اپنی ذاتی جیب سے نکال کر ٹیبل پر رکھ دیا۔ نقد۔ پاؤنڈ۔ کوئی چیک، کوئی ٹرانسفر نہیں۔ اب آتے ہیں اصل ڈرامے کی طرف۔ آپریشن گولڈسمتھ کا جالندھری گروپ مکمل ایکٹیویٹ ہو چکا ہے۔ باوثوق ذرائع (یعنی وہی جو کل رات تک علیمہ کے گھر میں موجود تھے) بتاتے ہیں کہ گودی میڈیا پر زبردست دھاندلی اور ناکامی کے بعد علیمہ خان اب اسکائی نیوز کو انٹرویو دینے جا رہی ہیں۔ اینکر؟ یلدا حکیم۔ علیمہ نے گودی میڈیا پر بھی ارناب گوسوامی اور گورو ساونت جیسے کٹر پاکستان مخالف اینکرز کو چنا تھا۔ اب اسکائی پر بھی وہی پالیسی۔ اتفاق؟ شاید نہیں۔ میرے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ انٹرویو کوئی “خاندانی جذباتی اپیل” نہیں بلکہ ایک منظم چارج شیٹ ہے جو پاکستان کے خلاف بنائی جا رہی ہے۔ گولڈسمتھ اور ہندتوا کے مشترکہ ایجنڈے کے تحت۔

  • وائپر نے پاکستان کی کمرشل پی سی مارکیٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، آئی ڈی سی رپورٹ

    وائپر نے پاکستان کی کمرشل پی سی مارکیٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، آئی ڈی سی رپورٹ

    اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز) آئی ڈی سی کی تیسری سہ ماہی 2025 کی رپورٹ کے مطابق وائپر نے پاکستان کی کمرشل ڈیسک ٹاپ مارکیٹ میں نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ آزادانہ آئی ڈی سی اِن سائیٹس کے مطابق وائپر ملک کی تجارتی کمپیوٹنگ مارکیٹ میں سرفہرست ہے، جبکہ ’میڈ اِن پاکستان‘ ہارڈ ویئر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس کامیابی کو مزید تقویت دے رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائپر کے کمرشل ڈیسک ٹاپس کارکردگی، پائیداری اور مقامی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کی وجہ سے صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لوکل مینوفیکچرنگ کے فروغ اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت بڑھ رہی ہے، جس کا سب سے بڑا فائدہ مقامی برانڈز کو ہو رہا ہے۔ وائپر کی اس پیش رفت کو پاکستان میں ٹیک انڈسٹری کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ  کیلیے 13 ارب روپے کے منصوبے منظور

    ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کیلیے 13 ارب روپے کے منصوبے منظور

    اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے 13 ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے گئے۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس میں ملک کے 11 اضلاع کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل کیبل کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے۔سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی ہدایت پر شہری اور دیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کے اقدامات میں تیزی لائی جا رہی ہے۔منصوبوں کی مجموعی مالیت 13 ارب روپے سے زائد ہے اور یہ 55 لاکھ سے زائد افراد کو سہولیات فراہم کریں گے جب کہ 11 اضلاع کے 178 ٹاؤنز و یونین کونسلز اور 753 گاؤں کے مکین ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہو سکیں گے۔چیئرمین یو ایس ایف بورڈ نے کہا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل کنکٹیویٹی سے ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ ملے گا ۔ یو ایس ایف کے پہلے سے جاری منصوبوں سے اب تک دیہی علاقوں کے 3 کروڑ 94 لاکھ افراد کو کنکٹیویٹی سروسز تک رسائی حاصل ہو چکی ہے۔سیالکوٹ، نارووال، زیارت اور کوئٹہ کے اضلاع کے لیے 3 منصوبوں میں 1428 کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی جب کہ عمرکوٹ، گجرانوالہ، کوہاٹ، خضدار، مظفرگڑھ، مانسہرہ اور منڈی بہاءالدین اضلاع کے لیے براڈ بینڈ سروسز کے چھ منصوبے شامل ہیں۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان، ممبر ٹیلی کام جہانزیب رحیم، محمد یوسف اور عائلہ ماجد بھی شریک ہوئے۔

  • کم عمر ڈرائیور کا چالان؛ کارروائی کس کے خلاف ہوگی؟

    کم عمر ڈرائیور کا چالان؛ کارروائی کس کے خلاف ہوگی؟

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز) کراچی کم عمر ڈرائیور کے چالان کی صورت میں قانونی کارروائی کس کے خلاف ہوگی، اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔پنجاب میں محفوظ سفر اور محفوظ مستقبل کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جائے گا بلکہ صرف چالان ہوگا، جبکہ ایف آئی آر گاڑی کے مالک کے خلاف درج کی جائے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کمرشل، پبلک سروس اور سرکاری گاڑیوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیوں میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ کے دوران بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیلڈ افسران کو ڈیوٹی کے دوران باڈی کیم کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔انہوں نے عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کے لیے بینرز، بل بورڈز اور اسٹینڈیز تمام شہروں میں نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس نافذ العمل ہے جب کہ سڑکوں پر نظم و ضبط اولین ترجیح ہے اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔

  • گٹر میں گر کر بچہ  جاں بحق ، کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ

    گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق ، کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ

    کراچی:(کنزیومرواچ نیوز)گلشن اقبال کے علاقے میں گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے پر کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔نیپا چورنگی کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر کے میں گرنے کے واقعے پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تحقیقاتی رپورٹ سیکرٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کردی۔سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کی رپورٹ کے متن کے مطابق میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا۔ گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ معائنے میں ثابت ہوا کہ حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کھدائی نے نالے کے پورے نکاسی کے نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ عارضی 2 فٹ کے کور لگا کر گٹروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ریڈ لائن منصوبے کی جانب سے ایک جگہ مین ہوم کھلا رہنے سے سانحہ ہوا۔ یہ طریقہ کار اور غیرمعیاری ڈھکن کبھی کے ایم سی نے استعمال نہیں کیے۔ بی آر ٹی نے کام شروع کرنے سے پہلے کے ایم سی کو آگاہ بھی نہیں کیا۔
    کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کھدائی بی آر ٹی نے کی اور بعد میں صورتحال کو نظرانداز کیا۔ نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کی انتظامیہ اور بی آر ٹی کی مشترکہ وجہ سے بچہ گٹر میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق افسران کی نگرانی میں کھدائی شدہ تمام حصے بھر دیے گئے ہیں۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ،  3 اہلکار شہید

    ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید

    پشاور:(کنزیومرواچ نیوز)ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں 3 اہل کار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہل کار شہید ہو گئے ہیں، جن میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جب کہ دھماکے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی جانب سے شہدا کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔بم دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر روانہ ہو گئے ہیں جب کہ علاقے کی ناکا بندی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان اپر میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ تیارزہ کی حدود توروام مارکیٹ کے مقام پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس سے ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے نامعلوم دہشت گرد فرار ہو گئے جب کہ زخمی اہل کار امام حسین کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فتنۃ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔